کچن کہانی

عائشہ نے 'کچن کارنر' میں ‏دسمبر 11, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ ممبرز​

    آپ سب کی خدمت میں حاضر ہے کچن کہانی !

    یہ تھریڈ ہے کچن میں پیش آئے انوکھے سچے واقعات کا ، یہ واقعات چونکا دینے والے تجربات سے لے کر ہنسا دینے والی یادوں تک ، ہر قسم کے ہو سکتے ہیں ۔۔۔

    بس ہوں کچن سے متعلق اور ان سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملے ان کو جو اناڑی ہیں ۔۔۔

    آئیے آپ بھی شامل ہو جائیں ، سیکھنے سکھانے کے اس دل چسپ سلسلے میں !
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    چلیے پہلا واقعہ میری طرف سے ۔۔۔

    گرمیوں کی چھٹیوں کے دن تھے ، ہمارے گھر میں ہماری بزرگ پھپھو جان آئی ہوئی تھیں ۔ امی جان کچن میں کھانا بنا رہی تھیں ۔ میں اپنی ننھی منی بھانجیوں کے ساتھ گھر کے عقبی صحن میں کپڑے دھو رہی تھی ۔وہ پانی سے کھیل کر خوش ہو رہی تھیں ۔
    اچانک زور دار دھماکے کی آواز آئی ، ہم سب بد حواس ہو گئے ۔ سب سے چھوٹی بھانجی تو بری طرح ڈر کر رونے لگی ۔ میرا اندازہ تھا کہ آواز ہمارے کچن کی طرف سے آئی ہے ۔ میں فورا اندر گئی ۔کچن سے پہلے ٹی وی لاؤنج میں امی جان زرد چہرے کےساتھ بالکل پریشان زمین پر بیٹھی تھیں ۔ سارے لاؤنج کے کارپٹ ، ایک دیوار اور دروازے پر سالن سے نقش ونگار بنے تھے ۔ ایک جانب پریشر ککر زمین پر گرا ہوا تھا ۔ پھوپھو جان میری چھوٹی بہن کو تسلی دے کر چپ کرا رہی تھیں ، مگر ان کے اپنے ہاتھ کانپ رہے تھے ۔
    میں نے سوچا ان سب کے لیے دودھ لاتی ہوں ۔ کچن میں قدم رکھا تو نقشہ ہی بدلا ہوا تھا ۔ کچن کی ساری دیواریں ، الماریاں چھت سب سالن سے لتھڑی ہوئی تھیں ۔
    اللہ تعالی کا شکر ہے کہ پریشر ککر پھٹنے کی بجائے صرف ایک طرف سے کھل گیا، اور اڑ کر لاؤنج میں آگرا ۔معجزانہ طور پر کچن میں موجود میری والدہ ، لاؤنج میں بیٹھی پھپھو جان اور میری بہن اور چھوٹا بھائی بالکل سلامت رہے ۔کسی پر گرم سالن کی چھینٹ تک نہیں گری ۔
    خیر اب آتے ہیں اس طرف کہ یہ سب ہوا کیسے ؟ صرف دال کے ایک دانے کی وجہ سے ۔ جی ہاں ۔ بعد میں جب ہم نے ککر کو دیکھا تو اس کی بھاپ والی نالی میں، جس پر ویٹ لگاتے ہیں ، دال کا ایک دانہ پھنس گیا تھا ، جس نے بھاپ کا راستہ روک دیا ۔ نتیجتا ککر اڑ گیا ۔ چھت سے ٹکرا کر ایک طرف سے کھل گیا اور سالن اور بھاپ کے خارج ہو جانے کی وجہ سے زمین پر آگرا ۔
    اس واقعے نے تو ہم سب کو نہ بھولنے والا سبق سکھایا کہ پریشر ککر میں کبھی کوئی باریک چیز نہیں گلانی ۔
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ہاہاہا کیا بات ہے

    لیکن ہم کیا شیئر کریں سسٹر کبھی کچھ ہوا ہی نہیں‌سسٹر
     
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بہت عمدہ سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے عین سسٹر،

    ابھی کل ہی کی بات ہے کہ میں کچن میں گیا تھا مٹن تکہ بنانے، مگر بنا کیا یہ ایک سسپنس ہے پہلے آپ یہ واقعہ پڑھیں:

    ایک بار میں نے بھی کریلے پکانے کی تیاری شروع کی، ابھی کھانا بنانے کا کوئی تجربہ بھی نہیں تھا، بازار سے کریلے لایا انہیں کاٹ کر نمک لگا کر رکھا اور ایک برتن میں الگ سے پیاز کاٹ کر رکھے ہی تھے کہ اسی دوران ایک دوست ملنے آ پہنچا۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کیجیئے، آہو!
     
  5. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    بہت ہی زبردست سلسلہ شروع کیا ہے۔۔۔۔۔ گریٹ!
     
  6. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063

    اوہ۔۔
    اللہ خیر کرے۔۔
    اللہ ہمیں‌حادثات سے محفوظ رکھے۔۔آمین
    یہ اور ایسے واقعات جو اچانک ہوجاتے ہیں۔۔لیکن۔۔۔۔ہم ایسی آفتوں سے جب کرشماتی طور پر بچ جاتے ہیں۔۔۔تو واقعی یہ۔۔۔۔اللہ کا فضل خاص ہوتا ہے۔۔۔
    اللہ ہم سبکو۔۔ایسی آفات سے محفوظ رکھے۔۔۔آمین
    شئیر کرنے کے لئے شکریہ
     
  7. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    کچن سے متعلق ایک واقع میرے طرف سے ۔۔۔
     
  8. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    اوہ سوری بعد میں
     
  9. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    شاید آپ شتر مرغ کا سالن بنانے کے لئے پہلے اسے پکڑنے کی تیاری کر رہے ہوں گے :00003:
     
  10. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  11. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    اگر شتر مرغ کو پکڑنے کی بات ہے تو پھر ہر بار یہ لکھا جائے گا اوہ سوری بعد میں‌ہاہاہاہا:00003:
     
  12. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ۔ ۔ ۔ نہیں نہیں ابھی پچھلی جمعرات کی ہی تو بات ہے کہ سوچا فریزر میں پڑا قربانی کا گوشت اس سے پہلے کہ خراب ہو جائے اس سے مٹن تکے کا مزہ اُڑایا جائے، اب اس کے لیے کوئلے اور انگیٹھی کا استعمال تو ہم اپنے بند فلیٹ میں کرنے سے رہے، اور گاڑی میں باہر جا کر باربی کیو کا مزہ اس لیے نہیں لے سکتے تھے کہ حج کے رش میں ایک بار رات کو گاڑی ہم نے ایک ٹرک میں گھسیڑ دی اور اگلی صبح مضروب کو عین اس کی چوٹ والی جگہ پر ایک اور پک اپ نے ٹھونک دیا جس وجہ سے پچھلا ٹائر باڈی کے ساتھ رگڑ کھانے لگا، خیر بات ہو رہی تھی مٹن تکے کی تو لے دے کر اس کا ایک حل مائیکرو ویو اوون تھا، خیر نیٹ سے مائیکرو ویو اوون کے ذریعے مٹن تکہ بنانے کی ترکیب ڈھونڈی، ترکیب پڑھی جس میں گوشت کو پوری ایک رات کے لئے دہی ادرک اور لہسن وغیرہ میں میرینیٹ کر کے رکھنا تھا۔

    اب اتنا انتظار کون کرتا، سوچا کہ کافی عرصہ ہوا ہے اپنے ذہن کو استعمال کیے ہوئے کہیں اسے ہی زنگ نہ لگ جائے تو اس کو بھی استعمال میں لانا چاہیئے، کیونکہ پچھلی بار اس کو اس وقت استعمال کیا تھا جب کوئی تین سال پہلے ہم موجودہ جاب کے انٹرویو کے لیے تبوک سے مکہ آئے تھے تو ایک ہوٹل میں مغز گرم کرنے (ارے یار مغز کا سالن) کے لیے پلاسٹک کی ایک پلیٹ کے سوا کچھ نہ تھا، مگر ہم نے چائے والی دیگچی میں لبالب پانی بھرا اور اس کے اوپر پلاسٹک کی پلیٹ میں مغز کا سالن ڈال کر گرم کرنے کا کارنامہ سرانجام دے ہی ڈالا تھا۔ پلاسٹک بریانی کی طرز پر اسے آپ پلاسٹک مغز بھی کہہ سکتے ہیں۔

    خیر پھر آتے ہیں مٹن تکوں‌کی طرف تو گوشت کو فریزر میں سے نکال کر پانی کے نل کے نیچے رکھا، دھویا اور دیگچی میں ڈال کر چولہا آن کر دیا۔ اس میں پیاز، ادرک، لہسن، نمک اور مرچ وغیرہ ڈال کر تیز آنچ پر پانی خشک کرنے کو رکھ دیا۔ ایک دفعہ ایسے ہی طریقے سے پانی خشک خشک کرتے میں گوشت کو دیکھنا بھول گیا تھا تو وہ کوئلہ بن گیا تھا لیکن اس میں اوپر والی جو چند بوٹیاں بچی تھیں انہیں الگ برتن میں دہی، لیموں، اور سبز مصالحے کے قورمے کے ساتھ تیار کیا تھا جس کا مزہ تکوں‌ جیسا تھا، لیکن وہ اتفاق تھا اور اس بار پروگرام، سچ ہے کہ "سامان مٹن تکے کا اور پل کی خبر نہیں" خیر جناب جان بوجھ کر پانی خشک ہونے کے بعد بھی گوشت سے بے نیازی برتی، بیگم بیڈ روم سے بھاگ کر آئیں کہ کچھ جلنے کی بُو آرہی ہے، خیر ہمیں کچن میں دیکھ کر اور ہماری قابلیت و صلاحیت پر انحصار کرتے ہوئے صرف ہم پر ایک ترحم آمیز نظر ڈال کر واپس چلی گئیں۔

    تھوڑی دیر بعد دیگچی کا ڈھکن اُٹھایا تو سرڑ سرڑ کی آواز کے ساتھ تین ساڑھے تین کلو گوشت میں سے آدھا تو جل چکا تھا، دیگچی نیچے سے ایسا منظر پیش کر رہی تھی کہ مظاہرین نے یہاں ٹائر جلا کر اپنے دل کا بھڑاس نکالا ہو، لیکن ہم اپنی متوقع کامیابی پر بغلیں بجاتے ہوئے ادھ جلی بوٹیوں کو الگ نکال ان پر دہی، لیموں، ٹماٹر اور سبز مصالحہ ڈال کر دوبارہ تیل میں بھوننے لگ گئے، اس ساری کاروائی میں یہی عمل سب سے مشکل تھا، بچے تو کب کے کھانا کھا کر سو چکے تھے، بیگم ٹی وی دیکھنے میں مگن تھیں اور ہم بار بار متوقع لذیذ مٹن تکوں کو یاد کر کے رال ٹپکا رہے تھے۔

    گوشت کو اچھی طرح بھونتے بھونتے ہمارے شانوں اور بازوؤں میں مانو سریے فٹ ہو گئے مگر گوشت تھا کہ تیل کو چھوڑ ہی نہیں رہا تھا، اور تیل ڈالا، مزید تیل ڈالا مگر فائدہ ندارد، جب کبھی تھک کر چمچہ ہلانے سے رکتے تو بوٹیاں پھر نئی دیگچی میں لگنے لگتیں، بلآخر یہ سوچ کر کہ ادھ پکا گوشت زیادہ طاقتور ہوتا ہے اتار دیا، بیگم سے کہا کہ مجھے دو تازہ روٹیاں پکا دو، اور خود بھی آجاؤ تکے تیار ہیں، شکل تو کچھ ایسی ہی تھی، ذائقہ بھی، لیکن تیز مرچ اور بوٹی کو دانتوں سے کھینچتے تو وہ کھینچتی چلی جاتی، ہاتھوں سے چھوڑتے تو زناٹے کے ساتھ دانتوں پر جا لگتی، یا دانت پسپائی اختیار کرتے تو ہاتھ کی انگلیوں پر وار ہوتا، خیر بیگم نے بغیر تبصرے کے شام والی سبزی نکالی اور گرم کر کے سامنے لا رکھی، ہم نے بھی کمالِ بے اعتنائی برتتے ہوئے کسی قسم کی صفائی پیش نہ کی اور چپ کر کے روٹی کھالی۔

    اگلی صبح بیگم قبل از جمعہ ہی بریانی سے بھری پلیٹ سامنے لے آئیں، ایں ہیں بیگم کب اُٹھیں اور صبح صبح اتنا بڑا کارنامہ بھی سر انجام دے ڈالا، ارے نہیں رات والے آپ کے مٹن تکوں‌ میں چاول اُبال کر ڈال دیئے اور یہ مزیدار مٹن بریانی تیار ہو گئی۔ اچھا جلدی سے ایک پلیٹ اور دے دو، اپنے ہمسائیوں کو بھی دے آؤں تاکہ انہیں بھی پتہ چل سکے کہ بریانی کیسی ہوتی ہے، پچھلی بار تو ایسی بھوسا بریانی انہوں نے بھیجی تھی کہ اس سے بہتر تھا کہ ہم کچے چاول اور کچا گوشت ہی کھا لیتے۔
     
  13. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    رفی بھائی اتنی غلطیاں کھانا پکانے میں واہ کیا بات ہے رفی بھائی کی ویسے ہاہاہاہا کبھی کوئی کھانا صحیح پکایا بھی ہے کہ نہیں‌:00003:
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    واہ ۔۔۔ ایک ہی ڈش سے مٹن تکہ ، بریانی اور کوئلے برآمد کرنا بھی تو کمال کا کام ہے ۔۔۔

    ویسے آپ لوگ اناڑیوں کو سکھانے کی بجائے کسی اور ہی کام پہ لگ گئے ۔

    سسٹرز آپ کہاں ہیں ؟ کچھ سکھائیے ہم نا تجربہ کاروں کو ۔
     
  15. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    سسٹر اب یہاں‌پر کوئی پکانے والا بھی رکھ لیں کم از کم کوئی غلطی تو نہ کرے یہاں‌پر
     
  16. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    لو کر لو گل!

    کیا اس سے اناڑیوں کو سبق نہیں ملتا کہ کچھ بنانے کی تو کوشش کریں، تکے نہ سہی ہو سکتا ہے کہ مزیدار بریانی ہی بن جائے!
     
  17. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    رفی بھائی اگر تکے نہ بنیں بریانی نہ بنی تو پھر کیا بنے گا اس کے بارے میں‌روشنی ڈال ہی دیں لیکن آپ کے تجربوں سے ویسے سیکھنے کو اور سمجھنے کو بہت کچھ ملتا ہے ویسے
     
  18. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ویسے تو بہت کچھ بن سکتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔

    پر میں کیوں بتاؤں؟ آپ خود ٹرائی مارئیے نا!

    ویسے تو میرے پاس تو گلاب پکوڑا جامن کی ترکیب بھی ہے
     
  19. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    ارے واہ رفی بھائی۔۔۔ آپ نے تو بہت خوب کام کیا۔۔ :00003:
    میری کچن کہانی بھی رفی بھائی سے کچھ ملتی جلتی ہے۔۔۔
    ہوا یہ کہ عید پر مجھے بھی خیال آیا کہ جو 2 3 جگہوں سے گوشت آیا ہے اس سے کوئی انوکھی سی چیز بنائی جائے۔ تو میں‌نے فورا اردو مجلس کے "کچن کارنر" سے رجوع کیا۔ :00006: ویسے تو فرینڈ سسٹر کے کچن ہیلپ کارنر کے تھریڈ سے بہت ہی مفید معلومات ملی تھیں۔:00003: پر پھر بھی سوچا کہ
    ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔۔۔ :)

    خیر میں نے اپنی سرچ اور ریسرچ جاری رکھی اور مجھے المسافر بھائی کی اسپیشل گوشت کی ترکیب ملی۔ سوچا کہ چلو اسپیشل گوشت ٹرائی کرتے ہیں۔ المسافر بھائی نے لکھا تھا کہ گوشت کو ابالنا ہے۔ میں‌نے تو بیگم کو کبھی نہیں‌دیکھا تھا گوشت ابالتے، وہ ہمیشہ پریشر ہی لگاتی ہے۔ فورا ایک میسیج کیا بیگم کو کہ کتنی دیر کا پریشر لگانا ہے۔ خیر جب تک بیگم کا جواب آتا ، میں‌نے انداز ایک کلو گوشت پریشر ککر میں ڈالا اور کچھ پانی بھی ڈال دیا۔ جب پریشر ککر کی سیٹی بجنے لگی تو بیگم کا بھی جواب آ گیا کہ 15 منٹ کا پریشر لگا دو۔ میں‌نے گن کے 15 منٹ کا پریشر لگایا۔ جب 15 منٹ بعد پریشر ککر کھولا تو تقریبا 50 % گوشت جل چکا تھا۔۔۔:00003: اب "اسپیشل گوشت " تو بن نہیں‌سکتا تھا۔ میں‌نے اسی گوشت پر نمک اور کالی مرچ چھڑک کر اسے "ابلا " ہوا گوشت سمجھ کر کھا لیا۔۔۔۔ :)
    یہ تھی میری کچن کہانی۔۔۔۔
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 13, 2009
  20. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بہت خوب جاسم بھائی

    لگتا ہے کہ پردیس میں رہنے والے ہر فرد کی بپتا کچھ ایسی ہی ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں