ایک صبح کی روداد

بابر تنویر نے 'ادبی مجلس' میں ‏جنوری 3, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    5 بجے صبح : سنیۓ اٹھ جائیۓ۔ اذان ہونے والی ہے۔ جلدی کیجیۓ۔
    محمد تیمور جلدی اٹھو اور نماز پڑھنے جاؤ۔
    5:50 (مسجد سے واپسی) سنیۓ گرم پانی میں شہد ڈال کر ٹیبل پر رکھا ہے پی لیجیۓ۔

    6 بجے۔ محمد تیمور مما میری ٹائ کہاں ہے۔
    کل تمہارے بیڈ پر پڑی ہوئ تھی میں نے تمہاری الماری میں رکھ دی تھی وہاں سے لے لو۔

    چھوٹی بیٹی " مما میرے سوکس نہیں مل رہے"
    کل اسکول سے آکر جہاں پھینکے تھے وہیں سے لے لو۔
    مما دیر ہو رہی ہے اسکول کو۔
    اپنے دراز میں دیکھو وہیں رکھے ہیں۔
    بڑی بیٹی " مما میرا نقاب"
    "کیا ہوا تمہارے نقاب کو"
    مما مل نہیں رہا۔
    جاؤ تم ناشتہ کرو میں ڈھونڈتی ہوں۔" " پتہ نہیں اس لڑکی کو عقل کب آۓ گی"
    یہ لو مل گیا تمہاری الماری میں ہی پڑا تھا۔
    سنیۓ ہادیہ کو چھوڑنے جایۓ گا تو دودھ لیتے آیۓ گا۔

    7 بجے۔ "ناشتہ تیار ہے آ جایۓ"۔
    آج میرا پیپر ہے دعا کیجیۓ گا اچھا ہو جاۓ۔
    730 بجے : میرے گاڑی آ گئ۔ اچھا اللہ حافظ۔ سالن بنا دیا تھا۔ واپسی میں روٹی لیتے آیۓ گا۔
    اور ہاں آب تھوڑی دیر آرام کر لیجیۓ گا۔ اردو مجلس لگا کر نہ بیٹھ جایۓ گآ۔ اللہ حافظ۔


    دوستو یہ ہماری دو جنوری کی صبح کی روداد ہے۔ جو کہ آپ کی خدمت میں پیش کی۔ اور کم و بیش ہر صبح ہی اسی معمول کے مطابق ہوتی ہے۔ کسی کو کچھ نہیں مل رہا کسی کو اور کوئ مسئلہ درپیش ہے اور اس کا حل زیادہ تر ایک ہی ہستی کے پاس ہوتا ہے۔
    اگر یہ نہ ہوں تو گھر کا نظام درہم برہم ہو جاۓ۔ ان کا شکریہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاک اللہ‌خیرا بھائی
    بہت ہی زبردست ۔ یقین جانیے تو واقعی وہ ہستی نہ ہو تو گھر کا نظام بالکل ہی درہم بھرہم ہوجاتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ‌خیرا بھائی
     
  4. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    ماشاءاللہ۔۔

    میری ماں بھی اسی طرح گھر کی دیکھ بھال کرتی ہے۔
    اللہ تعالیٰ برکت عطا فرمائے اور ہم سب کے گھرانوں کو نظر بد سے بچائے۔

    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    ھمم ، بہت خوب -
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  6. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    یا اللہ میری امی کو شفائے کاملہ عطا فرما۔ آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717

    آمین
    میرے بھائی اللہ کرے آپ کی والدہ محترمہ جلد ازجلد ٹھیک ہوجائے۔ بس آپ ان کی خدمت کرتے رہئے گا۔
    بارک اللہ فیکم
     
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    آمین! یا رب العالمین۔ ہم سب بھائیوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
     
  9. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    آمین !
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آج كل تو ام محمد سسٹر يہاں ہيں اب كيا ہو رہا ہو گا ؟ :)
     
  11. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    آمین یارب العالمین
    جزاک اللہ‌خیرا۔
     
  12. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    جب ہر کوئی اپنی اپنی ڈیوٹی پوری کرے تو میرے خیال میں زندگی سکون کے ساتھ چلتی رہتی ہے۔ مثلاً نماز پڑھنے کا وقت۔ کھانا پکانے کاوقت۔ کھانا کھانے کا وقت۔ تیاری کا وقت۔ مقررہ وقت پر گھر سے نکلنے کاوقت۔ آفس پہنچنے کا وقت۔ بیگم کو فون کرنے کا وقت۔ سودا سلف لانے کا وقت۔ گھر پہنچنے کا وقت۔ اور بس وقت ہی وقت۔
     
  13. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    ہر چیز اپنے وقت پر، اسکے اپنے انداز سے ہوجائے تب دنیا جنت نشان نہ بنجائے، اور یہی تو سب سے مشکل ترین مرحلہ ہے، اب کا تھوڑی دیر میں، اور آج کا کل، اور کل کا بعد میں۔۔۔یہی تو مایوسیوں‌ اور ناکامیوں‌کی آماجگاہ ہے۔۔۔!!! باقی وقت ہی تو سب کچھ ہے۔۔۔!!! وقت ہی توکامیابی کا دوسرا نام ہے۔۔۔اور ناکامی کا بھی اگر ، اپنے وقت سے ہٹکر رہے۔۔۔!!!
     
  14. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    میرا خیال ہے کہ عمل پیہم کوشش اور ’’کمٹمنٹ‘‘ سے یہ کام نہایت آسان ہو جاتاہے۔ منظم اداروں اور قوموں کی زندگی اسی انداز سے چل رہی ہے۔
     
  15. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    دو بچیاں ادھر ہی ہیں۔ کھانا وغیرہ پکا لیتی ہیں صفائ کر لیتی ہیں۔ اسکے علاوہ بچیاں اپنے کمرے میں اور بندہ اپنے کمرے میں۔ کچھ ضرورت ہوئ تو مانگ لیا۔ پھر پورے گھر میں ایک سکوت۔ نہ ہنسی نہ مذاق نہ ڈانٹ نہ ڈپٹ۔ زندگی بے رنگ ان کے بغیر۔
     
  16. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    بہت عمدہ
     
  17. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اب زرا آج کل کی صبح کی روداد بھی ہو جائے
     
  18. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جی شاہ جی آج کل صبح اٹھنے کے لیے الارم لگا دیتے ہیں نماز کے بعد گھر کی دوڑ لگا دیتے ہیں۔ بیٹی کو دودھ گرم کر کے دیتے ہیں۔ اگر نہ دیں گے تو وہ بغیر دودھ پیے ہی اسکول چلی جاۓ گی۔ پھر اسے اسکول چھوڑ کر آتے ہیں۔ پھر ناشتہ کرتے ہیں۔ کبھی خود اور کبھی بڑی بیٹی ناشتہ بنا دیتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپیوٹر پر بیٹھ جاتے ہیں۔ اور پھر 9 بجے آفس چلے جاتے ہیں۔
    تو یہ ہے آج کل کی صبح کی کہانی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  19. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
  20. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں