محدثين كے متعلق عبد الفتاح ابو غدہ كے اقوال

الطحاوی نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏جون 15, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    مالایسع المحدث جہلہ کے بارے مین شیخ عبدالفتاح ابوغدہ رحمتہ اللہ علیہ نے ایک جگہ لکھاہے
    یہ کتاب اس لائق قطعانہیں تھی کہ حافظ ابن حجر اس کاذکر کرتے ۔اس کتاب کا نام درحقیقت یہ ہوناچاہئے مایسع المحدث جہلہ ،اورنہ ہی اس کے مصنف میانجی کوئی قابل ذکر علمی وقعت رکھتے ہیں۔ اس کے بجائے مناسب تھاکہ حافظ ابن عبدالبر نے التمہید کی ابتداء میں اصول حدیث پر جومحققانہ گفتگو کی ہے اس کوشامل کیاجاتا۔والسلام


    نوٹ: یہ موضوع اس تھریڈ ميں كى گئی غير متعلقہ پوسٹس پر مشتمل ہے
    علم مصطلح سے متعلق مشہور ترین تصانیف - URDU MAJLIS FORUM
    یہاں موضوع سے متعلق بحث جارى رکھی جا سكتى ہے ۔
    اہم تنبيہ: زير بحث موضوع سے غير متعلقہ پوسٹ كو حذف كر ديا جائے گا ۔ ( انتظاميہ)
     
  2. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    بہت سے علماء کے نزدیک ابوغدہ بھی قابل ذکر نہیں ۔
     
  3. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    اگرآپ نے بذات خود میانجی کی کتاب اور ان کی علماء کے یہاں کیاقدرقیمت ہے پڑھی ہوتی اورالتمہید کی ابتداء میں حافظ المغرب ابن عبدالبر نے اصول حدیث پرجوبیش قیمت بحث کی ہے وہ نگاہ میں ہوتی توشاید آپ کا تبصرہ ویسانہیں ہوتاجیسااب ہے لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    انسان جس چیز کو نہیں جانتااس پر تبصرہ بڑی روانی سے کرتاہے
     
  4. جمیل

    جمیل ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2009
    پیغامات:
    750
    وضاحت درکار

    جمشید بھائی! عبدالفتاح ابو غدہ رحمہ اللہ کا تبصرہ نقل کرنے کا شکریہ۔ ذرا یہ بھی بتادیں کہ یہ عبارت کس کتاب میں آپ نے پڑھی ہے؟
    حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کے پاس کوئی تو وجہ ہوگی جس کی بنا پر انہوں نے اسے قابل ذکر سمجھا اور نقل کردیا۔
    یہ عبدالفتاح ابو غدہ کون ہیں؟ ان کا علماء حدیث میں کیا مقام ہے ہمیں اس بارے میں علم نہیں۔ تفصیل معلوم ہوتو بتائیں۔
    کیا آپ نے المیانجی کی کتاب پڑھی ہے؟ اس کتاب کے ڈان لوڈ کرنے کا رابطہ معلوم ہو تو ذکر کردیں
    والسلام
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    السلام عليكم ورحمت اللہ وبركاتہ ، آپ كا یہ آخرى جملہ آپ پر آسانى سے منطبق ہوتا ہے ۔ بارہا توجہ دلائى جا چکی ہے کہ علم حديث آپ كا ميدان اختصاص نہیں سو اس میں اپنے نا پختہ تبصرے نہ كيا كيجيے مگر جناب مان كر نہیں دیتے ۔

    اولا : تو جيسا كہ جميل صاحب نے توجہ دلائى ہے ابوغدة كے اس قول كا حوالہ عطا كيجيے ۔

    ثانيا : ابو غدة كے کہہ دينے كا يہ مطلب كب ہوا كہ ابن حجر كى كتاب سے اس كتاب كا نام ہی ہٹا دینا چاہیے ؟ خود ابو غدة كے بہت سے اقوال وتحقيقات سے علماء متفق نہیں ۔

    ثالثا : اگر آپ كو كالج يا يونیورسٹی كى سطح پر حصول علم كا اتفاق ہوا ہو تو معلوم ہونا چاہئیے كہ ہر علم كى ابتدائى[qh] نشأة [/qh] كا ذكر كرتے ہوئے اس علم كے سلسلے ميں اٹھنے والے چھوٹے سے چھوٹے قدم كو بھی احاطہ ء تحرير ميں لايا جاتا ہے ۔

    جہاز كى ايجاد اور اس كى تاريخ كا ذكر كرتے ہوئے سپین کے مسلمان شخص عباس بن فرناس كا ذكر بھی ضرور كيا جاتا ہے جس نے بازؤوں كے ساتھ موم سے مصنوعى پر جوڑ كر اڑنے كى كوشش كى تھی كہ بہر حال اس نے انسان كو اڑنے كا خيال ديا ، اس كے كہیں بعد رائٹ برادرز كا ذكر آتا ہے اور پھر آج كے نفیس جہازوں كا ۔كوئی یہ نہیں کہتا کہ عباس بن فرناس ديوانہ تھا اڑنے كے شوق ميں جان دے دی ۔بلکہ اسے پہلے ہواباز كا لقب ديا جاتا ہے ۔بحوالہ : عباس بن فرناس - ويكيبيديا، الموسوعة الحرة Abbas Ibn Firnas - Wikipedia, the free encyclopedia

    ميانجى كى كتاب كا ذكر اسى ليے كيا جاتا ہے کہ باوجود اس كے اختصار كے اس كى تاريخى اہمیت مسلّم ہے ۔جو لوگ خود تاريخ علم حديث كى ان باريك باتوں كو نہیں سمجھتے انہیں اپنے علم ميں اضافہ كرنا چاہیے نا كہ علم حديث پر اعتراض كرنا چاہیے ۔

    ميانجى اور ابن عبدالبر كا مقارنہ كركے آپ نے ايك بار پھر ثابت كيا ہے كہ آپ علم حديث كى تاريخ تو كجا محدثين كى وفيات وولادات اور ان کے زمانوں جيسى آسان باتیں بھی نہیں جانتے ۔ ويسے اس ميں اب كم ازكم ميرے ليے حيرت كى كوئى بات نہیں کیوں کہ یادش بخیر ۔۔۔ايك عربى فورم پر آپ امام ذھبی اور امام ابن حجر كے متعلق اس سے بھی بڑا لطيفہ کر چکے ہیں ۔۔۔۔
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اميد ہے انتظاميہ، عتيق الرحمن بھائی کے اس خوب صورت معلوماتى تھریڈ کو موضوع سے ہٹانے کی كوشش كرنے والے سپیمرز سے بچانے كے ليے مناسب اقدام كرے گی ۔
     
  7. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    اصل میں کتابیں پڑھنے والے نیٹ فورمز پہ ان کا ڈھول نہیں پیٹتے !

    ابوغدہ کے متعلق علماء کے اقوال :

    [ar]قال الشيخ مقبل بن هادى الوادعي ـ رحمه الله ـ في شريط " أسئلة شباب الجزائر " : ( أبو غدة لا بارك الله فيه ).
    قال الشيخ زيد بن محمد المدخلي ـ حفظه الله ـ في كتابه " الإرهاب " عندما حذّر من أهل البدع و الأهواء ، و نسي أن يذكر فيهم أبا غدّة و شيخه الكوثري : ( و نسيت أبا غدّة و شيخه محمد زاهد الكوثري الطاعن في الصّحب الكرام ، و علماء السنّة من الأنام ، و للمعرفة و الاطّلاع على انحراف هذا الشيخ و تلميذه ، اللذَيْن صغت قلوبها للابتداع ، يراجع كتاب براءة الذمة... ).[/ar]http://www.alathary.net/vb2/showthread.php?t=3694

    مزید کے لیے سرچ کریں آنکھیں کھل جائیں گی
     
  8. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    ان کا مقام امام البانی کے نزدیک :

    [AR]يقول الشيخ العلامة الألباني -رحمه الله -:

    (( هو الشيخ عبد الفتاح ابوغدة الحنفي الحلبي المعروف بشدة عدائه لأهل السنة والحديث , لاسيما في بلده ( حلب )حين كان يخطب على منبر مسجده يوم الجمعة ويستغله للطعن في أهل التوحيد المعروفين في بلده - بالسلفيين -خاصة , وفي اهل التوحيد السعوديين وغيرهم الذين ينبزهم بلقب الوهابية عامة ؟؟؟ ويعلن عداءه الشديد لهم ويصرح بتضليلهم بقوله ( إن الأستعانة بالموتى من دون الله تعالى وطلب الغوث منهم جائز وليست شركاً ومن زعم أنها شرك أو كفر فهو كافر ؟؟؟!!!! ويتهمهم جميعاً بشتى التهم التي كنا نظن ان أمرها قد انتهى ودفن لان الناس قد عرفوا حقيقة امرهم وان دعوتهم تنحصر في تحقيق العبادة لله تعالى وإخلاص الإتباع لرسول الله صلى الله عليه وسلم. وإذا بابي غدة هذا يتجاهل كل ذلك ويحي ماكان ميتاً من التهم حولهم ويلصقها بهم بل ويزيد عليها مالم نسمعه من قبل فيقول من على المنبر :

    (( إن هؤلاء الوهابيين تتقزز نفوسهم او تشمئز حينما يذكر اسم محمد صلى الله عليه وسلم[/AR]
    ���� ��� ����� ��� ������ ��� ��� - ���� ����- �� ����� ��� �� ������ - - .:: ������� ������ ������� �������� �������� ::.
     
  9. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    متفق ! جمشید کی پوسٹ صرف فساد اور موضوع سے ہٹانے کے لیے ہے ۔ ابوغدہ پہ الگ لکھیں تو اور اچھا ہے ۔
     
  10. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    عین صاحبہ سے تو صرف اتنی گزارش ہے کہ میں نے کبھی بھی ایسانہیں کیاکہ خواہ مخواہ کسی کو جعلی تصنیف کا الزام دے دوں،یہ تووہی لوگ کرتے ہیں جن کے دل کسی ایک طرف کے لوگوں سے حسد سے بھرے ہوئے ہوں۔ان کیلئے شاید اتنی ہی بات کفایت کرے گی۔زیادہ کی ضرورت نہیں کہ اوربھی غم ہیں زمانے میں۔۔۔۔۔۔
    اب اگر مین دوچار عربی عالموں کی ایسی ہی رائے مقبل بن ہادی اورالبانی کے بارے میں ایسی ہی رائے دیگر عرب علماء کی نقل کردوں توآپ مانیں گے؟ فورابحث پر اترآئیں گے کہ فلاں بدعتی اورفلاں بدعتی ہے اورویسے بھی البانی ہوں یامقبل ان کی رائے ابوغدہ کے بارے میں کس طرح معتبر ہوسکتی ہے؟
    خاص طورسے مقبل تواس لائق بھی قطعانہیں ہے کہ علمی بحث میں اس کانام لیاجائے ابوحنیفہ بین الجرح والتعدیل لکھ کر اس نے اپناباطن ظاہر کردیاہے؟والسلام
     
  11. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    میری بھی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ جن لوگوں نے ابوغدہ کے مذکورہ قول پر بحث کرنے کے بجائے ان کی شخصیت پر بحث شروع کردی ہے ان کے مراسلات حذف کردیئے جائیں۔
     
  12. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    جمیل بھائی یہ عبارت شیخ عبدالفتاح ابوغدہ ’’لمحات من تاریخ السنۃ وعلوم الحدیث‘‘ میں نقل کئے ہیں۔ان کے کہنے کا مطلب صرف اتنا تھا کہ حافظ ابن حجر نےجس طرح چند منتخب ترین علماء کی تصنیفات کا ذکر کیاہے اس میں میانجی ذکر کے لائق نہیں تھے۔ویسے ان کی مرضی لکھ دیاہے جزاہ اللہ خیرا
     
  13. طالب نور

    طالب نور -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 28, 2008
    پیغامات:
    366
    یہاں موجود طحاوی عصر سے پوچھنا چاہوں گا کہ امام ابو حنیفہ پر جرح و تعدیل کی روشنی میں بحث کرنا علمی مقام کے منافی ہے، یہ اصول کس کتاب میں پایا جاتا ہے؟ جو اس جرم میں شیخ مقبل بن ہادی علمی بحث کے میدان سے آوٹ قرار پائے۔ نیز جن علماء یا محدثین پر اس لحاظ سے طعن کی جاتی ہے کہ انہوں نے امام ابوحنیفہ پر جرح کر دی ہے تو باقی بحث سے قطع نظر اس سلسلے میں ان اصلی کرداروں کا نام کیوں نہیں لیا جاتا جنہوں نے امام ابوحنیفہ سے ایسی باتیں منسوب کر رکھی ہیں۔ صرف ایک مثال دینا چاہوں گا:
    قاضی ابویوسف نے کہا:
    ’’اول من قال: القرآن مخلوق ابوحنیفہ ۔ یرید بالکوفۃ‘‘ کوفہ میں سب سے پہلے ابوحنیفہ نے قرآن کو مخلوق کہا۔ (المجروحین لابن حبان:3/64،65و سندہ حسن و تاریخ بغداد:13/385)
    یاد رہے کہ ابویوسف کے بارے میں امام ابوحنیفہ کی رائے یہ تھی کہ
    "انکم تکتبون فی کتابنا ما لا نقولہ" تم ہماری کتاب میں وہ باتیں لکھتے ہو جو ہم نہیں کہتے۔ (الجرح و التعدیل:9/201 و سندہ صحیح)
    ایک اور روایت میں ہے کہ امام ابوحنیفہ نے قاضی ابویوسف کے بارے میں کہا:
    "الا تعجبون من یعقوب، یقول علی مالا اقول" کیا تم یعقوب (ابویوسف) پر تعجب نہیں کرتے؟ وہ میرے بارے میں ایسی باتیں کہتا ہے جو میں نہیں کہتا۔ (التاریخ الصغیر/الاوسط للبخاری:2/209،210 و سندہ حسن)
    عرض ہے کہ دوسروں کو علمی مقام سے فارغ کرنے سے پہلے ان لوگوں کو فارغ کیجئے جو نہ صرف امام ابوحنیفہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہیں بلکہ امام ابوحنیفہ بھی انہیں کذاب سمجھتے ہیں۔ والسلام
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    شيخ البانى رحمہ اللہ كے نام سے تو ان شاء اللہ ابو غدہ اور كوثرى كے مداح روز قيامت تك الرجك ہی رہیں گے ۔ آخر ان كى خيانتيں بے نقاب كرنے والا محقق ان كى آنكھوں میں كيوں نہ کھٹکے گا ؟

    رہے علامہ مقبل بن هادى الوادعى رحمہ اللہ تو وہ بھی الحمد للہ اپنے نام اور كام سے پہچانے اور احترام سے ياد كيے جاتے رہیں گے ۔

    ان كا کچھ تعارف : http://www.youtube.com/watch?v=jwUo2LE73Vk
    [QH]عالم دين اليمن
    الاسم : مقبل بن هادي الوادعي
    تاريخ الميلاد : 1351هـ تقريبًا
    مكان الميلاد : دماج محافظة صعدة باليمن
    تاريخ الوفاة : 30 ربيع الآخر 1422 هـ
    مكان الوفاة : جدة - السعودية
    مدرسة الفقه (المذهب) : سلفية
    العقيدة : أهل السنة والجماعة، سلفية[/QH]


    [QH]مُقْبلُ بنُ هَادِي بنِ مُقْبِلِ بنِ قَائِدَةَ[1] الهَمْدَاني الوادعِيُّ هو أحد علماء السلفية باليمن وأحد رواد الحديث، قام بالدعوة السلفية في اليمن، وأنشأ مدرسة علمية سلفية بدماج سماها بدار الحديث يفد إليها الطلاب من أنحاء اليمن، ومن بلدان أخرى، وتخرج على يديه شيوخ أنشئوا مدارس في عدد من مناطق اليمن.[/QH] بحوالہ : مقبل بن هادي الوادعي - ويكيبيديا، الموسوعة الحرة

    ان كى تحقیقات و تاليفات :

    [QH]مؤلفاته

    كتب الشيخ في فنون متشعبة، وأبواب متفرعة وإليك ما طبع منها:

    في التفسير:
    1. تحقيق وتخريج مجلدين من "تفسير ابن كثير" إلى سورة المائدة والباقي يقوم به الطلاب.
    2. الصحيح المسند من أسباب النزول.
    في العقيدة:
    1. الشفاعة
    2. الجامع الصحيح في القدر.
    3. الصحيح المسند من دلائل النبوة.
    4. صعقة الزلزال لنسف أباطيل الرفض والاعتزال.
    5. السيوف الباترة لإلحاد الشيوعية الكافرة.
    6. رياض الجنة في الرد على أعداء السنة.
    7. الطليعة في الرد على غلاة الشيعة.
    8. بحث حول القبة المبنية على قبر رسول الله صلى الله عليه وسلم.
    9. الإلحاد الخميني في أرض الحرمين
    10. فتوى في الوحدة مع الشيوعيين.
    11. إرشاد ذوي الفطن لإبعاد غلاة الروافض من اليمن، حاشية على الرسالة الوازعة للمعتدين ليحيى بن حمزة.
    12. ردود أهل العلم على الطاعنين في حديث السحر
    13. المخرج من الفتنة.
    14. هذه دعوتنا وعقيدتنا.
    15. إيضاح المقال في أسباب الزلزال
    في الحديث ومصطلحة:
    1. الصحيح المسند مما ليس في الصحيحين، في مجلدين صنعه على عينه صنع من طب لمن حب وقد رتبه ترتيباً فقهياً في ستة مجلدات سماه " الجامع الصحيح مما ليس في الصحيحين ".
    2. تتبع أوهام الحاكم في المستدرك، التي لم ينبه عليها الذهبي في خمسة مجلدات مع المستدرك.
    3. تحقيق ودراسة الإلزامات والتتبع للدارقطني.
    4. تراجم رجال الحاكم الذين ليسوا من رجال تهذيب التهذيب، في مجلدين.
    5. تراجم رجال الدارقطني الذين ليسوا في تهذيب التهذيب، ولا رجال الحاكم، وشاركه بعض تلامذته.
    6. نشر الصحيفة في ذكر الصحيح من أقوال أئمة الجرح والتعديل في أبي حنيفة.
    7. المقترح في أجوبة أسئلة المصطلح .
    8. أحاديث معلة ظاهرها الصحة.
    9. غارة الفصل في الرد على المعتدين على كتب العلل.

    في فقه السنة القائم على الأحاديث النبوية
    1. الجامع الصحيح مما ليس في الصحيحين، نهج في ترتيبه وتبويبه منهج إمام هذه الصنعة الإمام البخاري في صحيحه-ستة مجلدات.
    2. الجمع بين الصلاتين في السفر
    3. شرعية الصلاة في النعال
    4. تحفة الشباب الرباني في الرد على الإمام محمد بن علي الشوكاني في شأن الاستمناء.
    5. تحريم الخضاب بالسواد
    6. حكم تصوير ذوات الأرواح.

    الفتاوى والردود
    1. غارة الأشرطة على أهل الجهل والسفسطة، في مجلدين.
    2. قمع المعاند وزجر الحاقد الحاسد.
    3. تحفة المجيب على أسئلة الحاضر والغريب
    4. إجابة السائل عن أهم المسائل.
    5. المصارعة.
    6. الفواكه الجنية في المحاضرات والخطب السنية.
    7. إقامة البرهان على ضلالات عبد الرحيم الطحان.
    8. قرة العين بأجوبة العلابي وصاحب العدين.
    9. ترجمة أبي عبد الرحمن مقبل بن هادي الوادعي.
    10. الباعث على شرح الحوادث.
    11. ذم المسألة
    12. مقتل الشيخ جميل الرحمن الأفغاني.
    13. فضائح ونصائح.
    14. البركان لنسف جامعة الإيمان ومعه الرد على يوسف بن عبد الله القرضاوي.
    15. رثاء الشيخ عبد العزيز بن باز.[/QH]
    بحوالہ : مقبل بن هادي الوادعي - ويكيبيديا، الموسوعة الحرة

    شيخ مقبل بن ہادي وادعى رحمہ اللہ كى مطبوع تاليفات : www.dar-alathar.com
    مزيد : موقع علماء ومشايخ الدعوة السلفية باليمن

    شیخ مقبل رحمہ اللہ تعالى کے ویب پیجز : www.muqbel.net
    جہاں آپ كو ان كى تاليفات ، تقارير، فتاوى سب کچھ ملے گا ۔
     
  15. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    مجھے اس کااعتراف ہے کہ میں اپنے اوقات کی پوری قدر نہیں کرپاتا اورکماحقہ وقت جیسی قیمتی شئے کو برباد ہونے سےبچاناچاہئے اس پربھی قابونہیں پاسکاہوں لیکن اب وقت کی بربادی کا اتنا بھی مجھے شوق نہیں ہے کہ مقبل جیسوں پر وقت ضائع کرتا پھروں،اس کے بارے میں تردیدا بھی کچھ لکھناوقت کے ضیاع کے علاوہ اورکچھ نہیں ہے۔
    اورجہاں تک امام ابویوسف اورامام محمد سے امام ابوحنیفہ کے بارے میں منقول باتوں کا سوال ہے کہ تواس کے علاوہ اتناہی کافی ہے انہوں نے بھی زندگی بھرامام ابوحنیفہ کے طریقہ کار کواپنائے رکھا اورفقہ حنفی کو دنیابھر میں پھیلایااور روشناس کیا۔یہ باتیں ان کی نہیں ہیں یہ توزبردستی کچھ لوگوں نے اپنی باتیں ان کے منہ میں ڈال کرکہلوائی ہیں تاکہ امام ابوحنیفہ کی اورزیادہ فضیحت ہو۔

    اہم تنبيہ: زير بحث موضوع سے غير متعلقہ پوسٹ كو حذف كر ديا جائے گا ۔ ( انتظاميہ)
     
  16. طالب نور

    طالب نور -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 28, 2008
    پیغامات:
    366
    ماشاءاللہ کیا طرز استدلال ہے؟ امام ابوحنیفہ کے نزدیک تو ابویوسف وغیرہ اپنے منہ کی باتیں ان کے منہ میں ڈالنے کا کام سرانجام دیتے رہے ہیں اور یہ ان کے نام نہاد محب دیکھئے الٹی گنگا ہی بہا رہے ہیں۔ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کا محاورہ غالبا اسی طرز عمل کے لیے ہی ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دعوے آسمانی اور دلائل زمینی بھی نہیں۔ اللہ ان حضرات کو دوسروں سے اندھا تعصب اور اپنوں سے اندھی عقیدت برتنے کی بجائے انصاف سے کام لینے کی توفیق دے، آمین۔

    اہم تنبيہ: زير بحث موضوع سے غير متعلقہ پوسٹ كو حذف كر ديا جائے گا ۔ ( انتظاميہ)
     
  17. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    انگور کھٹے ہیں :)

    اہم تنبيہ: زير بحث موضوع سے غير متعلقہ پوسٹ كو حذف كر ديا جائے گا ۔ ( انتظاميہ)
     
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    عربى متن كا ترجمہ :

    علامہ البانى رحمہ اللہ فرماتے ہیں : وہ شيخ عبدالفتاح ابوغدہ حنفي حلبى ہے ۔جو اہل السنة اور اہل الحديث سے اپنی شديد دشمنى كى بنا پر مشہور ہے خاص طور پر اپنے علا قے حلب كى مسجد ميں جمعے كے دن جب خطبہ ديتا تو اس موقعے سے اپنے علاقے كے اہل توحيد، سلفيوں اور خاص طور پر سعودى اہل توحيد (جن كو عام طور پر وہابیہ کا لقب ديتا)، پرطعن كے ليے فائدہ اٹھاتا اوران سے اپنی شديد دشمنى كا اعلان كرتا ۔
    يہ ان اہل توحيد كو صراحت سے گمراہ كہتا اس كے مطابق : [qh]إن الأستعانة بالموتى من دون الله تعالى وطلب الغوث منهم جائز وليست شركاً ومن زعم أنها شرك أو كفر فهو كافر ؟؟؟!!![/qh]

    "مُردوں سے اللہ كے علاوہ مدد مانگنا اور مصيبت ميں ان كو پكارنا جائز ہے اور شرك نہیں اور جس نے يہ دعوى كيا كہ یہ شرك يا كفر ہے وہ كافر ہے ! "
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    [qh]
    فيقول من على المنبر :

    إن هؤلاء الوهابيين تتقزز نفوسهم او تشمئز حينما يذكر اسم محمد صلى الله عليه وسلم[/qh]

    يہ منبر پر كہا كرتا : " جب محمد صلى اللہ عليہ وسلم كا نام ليا جاتا ہے تو ان وہابيوں کے دل تنگ پڑنے لگتے ہیں ! "



    ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ-
    اہم تنبيہ: زير بحث موضوع سے غير متعلقہ پوسٹ كو حذف كر ديا جائے گا ۔ ( انتظاميہ)
     
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    100% متفق !!!

    اس موضوع كى پہلی پوسٹ سے لے كر اب تك آپ نے اپنے وقت كے ساتھ ساتھ اپنے ممدوح ابو غدہ پر بھی ظلم كيا ہے ۔ اس كے عقائد اب اہل اردو كے سامنے بھی طشت از بام ہو گئے ہیں !



    اہم تنبيہ: زير بحث موضوع سے غير متعلقہ پوسٹ كو حذف كر ديا جائے گا ۔ ( انتظاميہ)
     
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484

    شیخ مقبل بن ہادى الوادعى رحمہ اللہ سے اتنى الرجى كى وجہ سمجھ نہیں آئی ۔ ان كا زيادہ كام تو روافض اور غالى شيعوں کے رد ميں ہے ؟؟؟؟

    اہم تنبيہ: زير بحث موضوع سے غير متعلقہ پوسٹ كو حذف كر ديا جائے گا ۔ ( انتظاميہ)
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں