نیٹو حملے میں 26 اہلکار شہید

جاسم منیر نے 'خبریں' میں ‏نومبر 26, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    نیٹو حملے میں 26 اہلکار شہید

    "گورنر خیبر پختونخواہ مسعود کوثر نے کہا ہے کہ نیٹو کے حملے میں 26 اہلکار شہید اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نیٹو حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ پاکستانی سرحدوں کی کھلی خلاف ورزی اور سنگین نوعیت کا واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ فاٹا کے علاقے میں ہوا۔ قوم کے جذبات مشتعل ہیں حملہ ملکی خودمختاری کے خلاف ہے اور اس طرح کے واقعات کا رد عمل ہونا چاہیے تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔ مسعود کوثر نے شہید اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا حملے سے پاکستانی عوام کو شدید دکھ پہنچا ہے ، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں‌ اہم اتحادی ہے۔ قوم ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ "

    حوالہ

    انا للہ وانا الیہ راجعون۔
    میرا خیال ہے کہ اب یہ "اتحادی" کا لفظ تو استعمال ہی نہیں‌ کرنا چاہیے اور پاکستانی فورسز کو کھل کر کاروائی کرتے ہوئے ایسے دہشت گردوں جو کہ اصل میں امریکی اور اسرائیلی اتحادی ہیں کو جہنم رسید کرنا چاہیے جو پاکستانی علاقوں میں گھس کر قتلٍ عام کرتے ہیں۔

     
  2. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    بہت ہی افسوسناک اور قابل مزمت خبر ہے، ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات ہونے چاہئے۔اللہ ظالموں کو نیست و نابود کرے، اور امت مسلمہ کو اچھے حکمراں‌عطا کرے۔۔آمین۔ بہت ہی افسوسناک خبریں‌ہیں‌یہ۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    آمین
    شکریہ فار انفارمیشن جاسم بھائی
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ایک روز پہلے ڈرون حملے میں 26 "دہشت گرد" ہلاک ہوئے تھے آج سرکاری اہل کار ہو گئے تو کونسا پہاڑ ٹوٹ پڑا؟؟؟ جدید ٹیکنالوجی میں دوست دشمن کی پہچان کہاں ہوتی ہے، اس لئے ٹینشن ناٹ آج شدید مذمت کر کے کل سے پھر ڈرون حملوں میں سویلینز کی ہلاکتوں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    برتن كا منہ كھلا ہے تو كتا كيوں شرم كرے گا ؟
    اللہ كى لعنت ہو سب كتوں پر ... شہداء كے خون كى بنياد پر بننے والے ملك كا ستيا ناس كر كے ركھ ديا ۔
     
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    پری پلان!

    امریکہ کا جو یار ہے اس کا بیڑا پار ہے!

    کیانی صاحب حقانی سے باز پرس کرنے سے پہلے اپنی اہلیت ثابت کریں؟؟؟
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ناٹو اور اسرائيل اپنے اپنے مقبوض علاقے ميں اسلامى كيلنڈر كے ہر اہم موقع پر ايسى حركت كرتے ہيں
    ہر پاکستانی کا دل زخمی ہے لیکن [qh]أكلت يوم أكل الثور الأبيض [/qh]
    حميت نام تھا جس كا گئی تيمور کے گھر سے ​


     
  9. 03arslan

    03arslan -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2009
    پیغامات:
    418
    اس موقع پر وہی کرنا چاہیے جو غیرت کا تقاضا ہے
     
  10. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    پاکستانیوں کو یہ شعر یاد ہونا چاہیے کیونکہ ہر بار یہی ہوتا ہے

    کی میرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ
    ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا


    ادھر تو توبہ اور پیشمانی دور کی بات سینہ ٹھوک کر کہا جاتا ہے ۔۔۔۔"جاؤ جو کرنا ہے کرکے دیکھ لو"

    یہ جو مضحیکہ خیز بیان آتا ہے کہ "نیٹو کی سپلائی بند"، "اتحادیوں سے تعاون پر نظر ثانی" وغیرہ ۔۔۔۔۔اب انکو چاہیے کہ مذید جگ ہنسائی نہ کرے
    کیونکہ یہ بیان صرف میڈیا کے لیے ہوتا ہے ، نیوز میں ایک دو کلپس دکھادے گے کہ چمن طورخم بارڈر پر نیٹو کے ٹرک کھرے ہیں (وہ بھی ہتا نہیں کتنی پرانی کلپس ہوگی)
    ، سب کو پتا ہے کہ ہونا شونا کچھ نہیں ہے ۔۔۔۔۔چند روز کی بھڑکیاں ہے ۔۔۔پھر امریکہ پچکارے گا ، پھر وہی نیٹو، وہی ڈرون وہی سب کچھ ۔۔۔کچھ نہیں بدلے گا

    امریکہ ایک آنکھ دکھائے گا ۔۔۔۔سب کی حالت ابتر ہوجائی گی ، سب جان کی امان طلب کرنے واشنگٹن بھاگ رہے ہونگے ۔۔۔
    "ہجور سرکار ، معاف کردیجئیے غلطی ہوگئی ۔۔۔آئندہ ایسا بیان نہیں دینگے"

    26 فوجی کیا ، 26 لاکھ بھی ماردیے تو بھی ہر بارکی طرح یہی بیان آرہا ہوگا ۔۔۔۔

    مزے کی بات ہے ۔۔۔ایسے واقعات کے بعد ، پاکستانی بیان نیا نہیں ہوتا ۔۔۔۔وہی ہوتا ہے
    جو امریکہ نے لکھ کر دیا ہوتا ہے ، کہ جب ہم یہ کارروائی کرے تو تم لوگ یہ بیان دینا
    اس بیان کی فوٹو کاپیاں سب کو تقسیم کردی جاتی ہیں ۔۔۔ایک لفظ بھی آگے پیچھے نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔

    غلام کو آقا سے احتجاج کرنے کا حق نہیں ہوتا۔۔۔۔
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 27, 2011
  11. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    تو جھکا غیر کے آگے تو تن تیرا نہ من

    وہی رٹو طوطوں والے بیانات سے زیادہ کچھ نہیں ہوگا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
  13. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    :00032::00032:

    :00032::00032:
    :00032::00032:

    :00032::00032:
     
  14. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    کچھ عرصہ قبل امریکہ نےپاکستان کو دھمکی دی تھی کہ امریکہ پاکستان پرحملہ کرے گا، ۔اس نے جو کہا کرکے دکھایا، اپنا وعدہ پورا کیا ۔۔۔۔۔
    ایسا نہیں کہ پاکستان نے کچھ نہ کہا ، پاکستان بھی پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں ، اس نے بھی اپنا وعدہ خوب پورا کیا ، اور پوری پوری وفاداری کا ثبوت دینتے ہوئے
    ہوئے کہا : آقا 26 کافی ہیں یا اور بھی چاہیئے؟"

    ابھی کے لیے اسی پر اکتفا کریں ، بیان شیان دنیے کے بعد جب معاملہ ٹھنڈا ہوجائے گا تو جتنے اور چاہیے بتادیجیئے گا ، کوئی مسئلہ نہیں
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 28, 2011
  15. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    :00002: تبھی تو کہا گیا نا کہ اپنے گھوڑے تیار رکھو۔ یہ عیسائی اور یہودی بھی بھلا امتٍ مسلمہ کے دوست بنے ہیں کبھی ؟
    ویسے حیرت ہے ابھی تک "امریکہ نواز" لوگوں (ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم)کی طرف سے رٹا رٹایا پیغام نہیں آیا اس پر۔۔۔۔ ورنہ ایسے موقع پر تو وہ دوڑے دوڑے آتے ہیں۔

    رفی بھائی صحیح کہہ رہے ہیں آپ، مسئلہ یہ ہے کہ میڈیا کے کچھ بندے بھی دبے الفاظ میں ان ڈرون حملوں اور نیٹو کے حملوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ وہ بھی اکثر یہی بات کرتے نظر آتے ہیں کہ ان حملوں میں زیادہ دہشت گرد اور کم معصوم لوگ مارے جاتے ہیں، جبکہ حقیقت اس کے بالکل الٹ ہے۔
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    Pakistan's prime minister warns United States - CNN.com
    اب یاد آيا جب باوردى انسان مرے ۔ جب غريب ديہاتى ڈرون حملوں ميں كيڑے مكوڑوں كى طرح مر رہے تھے تو يہ سب سو رہے تھے ۔كيا صرف وردى والے پاكستانى ہيں ؟ صرف فوجى كى عزت عزت ہے ؟ صرف اس كى جان مقدس ہے ؟ افسوس صد افسوس كيسى ذہنیت ہے ہمارے حکمران طبقہ کی۔
     
  17. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    بمباری سےقبل پاک امریکہ فوج میں کئی گھنٹے شدید جنگ ہوئی۔

    اسلام آباد میں اہم ترین عسکری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مہمند ایجنسی میں امریکی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں 28 پاکستانی فوجیوں کی شہادت دراصل کہانی کا ایک حصہ ہے، دوسرا حصہ یہ ہے کہ اس فضائی حملے سےقبل کئی گھنٹےتک امریکی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس میں امریکی فوجیوں کو خاصا نقصان اٹھانا پڑا اور اسی کے بعد انہوں نے فضائی مدد طلب کی اور پاکستان فوجیوں کو ہیلی کاپٹرز سے راکٹ باری اور فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔ اس واقعے کی مزید تفصیلات یہ ہیں کہ امریکی اسیشل فورسز کا ایک دستہ پاکستانی سرحد کے قریب ایک پاکستانی گائوں پر شب خون مارنا چاہتا تھا جیسا کہ امریکہ ایک بار پہلے بھی کرچکے ہیں اور اس کا ذکر امریکی صحافی باب ووڈ ورڈ نے اپنی کتاب، دی اوباماز وار، میں تفصیل کے ساتھ کیا ہے۔ ہفتے اور جمعے کی درمیانی شب تین بجے کےقریب امریکی اسپیشل فورسز کا ایک دستہ ہیلی کاپٹرز سے پاکستانی سرحد کے قریب اترا۔ ہیلی کاپٹرز کی آواز سن کر پاکستانی فوجی الرٹ ہوگئے اور انہوں نے گشتی پارٹیاں بھی فوری طور پر علاقے میں بھیج دیں۔ اسی دوران امریکیاسپیشل فورسز کی ٹیم سرحد عبور کر کے پاکستانی علاقے میںداخل ہوئی تو سامنے پاکستانی فوجی تیار کھڑے تھے اور اس طرح جھڑپ شروع ہوئی۔ کئی گھنٹے کے بعدامریکی دستوں نے فضائی مدد طلب کی اور امریکی ہیلی کاپٹرز نے موقع پر پہنچ کر شدید فائرنگ اور راکٹ باری کی جس سے اکثر پاکستانی فوجی شہید ہوگئے۔ اس جھڑپ میں کئی امریکی بھی ہلاک ہوئے جنہیں امریکی ہیلی کاپٹرز اٹھا کر لے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی اپنے پیچھے کافی سامان بھی چھوڑ گئے تھے جو صبح کے وقت وہاں پہچنے والے قبائلیوں نے جمع کر کے پاکستانی فوج کے حوالے کیا۔ قبائلیوں میں اس لئے بھی زیادہ غصہ ہے کہ پاکستانی فوجی انہیں امریکی فوجیوں سے بچاتے ہوئے شہید ہوئے۔ واضح رہے کہ نیٹو کےترجمان بھی اس بارے میں گذشتہ روز تصدیق کرچکے ہیں کہ علاقے میں امریکی فوجی دستے موجود تھے اور انہوںنے ہی اپنے اوپر حملے کے بعد ہیلی کاپٹرز بلائے تھے۔
    آئی ایس اے ایف (ایساف) کے ترجمان نے ہفتہ کو اس وقت یہ چشم کشا انکشاف کیا کہ جب انہوں نے یہ کہا کہ مہمند ایجنسی میں نیٹو اور ایساف ہیلی کاپٹرز کا حملہ دراصل علاقے میں موجود ” ایساف کی گراؤنڈ فورسز“ کی جانب سے مدد مانگنے پر ردعمل کے طور پر کیا گیا ۔ پاکستانی ٹی وی جیو کے پروگرام میں اینکر ثناء بچہ سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان کارلسٹن جیکب نے کہا کہ یہ افغان نیشنل سیکورٹی فورسز اور اتحادی فوج کا مشرقی کنڑ کے قریب آپریشن تھا جو صبح کے دھندلکے میں جاری تھا، اس موقع پر فضائی مدد طلب کی گئی اور اس امر کا بہت امکان ہے کہ یہ فضائی حملہ اسی وقت کیا گیا اور اس کے نتیجے میں یہ واقعہ ہوا ، ترجمان نے بار باریہ بھی کہا کہ وہ تحقیقات کا انتظار کر رہا ہے اور جونہی مکمل تصویر واضح ہوتی ہے تو وہ اس پر تبصرہ کریگا۔ —
    (فیس بک پر سے کاپی کیا گیا مواد ہے)
    واللہ اعلم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جی بھائی، کچھ ایسی ہی خبریں پہلے بھی سننے کو ملی تھیں ، جیسا کہ نیٹو کے دہشت گرد کئی مرتبہ پاکستانی علاقوں پر حملہ کرنے کی کوشش کر چکے ہیں ، تو پاکستانی فورسز نے پہلے بھی کئی مرتبہ انہیں مزہ چکھایا ہے۔واللہ اعلم ان خبروں میں کتنی صداقت ہے۔
     
  19. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    بھائی ! گھوڑ سوار موجود نہیں ، گھوڑے تو کب سے تیار ہیں‌۔
     
  20. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    یہی تو دوہری پالیسی ہے، جسکا نقصان کبھی نہ کبھی توہوگا ہی، جب ڈرون حملوں‌میں‌معصوم لوگوں‌کو شہید کیاگیا، جب اس قدر سیریس اکشن کیوں‌ نہیں‌لیا گیا، ویسے ابھی بھی سیریس اکشن لینے کی ایک حد ہی ہوگی، جیسے ڈکٹیٹشن ہوگا ویسے ہی تو کام کرنے پر سب مجبور ہورہے ہیں۔اللہ ظالموں کے قہر سے ہمیشہ ہر مظلوم کو محفوظ رکھے۔آمین ثم آمین
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں