ڈاکٹر فرحت ہاشمی حفظھا اللہ کا مختصر تعارف

ام محمد نے 'مسلم شخصیات' میں ‏فروری 28, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    نام : ڈاکٹر فرحت ہاشمی۔
    ڈاکٹر فرحت ہاشمی آج کے دور مشہور اسلامی اسکالرز میں سے ایک ہیں۔ وہ اپنے آپ کو قران کا ایک ادنی طالبعلم اور خادم قرار دیتی ہیں۔ اپنے پر اثر انداز بیان اور مدلل طریقہ تدریس کی بدولت آج اسلامی علماء میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔
    ذاتی کوائف:
    محترمہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی 1957 پاکستان کے شہر سرگودھا میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد عبدالرحمن ہاشمی خود بھی ایک عالم دین تھے۔ ان کا شجرہ نسب 53ویں پشت میں جاکر جلیل القدر صحابی ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے جا ملتا ہے۔ آپ کے والد کی خواہش تھی کہ میری بیٹی دینی تعلیم حاصل کرے اور قران اور حدیث کی تعلیمات کو دنیا میں عام کرے۔ اور انہوں نے اپنے والد کی خواہش کے آگے سر تسلیم خم کیا۔ یہاں یہ بھی عرض کرتی چلوں کہ فقط ڈاکٹر صاحبہ ہی نہیں ان کے دوسرے بہن بھائ بھی دین سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں۔
    یہا‎ں ڈاکٹر صاحبہ کی ازدواجی زندگی کے بارے میں عرض کردوں کہ آپ کے شوہر کا نام ڈاکٹر محمد ادریس زبیر ہے اور ڈاکٹر صاحبہ کی دینی مصروفیات کو جاری رکھنے میں انہیں اپنے شوہر کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔

    تعلیم :
    انہوں نے ابتدائ تعلیم سرگودھا ہی سے حاصل کی اور پھر سرگودھا ہی کے گورنمنٹ ڈگری کالج سے گریجویشن کیا۔ جس کے بعد ڈاکٹر فرحت ہاشمی نے پنجاب یونیورسٹی سے عربک میں ماسٹر کی سند حاصل کی دوران تعلیم انہوں نے متعدد ایوارڈز اور سکالر شپس حاصل کیں۔
    درس و تدریس : ڈاکٹر فرحت ہاشمی نے سرگودھا ڈگری کالج میں لیکچرر کی حیثیت سے اپنے کیریر کا آغاز کیا۔ کچھ ہی عرصہ بعد انہوں نے فیکلٹی ممبر کی حیثت سے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کو جوائن کیا اور اسی یونیورسٹی سے انہیں گلاسگو یونیورسٹی سے علوم حدیث میں پی ایح ڈی کرنے کے لیۓ اسکالرز شپ ملی۔ گلاسگو یونیورسٹی اسکاٹ لینڈ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد آپ نے واپس پاکستان آکر اسلامک یونیورسٹی میں تدریس کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا۔
    الھدی کا قیام
    دوران تدریس انہیں احساس ہوا کہ خواتین میں دینی شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہو‎ۓ انہوں نے 1994 میں اسلام آباد میں الہدی انٹرنیشنل سینٹر کی بنیاد رکھی۔ اس سینٹر نے بہت جلد ہی خواتین کی دینی تعلیم و تربیت کے حوالے سے ایک نمایاں مقام حاصل کرلیا۔ اس فاؤنڈیشن کے دروازے ہر اس خاتون کے لیۓ کھلے ہیں جو کہ دینی تعلیم حاصل کرنے کی خواہش مند ہے۔ چاہے اس کی مادی حیثیت کچھ بھی ہو۔ آج الھدی سینٹر کی شاخیں مختلف ممالک میں پھیلی ہوئ ہیں۔
    ڈاکٹر فرحت ہاشمی خواتین کوبنیادی طور پر قران کریم کی تعلم دیتی ہیں اور اس سلسلہ میں ان قران کے ترجمہ اور تفسیر پر مشتمل سی ڈیز اور کیسٹس کو ایک نمایاں حیثیت حاصل ہے۔
    مملکت سعودی عرب میں الھدی کی کلاسز کا اجراء
    سعودی عرب میں الھدی کی کلاسز کے اجراء سے پہلے یہاں کے علماء نے ڈاکٹر فرحت ہاشمی کی تفسیر کا نہایت تفصیل سے جائزہ لیا اور پھر اس تفسیر کو پڑھانے کی اجازت دی۔ اور آج سعودی عرب کے مختلف شہروں میں میں الھدی کے کلاسز جاری ہیں۔
    طریقہ تعلیم: سب سے پہلے کلاس میں ہمیں تجوید پڑھائ جاتی ہے۔ پھر ہم ڈاکٹر صاحبہ کا لیکچر سنتے ہیں اور پھر کلاس میں اس سبق پر ڈسکشن ہوتی ہے اور اس کے مطابق ہم نوٹس تیار کرتے ہیں۔ ہر سپارے کے آخر میں اس کا ٹیسٹ ہوتا ہے۔ جس میں کامیابی حاصل کرنے کے لیۓ کم از کم 80 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ہمیں سیرت رسول صلی اللہ علیہ کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔

    ایک خاص بات یہاں عرض کردوں کہ ہماری تمام ٹیچر اپنی تمام خدمات بلامعاوضہ انجام دیتی ہیں۔ اور ان تمام ٹیچر کی دین سے محبت اور ان کا جذبہ خدمت سراہے جانے کے قابل ہے۔ اور ہم سب کے لیۓ مشعل راہ ہے۔ اور اللہ کے فضل کے بعد ان کی تربیت کا نتیجہ ہے۔
    الھدی کے تحت مختلف اسلامی کورسز کی تفصیل۔
    1- ڈپلومہ کورسز، 2- پوسٹ ڈپلومہ کورسز، 3- سرٹیفیکیٹ کورسز، 4- کورسز بذریعہ خط و کتابت
    5- شارٹ کورسز، 6- بچوں اور لڑکیوں کے لیۓ مختلف تعلیمی پروگرام، 7- عوام الناس کے لیۓ مختلف تعلیمی پروگرام۔
    اس کے علاوہ مختلف موضوعات پر ان کی کتب، رسالے، پمفلیٹ اور کارڈز ، دعاؤں کے کارڈز وغیرہ بھی مختلف ممالک میں اردو اور انگلش زبانوں میں دستیاب ہیں۔
    یہاں میں نے ڈاکٹر صاحبہ کا مختصر تعارف پیش کیا ہے۔ ان شاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ آپ کے ساتھ اور معلومات بھی شئر کرتی رہوں گی۔
    اس کے علاوہ ان ویب سائٹ پر ان کے بارے میں مفصل معلومات موجود ہیں۔
    Wp.farhathashmi.com , Al-Huda International
    ڈاکٹر صاحبہ کے اپنے الفاظ میں ان کا مشن ہے " قران سب کے لیۓ، ہر ہاتھ میں اور ہر دل میں" اور میری بھی خواہش کے میں بھی ان کے اس مشن میں اپنا حصہ ڈال سکوں۔ جس کے لیۓ آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

    اللہ کا شکر کہ جس نے مجھے یہ سب لکھنے کی توفیق عطا فرمائ، ام نور العین کا شکریہ کہ انہوں نے میری رہنمائ کی۔ اور ابو محمد کا بھی شکریہ جو کہ اس سب کو ٹائپ کر رہے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 8
  2. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    جزاکم اللہ خیرا ام و ابو محمد
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    جزاکما اللہ خیرا ام محمد و بابر بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    جزاکما اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جزاک اللہ خیرا و بارک اللہ فیک
    بہترین کام کیا ہے۔
    آج پیغام ٹی وی پر ان کا درس دیکھا۔
    ماشاء اللہ بہت ہی تواضع اور محتاط انداز میں ان کا بیان تھا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاکما اللہ خیرا ابو محمد و ام محمد
    اللہ تعالٰی ڈاکٹر فرحت ہاشمی حفظہا اللہ کو بہترین اجر دے، اور دین اسلام کے لیے ان کی خدمات کو ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ ۔
    جزاکِ اللہ خیراً وبارک فیکِ۔ بہت شکریہ ۔ یہی مطلوب ہے جیسا کہ سسٹر ام نورالعین نے ذکر کیا تھا ۔
    بعض نام نہاد داعی ،عرب علماء کے فتاوٰی وغیرہ پیش کرتے رہتے ہیں انہیں سوچنا چاہے کہ اگر سعودی علماء کے نزدیک عورت کا دعوتی سرگرمیوں میں حصہ لینا غلط ہوتا تو وہ کبھی بھی ڈاکٹر فرحت ہاشمی حفظہا اللہ کو اجازت نہ دیتے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    خوش قسمت ہیں وہ داعیان اور داعیات دین کہ جن سے اللہ تعالی دین اسلام کو اس کی صحیع تعلیمات لوگوں تک پہنچا رہا ہے۔ اللہ تعالی اس کام کو ان کے لیۓ صدقہ جاریہ بنادے۔ آمین!۔
    اور ایک ضروری بات (گو کہ اس بات سے ان کے نیک مقصد کے حصول میں کوئ رخنہ نہیں پیدا ہوتا) وہ یہ کہ جیسا سسٹر ام نور العین نے اپنے تھریڈ کا عنوان رکھا تھا کہ اللہ تعالی محترمہ ڈاکٹر صاحبہ حفظہا اللہ اور دوسری تمام داعیات دین کو برساتی جھینگروں سے محفوظ رکھے۔ آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاکم اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سسٹر ام محمد اور برادر مكرم بابر تنوير اللہ تعالی آپ دونوں كو بہترين جزا دے اور ہم سب كو توفيق دے كہ ہم اپنے اساتذہ كرام سے وفا كر سكيں، اللہ تعالى ہميں دينى غيرت عطا فرمائے جو اپنی ذات و مفادات كى تابع نہ ہو بلكہ دين اور اہل دين كے ليے ہو ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعليكم السلام ورحمة اللہ وبركاتہ
    بھائى اس قسم كے كرتب اہل اردو كے درميان ہی دکھائے جا سكتے ہيں يہ بات ذرا باہر كى دنيا ميں نكل كر كريں گے تو ان كا دماغ درست كر ديا جائے گا ۔
    كوئى سوفٹوئير انجينير اور مكينيكل انجينير فتوی دے گا تو وہ درست ، جن كى واحد قابليت يہ ہے كہ مذكر ہيں ؟ اور ايك عالمہ سارى عمر علم دين ميں کھپا دينے والى خاتون بات نہ كرے صرف اس ليے كہ وه عورت ہے؟ ان انگلياں اٹھانے والوں كى اپنی دينى تعليم كيا ہے؟ جيسا ان كا تعارف گول مول ہے ایسے ہی ان كے نظريات مبہم ہیں ۔ جو مرد ہو كر عورتوں كى طرح اپنا ذاتى تعارف چھپاتے پھرتے ہيں ان سے سو گنا بہتر ہيں ڈاكٹر فرحت ہاشمى جيسى داعيات جو جرات سے کھل كر كام كر رہی ہيں اور دين كى تعليم دے رہی ہيں، ان نامعلوم آئى ڈيز كو كون كہتا ہے علمى معاملات ميں ٹانگ اڑائيں؟ بيچارے خود بھی سخت مشكل ميں پڑتے ہيں اور دوسروں كو بھی "حیران" كرتے ہيں۔
    ان كے " نيٹ دنيا كے تجربات" شرعى حجت ہيں اور باقى علماء كرام خواہ كتنے ہی مستند عالم ہوں ان كے دلائل حذف ہوجاتے ہيں ۔ جو لوگ حافظ ثناء اللہ مدنى كا فتوى ڈليٹ كر سكتے ہيں ان كى ايمان دارى كا مزيد كيا ثبوت دركار ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    آمین ثم آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جب میں نے الھدی کا کورس شروع کیا تو اس وقت تک میں نے استادہ ڈاکٹرفرحت ھاشمی کے چند لیکچر ھی سنے تھے۔جن سے مجھے معلوم ھو گیا کہ وہ قرآن اور حدیث کی صحیع تعلیم دے رھی ھیں۔مجھے اپنی اسثادہ کے طریقہ تعلیم کی یہ بات بہت پسند کہ
    وہ لیکچر کے دوران سٹوڈنٹس کی بات بڑے غور سے سنتی ھیں۔ یہی بات ھماری ٹیچرز میں ہے کہ وہ ھم کو اظہار خیال کا بھرپور موقع دیتی ھیں۔میری اللہ سے دعا ھے کہ مجھےموقع ملے کہ میں استادہ کے ساتھ کام کر کچھ سیکھوں ۔آمین۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  14. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    نہایت مفید معلومات ہیں جزاک اللہ خیرا تمام بہن بھائیوں کا جنہوں نے اس میں مدد کی جن میں خاص الخاص آپا جی ام نور العین اور آپا ام محمد اور بھائی ابو محمد(بابر تنویر) کا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  15. مفتی عبداللہ

    مفتی عبداللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 19, 2012
    پیغامات:
    27
    السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ محترمہ ام حماد صاحبہ نے ایک ایسی داعیہ دین کی تعریف کی ہے جن کی صبح وشام قرآن وحدیث کی سکھانے میں گذرتی ہیں جو ھم سب کیلیے اللہ تعالی کی رحمت ہے جو فرقہ واریت اور تعصبات سے بالا تر ہوکر دین کی خدمت میں مصروف ہے جن کو اللہ تعالی نے یہ اعزاز دیاہے کہ پوری دنیا کی مسلمان ان کی دروس سے مستفید ھورھے ہیں جن کی وجہ سے اللہ تعالی نے بھت سارے خواتین کو ہدایت دی جن ذریعے پاکستان کی طول عرض میں دین کی مراکز قایم ھوے جن کی وجہ سے ہزاروں خواتین نے شرک وبدعت چھوڑ کر توحید وسنت کی زندگی اختیار کی اللہ تعالی ھم سب کو بھی دین کی خدمت کیلیے قبول فرماے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. ابودجانہ

    ابودجانہ --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏دسمبر 9, 2010
    پیغامات:
    763
  17. ابودجانہ

    ابودجانہ --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏دسمبر 9, 2010
    پیغامات:
    763
    السلام علیکم!
    اگر ممکن ہو تو ان کے والد صاحب کا شجرہ نسب بھی وضاحت کے ساتھ لکھ دیں تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے۔
    جزاک اللہ
     
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اردو مجلس كى كئى بہنيں ان كى طالبات ہيں ۔ ياسمين سسٹر نے يہاں اپنے تجربات ذكر كيے تھے۔
    ہميں ہدايت كيسے ملى؟ - URDU MAJLIS FORUM
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  19. مفتی عبداللہ

    مفتی عبداللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 19, 2012
    پیغامات:
    27
    اللہ تعالی آپ کو جنت الفردوس نصیب فرماے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. مفتی عبداللہ

    مفتی عبداللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 19, 2012
    پیغامات:
    27
    اللھم تقبل جھود الاستاذہ لدینک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں