کھانا بنانے کے بعد

عائشہ نے 'کچن کارنر' میں ‏فروری 22, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ
    كہا جاتا ہے كہ جو كھانا بنائے اس كا دل كھانے كو نہيں چاہتا ، كيا يہ درست ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    مجھے تو یہ بات ہی عجیب لگتی ہے۔۔ میں تو جو بناتی ہوں (‌ چاہے نقشہ ہی بنے:00026: ) کھاتی ضرور ہوں !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    میرے سے جو چیز خراب بنے اسے اتنا چکھتی ھوں کہ واقعی پھر کھا نے کو دل نھیں چاھتا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبركاتہ

    بعض اوقات یہ معاملہ میری بیگم کے ساتھ پیش آتا ھے حالانکہ وہ بھت اچھے کھانے بناتی ھے، ما شاء اللہ.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جى خراب كى بات نہيں ، درست كھانے كى بات كر رہی تھی۔ زيادہ تر گرميوں ميں ايسا ہوتا ہے۔ يا زيادہ دير تك كچن ميں كام كر كے فورا كھانا شروع كر ليں تو ايسا محسوس ہوتا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    جی میرے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے میں جب بھی کھانا بناؤں میرا خود کا دل نہیں کرتا کھانا کھانے کو بھوک ختم ہو جاتی ہے اس لیے کم ہی بناتی ہوں صرف ناشتہ روز بنانا پڑتا ہے وہ بھی صرف دو یا تین افراد کے لیے اس سے زیادہ کی ذمہ داری نہیں لیتی ورنہ کچھ کھانے کو دل نہیں کرے گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    سب سے پہلے اس موضوع کو شروع کرنے پر میری طرف سے پلس پوائنٹس قبول ہو
    ویسے میرے ساتھ ایسے نہیں ہوتا میں نے کل بریانی بنائی اور خود ہی کھائی۔ پھر تعریف کیلئے بھی کوئی نہیں تھا اسلیے پاکستان سے چیٹ کرتے وقت اپنی تعریف ہی کردی!
    آج بہت بھوک لگی تھی آفس میں لیکن ذہن میں بریانی کو سامنے رکھ کر بھوک پر قابو پایا۔ گھر آتے ہی فریج سے بریانی نکالی اور مائیکرویو اون میں گرم کرکے پھر داد وصول کی (خود سے)
    ویسے مجھے پہلے دن چیز پکا کر اچھی نہیں لگتی لیکن اس کا حل میں نے یہ ڈھونڈ لیا ہے کہ میں فریج میں رکھ دیتا ہوں اور اگلے دن صبح سے کچھ نہیں کھاتا پھر بھوک کی حالت میں اس کو گرم کرکے کھاتا ہوں تو ذائقہ بہت اچھا لگتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    پوائنٹ ٹو بی نوٹیڈ

    کھانا بنانے کے فورا بعد اس لیے دل نہیں کرتا کیوں کہ اس کی خوشبو سے ہی دل بھر جاتا ہے بھوک تو تھوڑی دیر بعد ہی لگتی ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    واہ مزے ہيں آپ کے ، ليكن ارم مجھے كم كھانا بنانا ہو تو رونا آتا ہے كہ رونق كم كيوں ہے ، اللہ تعالى ہمارے گھر كى رونق سلامت ركھے ہميشہ8، 10 یا 12 افراد كا كھانا پكتا ہے ۔
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پوائنٹس كا شكريہ ، تصوير اردو مجلس پر اپ لوڈ كر كے تعريف كروا ليا كريں ۔
    جيسے اپنے پراجيكٹ كو ووٹ خود دئیے ؟
    ماشاء اللہ اچھا ٹرك ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہہہہ يعنى آپ چكھتے چكھتے سير ہو جاتى ہيں :) سسٹر تھوڑا سا چكھا كريں نا ؟
     
  12. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    میرے مطابق تو یہ بات صحیح ہے۔
    کیونکہ اکثر ہفتے و اتوار کو گھر پر کچھ نا کچھ پکاتا ہوں، مثلا فنگر چپس، یا پھر میکرونی وغیرہ تو پکاتے پکاتے دل بھر جاتا ہے اور جب پک کے سامنے آتا ہے تو شوق سے نہیں کھایا جاتا مگر جب کوئی اور پکائے یعنی امی وغیرہ جب کوئی چیز بنائیں تو بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے بلکہ چھینا جھپٹی بھی چلتی ہے(ابتسامہ)۔
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اتنا سا پكانے كو پكانا نہيں كہتے !
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آپ كى تو مجبورى ہے نا ؟باقى لوگ كھاتے ہيں وہ نقشے ؟:)
     
  15. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    تو اس کو اُبالنا کہتے ہیں؟
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ٹالنا۔
     
  17. ام احوس

    ام احوس -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 25, 2012
    پیغامات:
    162
    جی ہاں میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ پکاتے پکاتے دل بھر جاتا ہے کھانے کو دل نہیں کرتا پھر۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    میری مجبوری کیسی ی ی ی ؟ ؟‌؟؟‌:00016: جی بلکل کھاتے ہیں۔ ابو امی کی طرف سے حوصلہ افزائی ملتی ہے۔۔ اور بھائیوں کی طرف سے۔۔:00006: کیا کہوں بس! :00003:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بھائيوں كى پرواہ نہ كيا كريں فرينڈ ـ سارى دنيا ميں ان كى ايسى ہی اقسام ملتى ہيں کھا پی كر ... كرنے والی ۔
     
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اچھا ، يعنى سگھڑ بہنيں بھی اس مسئلے كا شكار ہيں ۔ اس كا كوئى حل تو ہو گا ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں