سلیم ناز بریلوی کے ترانے

عائشہ نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏فروری 9, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بسم اللہ الرحمن الرحيم
    السلام عليكم ورحمت اللہ وبركاتہ
    سلیم ناز بریلوی کے ترانے
    ايك موضوع ميں سليم ناز بريلوى اور ان كے شوق شہادت اور جذبہ جہاد سے لبريز نغموں كا ذكر ہوا تو سوچا کہ ايك الگ موضوع ميں ان نادر نغموں كو جمع كر ديا جائے۔
    سليم ناز بريلوى، تحريك آزادى كشمير كا ايك معروف نام ہیں اور رہیں گے ۔ايك منفرد شاعر، پر سوز صدا كار اور لشكر كفار كى نظر ميں خار بن كر كھٹکتا مجاہد۔ ان كى سارى زندگی جہاد آزادى كے ليے خوب صورت نغمے تخليق كرتے اور قابض بھارتى افواج كا ستم سہتے گزرى، ان كے ترانوں كى كيسٹ، مقبوضہ كشمير كے كسى گھر سے برآمد ہونا ناقابل معافى جرم تھا۔ كشميرى اور پاكستانى نوجوانوں كى ايك بڑی تعداد نے ان كی پکار كو سنا اور كشاں كشاں ميدان كار زار كو چل دئیے۔
    تحريك آزادى كشمير نے بہت تيزى سے كئى مراحل طے كيے اور نيرنگئ دوراں نے وہ وقت بھی دکھايا كہ جب سبز پرچم وادى كشمير ميں لہرانے كى دعائيں كرنے والے اس منفرد مجاہد سخن ور كى عالمِ شباب میں وفات ہوئى تو پاکستان پر "سب سے پہلے پاكستان" كا مغرب سے درآمد كردہ فلسفہ چھا چکا تھا، اسى ليے بہت سے پاكستانيوں كو ان كی وفات كى كانوں كان خبر نہ ہو سکی۔ بھاتی فوج کے تشدد نے ان کے گردوں پر برا اثر ڈالا تھا اور یہی مرض ان کی وفات کا سبب بنا ۔ ميرے خيال ميں سليم ناز کسى ايك جماعت كى مہر شدہ شخصيت نہیں تھے۔ وہ دنيا بھر کے حريت پسند اور مزاحمتی ادب كا مشترك اثاثہ تھے۔ ان كے لفظوں ميں امت اسلام كا درد بولتا تھا، وہ ملتِ اسلاميہ کے دکھ ميں ڈوب كر مايوسى اور پست ہمتی كى باتيں كرنے كى بجائے شوق شہادت اور جذبۂ جہاد كا درس ديتے تھے ۔ وہ تنگ و تاريك كوٹھڑیوں ميں روپوشی اور قيد كى زندگی گزارنے کے باوجود آزادى كى روپہلى روشن صبحوں كى نويد ديتے تھے۔ كيا ہمیں آج بھی ايسے ہی سخن وروں كى ضرورت نہیں، جو تہی دامان ہارے ہوئے لشکروں كو ان كے فراموش کردہ قيمتى اثاثوں كی جانب متوجہ کریں؟
    ان كا ايك ايسا ہی خوب صورت ترانہ ہے : جنگ جارى رہے!
    ان ہی کی آواز میں سنیے۔
    http://youtu.be/TBIZw4_j1GE
    بھارتی فوج كى ٹوليوں سے لڑو،
    ہو لہو تن ميں تو "ہوليوں" سے لڑو
    جو ميسر ہیں ان گولیوں سے لڑو،
    كچھ نہیں ہے تو پھر سنگ بارى رہے!
    جنگ جارى رہے، جنگ جارى رہے!

    منتظر ہیں شہادت كى پرياں اگر،
    تو چیر دے اپنے ہاتھوں سے ميرا جگر
    ناز دنيا كى ناراضگی سے نہ ڈر ۔۔
    تجھ سے راضى فقط ذات بارى رہے
    جنگ جارى رہے، جنگ جارى رہے !
    *************

    پیارے بھیا۔۔۔۔ http://youtu.be/lqCfWrQPWbc
    ایک کشمیری بہن کے درد اور امت کے دکھ کا مشترکہ ذکر

    ***********
    ہم سبز پرچم وادئ کشمیر میں لہرائیں گے ۔
    لبیک لبیک
    http://youtu.be/VrhZRMssdF0
    **********
    میں تعبیروں کا تاجر ہوں، کیا تم تعبیر خریدو گے؟
    http://youtu.be/RJ3RJnbQ4rI

    **********

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    792
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ!

    '''''''''''''''''''' '''''''''''''''''''''' ''''''''''''''''''''' ''''''''''''''''''
     
    Last edited by a moderator: ‏فروری 9, 2011
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    میں یقیناً ان کے نام سے واقف نہیں تھا، مگر کچھ ترانے سن رکھے تھے، اب آپ نے ان کا تعارف کروایا تو ان کا گرویدہ ہو گیا، آپ نے بہت عمدہ لکھا ہے، جزاک اللہ خیر، اور اللہ مرحوم کو بھی ان کی کاوشوں کا بہترین بدلہ دے، آمین!


    ویسے لگتا یوں ہے کہ یہ تھریڈ بھی آگے چل کر شدت اختیار کر جائے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    اگر لوگ اعتدال پسند ہوں۔۔۔وہاں شدت پسندی کا سوال ہی نہیں‌پیدا ہوتا۔۔۔۔!:00003:
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
    کیسی شدت رفی بھائی ؟
     
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    و علیکم السلام عکاشہ بھائی!

    بس خدا واسطے کا بیر!
     
  7. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    792
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ!

    بھائیوں دلائل کی بنیاد پر کسی سے اختلاف ہوجانا قطعآ کوئی عجیب بات نہیں۔ لیکن علمی اختلاف کو شدت کہنا یا بے اعتدالی کا نام دینا بجائے خود ایک شدت پسندی اور بے اعتدالی ہے۔

    اکثر دیکھا گیا ہے کہ مختلف تھریڈز میں یہی نام نہاد اعتدال، شدت پسندی کا باعث بن جاتا ہے۔ اللہ مجھے اور دیگر بھائیوں کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

     
    Last edited by a moderator: ‏فروری 9, 2011
  8. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    السلام علیکم
    اصل میں جہاں‌تک میں‌سمجھتا ہوں۔۔۔اصل ترانے صرف ایم پی تھری فارمٹ میں‌بنتے ہیں (عام طور پر) لیکن بعد میں اسکو ری۔مکس کردیا جاتا ہے، تو خرابی اب بیچارے سلیم ناز کی نہ ہوئی۔۔۔میں سمجھتا ہوں‌کہ ۔۔خاص طور پر سلیم ناز کے ترانے صرف آڈیو کیسٹس میں دستیاب ہوتے تھے وہاں‌میوزک کا نام و نشان بھی نہ ہوتا تھا۔۔بلکہ دف کو استعمال کیا جاتا تھا۔۔۔لیکن گذرتے وقت کے ساتھ۔۔ایڈیٹنگ کی سہولت نے ۔۔۔سلیم ناز کے ترانے بھی "بقول عکاشہ بھائی" کے میوزک شدہ ہوگئے ہونگے۔

    عکاشہ بھائی۔۔۔سلیم ناز کے ترانے واقعی بہت ہی عمدہ، جہادی پیغام لئے ہوئے، اور خاص طور پر کشمیری کاز کے لئے بہت ہی زبردست تحریک پیدا کرتے تھے۔۔اب کشمیر کا اشیو کہاں‌سے کہاں‌چلا گیا، ورنہ آج بھی سلیم ناز کی دردبھری، اور انقلاب انگیز، جہادی پکار پر وہاں‌کے نوجوان تو وہاں‌کے ہیں۔۔ہم بھی اپنے خون میں‌گرمی محسوس کرتے ہیں۔۔۔!
     
  9. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    792
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ!

    سلیم ناز بریلوی کا یہ بدعت بھرا نغمہ عید میلاد النبی کے موضوع پر ملاحظہ فرمائیں۔

    جس میں موصوف نے حق اور باطل کو خوب خلط ملط کیا ہے۔

    http://www.youtube.com/watch?v=omxbc-9eVyU&NR=1


     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  10. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاک اللہ خیرا سسٹر۔ بہت اچھا تعارف کروایا آپ نے سلیم ناز بریلوی مرحوم کا۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ میں تو انہیں بچپن سے ہی سنتا آ رہا تھا، پر مجھے بھی بہتتتتت بعد پتہ چلا ان کی وفات کا۔

    ابو طلحہ بھائی ،، انکے کسی کسی ترانے میں میوزک کا ٹچ بھی ہوتا تھا۔ بہرحال کافی ترانے ایسے بھی ہیں جو بغیر میوزک کے بھی ہیں، اور بہت ہی خوبصورت ہیں۔ چلیں یہ ترانہ ڈاؤنلوڈ کریں۔
    اندھیری شب ہے روشن چاند تارو جاگتے رہنا
    کوالٹی کچھ اچھی نہیں ہے۔ کیونکہ ان کے زیادہ تر ترانے کیسٹ میں تھے، جب انہیں سی ڈی پر کنورٹ کیا گیا تو کوالٹی بہتر نہیں ہو سکی۔
     
    • متفق متفق x 1
  11. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    جزاک اللہ خیر جاسم بھائی
    بہت بہت شکریہ جزاک اللہ خیر۔
    اگر آپ کے پاس مزید انکے ترانے ہوں‌تو مجھے فارورڈ کریں۔
    کیونکہ۔۔۔سارے ترانے ۔کوم پر تو انکے بہت سے ترانے آلریڈی ہیں۔۔لیکن بہت سے نہیں‌بھی ہیں۔۔اسلئے اگر آپ کے پاس ہوں‌تو مجھے عنایت کیجئے گا۔۔

    شاہد بھائی۔
    سلیم صاحب کے وہ ترانے جو کہ بدعت و خرافات سے بھرے ہوئے ہوںَ اس میں میں آپکے ساتھ رہونگا ڈونٹ وری۔۔البتہ جو ترانے بدعت و خرافات سے پاک ہوں۔۔اس میں‌آپ میرے ساتھ ہونگے نا۔۔۔۔۔:)جزاک اللہ خیر۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    صحیح کہا تھا رفی بھائی آپ نے۔
    شاہد بھائی نے کسی بدعتی نعت کا جو حوالہ دیا ہے لگتا ہے انہوں نے صرف پہلے دو تین فقرے سن کر ایسی بات کر دی ہے۔ میں نے تو پوری سنی ہے، ایسی کوئی بات نہیں لگی اس میں۔ شاہد بھائی شاید میں صحیح طرح سمجھ نہیں سکا ہوں گا، آپ سمجھا دیجیے ذرا اگر آپ نے پوری نعت سنی ہے تو۔
     
    Last edited by a moderator: ‏فروری 9, 2011
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آپ سب كا بہت شكريہ، يہ تھریڈ ميدان كارزار نہیں ہے ذرا توپ وتفنگ كو ايك جانب ركھ كر بات كریں۔
    وعليكم السلام ورحمت اللہ وبركاتہ، ميرے خيال ميں لبيک والے نغمے ميں دف تھا اس ليے شئير كيا۔ اس كے علاوہ اگر كوئى ترانہ ايسا ہے تو معذرت قبول كريں اور نشان دہی كر ديں میں ابھی پوسٹ ايڈٹ كر ديتى ہوں۔
    ذرا دم ليجیے اور عدل وانصاف كو بھی دم لينے دیجیے، آپ کے اس حكم پر عمل كيا گیا ہے ۔۔۔ آئندہ بھی بقدر استطاعت تعميل ہو گی۔
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعليكم السلام ورحمت اللہ وبركاتہ
    جزاكم اللہ خيرا۔
    ميرا بھی یہی خيال ہے كہ اس ميں غلط بات كى نشان دہی ضرور كر ديں تاكہ سب كو فائدہ ہو۔
    ايك اور درخواست ہے۔۔۔ اگر كوئى سپورٹس سيكشن ميں ايك كركٹر يا كسى سپورٹس مين كے ريكارڈز كى تعريف كرتا ہے تو آپ اس سپورٹس مين كا عقيدہ جاننے كى كوشش كرتے ہیں؟؟؟ كيا كسى شخصيت كی اخطا كو جان كر اس كے كسى ايك پہلو سے فائدہ اٹھانا منع ہے؟
    جب شجر محمد صل على كا اونچا اور گھنيرا ہے
    تو آخر كيوں اے امت تيرا تپتی دھوپ ميں ڈیرہ ہے ؟
    بارہ ربيع الاول كے دن آپ کے يوم ولادت پر
    شمع رسالت كے پروانے عيد منائيں مل جل كر
    عيد ميلاد النبي كا جشن بپا کرنے والے
    ہم خود ہی چراغاں كرنے والے
    اور اپنے دل ميں اندھیرا ہے
    اور سب كے سب ہی شمع رسالت كے عاشق پروانے ہیں
    اہل حديث ہوں يا حنفى سب آپ ہی کے ديوانے ہیں
    وہ ديوبندى ہوں کہ بريلوى،ايك ہی دل كے خانے ہیں
    ليكن خاك ميں غلطاں یہ سب ايك ہی تسبيح كے دانے ہیں
    كفر نے توڑ کے تسبيح وحدت ان ہیروں كو بكھیرا ہے !

    جب شجر محمد صل على كا اونچا اور گھنيرا ہے
    تو آخر كيوں اے امت تيرا تپتی دھوپ ميں ڈیرہ ہے ؟

    محفل محفل ذكربھی آپ كا درس حديث بھی ہے جارى
    پھر بھی موت سے ڈر لگتا ہے ہم كو دنيا ہے پيارى
    اپنے دل ميں گھر كر گئی وہن كى بيمارى
    دسترخوان پر ٹوٹ پڑی ہے وحشى بھوكى دنيا سارى
    جو كم تھے مگر كم زور نہ تھےانہیں كفر نے اب آ گھیرا ہے
    اور پانچ فٹے اس جسم پہ آقا كى خلعت كيوں بھارى ہے
    اہل سياست كو اسلام كے نام سے كيوں بيزارى ہے
    حاكم وقت كو بھی روحانى كينسر كى بيمارى ہے
    گلزار اسلام ميں ہر سو جشن خزاں كا جارى ہے
    ہم خود ہی شاخ وہ كاٹ رہے ہیں جس پر اپنا بسيرا ہے
    اور دين كى خاطر ملك بنايا، توڑ کے منہ طوفانوں کا
    پاك وطن ميں رقص ہے ليكن امريكى شيطانوں كا
    عالمى بھیڑیا رہ بر ہے امت كے گلہ بانوں كا
    رات طويل اور شمعيں گل ہوں تو ہو گا كيا پروانوں كا
    ان گھور شبوں ميں بس آقا كى ذات ہی ايك سويرا ہے
    اور عشق نبى كا دعوى بھی ہے سودى كاروبار بھی ہے
    سر پر تاج حكومت بھی ہے چہروں پر پھٹكار بھی ہے
    مظلوموں كى آہیں بھی ہیں اور اللہ كى مار بھی ہے
    اب جو شريعت نافذ كر دے اس كا بيڑا پار بھی ہے
    يہ فرض محض قاضى كا نہیں، يہ قرض تو تيرا ميرا ہے

    جب شجر محمد صل على كا اونچا اور گھنيرا ہے
    تو آخر كيوں اے امت تيرا تپتی دھوپ ميں ڈیرہ ہے ؟​
     
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    واياكم، اس ترانے کے ليے شكريہ،
    كيا واقعى؟ اور يجنل كيسٹس سنی تھیں ان ميں تو ميوزك نہیں تھا؟ ہم تو دف سمجھتے رہے؟
     
  16. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جی سسٹر، میرے پاس کچھ کیسٹس تھے جن میں آواز کافی صاف تھی، ان میں کچھ ترانوں میں واقعی انسٹرومنٹل میوزک تھا۔ اب یہ نہیں پتہ کہ وہ انہوں نے خود کروایا یا بعد میں اسے ایڈٹ کیا گیا۔ اب جو ترانہ میں نے شئیر کیا ہے اسے بھی اگر آپ غور سے سنیں تو آواز آئے گی، پر کوالٹی خراب ہونے کی وجہ سے پتہ نہیں چلتا۔
    لیکن بہرحال جو بھی ہے، ہم وہ ترانے یا نعتیں تو شئیر کر سکتے ہیں جو بغیر میوزک کے ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بس اللہ سے دعا ہے کہ جس طرح ہم دوسروں کی ٹوہ میں رہتے ہیں اس طرح اللہ قیامت کے روز ہمارے اعمال کو اس طرح نہ کریدے جیسے بال کی کھال اتاری جاتی ہے، وہ بہت غفور الرحیم اور بے نیاز ہے نہ جانے کسی کا کوئی حقیر سا عمل اس کی نجات کا ذریعہ بن جائے اور نہ جانے کسی کا عمر بھر کی ریاضت رائیگاں ہو جائے۔
     
  18. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    جزاک اللہ خیر۔
    ویسے میں‌بھی خطاووں‌کا ہی پتلا ہوں، اسی لئے میں‌سب سے یہی کہا بشمول میرے ، کہ وہ پوسٹس جو کہ موضوع کو خراب کر رہی ہیں‌ڈیلیٹ کریں۔۔جزاک اللہ خیر۔
    ویسے میں‌جنرل ایک بات کہہ رہا ہوں کہ ، میوزک تو حرام ہے، اس پر کوئی دو رائے نہیں۔۔۔۔دوسری بات

    جہاں‌تک سلیم ناز کے نعتوں‌کا معاملہ ہے، میں‌نے جب ان کے ابتدائی نعت سنے تھے، جو کہ 90 کے دہے کے تھے، جب میں‌بالکل بچہ تھا، تب وہی ترانے ، بعد میں‌ری۔مکس کئے گئے۔۔۔اب وہ ری۔مکس سلیم ناز کریں‌یا بعد کے لوگ۔۔۔میوزک والے ترانے ، حرام خانے میں‌ہی چلے جائیں‌گے۔۔واللہ اعلم، تیسری بات

    کچھ شاعر حضرات عام طور پر غلو کرتے ہیں، اور گلو کار ، خاص طور پر اسلامی طر ز پر گانے والے، جس میں‌حمد، نعت، ترانے اور اسلامی اور اصلاحی نغموں کی ہم بات کریں۔۔تب بمفہوم شاہد نذیر بھائی۔۔۔احتیاط برتنا ہی ہی بہتر ہے کچھ گانے سے پہلے۔۔البتہ وہ نغمے جو کہ میوزک اور شرکیہ مفہوم سے پاک ہو، سننے میں کوئی مسئلہ نہیں‌ہونا چاہئے۔

    اب جلدی جلدی سے ۔۔۔بشمول جاسم بھائی اور ناظم صاحبہ۔۔۔سلیم ناز مرحوم کے وہ ترانے جس میں میوزک کا شائبہ نہ ہو، شئیر کریں۔۔۔!:00003::00003:

    جزاک اللہ خیر۔
     
  19. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    نہیں‌۔ میں نے یہ لکھا تھا کہ کچھ ویڈیوز میں میوزک موجود ہے ۔ اور وہ ویڈیوز میں نے یو ٹیوب پر دیکھی تھیں‌۔
     
  20. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں