بچوں کی معصوم باتیں

بنت واحد نے 'مجلس اطفال' میں ‏مئی 20, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    [​IMG]


    آپ کے گردونواح میں بہت سے ایسے بچے ہونگے جن کی باتیں سن کر آپ کو بے اختیار ہنسی آ جاتی ہے یا ان کی باتیں آپ کو حیران کر دیتی ہیں ۔



    تو یہاں پر آپ نے کچھ ایسی ہی باتیں شیئر کرنی ہیں۔

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    چلیں پہلے میں ہی کچھ شئیر کرتی ہوں ۔ ہمارے ہمسائے میں دو بھائی رہتے ہیںجن کی بات پر ہنسی بھی آئی اور حیرانگی بھی ہوئی۔ ایک پلے گروپ اور دوسرا پہلی جماعت میں پڑھتا تھا۔ جو اکثر ہمارے گھر باتیں کرنےاور کھیلنے آتے ہیں۔ کبھی آنٹی اور کبھی آپی کہتے ہیں ۔ پچھلی بکرا عید کی بات ہے دونوں بچوں نے ہمارے گھر کے دروازے پر دستک دی جب دروازہ کھولا تو اندر آنے کی بجائے دروازے پر ہی باتیں شروع کر دیں اور محلے میں جتنے بھی بکرے اور گائے آئیں تھیں ان کے بارے میں بتانا شروع کر دیا۔ میں بھی مزے سے باتیں سننے لگی تو چھوٹا بچہ جو صرف پلے گروپ کا بچہ تھا کہنے لگا۔ آؤ آپ کو باہر دکھاؤں کتنے پیارے جانور ہیں آپ میرا ہاتھ پکڑ لیں آپ کو ڈر نہیں لگے گا اتنے میں میں اس کو منع کرتی اس کا بڑا بھائی جو صرف 1 میں پڑھتا تھا کہنے لگا باہر بڑے بچے کھڑے ہیں آپی باہر نہیں آئیں گی۔:00003:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ٹرومین

    ٹرومین -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 11, 2010
    پیغامات:
    343
    ہا ہا ہا
    آپی جی اچھا موضوع شروع کیا آپ نے ۔بچے تو اتنے معصوم ہوتے ہیں کہ ان کی پاری پاری باتوں کے خزانے
    تلاش کرنے میں لمحہ نہ لگے ۔ان شاء اللہ کوشش کرتے ہیں‌کہ ہم بھی بچوں کی بے ساختگیاں شیئر کرسکیں ۔
    باقی ممبران کی طرف سے بھی اچھی اچھی شیئرنگ کا انتظار رہے گا جی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ہاہاہاہا بہت خوب سویٹی اچھا تھریڈ شروع کیا ہے
     
  5. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    میرا ایک بھتیجا ہے جو صرف سات ماہ کا تھا ایک دفعہ اسے کھانسی آئی تو میں اس کی نقل میں اس کی طرح کھانسی تو اس نے جواباً دوبارہ کھانسی کی اور اب یہ حال ہے کہ اس کا موڈ اچھا کرنا ہو تو اس کے سامنے کھوں کھوں کرو تو وہ مستی میں آ جاتا ہے اور کھوں کھوں کرتا ہے پھر اس کی ساری مستیاں شروع ہو جاتی ہیں
     
  6. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    بہت خوب سویٹی سسٹر
    بہت اچھا تھریڈ ہے ۔۔ :00001:

    میرے چچا کا بیٹا جو کہ اب ماشاءاللہ 3 سال اور کچھ مہینے کا ہو چکا ہے، اسے جب چوٹ لگتی ہے تو اس وقت تو خیر وہ روتا ہی ہے ، جب اسکی چوٹ ٹھیک ہو جائے، اور 3-4 دن بھی گزر جائیں تو اسے جب بھی چوٹ کا یاد کروائیں اور اسے کہیں کہ "عمیر چلو تھوڑا سا رو لو کیونکہ آپ کو چوٹ لگی تھی" تو وہ دوبارہ آنسوؤں کے ساتھ رونا شروع کر دیتا ہے۔ ۔۔۔ :00006:
     
  7. قاسم

    قاسم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 29, 2011
    پیغامات:
    875
    میرے ایک دوست کا چھوٹا بھائی ہے ابھی کافی چھوٹا ہےاس سے اگر پوچو کہ کس کے بیٹے بنو گےابو کے یا امی کے ۔۔۔۔۔۔۔۔
    تو آگئے پیچئے دیکھتا ہے کہ میرے پاس کون کون ہے اگر امی پاس ہو تو کہتا ہے کہ امی کا اور اگر ابو پاس ہو تو کہتا ہے ابو کا جب دونوں پاس ہو (امی ،ابو)
    تو کہتا ہے کہ جو مجھے چاکلیٹ لے کر دیں گا....... اس کی اس بات پر بہت ہسی آتی ہےاس کی زبان تھوڑی سی توتلی ہے اس کی زبان سے لفظ تاکلیت سن کر دل خوش ہو جاتاہے اور میں سوچتا ہو کہ شاہد میں بھی بچپن میں ایسا ہی تھا۔۔۔
     
  8. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962


    واہ بہت خوب
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت زبردست موضوع ! + پوائنٹس
     
  10. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    شکریہ آپ بھی کچھ شئیر کریں
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جى كيوں نہیں ، بس ذرا يہ ورلڈ کپ ۔۔۔ سورى فائنل ہو لے پھر ديكھیں گے :00002:
     
  12. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    شیخ محمد العریفی اپنى ایک تقریر میں ایک ماں اور اس کے بچوں کا واقعہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ :
    " ایک ماں اپنے بچوں‌ کو سمجھاتى ہے کہ پیارے بچوں گھر میں ہر قسم کے کھلونے لانے کى اجازت ہے, لیکن ایسے کھلونے,جس میں شکل یا تصویر بنى ہوں, وہ گھر میں نہیں لانا, کیونکہ اس گھر میں فرشتے نہیں آتے جس میں گھر میں تصویر ہوں -
    اس عورت کى تین سالہ بچى کو اس کى سہیلى نے ایک گڑیا تحفہ میں دى- بچى نے ماں کے ڈر سے گڑیا چھپا لى - جب بھى کھیلنا ہوتا وہ گڑیا نکالتى اور کھیل کر چھپا دیتى -
    ایک دن اس ماں‌کو پتہ چل گیا - جب سب بچے کھانے کے وقت جمع ہوئے تو ماں کہنے لگى "بچوں میں دیکھ رہى ہوں کہ کافى دنوں سے ہمارے گھر فرشتے نہیں آ رہے , ضرور کہیں کوئى شیطان چھپا ہے-"
    وہ بچى فوراً گئى اور گڑیا اٹھا لائى -
    اپنى ماں سے کہا " امى, امى ! یہى وہ شیطان ہے جس کى وجہ سے ہمارے گھر میں فرشتے نہیں آرہے - اس کو توڑ دیں -"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  13. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    میری خالہ کا بیٹا، جس کی عمر تقریبا" دو یا اڑھائی سال تھی، ایک دن چڑیا گھر گیا۔ وہاں جا کر ہاتھی کو کان ہلاتے دیکھ کر کہنے لگا کہ "ماما دیکھو! ہاتھی پنکھی جھول رہا ہے، اس کو گرمی لگ رہی ہے" (ہاتھی کے کانوں اور ہاتھ والی پنکھی کی شکل تقریبا" ایک جیسے ہوتی ہے)

    میں نے سوچا اس بے چاری لوڈ شیڈنگ نے بچوں کو بھی نہیں چھوڑا
     
  14. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    :00001::00006:
     
  15. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    سو کیوووووووووووٹ!
     
  16. قاسم

    قاسم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 29, 2011
    پیغامات:
    875
    بہت حوب بہت ہی اچھا مشورہ ہے آپ کا
     
  17. ماہا

    ماہا ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏نومبر 27, 2010
    پیغامات:
    352
    اسلام علیکم
    بہت ہی نایس تھریڈ ہے
    ایک دن سکول میں سر بچوں کو بتا رہے تھے کے نماز پڑھنےسے ہم جنت میں جایئں گے اور وہاں قسم قسم کے پھل ہوتے ہیں وہ ملیں گے ایک چھوٹی سی بچی کہتی سر میرے چاچو سعودیہ گئے ہیں وہاں بھی بڑے پھل ہوتے کیا اللہ وہاں بھیج دیں گے
    اسی طرح
    ایک دن ہم جامعہ میں تھیں میں چھت پر جانے لگی اوپر قاری صاحب لوگوں کی رہائش ہے تو ہم نقاب کر کے جاتی ہیں مجھے پتہ تھا قاری صاحب گھر نہیں میں نے نقاب نہ کیا تو ایک چھوٹی بچی کہتی آپ نقاب کر کے جایئں نہیں تو اللہ ناراض ہو جایئں گے
     
  18. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    کبھی کبھی بچے حقیقت میں‌بڑوں‌جیسی باتیں‌کرتے ہیں‌ جو کہ ہم نہیں‌کرتے
     
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت خوب ، تھكن اتر گئی یہ موضوع ديكھ كر ۔
     
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    گزشتہ دنوں ميرا بھتيجا ريس ميں ہار گيا ، اس كى ٹيچر نے بتايا كہ يہ سب سے آگے تھا اچانك رك كر پیچھے ديكھنے لگا كہ باقى كيوں نہيں آ رہے ۔ اتنى دير ميں سب آگے نكل گئے :smile: اور جب اس كے بابا نے پوچھا : يار كيوں ہارے ؟ بولا: بابا ميرا پٹرول ختم ہو گيا تھا :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں