جدید مزاحمتی شاعری

عائشہ نے 'ادبی مجلس' میں ‏مئی 27, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بسم اللہ الرحمن الرحيم ​

    السلام عليكم ورحمت اللہ وبركاتہ
    گزشتہ کچھ سالوں سے تمام مسلم اور بالخصوص عرب ممالك ميں ظالم حكمرانوں اور ان كے نامعقول اقدامات كے متعلق شديد احتجاجى رويہ سامنے آ رہا ہے۔ امت مسلمہ كے مجموعى حالات نے شعر وسخن پر بھی اثر ڈالا ہے۔ اسى سلسلے ميں يہ موضوع شروع كيا گیا ہے جہاں منتخب كلام جمع كيا جا رہا ہے۔ اميد ہے تمام اركان شراكت سے مستفيد كريں گے۔

    اس سلسلے كى پہلى نظم مقبول مصرى شاعر عبدالرحمن يوسف كى ہے ۔ عنوان ہے : مسبحة الرئيس : يہ نظم مصرى دستور ميں اصلاحات كے نام پر كى گئی تبديليوں کے رد عمل ميں سامنے آئی۔

    http://youtu.be/DOJ4vpZXYGw

    متن اور ترجمہ:
    [QH]في ليلة من حالك الليلاتِ[/QH]
    سياہ تاريك راتوں ميں ايك رات
    [QH]صليت ثم نمت في سباتِ[/QH]
    ميں نے نماز پڑھی اور نيند كى وادى ميں کھو گیا
    [QH]وجدت سبحة الرئيس في يدي[/QH]
    ميں نے ديكھا كہ صدر كى تسبيح ميرے ہاتھ ميں ہے
    [QH]قررت ذكر الله أمسكت بالحبّاتِ[/QH]
    اللہ کا ذكر كرنے كا سوچ كر دانے ہاتھ ميں ليے
    [QH]وجدتني أقول: ذاتي ثم ذاتي ثم ذاتي[/QH]
    ليكن ميں نے خود كو "ميرى ذات، ميرى ذات اور ميرى ذات " كا ورد كرتے پايا
    [QH]و بعدها كرّرت وِردا آخرفقلتها[/QH]
    اس كے بعد ميں نے دوسرا ورد شروع كيا اور كہنا شروع كيا
    [QH]لذّاتي[/QH]
    ميرى لذتيں
    [QH]كرّرتها ألفا من المراتِ[/QH]
    اور اس ورد كو ميں ہزاروں مرتبہ دہراتا چلا گيا
    [QH]ثم انتبهت فجأة[/QH]
    پھر اچانك ميرى آنکھ كھل گئی
    [QH]و قلت ذاك حلم ليل سيء ما أقبحه[/QH]
    ميں نے خود كلامى كى : يہ برى رات كا بدترين خواب ہے۔۔۔
    [QH]هل يملك الرئيس أصلا مسبحة؟ [/QH]
    ۔۔۔ بھلا صدر كى بھی كوئى تسبيح ہے؟"
    مسبحة الرئيس: عبدالرحمن يوسف
    ترجمة : ام نور العين
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اس سلسلے كى دوسرى نظم مشہور پاكستانى شاعر جناب محمود شام كی ہے ، عنوان ہے : كيسے اتحادى ہو ؟ اور يہ امريكا كی عجيب وغريب دوستى سے متعلق ہے ۔

    دوستی کا دعویٰ ہے ۔ دشمنوں سا لہجہ ہے
    حد بھی پار کرتے ہو ۔ روز وار کرتے ہو
    سازشوں کے عادی ہو ۔ کیسے اتحادی ہو؟
    خون بھی بہاتے ہو ۔ پیار بھی جتاتے ہو
    کتنے گھر گرائے ہیں ۔ کتنے ظلم ڈھائے ہیں
    نفرتوں کے عادی ہو ۔ کیسے اتحادی ہو؟
    سیکڑوں جواں لاشے ۔ ملک بھر میں ہیں بکھرے
    دشمنوں سے جنگوں میں ۔ کھوئی تھیں نہ یوں جانیں
    وحشتوں کے عادی ہو ۔ کیسے اتحادی ہو؟
    مانگتے مدد بھی ہو ۔ چاہتے رسد بھی ہو
    دھونس بھی جماتے ہو ۔ حکم بھی چلاتے ہو
    دھمکیوں کے عادی ہو ۔ کیسے اتحادی ہو؟
    چین اپنا غارت ہے ۔ کیسی یہ شراکت ہے
    دہر بھر میں رسوا بھی ۔ طعنوں کا نشانہ بھی
    تہمتوں کے عادی ہو ۔ کیسے اتحادی ہو؟​
    شاعر: جناب محمود شام
    بشكريہ: جنگ
     
  3. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب
     
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    میرے وطن کے اُداس لوگو، نہ خود کو اتنا حقیر سمجھو
    کہ کوئی تم سے حساب مانگے، خواہشوں کی کتاب مانگے

    نہ خود کو اتنا قلیل سمجھو، کہ کوئی اُٹھ کے کہے یہ تم سے
    وفائیں اپنی ہمیں لوٹا دو، وطن کو اپنے ہمیں تھما دو

    اُٹھو اور اُٹھ کر بتا دو اُن کو، کہ ہم ہیں اہل ایماں سے
    نہ ہم میں کوئی صنم کدہ ہے، ہمارے دل میں تو اک خدا ہے

    جھکے سروں کو اُٹھا کے دیکھو، قدم تو آگےبڑھا کے دیکھو
    ہے ایک طاقت تمہارے سر پر، کرے گی سایہ جو ان سروں پر

    قدم قدم پر جو ساتھ دے گی، اگر گرو تو سنبھال دے گی
    میرے وطن کے اُداس لوگو، اُٹھو چلو اور وطن سنبھالو

    (اعظم طارق کوہستانی)

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت عمدہ ! خوب است
     
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    یہ گلیوں کے آوارہ بے کار --------- کتے
    کہ بخشا گیا جن کو ذوقِ گدائی
    زمانے کی پھٹکار سرمایہ اُن کا
    جہاں بھر کی دھتکار ان کی کمائی

    نہ آرام شب کو، نہ راحت سویرے
    غلاظت میں گھر، نالیوں میں بسیرے
    جو بگڑیں تو اک دوسرے سے لڑا دو
    ذرا ایک روٹی کا ٹکڑا دکھا دو
    یہ ہر ایک کی ٹھوکریں کھانے والے
    یہ فاقوں سے اکتا کے مرجانے والے

    یہ مظلوم مخلوق گر سر اٹھائے
    تو انسان سب سرکشی بھول جائے
    یہ چاہیں تو دنیا کو اپنا بنا لیں
    یہ آقاؤں کی ہڈّیاں تک چبالیں
    کوئی ان کو احساسِ ذلّت دلادے
    کوئی ان کی سوئی ہوئی دم ہلا دے

    (فیض احمد فیض) ​
     
  7. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    آج کے سیاست دان کی دعا

    روح اقبال سے انتہائی معذرت کے ساتھ
    آج کے سیاست دان کی دعا

    لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
    زندگی عیش میں کٹ جائے خدایا میری

    ہو میرا کام زمانے کی وزارت کرنا
    اسی منصب ، اسی کرسی کی عبادت کرنا

    گالیاں سن کے بھی دل ہو نہ پریشان میرا
    کسی جلسے میں نہ ہو چاک گریباں میرا

    قوم بھوکی رہے ، ننگی رہے ، بیمار رہے
    ہاں مگر میری سواری کو نئی کار رہے

    ہو الیکشن میں ہمشیہ میرا پلہ بھاری
    اور رہے قوم سے پوشیدہ میری عیاری

    میرے قبضے میں صدا ملک کی جاگیر رہے
    قوم کے لب پہ فقط '' نعرہ تکبیر '' رہے

    دن کراچی میں کٹے ، رات ہو واشنگٹن میں
    ایک گھڑی روس میں ہو ، دوجی گھڑی لندن میں

    بے کسوں اور ضعیفوں کی ہو شامت ہر دم
    ہاں مگر میری وزارت ہو سلامت ہر دم

    اہل دولت کی عطا مجھ کو محبت کر دے
    میرے مالک ، میری رگ رگ میں سیاست بھر دے​



    ربط
     
  8. قاسم

    قاسم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 29, 2011
    پیغامات:
    875
    نہ تیرا پاکستان ہے نہ میرا پاکستان ہے
    یہ اس کا پاکستان ہے جو صدر پاکستان ہے
     
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    موجودہ صدر کی زمین شاد باد


    بجلی آئے آٹھ گھنٹے بعد


    تو نشانِ کرپشن عالیشان


    عرضِ زبردستان


    شاد باد سندھ رہے آباد


    زرداری کی زمین کا نظام


    آٹے گیس بجلی کا بحران


    قوم ملک سب غرق


    نواز وکیل پائند دا باد


    اچھے اچھے سیاستدان


    ہوئے دُنیا سے فرار


    پرچمِ ستار و حلال


    خون میں‌رنگا سارا سال


    بھول اپنا ماضی شانِ حال


    جانِ استقلال، سائے امریکہ سر پہ سوار



    میرا خیال ہے کہ آنے والے وقت میں‌یہ قومی ترانہ بن جائے۔ بیڑا غرق کر دیا ہمارے ساستدانوں‌نے ہمارے اس پاکستان کا، پاکستان کم قبرستان زیادہ لگنے لگ گیا ہے۔ ہر طرف تباہی، چوری ، جھوٹ، مکاری ، دھوکہ ، فریب ، لوٹ مار، زنا ، اور خون خرابہ ہی نظر آتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    تھریڈ کی پسندیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے مثبت کیا جاتا ہے
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    لگتا ہے مجھ پر اثر ورسوخ كے ناجائز استعمال كا الزام لگوا كے رہیں گے ناظم بھائى ۔ اس موضوع ميں بھلا كيا خاص بات ہے ؟
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سب اركان كا بے حد شكريہ ۔ ايك وضاحت ضرورى تھی:اس موضوع كا عنوان ہے جديد مزاحمتى شاعرى،
    "جديد" كا تعين كر ليتے ہیں : ميرا مقصد مابعد(پوسٹ )نائن اليون تھا ۔اس دوڑ ميں فيض اور حبيب جالب وغيرہ خود بخود نكل گئے ۔"مزاحمتى " واضح ہے اور "شاعرى " سب سے اہم بات يہ ہے كہ شاعرى ہونى چاہیے پيروڈیز اور تك بندى كى بجائے اصل شاعروں كى تخليقات ارسال كى جانى چاہئیں۔ان سب حدود وقيود كى كڑی پابندى ضرورى نہیں كيونكہ بہرحال عوامى فورم كا موضوع ہے ليكن اگر کچھ خيال كر ليا جائے تو ہم سب مل كر ايك اچھا انتخاب جمع كرنے ميں كام ياب ہو سكتے ہیں۔ ان شاء اللہ، اگر اہل علم ساتھ ساتھ اصلاح كرتے جائيں تو ہم سب كو سيكھنے كا موقع ملے گا۔
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    نائن اليون كے بعد پاكستانى قيادت كے يو ٹرنز كے متعلق

    كسى كے حكم كى تعميل كرتے جا رہے ہیں
    ہم اپنے فيصلے تبديل كرتے جا رہے ہیں

    كھلے جاتے ہیں سمجھوتوں کے یوں سر بند پيكٹ
    ہم اپنی خواہشوں كو سِيل كرتے جا رہے ہیں

    يہ نفرت اپنے بچوں كا كہیں ورثہ نہ بن جائے
    جسے ہم خون ميں تحليل كرتے جا رہے ہیں

    بدن سيراب تو پہلى ہى بارش كر گئی تھی
    يہ موسم تو ہمیں اب جھيل كرتے جا رہے ہیں

    بھٹكنے كا مقام آيا نہیں ہے اور ابھی سے
    ہم اپنے راستے تبديل كرتے جا رہے ہیں

    ------ شہزاد قمر -----​
     
  14. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    شکریہ سسٹر، مجھے اندازہ تھا کہ میری شیئر کی گئی نظم اس لحاظ سے موضوع سے مطابقت نہیں رکھتی مگر وہ کیا ہے کہ اس کے مطالب آج کے دور میں ہی زیادہ واضح ہو رہے ہیں۔ بہرحال اسے حذف کیا جا سکتا ہے۔
     
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بھائى آپ نے درست كہا، آخرى مصرعہ : كوئى ان كى سوئى ہوئى دم كو ہلا دے" تو كمال كا ہے۔ اسى ليے تو عرض كيا كہ "ان سب حدود وقيود كى كڑی پابندى ضرورى نہیں "۔ حذف كو رہنے ديں اگلا كلام شئير كريں۔ آپ سب كى شراكت نے ہی تو موضوع ميں رونق ڈالى ہے۔
     
  16. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    :00039:
     
  17. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ظلمتوں کے حاشیہ بردار بن جائیں گے ہم
    تو سمجھتا ہے کہ تیرے یار بن جائیں گے ہم

    تیری چشمِ ناز کا ہوگا نہیں ہم پر اثر
    رفتہ رفتہ اور بھی دشوار بن جائیں گے ہم

    کابل و قندھار ہو، یا موصل و بغداد ہو
    ہر جگہ تیرے لئے آزار بن جائیں گے ہم

    سر نگوں ہونے نہ دیں گے پرچمِ اسلام کو
    معرکوں میں بازوئے طیار بن جائیں گے ہم

    جن کے ہاتھوں ظلمتِ تیرہ شبی رسوا ہوئی
    روشنی کے پھر وہی مینار بن جائیں گے ہم

    مر مٹیں گے احمدِ (ص) مرسل تری ناموس پر
    کوثر و تسنیم کے حقدار بن جائیں گے ہم

    (طارق محمود طارق)​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت عمدہ انتخاب ،

    سر نگوں ہونے نہ دیں گے پرچمِ اسلام کو
    معرکوں میں بازوئے طیار بن جائیں گے ہم

    ان شاء اللہ ، اللہ ہمیں ہدايت اور توفيق دے۔
     
  19. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    ماشاءاللہ، زبردست انتخاب رفی بھائی

    مجھے بھی کچھ اشعار یاد آ رہے تھے، اب پتہ نہیں یہ مزاحمتی شاعری کے زمرے میں آتے ہیں یا نہیں :00005:۔ یہ کس کے ہیں، یہ تو مجھے نہیں پتہ پر موجودہ حکومتوں کی صحیح ترجمانی کرتے ہیں:

    کتنے ملین مارے اُس نے
    کتنے بلین کس نے
    جس نے مارے سب سے زیادہ
    آگے وہ ہے اتنے
     
  20. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    زبردست انتخاب رفی بھائی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں