صدر اوبامہ کی جانب سے حج اور عيد الأضحى کے موقع پر بيان

Fawad نے 'خبریں' میں ‏نومبر 7, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    مشال اور ميں عيد الأضحى کے پرمسرت موقع پر دنيا بھر کے مسلمانوں کو نيک خواہشات اور حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کو مبارک باد پيش کرتے ہيں۔ ہزاروں کی تعداد ميں امريکی مسلمان بھی ان میں شامل ہیں جنھوں نے مکہ اور گردونواح کے مقامات تک سفر کر کے دنيا کے عظيم ترين اور متنوع اجتماع میں شرکت کی ہے۔

    عيد کی خوشياں منانے کے ساتھ مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اپنے بيٹے کی قربانی کے جذبے کو زندہ کرتے ہوۓ دنيا بھر ميں محتاجوں ميں خوراک بھی تقسيم کرتے ہيں۔ وہ امريکہ اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر شمال مشرقی افريقہ اور ترکی کے تباہ کن زلزلے کے نتيجے ميں متاثر ہونے والوں کی بحالی کے ليے جاری کاروائيوں ميں مدد بھی فراہم کررہے ہيں۔

    عيد اور حج کی رسومات دنيا ميں ابراہيمی اديان کی مشترکہ جڑوں کی ياد تازہ کرتی ہيں اور انسانی آباديوں کو خدمت خلق کے جذبے اور ضرورت مندوں کی داد رسی کے ليے راغب کرنے کے لیے ايمان کے مضبوط کردار کی غمازی کرتی ہيں۔

    امريکی عوام کی جانب سے حج کے اس موقع پر ہماری نيک تمنائيں آپ کے ساتھ ہيں۔

    عيد مبارک اور حج مبرور۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    U.S. Department of State
    Incompatible Browser | Facebook
     
  2. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    ہماری طرف سے بھی صدر اوباما اور امریکی عوام کے لئے نیک تمنائیں۔۔۔ اور یہ دعاء
    اللہ صدر اوباما اور امریکی عوام سمیت دنیا کے ہر اس انسان کو جسے اسلام نہیں ملا ہے ہدایت نصیب کرئے ۔۔۔ الھم آمین یا رب العالمین
     
  3. المدنی

    المدنی -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 3, 2010
    پیغامات:
    315
    ہماری طرف سے بھی صدر اوباما اور امریکی عوام کے لئے نیک تمنائیں۔ اور یہ مشہور ہے کہ عالمِ اِسلام کے معاملات میں گھسنا چھوڑ دیں۔
     
  4. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    امریکی صدر کے یہ تہنیتی پیغامات امت مسلمہ کو ہر گز دھوکہ میں نہ ڈالیں یہ ہمارے دشمن ہیں دشمن رہیں گے یہ اللہ نے قراآن میں صاف صاف باتا دیا۔۔۔تہنیتی پیغام کے ساتھ ہی اس بے رحم درندے نے عید کے دن کی خوشیوں کو غارت کرنے کے لیے مسلمانوں پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا اور وزیرسانی بھائیوں کو شہید کیا اللہ اسے دردناک عذاب میں دوچار کرے اس کے گھر کو آگ سے بھرع دے جیسے اس نے ہمارے ساتھ کیا۔ آمین اللھم اآمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    "منہ میں رام رام اور بغل میں ڈرون کی چھری " جو کسی بھی وقت مسلمانوں پر حملہ کر سکتی ہے۔ اللہ ان کے شر اور انکی شیطانی چالوں‌ سے سب مسلمانوں کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔
     
  6. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    آمین

    آمین
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 12, 2011
  7. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    [​IMG]

    يہ امر توجہ طلب ہے کہ آپ دہشت گردی کے اس عفريت کے خلاف امريکی کاوشوں پر تو نقطہ چينی کر رہی ہيں جس نے پورے خطے کو اپنی لپيٹ ميں لے رکھا ہے ليکن ان مجرموں کی بربريت کو نظرانداز کر رہی ہيں جنھوں نے خودکش بمباروں کے ذريعے عيد کے روز مسجد ميں بے گناہ شہريوں کا خون بہايا۔ يہ کوئ پہلا موقع نہيں ہے جب دہشت گردوں نے حملے کے خونی اثرات ميں اضافے کے ليے دانستہ مذہبی اجتماعات کو نشانہ بنايا۔ ماضی ميں بھی ايسی درجنوں مثاليں موجود ہيں جب ان خود ساختہ اسلام کے محافظوں نے مذہبی تہواروں کے موقع پر بے گناہ مسلمان شہريوں کا خون بہايا۔

    جہاں تک امريکی کاروائيوں کے حوالے سے آپ کی يک طرفہ تنقيد کا تعلق ہے تو اس ضمن ميں انٹرنيٹ پر ايک پاکستانی فوجی کی جانب سے پوسٹ کردہ ويڈيو کا لنک يہاں پيش کر رہا ہوں جو عيد کے روز وزيرستان ميں دہشت گردوں کے خلاف کاروائيوں ميں شامل تھا۔ ان مسلمان بھائيوں کی قربانيوں کو بھی اپنے سوچ کے احاطے ميں شامل کریں اور پھر يہ سوال اٹھائيں کہ کيا ان مجرموں کا دفاع کرنا درست ہے جو ان فوجيوں کے خلاف لڑائ ميں مصروف ہیں؟ اور کيا آپ انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوۓ ہميں دشمن قرار دے سکتے ہيں، يہ جانتے ہوۓ کہ ہم پاکستان کی افواج کو مکمل سپورٹ اور امداد فراہم کر رہے ہيں جس ميں وسائل کا اشتراک، تربيت اور ساز و سامان کی دستيابی بھی شامل ہے؟

    http://youtu.be/erM3eZ0X09c

    ان حملوں سے ايک بات تو واضح ہو گئ ہے کہ دہشت گرد "شريعت" اور "جہاد" جيسے پرجوش نعرے محض نوجوانوں کے ذہنوں کو ايک خاص رخ دے کر اپنے مقصد کے لیے استعمال کرتے ہيں۔ درحقيقت انکی نام نہاد "جدوجہد" کا مذہب سے کوئ تعلق نہيں ہے۔ بصورت ديگر مسجد کے اندرعين نماز عيد کے موقع پر حملے کا کيا جواز ہے؟

    جنگ کا عمل اور بے گناہ شہريوں کی ہلاکت خاص طور پر عيد جيسے مذہبی تہوار کے روز يقینی طور پر قابل افسوس ہے اور اس کی مذمت کی جانی چاہيے ليکن قتل و غارت گری کی اس لہر کی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے جو نا صرف يہ کہ شہريوں پر حملے کر رہے ہيں بلکہ پاکستان کے فوجيوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہيں۔

    ان پاکستانی فوجيوں کے اہل خانہ اور عيد کے روز ان کے جذبات اور احساسات کو ملحوظ رکھيں نا کہ ان کا دفاع کريں جو ہمارے مشترکہ دشمن ہيں۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    U.S. Department of State
    Incompatible Browser | Facebook
     
  8. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    جہاں‌جہاں‌دہشت گردی کے نام پر جب بھی اور جہاں‌بھی جو کچھ ہورہا ہے، بنیادی طور پر اسکے پیچھے دشمن اسلام کی سازشیں‌ہیں، ایک طرف تو قتل و غارت گری کے اجتماعی ہتھکنٹدے اور دوسری طرف مبارکبادیں۔۔۔۔!!!، یہ ڈپلومیسی کے غلیظ کھیل اب سے نہیں‌بہت پہلے سے جاری و ساری ہیں، المیہ یہ ہے کہ فواد بھائی جیسے مسلم نک نیمس بھی اور ایسے ہزاروں دوسرے مسلمان بھی ایسی سازشوں‌کے آلہ کار بنتے رہیں‌ہیں۔۔۔!!!

    لیکن حقیقتوں‌سے کون پردہ پوشی کرے، ابھی تک اسامہ بن لادن کے فکشن کو کوئی مکمل حل نہیں‌کرسکا ہے، لیکن 11 سپٹمبر کے بعد سے لیکر آج تک ساری دنیا میں‌اس نام کو استعمال کرکے مسلمانوں‌کے امیج کو مسخ کیا گیا، لاکھوں‌بے گناہوں‌کو اجتماعی طور پرشہید کیا گیا، کنٹریز کے کنٹریز صفحہ ہستی سے مٹادینے کے یہ مزموم عزائم اور جھوٹ کے پلندوں کےبعد یہ الو بنانے کی باتیں، محض باتیں‌ہیں، اور اس سے بچہ بچہ بھی واقف ہے۔

    ویسے مایوسی کی کوئی بات نہیں‌، مسلم طبقات میں بیداری کی لہر بھی ہے، اور نان مسلم حضرات میں‌اسلام کے تئیں‌دلچسپی اور حق کو قبول کرکے، اللہ کے سرزمیں‌پر صرف اللہ کی وحدانیت کا اعلان کرنے کی چنگاریاں کبھی بھی شعلہ بن سکتی ہیں، اللہ نے اس کے لئے کون سا وقت مقرر کیا وہ ، اللہ بہتر جانے لیکن کفار و مشرکیں‌کے حربے ہمیشہ ناکام ہونے والے ہیں، اور یہ سب۔۔۔دنیا میں‌انسان کی آزمایشوں‌کے حصے ہیں، ورنہ یہ تمام مظالم۔۔۔۔"صرف ایک کن فیکون" میں‌ختم ہوسکتے ہیں، لیکن اللہ کو تو حضرت انسان کی آزمائش مقصود ہے، جس سے پھر جزا اور سزا کے فیصلے ہونے والے ہیں۔

    دشمن اسلام کی سازشیں، مظالم ڈپلومیسیز اپنی جگہ چلتی رہینگی، لیکن اہل حق برابر اپنے کاز پر لگے رہینگے، انسان ہونے کے ناطے سے سہو الگ بات ہے، لیکن مایوسی کی بات بھی نہیں، الحمدللہ ان سازشوں‌کو سمجھنے کا فہم و ادراک مسلم امۃ میں‌موجود ہے، البتہ اس میں‌مزید ڈیولپمنٹ کی ضرورت ہے۔

    ان شااللہ
     
  9. مخلص1

    مخلص1 -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 25, 2010
    پیغامات:
    1,038
    میرے خیال میں بد دعا دینے سے پہلے ہدایت کی دعا کرنی چاہیے۔۔۔۔۔۔۔اگر ہدایت مل جائے تو اچھا نہیں ہے؟باقی کس نے جاکر اس کو دین کی دعوت دی ہےِ؟ہمارے وڈیرے شاہی طبقہ صرف اپنے عہدوں کے چکر میں لگے ہوئے ہیں۔۔۔اور اسی عہدے کے چکر میں جماعت اور دین کا بیڑہ غرق کر کے رکھا ہے۔۔۔۔۔۔کسی بھی صاحب حیثیت نے ان لوگوں کے پاس جاکر دعوت دین دینے کی کوشش نہیں کی ہے۔۔۔ہاں جہاں سے ان کو فنڈ ملنا ہو تو فورا حضرت جی چلے آتے ہیں۔۔۔اللہ مسلمانوں کو صحیح قیادت نصیب فرما۔۔۔جو عہدے پر رہ کر عہدے کا حق ادا کرے۔۔۔۔۔ورنہ کل قیامت کے دن ان صاحب اقتدار لوگوں کا گریبان ہوگا اور یہ بھولے بھٹکے انسانوں کا ہاتھ۔۔۔۔۔۔اور کہیں گے اے اللہ ان کو جہاں سے فنڈ ملتا تھا وہاں یہ باگ کر جاتا تھا۔۔۔اور جہاں دین کی دعوت کی ضرورت تھی چونکہ وہاں سے ان کو فنڈ نہیں ملنا تھا نہیں آتے تھے۔۔۔لہذا دینی جماعتوں کے قائدین کے لئے دعا کریں کہ اللہ ان کو ہمت دے کہ وہ ایسے بھٹکے ہوئے لوگوں تک دعوت حق پہنچائے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    آپ کی مذکورہ باتیں داعی حق کی باتیں ہیں ۔۔۔۔ بالکل رسول اللہ سے بھی اسی قسم کی ہدایت کی باتیں اور دعائیں ملتی ہیں ۔۔۔ میری دلی دعاء ہے کہ اللہ آپ کی ہر طرح سے حفاظت فرمائے ۔۔ خدمتِ دین کے لئے چن لے ۔۔۔ ہر قسم کی مشکلوں اور پریشانیوں سے بامان نکالے آمین ۔۔ اور ہمیشہ ہشاش بشاش رکھے ۔۔۔ آپ کے دل و دماغ کو نورِ معرفت سے منور کردئے آمین ۔۔۔

    غیر مسلم کے لئے ہدایت کی دعاء کی جاتی ہے تو ہمارے بعض ساتھی اسے غلط معنوں میں لے لیتے ہیں ۔دعاوں کی پوسٹ پر شکریہ کا بٹن تک نہیں دباتے البتہ بددعاء لکھیں تو فٹافٹ شکریہ کے بٹن دبتے چلے جاتے ہیں ۔۔۔ ایسا کیوں ہوتا ہے ؟؟؟ ایسا اس لئے ہوتا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ تو امریکہ اور اس جیسے مسلم دشمن عناصر کے ایجنڈ ہیں یا بِکے ہوئے مسلم ہیں ۔۔۔ حالانکہ نیتوں کو اللہ خوب جانتا ہے ۔۔۔ جو شخص بھی حق پرست انسانوں کے ساتھ دوغلی چال چلے اللہ اسے نہیں چھوڑتا ۔۔۔ اس کے باوجود بھی ہمارے ساتھیوں کو اللہ پر یقین نہیں ۔وہ اس بات کے لئے تیار نہیں کہ معاملہ کو اللہ کے حوالہ کرکے مسلسل دعائیں جاری رکھیں ۔۔۔ تاکہ اللہ ان سب سے خود نمٹے ۔۔۔
    اصل میں آج مسلم امہ کے سوچنے کا معیار ایک ہی ہے ۔۔ وہ دعوت کے نقطہ نظر سے غیر مسلم کے بارے میں سوچنے کے لئے تیار نہیں ۔۔۔ وہ تو ایک ہی چیز جانتے ہیں کہ یہ اسلام دشمن لوگ ہیں ۔۔۔ یہ ہمارا خاتمہ چاہنے والے اسلامی حکومتوں کا تختہ الٹنے والے ہیں ۔۔۔ اس لئے ان دل سے ہدایت کی دعائیں بھی نہیں نکلتیں ۔۔۔


     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 23, 2011
  11. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اس میں کوئی شک نہیں‌ ہدایت کی دعا کی تو ہر کسی کو ضرورت رہتی ہے ، چاہے وہ کافر ہو یا مسلمان ، اور ہدایت کی آجکل کے مسلمانوں کو زیادہ ضرورت ہے ، جب مسلمان راہ راست پر آگئے تو باقیوں کا آنا مشکل نہیں ۔لیکن داعی الی اللہ ۔ صبر بھی کرتا ہے اور کسی کے شکریہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے پریشان نہیں‌ ہوتا اور نہ ہی شکوہ کرتا ہے ۔ داعی ہو کر آپ سے صبر نہ ہو ا، ان لوگوں سے صبر کی امید ، جن کے اپنے ڈرون حملوں میں مارے جاتے ہیں ،امریکہ ایک دو ڈرون حملے نیو دلی پر بھی کردے ، پھر دیکھتے ہیں‌کہ بددعا نکلتی ہے یا دعا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    مجھے افسوس ہوتا ہے کہ صحیح سوچ کا کتنا زیادہ فقدان ہے ۔۔۔۔ رسول اللہ کو اہل طائف نے لہو لہان کردیا ۔۔۔ آسمان سے جبرئیل امین نے رسول اللہ کو اس بات سے مطلع کیا کہ آپ چاہیں تو اس بستی والوں کو دو پہاڑ کے بیچ میں پیس دیا جائےگا ۔۔۔۔ پھر بھی رسول اللہ نے بددعاء نہیں کی ۔۔۔ کہاں ہیں وہ ۔۔۔۔۔ جو رسول اللہ کی سنت کی پیروی کا دعوی کرتے ہیں ۔۔۔؟؟؟ انہیں اس واقعے پر عمل کرنے سے کس چیز نے روک رکھا ہے ۔۔۔۔ کیا اس واقعہ کے بارے میں کوئی شک ہے ؟؟؟ یا پھر اسلاف نے اس واقعہ کو ضعیف کہا ہے ۔۔۔ ؟؟؟؟
    یاد رہے کہ رسول اللہ نے بددعاء کا جواز رکھتے ہوئے بھی بد دعاء نہیں کی ۔۔ اور اللہ بھی اس بات سے ناراض نہیں ہواکہ آپ نے مستحقِ عذاب لوگوں کے کے لئے بد دعاء کیوں نہیں کی ۔۔۔۔۔
    رسول اللہ کی مجموعی زندگی پر تبصرہ کرتے ہوئےاللہ نے اس قسم کے اخلاق حسنہ کی ہمت افزائی کی ۔۔۔ انک لعلیٰ خلق عظیم ۔۔۔ رسول اللہ کے اسی اخلاق کی وجہ سے آپ کی جان کے دشمن آپ کی جان کے محافظ بن گئے ۔۔۔
    ہم سب کو چاہئے کہ رسول اللہ کی زندگی کے حوالے سے ایک دوسرے کی رہنمائی کریں ۔۔۔۔ اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے اور دین کی صحیح سمجھ دئے آمین ۔۔۔

     
  13. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    اللہ تعالٰی سب بھٹکے ہوؤں کو ہدایت دے۔ آمین۔
    لیکن اگر یہ بھٹکے ہوئے اپنی شیطانی حرکتوں اور سازشوں سے باز نا آئیں، ناحق مسلمانوں کو شہید کریں، قتل کریں تو اللہ ان کے شر سے مسلمانوں کی حفاظت فرمائے۔ ان کی چالیں انہی پر الٹ دے، اگر یہ مسلمانوں کو نیست و نابود کرنے کا سوچیں ، تو اللہ انہیں ہی ان کی سوچ کے مطابق بدلہ دے۔ آمین۔
    پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قنوتٍ نازلہ انہی مواقع کے لیے سکھائی ہے۔ اس کا ترجمہ بھی ہمیں پڑھنا چاہیے۔
     
  14. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    قنوتِ نازلہ کی قبولیت کے بھی شرائط ہیں ۔۔۔ وہ اگر پائی جائیں تو ہی قبول ہوتی ہے ۔۔۔۔ رسول اللہ نے اتنے لمبے عرصہ تک قنوت نازلہ نہیں پڑھی جتنی لمبی مدت سے یہ امت مسلمہ پڑھ رہی ہے ۔۔۔ پھر بھی قبولیت کے آثار دکھائی نہیں دیتے ۔۔۔ آج بھی امت مسلمہ ہر قسم کی زمینی اور آسمانی آزمائشوں میں مبتلاء ہے ۔۔۔ یہ واقعات اور حادثات امت مسلمہ کو سوچنے اور غور و فکر کرنے کی دعوت دیتے ہیں ۔۔۔۔ کہ رسول اللہ کی سنت کے مطابق اس قسم کے واقعات کے لئے قنوت نازلہ ہے اور وہ امت مسلمہ میں عرصہ دراز سے جاری ہے پھر بھی قبولیت سے محروم ہے ۔۔۔۔۔ جب کہ اللہ کے رسول کی قنوت نازلہ کو درجہ قبولیت کا شرف ملا اور ہماری قنوت نازلہ آج بھی قبولیت کی منتظر ہے۔۔۔
    اللہ ہمیں صحیح سوچ اور فکر سے نوازئے ۔۔۔۔ آمین
     
  15. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    آمین۔
    آپ ایک قنوتٍ نازلہ کی بات کرتے ہیں۔ ہمارے تو اعمال کی وجہ سے پتہ نہیں کون کون سی دعائیں قبولیت کے درجے کو نہیں‌پہنچتیں۔ لیکن ان سب کے باوجود قنوتٍ نازلہ کی اہمیت کا کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا اور نہ ہی آپ کسی کو پڑھنے سے منع کر سکتے ہیں۔
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    يك رخى دعوت !
     
  17. مخلص1

    مخلص1 -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 25, 2010
    پیغامات:
    1,038
    بھائی دعا ان کی قبول ہوگی جن کا کھانا پینا حلال کا ہوگا۔۔۔یہاں صرتحال انتہائی خطرناک ہے۔۔۔سیلاب کی تباہی کے نام پر فنڈ وصول کوتے ہیں مساجد و مدارس کے نام پر وصول کرتے ہیں ،،،یتیموں بیواوں کے نام پر وصول کرتے ہیں اوار پھر تھوڑا سا رقم لوگوں کو دکھاتے ہیں اور باقی رقوم کے حضرت جی کے آرائش و ذیبائش کے سامان پورے ہوتے ہیں۔۔۔بہت سے لوگوں کو می نے خود یہ کہتے ہوئے سنا ہے جی کیا کریں لوگ کچھ پیے مسجد کو دیتے ہیں اور کچھ مجھے میری ذات پر خرچ کرنے الگ سے دیتا ہے۔۔۔واللہ کئی حضرات سے اس بات پر میرا جھگڑا بھی ہوا ہے۔۔۔جب میں نے ان کو اس صحابی واکی حدیث سنائی جس میں اس نے کہا تھا کہ میں وہاں گیا تو انہوں نے مجھے الگ سے دیا ہے۔۔اپنی ذات کے لئے ۔۔۔تو کہا کہ اگر تجھے نہ بھیجتا تو کہاں سے ملتا ۔۔۔یہ بھی بیت المال کا ہے جمع کرواو۔۔۔۔۔۔
    اسی طرح کچھ لوگوں کو میں نے یہ بھی کہتے ہوئے سنا ہے کہ آپ مسجد اور مدرسے کے لئے بھی دیں اور میرے گھر کے لئے بھی دیں۔۔۔جب تو مسجد میں یا لوگوں کے پاس جاکر اپنی ذات کے لئے الگ سے بھی مانگ رہا ہے تو پھر حق سفارت کے نام پر لاکھوں روپے کا رکھنا چہ معنی دارد؟
    بہر حال چندہ جمع کع کے لکھ پتی بننے کا مشغلہ آج کل ذوروں پر ہے۔۔۔۔
    تھوڑی سے قوت گویائی سیکھ لے۔۔پھر نوٹ ہی نوٹ۔۔۔پھر چند روپوں میں نوکری کرنے والا حضرت جی لکھ پتی ۔۔۔سبحان اللہ۔۔۔۔کیا ایسی صورتحال میں دعا قبول ہو گی
    اللہ رحم کرے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    تو آپ کو قنوت نازلہ کی طرف اشارہ کرنے کی بجائے ان اعمال کی طرف رہنمائی کرنا چاہئے تھا کہ جس کہ وجہ سے بقول آپ کے (آپ ایک قنوتٍ نازلہ کی بات کرتے ہیں۔ ہمارے تو اعمال کی وجہ سے پتہ نہیں کون کون سی دعائیں قبولیت کے درجے کو نہیں‌پہنچتیں) ہماری دعائیں قبول نہیں ہورہی ہیں ۔۔۔۔

    جب قنوت نازلہ پر عمل جاری ہی ہے تو پھر قنوت نازلہ کی طرف رہنمائی ؟؟؟؟
    آپ خود یہ اعتراف کررہے ہیں کہ ہمارے اعمال کی وجہ سے ایسا ہورہا ہے اور پھر بھی قنوت نازلہ پڑھنے کی بات کررہے ہیں ۔۔۔ اگر اس پر عمل نہ ہورہا ہو تو آپ کی بات درست تھی ۔۔۔ مگر یہاں تو عرصہ سے یہ قنوت نازلہ جاری ہے ۔۔۔ اس لئے اُن اعمال کی طرف توجہ دلانے کی ضرورت ہے جن کی وجہ سے رسول اللہ کی پڑھی ہوئی قنوت نازلہ پڑھنے کے بعد بھی وہ قبول نہیں ہورہی ہے۔۔۔۔۔
    جزاکم اللہ خیرا
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 23, 2011
  19. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    بھائی ٹاپک دعا اور بد دعا پر گامزن ہے۔۔۔!!!
     
  20. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    یہ موضوع دعاء ہی سے متعلق ہے ۔۔۔۔۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں