عالم کی عمر

irum نے 'ادبی مجلس' میں ‏اپریل 2, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    عالم کی عمر

    کسی نے ایک بڑے تاریخ داں سے پوچھا : آپ کی عمر کتنی ہوگی ؟

    تاریخ داں نے کہا: یہی کوئی سات آٹھ ہزار سال کی ۔ اس نے کہا: صورت سے تو آپ چالیس برس کے معلوم ہوتے ہیں ۔ تاریخ داں نے جواب دیا : آپ کا خیال بالکل صحیح ہے کہ مجھے اس دنیا میں آئے ہوئے چالیس سال ہی گزرے ہیں لیکن علم نے میری عمر کو اتنا بڑھادیا ہے کہ آج سے سات آٹھ ہزار برس پہلے کی باتیں مجھے ایسی معلوم ہوتی ہیں گویا میرے سامنے ہورہی ہیں ۔ بادشاہوں کے شاہی دربارجنہیں معمولی آدمی دیکھ نہیں سکتے تھے اور ایسی سخت لڑائیاں جن سے بہادروں کے اوسان خطا ہوجاتے تھے کتاب کھولتے ہی میرے سامنے آجاتی ہیں۔ میں ہرزمانے کے مشہور آدمیوں کے ناموں اور ان کے بھلے کارناموں سے واقف ہوں، ہرزمانے کے عالموں اور ملک ملک کے بادشاہوں کو جانتا ہوں ۔ ملک، ریگستان،دریا،بستیاں اور ویرانے میرے دیکھتے دیکھتے کچھ سے کچھ ہوگئے ۔ علم حاصل کروگے تو ایسی ہی عمر پالوگے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    واہ ارم۔ بہت خوب انتخاب ! پوائنٹس ۔
    اب ميں دنيا كى سب سے قديم موجود كتاب كى تلاش ميں نكلتى ہوں تا كہ عمر بڑھائى جا سكے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    سسٹر سنا ہے کہ خواتین اپنی عمر کم بنایا کرتی ہیں اس لحاظ سے تو آپ کو کوئ نئ کتاب تلاش کرنی چاہیۓ۔
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سنى سنائى غلط ہوسکتى ہے۔ مجھے تو ايسا كوئى مسئلہ نہيں ۔ یہاں اردو مجلس کے کافى اركان كى آپی / باجى ہونے كا شرف حاصل ہے۔
    بلكہ اگر حضرات كو پتنگے نہ لگ جائيں تو ... ہم نے الٹا ديكھا ہے اچھےخاصے بزرگواران اپنے سے آدھى عمر كى لڑكيوں كو بيٹی كى بجائے بہن كہہ كر مخاطب كرتے ہيں تو ہنسى آ جاتى ہے۔
     
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    محترم سسٹر ام نور العین، بندے نے تو ازرہ مزاح یہ بات لکھی تھی۔ شائد آپ نے اسے محسوس کیا۔ یہ عمر کم بنانے والی پرابلم ان لوگوں کو ہوتی ہے جو کسی قسم کی خود فریبی میں مبتلا رہتے ہیں۔ میرے خیال میں اس سلسلہ میں خواتین اور حضرات دونوں برابر ہیں۔
    اگر مجھے کوئ انکل، یا چاچا وغیرہ کہہ کر پکارتا ہے تو یقین کریں کہ میں دل میں اسکا شکر گذار ہوتا ہوں کہ اس نے مجھے عزت دی۔ ایک بات کا ذکر آپ سب کی دلچسپی کے لیۓ تحریر کردوں۔
    ہمارے ایک جاننے والے ہیں۔ پہلے ریاض میں ہمارے پڑوسی ہوتے تھے آجکل جدہ میں ہوتے ہیں۔ ان کی اہلیہ ام محمد کو تو باجی کہہ کر پکارتی ہیں اور مجھے انکل کہتی ہیں۔ میں ان سے اکثر کہا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہم دونوں مین جنریشن گیپ ڈال دیا ہے۔
     
  7. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    وایاکم
    شکریہ سسٹر اگر کوئی ایسی کتاب ملے تو ہمارے ساتھ ضرور شیئر کیجیئے گا ۔
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ارم كتاب كى عمر كے حساب سے ديكھيں تو ساڑھے 1400 سال كے ہم سب ہوئے (اتنے بڑھاپے ميں كتنى لاٹھياں چاہیے ہوتى ہيں چلنے كے ليے؟ برينى كوئسچن ) ۔ اور اس ميں ذکر كردہ واقعات كے حساب سے ديکھيے تو تخليق كائنات جتنى عمر ہوئى ہم سب كى ۔ بس حافظہ ذرا خراب ہے کہ ہم عہدِ اَلَست بھی بھول گئے۔ كتاب كا نام سمجھ آ گيا ہو گا ؟ : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    جی بلکل :)
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں