کیا ہمیں تقلید نہیں کرنی چاہیے ؟

ناصر نعمان نے 'نقطۂ نظر' میں ‏دسمبر 1, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ناصر نعمان

    ناصر نعمان -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 24, 2009
    پیغامات:
    38
    بسم اللہ الرحمن الرحیم ​

    میرے محترم بھائیوں ،دوستوں اور بزرگوں!
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ !

    کافی عرصے سے ہم محترم ”ابوطلحہ بھائی“(جو کہ دیگر فورم پر سدیس کی آئی ڈی رکھتے ہیں)کے مختلف مضامین کا کبھی سرسری اور کبھی تفصیلی مطالعہ کرتے رہے ہیں ۔ ۔۔۔۔یہ محض اتفاق کہہ لیں یا ممکن ہے کہ واقعتا ایسا ہی ہو کہ جب بھی ہمیں ابو طلحہ بھائی کی تحریر کا مطالعہ کا موقعہ ملا تو ہم نے دیکھا کہ وہ ”اختلافی مسائل “ سے ہی متعلقہ ہوتے تھے ۔۔۔۔جن میں سب سے قابل ذکر مضمون ”تقلید“ ہے ۔۔۔۔ جو ہم ابو طلحہ بھائی کی طرف سے مختلف فورم پر پوسٹ کیا ہوا دیکھ چکے ہیں ۔۔۔۔۔جس میں ہم نے کئی دفعہ دیکھا کہ ابو طلحہ بھائی نے بڑی شدت کے ساتھ ”تقلید “ کا رد فرماتے ہیں ۔۔۔۔ایک بار ہمیں بھی موقعہ ملا کہ ہم ابو طلحہ بھائی سے ”تقلید“ کے حوالے سے کچھ سیکھ یا سمجھ سکیں ۔۔۔۔ لیکن کسی نہ کسی وجہ سے ہماری ابو طلحہ بھائی سے تفصیلی بات چیت نہ ہوسکی ۔۔۔۔پھر اتفاق ہو ا کہ ہم یہاں اس فورم پر رجسٹر ہوئے تو ہمیں ابو طلحہ بھائی کا پیغام موصول ہوا جس میں انہوں نے ہمیں خوش آمدید کہا تو پتلا چلا کہ ابو طلحہ بھائی ہی سدیس صاحب ہیں ۔۔۔۔۔اور جب ہم نے سرسری طور پر اس فورم پر نگاہ ڈالی تو ہمیں احساس ہوا کہ یہ فورم بھی ”غیر مقلدین “ کی ہے ۔۔۔۔تو ہم نے سوچا کہ یہ اچھا موقع ہے کہ ہم اطمینان سے یہاں ابو طلحہ بھائی سے ”تقلید “ کے حوالے سے کھل کر اور تفصیلی بات چیت کرسکتے ہیں ۔۔۔۔

    اس چھوٹی سی تمہید کا مقصد یہ تھا کہ ہم تمام ممبرز سے گذارش کرسکیں کہ از راہ کرم اس تھریڈ میں ہمیں اطمینان سے صرف ابو طلحہ بھائی سے بات چیت کا موقعہ دیا جائے ۔۔۔

    صرف ابو طلحہ بھائی سے بات چیت کرنے کی چند وجوہات ہیں۔۔۔ جس میں سب سے پہلی اور بنیادی وجہ یہ ہے کہ ایک وقت میں ایک سے زائد حضرات سے بات کرنے میں ایک طرف تو بات الجھتی جاتی ہے ۔۔۔۔اور دوسری طرف دونوں فریقین کوایک دوسرے کے موقف سمجھنے میں اور اپنا موقف سمجھانے میں دشواری پیش آتی ہے ۔۔۔۔اور بیچ میں بہت سے نکات تشنہ رہ جاتے ہیں اور کبھی کبھار تو بات کہیں سے نکل کر کہیں اور پہنچ جاتی ہے ۔

    اس لئے ہماری تمام ساتھیوں سے گذارش ہے کہ وہ ہماری اس بات چیت کا مطالعہ بھی فرمائیں اور وہ چاہیں تو اپنے کمنٹس بھی دے سکتے ہیں ۔۔۔۔لیکن وضاحتیں اور ہمارے سوالات کے جوابات صرف ”ابو طلحہ بھائی “ہی عنایت فرمائیں ۔۔۔۔ہاں البتہ کسی بھائی کے ذہن میں ہمارے سوالات سے متعلقہ کوئی اہم نقطہ یا جواب ہو تو وہ ”ابو طلحہ بھائی “کو بذریعہ ”پی ایم“ کرکے دے سکتا ہے ۔۔۔۔لیکن اس تھریڈ میں پوسٹ نہ فرمائیں ۔

    ہم اپنی بات شروع کرنے سے قبل ابو طلحہ بھائی سے چند گذارشات کرنا چاہیں گے جس سے ہم امید کرتے ہیں کہ ابو طلحہ بھائی اور دیگر ساتھی بھی اتفاق فرمائیں گے۔۔۔اور ابو طلحہ بھائی اپنی بات چیت کو ان گذاراشات کی روشنی میں لے کر چلیں گے ۔
    سب سے پہلی عرض تو یہ ہے کہ الحمد للہ ہم سب مسلمان ہیں ۔۔۔۔اور ہر مسلمان کا ہر نیک عمل خالص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ہوتا ہے ۔۔
    اس لئے اس بات چیت کو ”مقلدین اور غیر مقلدین کے درمیان جنگ(جس میں صرف مخالفین کو نیچا دکھانا مقصود ہو) “ سمجھ کر نہیں بلکہ خالص اللہ تعالیٰ کی رضا کی کو سامنے رکھتے ہوئے کریں گے ۔
    جہاں جس کی بات قابل غور و فکر ہو اس کو کھلے دل سے تسلیم کریں گے ۔
    اس سلسلہ میں ہمیں آپ سب بھائیوں کے غیر جانبدار رویہ کے طور پر تعاون درکار ہوگا۔
    نیز یہ کہ ایک وقت میں ایک نقطہ پر بات کریں گے ۔۔۔۔اور ہم بھی کوشش کریں گے اور ابو طلحہ بھائی سے بھی درخواست ہے کہ بات کو جتنا مختصرکرکے کریں گے سمجھنے میں آسانی رہے گی ۔

    یہاں ہم یہ واضح کرتے چلیں کہ نہ تو ہم کوئی عالم ہیں نہ کوئی مناظر ہیں ۔۔۔۔بلکہ ہم بالکل ایک عام مسلمان کی طرح ہیں ۔۔۔۔جس کے ذہن میں ابو طلحہ بھائی کے ”تقلید“ پرتھریڈ دیکھتے ہوئے کچھ سوالات اور اشکالات کھڑے ہوتے ہیں ہیں ۔۔۔۔جس کی تسلی و تشفی کے لئے ہم یہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں ۔۔۔۔اس لئے ابو طلحہ بھائی سے گذارش ہے کہ وہ اپنے بات چیت ایک عامی مسلمان کو مد نظر رکھتے ہوئے فرمائیں ناکہ کسی عالم و مناظر سمجھ کر۔

    ایک آخری گذارش یہ ہے کہ ہم ملازمت پیشہ ہیں اس لئے ہماری پوسٹ میں دوچار دن کی تاخیر بھی ہوسکتی ہے ۔۔۔۔اس لئے ہمارے جواب کے لئے ابو طلحہ بھائی سے انتظار کی بھی درخواست ہے۔

    ہم اپنی بات چیت شروع کرنے سے قبل ابو طلحہ بھائی کی رائے کے منتظر ہوں گے کہ وہ کیا جواب فرماتے ہیں ۔۔۔۔اس کے بعد ہم اپنی بات چیت شروع کریں گے ۔

    والسلام

    ناصر نعمان

     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
  3. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    792
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ!
    یہی وہی ناصر نعمان صاحب ہیں جو حق(باطل)فورم کے شوری ممبر ہیں۔ میں تو موصوف کو اچھی طرح جانتا ہوں کہ یہ صاحب اس طرح کے جملے لکھ کر کہ میں بھائیوں سے اس موضوع پر کچھ سیکھنا چاہتا ہوں لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں۔ جب موضوع شروع ہوتا ہے تو ناصر صاحب کچھ سیکھنے اور سمجھنے کے بجائے بحث برائے بحث باطل تاویلات سے بحث کو الجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

    میری ابوطلحہ بھائی سے درخواست ہے کہ ناصر صاحب سے تقلید پر بات تقلید کی مستند تعریف اور اسکے وجوب سے شروع کریں۔ کیونکہ تقلید کی جو تعریف حنفیوں کے مستند علماء نے کی ہے اور جو تعریف ان کی مستند کتابوں میں درج ہے اسی سے تقلید کا باطل ہونا ثابت ہوجاتاہے۔ حق فورم پر میری بھی تقلید کے موضوع پر ناصر نعمان صاحب سے بحث ہوچکی ہے جس میں یہ صاحب تقلید کی مستند تعریف پیش کرنے سے قاصر رہے تھے۔ حق یعنی باطل فورم پر میری آئی ڈی ڈیفینڈر آف حق تھی اور میرے ساتھ طالب نور بھائی بھی ناصر صاحب سے تقلید پر بات کررہے تھے۔ بات پایہ تکمیل تک اس لئے نہیں پہنچی کہ باطل فورم کی انتظامیہ نے میری آئی ڈی ڈیفینڈر آف حق بین کردی تھی۔

    مجھے امید ہے ناصر صاحب مجھے بھی موقع دینگے کہ میں اپنی ادھوری بحث کو مکمل کرسکوں۔ جو ان تھریڈ پر ان سے ہوئی تھی
    TAQLEED ???
    مفتی تقی عثمانی کا فتوی اور دیوبندیوں کی گمراہی

     
  4. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    جزاک اللہ ناصر بھائی !!!
    آپ کی یہ بات بہت اچھی لگی کہ کہ بحث میں وضاحتیں اور سوالات کا جواب صرف وہی دے جس سے بحث ہورہی ہے ۔۔۔
    میں ابو طلحہ بھائی سے درخواست کرونگا کہ وہ ناصر بھائی کے سوالات کا شافی جواب دیں اور امید ہے کہ دونوں بھائی بحث کو مثبت اور تعمیراتی
    بنائینگے یہ حقیقت جانتے ہوئے بھی کہ "ویب فورم" میں اس قسم کی بحث کا نتیجہ وہی رہتا ہے کوئی فریق ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہوتا
    تاہم یہ فورم ۔۔ان "باطل" فورم سے قدرے مختلف ہے جہاں بے ہودگی ہلڑ بازی ۔۔طعن و تشنیع کے سوا کچھ بھی نہیں ۔۔۔

    شکریہ
     
  5. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    السلام علیکم!
    جزاک اللہ خیرا شاہد نزیر بھائی بہت اچھے جواب دیے ہیں آپ نے حق(باطل)فورم پر۔
     
  6. عاکف سعید

    عاکف سعید محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 16, 2010
    پیغامات:
    181
    السلام علیکم ناصر بھائی!

    آپ جس فورم کے شوریٰ میمبر ہے یہاں اس باطل فورم جیسا حال نہیں ہوتا۔ آپ اگر وضاحتیں اور سوالات و جوابات صرف سدیس بھائی سے کرنا چاہتے ہیں تو آپ سے کوئی بحث برائے بحث نہیں کرتا۔ پر امید ہے آپ باطل تاویلات کا سہارا لینے کی بجائے علمی بحث کا میدان سجائے گے تاکہ ہم سب جو بحث کا مطالعہ کرے گے ہمیں کوئی بات گراں نہ گزرے لہذا کسی کی ذاتیات پہ حملہ کرنے سے پرہیز کریے گا۔ ابو طلحہ بھائی آج کل کچھ مصروف ہے ان شاء اللہ جلد آپ سے بات کریں گے۔ اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمارے علم و وعمل میں اضافہ فرمائے۔ آمین

     
  7. عاکف سعید

    عاکف سعید محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 16, 2010
    پیغامات:
    181


    جزاک اللہ شاہد بھائی

     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 2, 2010
  8. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    میرا خیال ہے کہ ناصر بھائی کو یہ کہنا نامناسب اور قبل از وقت ہوگا کہ آپ باطل تاویلات سے گریز کریں وغیرہ وغیرہ ۔۔
    ابھی انکو سوالات شروع کرنے کا موقع دے پھر انہوں نے لکھ ہی دیا ہے کہ آپ لوگ تبصرہ کرسکتے ہیں ۔۔۔
    تو تمام برادر سے مؤدبانہ التجا ہے کہ خدارا ایسی باتیں کہہ کر پہلے ہی سے ماحول کو ناسازگار نہ بنائے ۔۔۔

    یاد ریکھے اس فورم کی خصوصیات ہی دوسرے باطل افوارم سے ممتاز کرتی ہیں کہ یہاں کہ ماحول سازگار اور دوسروں کی بات سننے کا موقع دیتا ہے
    اور یقین مانیے یہ وہ علمی بحث ہے جس سے ہوسکتا ہے کہ جو غلط فہمیاں مسلمانوں کے ان دو عظیم مسالک کے درمیان ہے دور ہونے میں مددگار ثابت
    ہو اور شائد کچھ خلیج کو پاٹا جاسکے ۔۔۔

    So Please Be Patient
     
  9. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    792
    یہ کوئی انجان شخص نہیں ہیں جس کے بارے میں دعوی قبل ازوقت ہو۔ آپ میری پوسٹ میں دے گئے لنکوں کا مطالعہ کر کے دیکھ سکتے ہیں کہ ان لوگوں کےپاس سوائے باطل تاویلات اور اصل موضوع سے فرار اختیار کرکے غیر متعلقہ بحث کے علاوہ کچھ نہیں۔

    میں نے ناصر صاحب کا مختصر سا تعارف پیش کیا ہے تاکہ پڑھنے والے پہلے ہی سے واقف ہوجائیں۔ ابھی تو موضوع شروع بھی نہیں ہوا جب موضوع شروع ہوگا تو ان شاء اللہ میں ہرگز کوئی غیر ضروری مداخلت نہیں کرونگا۔ ماحول سازگار ہی سازگارہے یہ باطل فورم نہیں جہاں اپنے مخالفین کو گالیوں سے نوازا جاتا ہے۔ یہاں پر ناصر صاحب کو ان کے مخالفین کی طرف سے جو عزت اور احترام ملے گا اپنے باطل فورم پر وہ اسکا تصور بھی نہیں کرسکتے۔

    معلوم ہوتا ہے کہ منصف بھائی نے کبھی تقلید کا مطالعہ نہیں کیا وگرنہ وہ اس طرح کی غیر علمی بات نہ کرتے۔ تقلید ایک بدعت ایک لعنت ہے جس نے امت مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کردیاہے۔ مروجہ تقلید جو قرآن اور حدیث کے مقابلہ پر کی جاتی ہے کا شرک ہونا اظہر من الشمس ہے۔ ان حقائق کے بعد وہ کون سے غلط فہمیاں ہیں جو اس گفتگو کے بعد دور ہونگی ؟؟؟ اور وہ کون سے خلیج ہے جس کو پاٹ کر ہم اس فرقہ کے قریب ہو سکیں گے جو تقلید کی بدعت کو ایک مسلمان کے لئے واجب قرار دیتا ہے۔ اگر ہم متبع سنت ہیں تو ہمیں بدعتیوں اور بدعت سے دور ہی رہنا چاہیے۔
     
  10. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    شاہد بھائی پہلے تو میں آپ کے علم میں یہ بات لادوں کہ "تقلید" سے میں خود بیزار ہوں
    اور شائد مجلس کے ارکان مجھے جانتے ہیں ۔۔۔بہت عرصہ سے میں اس فورم میں ہو
    ابھی کوئی علمی بات بھی نہ ہوئی کہ آپ نے کہہ دیا کہ "غیر علمی بات نہ کریں" ۔۔۔
    اور تقلید کے موضوع پر کافی کچھ پڑھ چکا ہوں ۔۔۔۔

    جس باطل فورم کا آپ زکر کررہے ہیں ۔۔۔اس سے مین اچھی طرح واقف ہوں اور انکے رویہ اور "حسن سلوک" کا مزہ چکھ چکا ہوں ۔شروعات وہاں دشنام انگیزی سے ہوئی ۔۔اور غیر مقلد کی حمایت کی پاداش میں مجھے بین کردیا گیا تھا۔۔۔
    خیر اسکے باوجود اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں ۔۔۔

    آپ اگر شروع سے ہی رویہ سخت رکھینگے تو دوسرا صرف "لڑنے" کی غرض سے یہاں آئیگا ۔۔۔سیکھنے سکھانے نہیں ۔۔۔۔اور یہ اس فورم کا مقصد بھی نہیں کہ یہاں لڑا بھڑا جائے باطل فورم کی طرح ۔۔۔یہاں انکو وہ ملے جو خود انکو اپنے ہاں انکو نہین ملتا
    ۔۔سنجیدہ اور تعمیراتی گفتگو۔۔۔

    ضروری نہیں کہ آدمی ہمیشہ ایک جیسا رہے اور وہی رویہ رکھے ۔۔۔اگر ناصر آپ کو باطل فورم میں سمجھ نہ پائے تو ہوسکتا یہاں سمجھ جائے ۔۔۔۔آپ کی طرف سے حسن سلوک ہوسکتا ہے کیس کی سوچ بدل دے ۔۔۔

    اور اگر اس طرح کی گفتھگو نہ ہوئی تو پھر کبھی تبلیغ بھی نہ ہو
     
  11. ابن داود

    ابن داود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2010
    پیغامات:
    278
    السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ!
    URDU MAJLIS FORUM - تنہا پوسٹ دیکھیں - نماز کے اہم مسائل صحیح احادیث کی روشنی میں--- تبصرے
    آپ نے ٹھان ہی لی ہے کہ ابو طلحہ بھائی سے ہی گفتگو کرنی ہے تو ذرا انتظار کریں! اگر آپ گوارا فرمائیں تو ہم آپ کی کوئی خدمت کر دیں!!

    ویسے ایک بات چلتے چلتے عرض کر دوں کہ آپ کے علماء سوال کرنے کو تقلید سے تعبیر کرتے ہیں۔ کہیں آپ نے اپنے "امام اعظم" کی تقلید کو چھوڑ کر ابو طلحہ بھائی کی تقلید کی تو نہیں ٹھان لی ہے ؟؟؟ فتدبر!!


    ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
    صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
    ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔​
     
  12. عاصم خان

    عاصم خان -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 3, 2010
    پیغامات:
    396
    آپ لوگوں نے ناصر بھائ کا دل دکھایا ہے۔ وہ صرف ابو طلحہ بھائ سے بات کرنا چاہتے تھے۔آپ نے اپنے کمنٹس دینے شروع کردیے۔
     
  13. عاصم خان

    عاصم خان -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 3, 2010
    پیغامات:
    396
    میرے خیال میں اس تھریڈ پر صرف تقلید کے بارے میں بات کی جائے تو بہتر ہے۔۔۔۔۔۔۔
     
  14. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    عاصم بھائی آپ نے صحیح کہا ۔ ابھی کوئی بھی کمنٹس نہ دے ۔ جب گفتگو شروع ہو جائے تو کوئی بھی موضوع میں رہتے ہوئے سوال کر سکتا ہے ۔
     
  15. عاصم خان

    عاصم خان -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 3, 2010
    پیغامات:
    396
    جزاکم اللہ عکاشہ بھائ۔ ویسے ابھی تک ابو طلحہ بھائ کا کوئ جواب نھیں آیا۔
     
  16. ابو طلحہ السلفی

    ابو طلحہ السلفی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    555
    بہت معذرت کہ یہاں انے میں کچھ دیر ہو گئی
    ان شاء اللہ اور ایک بات نوٹ کر لیجیے
    یہ فورم کسی خاص مکتبہ فکر کا نہیں ہے بلکہ یہاں ہر ایک کو اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کی آزادی ہے اور دوسری بات ہم غیر مقلدین نہیں بلکہ اھل الحدیث ہیں۔ بدبو کا الٹ غیر بدبو نہیں بلکہ خوشبو ہوتا ہے۔
    جہاں تک مسئلہ تقلید کا تعلق ہے تو تقلید کے وجوب کا دعوی مقلدین کی طرف سے کیا جاتا ہے یعنی اس مقدمے کے مدعی مقلدین ہیں اس لئے تقلید کو واجب خیال کرنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے اس عمل کی دلیل کتاب و سنت سے پیش کریں۔
    لیکن تقلید کے جواز یا عدم جواز پر گفتگو سے قبل تقلید کے مفہوم پر متفق ہونا دو فریقین کے لئے ضروری ہے کیونکہ ہمارا مشاہدہ ہے کہ مقلدین قرآن پڑھنے، حدیث پڑھنے، کسی مفتی کے فتوے پر عمل کرنے وغیرہ کو بھی زبردستی تقلید گردانتے ہیں۔ برائے مہربانی درج زیل ربط کا مطالعہ فرما لیجیے
    تقلید کا مفہوم ، تاریخ ، حکم اور نقصانات - URDU MAJLIS FORUM
    اور بتائیں کہ یہاں مقلد علماء کے حوالوں سے تقلید کی جو تعریف بیان کی گئی ہے کیا آپ اس سے متفق ہیں اگر نہیں تو دلائل کے ساتھ وجہ بیان کیجیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. ناصر نعمان

    ناصر نعمان -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 24, 2009
    پیغامات:
    38
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ

    شاہد نذیر بھائی اور کچھ دیگر ساتھیوں کی پوسٹ دیکھتے ہوئے ہماری خواہش تھی کہ ایک ایک کرکے جواب دیا جائے .... لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح بات خواہ مخواہ طول بھی پکڑے گی اور غیر ضروری بھی ہوگی ....اس لئے ہماری تمام ساتھیوں سے صرف اتنی گذارش ہے کہ ہمیں اپنے مسلمان بھائیوں کے لئے حسن ظن رکھنا چاہیے .

    ابو طلحہ بھائی کے لئے

    جی آپ نے بالکل درست فرمایا کہ بدبو کا الٹ غیر بدبو نہیں بلکہ خوشبو ہوتا ہے۔ لیکن اصل مسئلہ ہی یہ ہے کہ اکثر وبیشتر لوگوں کو صرف اپنی ہی دنیا خوشبووں میں بسی نظر آتی ہے اور دوسری طرف غیر کی دنیا بدبو میں .
    ایسے لوگ بھول جاتے ہیں کہ کبھی حسن منظر میں نہیں‌ بلکہ دیکھنے والے کی آنکھ میں‌ ہوتا ہے... ورنہ تو نقص ڈھونڈنے والوں کو حسین سے حسین منظر میں بھی نقص نظر آجاتے ہیں

    باقی ابو طلحہ بھائی آپ کے سوالات پر ہماری گذارش ہے کہ آپ ایک دفعہ بغور ہماری پہلی پوسٹ کا مطالعہ فرمالیں
    جس میں ہم نے خاص طور پر ذکر کیا تھا کہ ہم کوئی عالم یا مناظر نہیں .... لیکن آپ کے سوالات سے محسوس ہورہا ہے کہ آپ اس بات چیت کو روایتی مناظرہ سمجھ رہے ہیں

    ہم نے اپنی پہلی پوسٹ میں یہ بھی لکھ چکے ہیں کہ اس بات چیت کو ”مقلدین اور غیر مقلدین کے درمیان جنگ(جس میں صرف مخالفین کو نیچا دکھانا مقصود ہو) “ سمجھ کر نہیں کرنا ہے

    تو جناب سے عرض یہ ہے کہ سب سے پہلے اپنے ذہن سے یہ دوچیزیں نکال لیں .... اور آپ سمجھتے ہیں کہ یہ دوچیزیں نکال کر آپ ہم سے بات کرسکتے ہیں تو ضرور کیجیے ..... بصورت دیگر یہ بات چیت کسی کے لئے بھی کار آمد ثابت نہیں ہوگی.

    ہمیں مقلد علماء کی طرف سے تقلید کی تعریف پراعتراض نہیں

    لیکن کیا آپ تسلیم کرتے ہیں کے مقلدین حضرات غیر منصوص علیھا مسائل اور منصوصہ (بظاہر) متعارض فیھا مسائل میں تقلید کے قائل ہیں ؟
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 3, 2010
  18. ابو طلحہ السلفی

    ابو طلحہ السلفی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    555
    بالکل ٹھیک کہا لیکن زرا ان زریں افکار کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا محاسبہ بھی تو کیجیے ورنہ وہی بات ہو گی "دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت"۔ دوسروں کو فتنہ لامذہبیہ اور بازاری القاب سے نوازنے والوں سے ایسی باتیں کچھ عجیب سی لگتی ہیں۔
    حضرت یہ آپکی غلط فہمی ہے میں آپ سے مناظرانہ اسلوب پر نہیں بلکہ برادرانہ اسلوب پر گفتگو کر رہا ہوں۔ مقدمہ تقلید کے مدعی مقلدین ہیں یہ ایک بہت اہم نقطہ ہے اس لئے میں نے گفتگو کے آغاز میں ہی اسے آپکی خدمت میں گوش گزار کر دیا ہے اسے اچھی طرح زہن نشین کر لیجیے تاکہ بار بار یاد دہانی کروانے کی ضرورت نہ پڑے۔
    دوبارہ وہی گزارش ہے کہ برائے مہربانی کبھی کبھار اپنے زریں افکار کی روشنی میں اپنا محاسبہ بھی کر لیا کیجیے ہمیں بھی مختلف فورمز پر آپکے بحث مباحثے دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے۔
    اس پر قائم رہئے گا۔
    یہ دعوی چند جدید بریلوی و دیوبندی مناظرین کا ہے ان حضرات سے پہلے کبھی کسی مقلد نے یہ دعوی نہیں کیا کہ ہم صرف منصوص علیھا مسائل اور متعارض فیھا مسائل میں آئمہ اربعہ کی تقلید کے قائل ہیں۔ مختصراً ہم مقلدین کے اس دعوے کو دو وجوہات کی بنا پر درست نہیں سمجھتے:
    ۱- یہ چند جدید بریلوی و دیوبندی مناظرین کی اپنی رائے ہے، ان حضرات کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ہم تقلید کا جواز قیامت تک ثابت نہیں کر سکتے اس لئے تقلید کی ایک دو اقسام کے سوا ہر طرح کی تقلید سے جان چھڑاتے ہیں۔
    ۲- مقلدین کا یہ قول ان کے عمل کے خلاف ہے، ہم ایسی بے شمار مثالیں پیش کر سکتے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ مقلدین مسائل منصوصہ (غیر متعارضہ) میں بھی تقلید کے قائل ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. ناصر نعمان

    ناصر نعمان -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 24, 2009
    پیغامات:
    38
    ہماری ابو طلحہ بھائی سے گذارش ہے کہ براہ مہربانی کسی بھی فورم پر سے ہماری پوسٹ کا کوئی ایسا حصہ پوسٹ فرمائیں جس میں ہم نے غیر مقلدین پر طعن و تشنیع یا سخت الفاظ کا استعمال کیا ہے ۔۔۔۔۔۔ تاکہ اس فورم کے قارئین کرام کو آپ کی طرف سے لگائے الزام کی حقیقت کا پتہ چل سکے۔۔۔۔

    دوسری درخواست یہ ہےکہ مختلف فورم پر جہاں جہاں‌ ہم رجسٹر ہیں ہماری آئی ڈی nasirnoman کے نام سے ہے ۔۔۔۔۔۔گوگل پر ہماری آئی ڈی لکھ کر سرچ کریں تاکہ آپ کو ہمارا مختلف فورم پر مکمل ڈیٹا مل سکے اور اس میں بھی ڈھونڈیں کہ ہم نے کہاں غیر مقلدین پر ایسی زبان کا استعمال کیا ہے

    ہوسکتا ہے کہ آپ کو پرانی پوسٹوں میں بریلوی حضرات کے خلاف کچھ سخت زبان کا استعمال مل بھی جائے لیکن نئی پوسٹوں میں بریلوی حضرات کے خلاف بھی سخت زبان کا استعمال نہیں ملے گا ۔

     
  20. ابو طلحہ السلفی

    ابو طلحہ السلفی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    555
    ناصر بھائی فی الحال موضوع پر گفتگو کیجیے اس غیر متعلقہ رپلائے کا جواب میں تھریڈ کے اختتام پر دے دوں گا۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں