حافظ عبد الرشید اظہر کو قتل کر دیا گیا :

رفیق طاھر نے 'خبریں' میں ‏مارچ 17, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    مجھے تو اُن بیچاروں کی فکر ہے۔۔۔ جو ابھی بھی لاپتہ ہیں جنہیں پاکستان کے مختلف شہروں سے اغواء کیا گیا ہے اور وقتا فوقتا اُن کی مسخ شدہ تشدد شدہ لاشیں پاکستان کے مختلف شہروں سے ملتی رہتی ہیں۔۔۔ اُن بیچاروں کی تو گاڑیاں تک نہیں ملتیں۔۔۔

    دیکھئے سلفی بھائیوں کو سمجھنا چاہئے تھا۔۔۔ کے لال مسجد کے سانحہ کے بعد اسلام آباد والے کبھی نہیں چاہیں گے کے وہاں پر دینی سرگرمیاں دوبارہ سے شروع کی جائیں۔۔۔ کیونکہ سلفیت کے عقائد کو سامنے رکھتے ہوئے یہ چاننا قطعی طور پر ناگزیر نہیں کے اُن کے پیچھے یا اُن کے مخالفین کون ہیں؟؟؟۔۔۔ آہستہ آہستہ یہ اس طرح کے لوگوں کو ختم کریں گے اور بعد میں برقعہ پوش کو پورش ایریاز سے باہر کردیں گے دیکھتے رہیں تماشہ بقول غالب۔۔۔

    بنا کے فقیروں کا ہم بھیس غالب
    تماشہ اہل قلم دیکھتے ہیں

    خان صاحب کے اقتدار میں آنے سے پہلے تمام ایجنسیاں اُنہیں مزاحمت سے پاک معاشرہ اور ایک نیا پاک پاکستان دینا چاہتی ہیں۔۔۔ جس میں وہ سکون سے لبرل اور سیکولر دونوں ڈھنگ سے حکمرانی کریں۔۔۔ باقی یوتھ کو وہ بہت آسانی سے بےوقوف بنا ہی چکے ہیں۔۔۔ دوسری طرف جو پاکستان بچاؤ والی پارٹی ایک دم اٹھی اور دودھ کے جھاگ کی طرح بیٹھ گئی یہ انڈیکیشنز ہیں وہ پارٹی سونامی کو نامی بنادیتی کیونکہ ہم ایک نظریہ قوم ہے اس لئے اس کو ٹھنڈی گولی دے کر سائیڈ دیوار سے لگادیا۔۔۔ بقول عمران خان کے یہ قوم دنیا میں سب سے زیادہ چیریٹی کرتی ہے۔۔۔ تو سمجھ جائیں؟؟؟۔۔۔ لہذا جو لوگ عقل رکھتے ہیں وہ سمجھ رہے ہیں۔۔۔ باقیوں کو یہ سب پڑھ کر سمجھ لینا چاہئے۔۔۔۔

    جمائما خان کا لاہور جلسے کے بعد پاکستان آنا کیا معنی رکھتا ہے؟؟؟۔۔۔ خان صاحب لاپتہ افراد کے لئے کیوں آواز نہیں اٹھارہے؟؟؟۔۔۔ کیونکہ اگر وہ اسلام آباد میں اُن لوگوں کے کیمپ پر پہنچیں گے تو اُن کے پیچھے پوری یوتھ پہنچ جائے گی۔۔۔ سمجھیں ان کی بےغیرتیوں کو۔۔۔ اور نوجوان تو ویسے ہی جذباتی ہے۔۔۔ یہ کریپشن اسکینڈلز کا سامنے آنا میمو گیٹ کا سامنے آنا پھر بھی فوج کے خاموش تماشائی بننے رہنا یہ سب بہت سنجیدہ سوالات ہیں۔۔۔ توہیں عدالت ہورہی ہے۔۔۔ فوج جیسا ادارہ خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔۔۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں کے اگر وہ زرداری کے خلاف آواز اٹھائیں گے تو مہران بیس اسکینڈل جس میں نیوی کے دو جہاز اڑا دیئے گئے تھے کی حقیقت سامنے آجائے گی۔۔۔ فوج خود باہر نہیں آئے گی۔۔۔ وہ میڈیا کو استعمال کررہی ہے۔۔۔ روزانہ اربوں روپے کے اسکنیڈلز کا سامنے آنا کیا وجہ ہے؟؟؟۔۔۔ شیخ رشید بھی اُسے بھی لگایا ہوا ہے کے عوام کی غیرت جگاؤ تاکہ وہ سڑکوں پر نکلے تو فوج کو جواز ملے۔۔۔ ایکشن لینے کا تاکہ فوج کی خفیہ سرگرمیاں جو سوالیہ نشان بنی ہوئی ہیں وہ فائلوں میں دب جائیں۔۔۔۔ مسکراہٹ۔۔۔

    اس حمام میں سارے ننگے ہیں۔۔۔ اور ایک دوسرے کے سائز سے واقف بھی۔۔۔۔ بات کڑوی ہے مگر سچائی یہ ہی ہے۔۔۔ جو وقت کے ساتھ ساتھ خود ان شاء اللہ سامنے آجائے گی۔۔۔
     
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    کمال کی بدمعاشی اور غنڈاراج ہے ہمارے ملک میں
    مارنے والے آزاد اور کچھ نہ کرنے والے اندر
    واہ گریٹ
     
  3. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    ہم نے پہلے عرض کیا تھا کہ ’’اس کا حل کیا ہے‘‘۔ جب تک ’’سلفی‘‘ کسی حل تک نہیں پہنچتے، اُس وقت تک ……
    جمہوریت کو جتنا مرضی اسلامی بنا لیں، کفر کبھی بھی اسلام نہیں بن سکتا۔ اللہ تعالیٰ سمجھنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین۔
     
  4. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    اس کا کوئی حل نہیں۔۔۔ الیکشن کے ذریعے سلیکشن اب سلفیت کی چھتری کے نیچے بھی پروان چڑھ چکی ہے۔۔۔یہ اندر کی باتیں ہیں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔۔۔
     
  5. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    بجا فرمایا۔ یہی بات میں بھی اکثر سوچتا ہوں کہ اہل حق بھی آج باطل کے شانہ بشانہ دوڑ میں کیوں مصروف ہیں؟ اللہ ہمارے احوال پر رحم فرمائے اور ہمارے دلوں کوخالص اپنی محبت سے سرشار فرمائے۔
     
  6. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    السلام علیکم!۔
    اہل حق کا باطل کے شانہ بشانہ دوڑ میں مصروف ہونا یہ کوئی ایسی بات نہیں جسے سمجھنے میں مشکل درپیش ہو۔۔۔

    قرآن میں اللہ وحدہ لاشریک کا فرمان ہے!۔
    يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَىٰ أَوْلِيَاءَ ۘ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ ۗ إِنَّ اللَّـهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ ﴿٥١﴾
    اے ایمان والو! تم یہود ونصاریٰ کو دوست نہ بناؤ یہ تو آپس میں ہی ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ تم میں سے جو بھی ان میں کسی سے دوستی کرے وہ بےشک انہی میں سے ہے، ظالموں کو اللہ تعالیٰ ہرگز راہ راست نہیں دکھاتا (بط)

    دراصل ہم سمجھتے نہیں ہیں۔۔۔ دیکھیں جب اللہ تعالٰی نے اِن کی توہین کی اور اِنہیں ذلیل کیا ہے تو ہم ان کو عزت واحترام کیوں دیں؟؟؟۔۔۔ اور جب اللہ تعالٰی نے اِنہیں دور کیا تو ہم کیوں ان کو اپنے قریب لائیں؟؟؟۔۔۔ اور اب جہاں تک با ت ہے ان کی توہیں کی تو یہ اُسی ڈھنگ میں کی جائے جیسا کے اللہ رب العالمین نے حکم دیا ہے مگر ان پر ظلم نہ کیا جائے کیونکہ ظلم اسلام کی تعلیمات کے منافی اُمر ہوگا۔۔۔

    اب آپ کی دوسری بات ان کے شانہ بشانہ دوڑنے والی۔۔۔ تعلیمی میدان میں کیا ہم اِن کی شانہ بشانہ کھڑے ہیں؟؟؟۔۔۔ قطعی طور پر نہیں۔۔۔ جمہوریت اسلام کے خلاف ہے اور ملوکیت بیچ کی راہ لیکن کتنے شرم کی بات ہے اگر سوچیں کے شرم نام کی کوئی چیز ہے تو کے ملوکیت نے دو سو سال میں ایک بہترین ڈاکٹر، ایک بہترین انجینئر، یا ایک بہترین سائنسدان تک پیدا نہیں ہونے دیا ماسوائے وفاداروں کے وہ بھی سہولیات مہیا کرنے کے عیوض ۔۔۔ لیکن اُسی کے خلاف جمہوریت نے آپ کو یہ تمام نمونے دیئے جن کی بدولت آج آپ کو اسلامی ایٹم بم کا خطاب دیا جاتا ہے۔۔۔

    خیر بات موضوع سے کافی ہٹ گئی ہے انتظامیہ سے گذارش ہے کے وہ اس سنجیدہ موضوع کو گپ شپ میں منتقل کردیں۔۔۔

    والسلام علیکم!ِ
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم !
    اس تھریڈ میں لکھتے ہوئے عنوان کو یاد رکھیں ، یہ دھاگہ بحث و مباحثے کے لیے نہیں‌۔ جزاکم اللہ خیرا۔
     
  8. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    وعلیکم السلام!۔
    آپ نے بالکل بجا فرمایا اس لئے میں عرض کی تھی کے اس ان دو تحریروں کو یہاں سے گپ شپ میں منتقل کردیا جائے۔ تاکہ موضوع کا تسلسل جاری رہے۔۔۔
    شکریہ۔۔۔
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 27, 2012
  9. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    حل تو ہے اور وہ بھی قرآن و حدیث سے واضح ہے لیکن کیا کیجیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بقول اقبال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم میں کوئی موسی ہی نہیں
     
  10. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    السلام علیکم، میں نے کسی بھائی سے سنا ہے کہ شیخ کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کیا یہ خبر مصدقہ ہے؟؟؟؟
     
  11. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    وعلیک السلام ورحمت اللہ بردار
    سنی ہم نے بھی تھی لیکن یہ غیر مصدقہ خبر ہے ۔ فیس بک پر اتنی خبر دیکھی تھی کہ گاڑی برامد کر لی گئی ۔ پھر کیا ہوا ۔ کوئی خبر نہیں‌۔ اللہ حافظ صاحب کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔ آمین ۔ اس دنیا میں نہ صحیح آخرت میں بچنا مشکل ہے ۔
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 25, 2012
  12. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں مگر اس دنیا میں نہ صحیح آخرت میں بچنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے
     
  13. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ جنگل کا قانون ہے اس ملک میں
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ
    آج كے نوائے وقت ميں حافظ عبدالرشید اظہر رحمہ اللہ کے قاتلوں كى گرفتاری كى خبر ہے۔


     
  15. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    کافی پرانی بات ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں