سعودی عرب : اقامے کی تجدید کیلئے پیشہ ورانہ امتحان کی شرط عائد

ابومصعب نے 'خبریں' میں ‏اپریل 11, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    سعودی عرب میں اقامے کی تجدید کیلئے شرط عائد ، لو بھائی ابھی تک ریڈ ، گرین ، اور ایلو کی چکر سے باہر نکل ہی نہیں پائے تھے کہ اب نیا سعودی عرب میں ایک نئے قانون کے تحت، تمام خارجیوں‌کو اس خبر کے زیر اثر آنا پڑسکتا ہے، جیسا کہ ، 75 فی ص وائیٹ کلر جابس ایسے ہیں، جو کہ اس خبر کے زیر اثر آسکتے ہیں۔

    باقی کیا ہوگا ، واللہ اعلم
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 12, 2012
  2. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    السلام علیکم!۔
    یہ امتحانی سلسلہ تو کافی عرصے سے جاری ہے۔۔۔ میڈیکل کے شعبے سے تعلق رکھنے والا حضرات کے لئے یہ ضروری ہے۔۔۔ لہذا اسی طرح سے اب اس کو انجینئرنگ کی طرف بھی بڑھاوا دے رہے ہیں۔۔۔ جن لوگوں‌ الھئۃ السعودیۃ للتخصصات الھندسہ کے کارڈ بنوا لئے ہیں وہ بچ گئے جنہوں نے نہیں‌ بنوائے وہ شاید امتحان پاس کریں یہ بھی ایک طرح کا پیسے کمانے کا دھندا ہے بھائی۔۔۔ تاکہ کم سے کم زرمبادلہ باہر جاسکے۔۔۔ اور داخلی طور پر حکومت اقامے کی تجدید کی طرح ہر سال کچھ ھدیہ بڑورے۔۔۔ لیکن ایک بات ذہن نشین کرلیں سب کے پاس پانچ سے سات سال ہیں مزید اس کے بعد صورتحال کافی مشکل مراحل میں داخل ہوجائے گی کیونکہ فلسطینی حضرات یہاں زیادہ تعداد میں موجود ہیں اور افغانی حضرات دیکھتے رہیں تماشا۔۔۔
    والسلام علیکم!۔
     
  3. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    جب ۔ لال پیلے والا قانون آیا ، تو خارجیوں میں ایک ہل چل مچ گئی ۔۔۔۔
    پھر یہ نوید سنائی گئی کہ "لیبر" والے پروفیشنل افراد جلد از جلد اپنا ، مھنہ (پروفیشن) تبدیل کرلے ۔۔۔۔
    آسانی سے ہورہا ہے ۔۔۔بغیر کوئی سند دیکھے ۔۔۔
    چنانچہ دھڑا دھڑ لوگوں نے پروفیشن چینج کروایا ، حتٰی کہ پہلے کہاں جب لوگ فیملی بلانے کی چکر دوسرے طریقہ سے بیس پچیس ہزار ریال دے کر پروفیشن چینچ کراتے تھے ۔۔۔ایجنٹ بھاری رقم کھاتے تھے ۔۔۔۔پھر ڈگری اٹیسٹ ، فارن ایمبیسی ، فارن افرئیر ، وزارت خارجہ ۔۔۔اگڑم بگڑم سے اٹیست وغیرہ یعنی ایک طویل صبر آزما پروسسس مہینہ دو مہینہ بعض اوقات چھ مہینہ ہونے کے بعد تب کہیں جاکے آپ کی فیملی آتی تھی ۔۔۔۔
    اب یہی کام محض ہزار ریال میں ہورہا ہے۔۔وہ بھی قانونی ۔۔۔بغیر ڈگری وغیرہ کے ۔۔۔(میں نے بھی ایسا ہی چینج کرایا ۔۔حلانکہ ڈگری موجود ہے میرے پاس لیکن اس کی ضرورت ہی نہ پڑی)

    لیکن اب لگتا ہے کہ وہ ڈگری بھی مانگے گے اور امتحان بھی ۔۔۔۔۔
    چلو یہ بھی کرکے دیکھ لینگے ۔۔۔الحمداللہ سب کچھ اصلی ہے اور رہ گئی امتحان کی بات تو عرض ۔۔۔۔

    "ٹیسٹ" سے ڈرنے والے ، اے آسمان نہیں ہم
    سو بار کرچکا ہے ، تو امتحان ہمارا
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 11, 2012
  4. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا








    وہی ہو گا جو اللہ چاہے گا
     
  5. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    میں نے بھی پیشہ انہی دنوں چینج کرایا ہے میرے پاس بھی سب اصلی ہے :00026:
    میرا نہیں خیال پروفیشنل آدمی کو اس سے ڈرنے کی ضرورت ہے ۔ اور یہ لوگ کتنا مشکل ٹیسٹ لے لیں گے ؟؟؟ سب کو پتا ہے ۔ بلکہ اس سے فائدہ ہی ہے ۔ یہ لوگ جب نا اہل لوگوں کو باہر کریں گے تو پروفیشنل لوگوں‌ کی قدر اور مانگ خود بخود بڑھے گی ۔
    اب جو لوگ جعلی پیشہ والے ہیں وہ خیر منائیں ۔ ۔ ۔ ۔ اسحاق بھائی :00003:
     
  6. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    منصف بھائی میرے پاس ایسی ایسی کہانیاں ہیں کے آپ اگر سنیں گے تو دنگ رہ جائیں‌گے۔۔۔ مگر بات وہی ہے کے کسی کے عیب پر جب اللہ نے پردہ ڈالا ہوا ہے تو میں اُٹھانے والا کون ہوتا ہوں۔۔۔ لیکن کرپشن ہائی لیول پر چل رہا ہے۔۔۔
     
  7. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    اس کا جواب تو وہ دیں گے جو طالبعلم ہیں۔۔۔ وہ کس گنتی میں آئیں‌گے اور جہاں تک بات کے عامل کے پروفیشن کی تو چکر چلایا ہی اس لئے گیا ہے۔۔۔ بھائی جوازات دس ڈیجٹ مارتی ہے اے ایس فور ہنڈریڈ پر سارا شجرہ باہر آجاتا ہے۔۔۔ ساٹھ لاکھ خارجیوں میں سے طالبعلم کتنے ہیں۔۔۔ پھر مزدور طبقہ کتنا ہے۔۔۔ جب یہ تعداد ایک طرف ہوجائے گی تو اہل افراد کو نشانہ بنایا جائے گا۔۔۔ ایک ویب سائٹ‌ بنائی ہوئی ہے جس پر جن جن یونیورسٹیز کی ڈگریاں یہاں پر تسلیم کی جاتی ہیں اس پر بھی ایک نظر دوڑائیں اور دیکھیں کے آپ کی ڈگری جس یونیورسٹی کی ہے وہ اس لسٹ میں ہے یا نہیں الحمداللہ میری ڈگری جس یونیورسٹی کی ہے وہ تو ویب سائٹ پر موجود ہے۔۔۔ لیکن سوال یہ نہیں کے میں بچ گیا سوال یہ ہے کے اُن دوستوں کے حوالے سے کے جو اپنے ملکوں کے حالات کی خاطر یہاں سے خود نہیں جانا چاہتے یا اپنی فیملی کو نہیں‌ بھیجنا چاہئے یہ آزمائش ان دوستوں کے لئے ہے اور یقین کیجئے اسلام نے ایسی کوئی شرط نہیں‌ رکھی رازق اللہ کی ذات کہنے اور پڑھنے یا تسلی دینے میں تو اچھا مگر قانون سازی کے وقت اجتہاد لازمی کرنا پڑتا ہے نصوص کی موجودگی۔۔۔ پتہ نہیں کیوں۔۔۔ حالانکہ مغربی ممالک میں کی مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں وہ کون سا غیر اخلاقی کام اُن ممالک میں نہیں‌ ہوتا مگر اس کے باوجود بھی مسلمان گھرانے سے تعلق رکھنے والا بچہ چاہتا ہے وہاں جائے؟؟؟۔۔۔ کیونکہ وہاں پر وہ حقوق اس کو حاصل ہوتے جو اسلام نے دیئے ہیں اور باقی سب سمجھدار ہیں۔۔۔
     
  8. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    ٹیکنیکل فیلڈ کے حوالہ اس پر میں الامارات کے حوالہ سے کچھ معلومات فراہم کرتا ہوں تاکہ آپ کو کچھ سمجھنے کا موقع ملے اور اس کے مطابق ایک ذھن بنا لیں۔

    کمپنیوں کے حوالہ سے الامارات میں بھی ٹیکنیکل و آفس فیلڈ کے لئے سعودی عرب جیسا ہی قانون ھے تعلیمی اسناد وزارت خارجہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سفارۃ سے ٹیسٹ کروا کے ویزہ مل جاتا ھے اور اس کے بعد کسی اچھی جاب کے لئے آپکی ایکٹیوٹی کام آتی ہیں۔

    سرکاری و نیم سرکاری جاب کے حوالہ سے میں نے جب ائرفورس جائن کی تھی اس وقت بھی انہی تعلیمی اسناد سے ہی ٹیسٹ لیا گیا اور پاس ہونے پر جاب مل گئی۔ اس کے بعد 1996 میں ابوظہبئی الیکٹرسٹی سے اچھی آفر کے پیشکش ہوئی اور میں نے ابوظہبئی الیکٹرسٹی جائن کر لی تو وہاں تعلیمی اسناد سے رٹن ٹیسٹ اور پریکٹیکل پاس ہونے کے بعد جاب ملی اور جب تک یہ پراسیس چلتا رہا اسی دوران انہوں نے کہا کہ اپنے تعلیمی اسناد ہماری منسٹری آف ہائیر ایجوکیشن سے ویریفائی کروا کے لاؤ، اس پر جب اپنے کاغذات وہاں لے کر گیا تو انہوں نے اپنی فیس کے ساتھ کاغذات اصلی اپنے پاس جمع کر کے ایک رسید دے دی اور کہا کہ یہ پاکستان بھیجیں گے اور وہاں سے جب تصدیق ہو گی تب تم کو ایک ویریفیکشن لیٹر اشو کریں گے وقت 3 مہینے سے 6 مہینے کا۔ یہ رسید لا کر ادارۃ کو دی اور جاب چلتی رہی پھر 2 مہینے بعد انکوائری مکمل ہونے کے بعد لیٹر جاری ہوا اور اس کی کاپی الیکٹرسٹی میں جمع کروا دی۔ اور اسی دوران اتصلات میں بھی یہ قانون لاگو ہوا کہ پرانے سب ایمپلائی اپنے تعلیمی اسناد منسٹری آف ہائیر ایجوکیشن سے ٹیسٹ کروائیں اور اس پر اس دوران بہت سے لوگوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

    اس کے بعد 1999 میں ایک کنسلٹنگ کمپنی میں کنسلٹنگ انجینئر کی آفر ہوئی اس پر ان کا طریقہ کار یہ تھا کہ بلدیہ ابوظہبئی اس پر لائسنس جاری کرتا تھا۔ تو وہاں اپنے اسناد بمعہ ویریفکیشن لیٹر کے جمع کروائے اور انہوں نے 20 مہینہ بعد ٹیسٹ کی تاریخ دی، 1 گھنٹہ کر رٹن ٹیسٹ تھا پاس کیا اور لائسنس جاری ہو گیا مگر جب اس پر معلومات حاصل کی تو یہ جاب نہیں‌ کی کیونکہ اس میں کام کوئی نہیں ہوتا اور رشوت ہی رشوت اور کچھ نہیں۔

    انگلینڈ میں نیشنیلٹی پر ایک ٹیسٹ لیا جاتا ھے جس میں اس پر ایک کتاب ھے اسے پڑھنا ھے اور کسی ریکنائیزڈ سینٹر میں ٹیسٹ بک کروانا ھے کمپیوٹر پر ٹیسٹ ہوتا ھے کمپیوٹر ایمگریشن ڈپاٹمنٹ کے ساتھ کنکٹ ہوتا ھے، 24 سوالات ہوتے ہیں جن میں سے 20 درست ہونے ضروری ہیں‌ تو پاس ہو گا اور اسی وقت پرنٹر سے سرٹیفیکیٹ جاری ہو جاتا ھے۔ اس کے بغیر نیشنیلٹی اپلائی نہیں‌ کر سکتے۔ اصل سرٹیفیکیٹ ساتھ لگا کر بھیجنا پڑتا ھے جو نیشنیلیٹی کے ساتھ واپس مل جاتا ھے۔ میں نے اور میری مسز نے یہ پاس کئے تھے پھر نیشنیلٹی ملی تھی۔

    جیسا کہ خبر سے ظاہر ھے تو سعودی عرب میں اقامہ تجدید پر ہو سکتا ھے رٹن ٹیسٹ ہو یا ہو سکتا ھے کمپیوٹر پر ٹیسٹ کا کوئی لائحہ عمل تیار ہو۔ پھر بھی گھبرائیں نہیں اللہ سبحان تعالی بہتر کرے گا۔

    والسلام
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ٹھيك كہہ رہے ہيں بات اتنى ہی ہے ليكن اب اسلام اور سعوديہ كى شامت آئى رہے گی ۔
     
  10. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    آپ میرا اوپر والا مراسلہ پڑھ لیں میں اس میں اس پر بھی مزید اپڈیٹ کر دیتا ہوں۔

    طالب علم اس کیٹگری میں نہیں آئیں گے صرف ٹیکنیکل ٹریڈز۔

    یہاں سیٹیزن شپ پر طالب علموں کے امتحان نہیں‌ لئے جاتے کیونکہ کنفرم ھے کہ وہ یہاں سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو بہتر ھے، انہیں ایسے ہی سیٹیزن شپ ملتی ھے۔

    والسلام
     
  11. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    لفظوں کے چناؤں میں تھوڑی ذمہ داری سے کام لیں۔۔۔ شامت مسلمانوں کی آئی ہوئی ہے۔۔۔ فلپائن سے تعلق رکھنے والی خواتین جو اپنے خاوند کے ویزے پر یہاں موجود ہیں وہ بھی سرکاری اداروں مثلا جامعات اور سرکاری اسپتالوں میں اعلٰی عہدوں پر فائز ہیں وہ امتحانی جھمیلوں سے مبرہ ہیں کیونکہ ان کے اقامے پر لکھا ہوتا ہے نان امپلائمنٹ‌ ویزا پھر بھی وہ نوکریاں‌کررہی ہیں کیوں؟؟؟۔۔۔ تو امتحان کا آفریب دے کر کس کو ڈرایا جارہا ہے؟؟؟۔۔۔ پرانی مثال ہے قبر کا حال صرف مردہ ہی جان سکتا ہے۔۔۔ باہر بیٹھے مبصرین کو پش بندیاں ہی کرسکتے ہیں۔۔۔ الفاظ تلخ ہیں‌مگر حقائق اس سے بھی زیادہ تلخ۔۔۔ ایک انجینیئر کو فیملی اسٹیٹس قانون ہے مگر کھلے عام اس کی خلاف ورزی جاری ہے۔۔۔ لیبر ڈپارٹمنٹ میں‌کوئی کیس فائل کریں تاریخ پر تاریخ، انصاف صرف کتابوں میں ملتا ہے۔۔۔ ابتسامہ۔۔۔
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 11, 2012
  12. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    کنعان یار ایک بات ہے۔۔۔ آپ بہت بھولے ہو۔۔۔ اوہ بھائی یہاں طالبعلموں نے بچے پیدا کئے ہوئے ہیں۔۔۔ شادیاں کی ہوئی ہیں۔۔۔ نوکریاں کررہے ہیں۔۔۔ بزنز کررہے ہیں۔۔۔ پولے باشا۔۔۔ صرف نوٹ پیٹنے کی کا نیا طریقہ بنارہے ہیں۔۔۔ اور بعید نہیں کے کل کو لیبرز کے لئے امتحان کی شرط رکھ دیں یا پھر کارڈ کی جس سے سالانہ فیس وصول کی جائے۔۔۔ ہمارے مکاویوں سے پوچھیں اقامے کے حاملیں لوگوں کو پکڑ کر سفر کروادیا وہ بیچارے وہاں پہنچ کر اپنی فیملیز کو فون کر کے بتارہے ہیں‌کے میں‌پاکستان میں ہو اور بیوی بچے۔۔۔ مسکراہٹ۔۔۔
     
  13. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    طالبعلم کو کام کرنے کی پہلے سے ہی اجازت نہیں جو کام کر رہے ہیں غیر قانونی کر رہے ہیں ۔ اس پر بحث کی ضرورت نہیں ۔ اور طالبعلم کو ثابت کرنا پڑتا ہے کہ وہ پڑھ رہا ہے ۔
    اللہ کے بندے کمال کرتے ہو یار !
    میں بھی منجھا ہوا کارکن ہوں اور آئے روز حکومتی اداروں سے معاملہ ہوتا ہے ۔

    کنعان صاحب کے تجربے اور معلومات کا میں مداح ہوں پر سعودی عرب میں رہنے والے ساتھی جانتے ہیں کہ یہاں‌ اور امارات میں بہت فرق ہے ۔

    یہاں پر غیر ملکیوں عام تاث رہمیشہ ہی ایسا ہے جب بھی کوئی اس طرح کا قدم اٹھایا جاتا ہے اس کو اجنبی مخالف سمجھا جاتا ہے ۔

    جس کو اپنی قابلیت کا پتا ہے اور اللہ کی ذات پر بھروسہ ہے تو اس کو کسی بھی امتحان اور نظام سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ۔ یہاں‌ نہیں تو کہیں اور سہی رزق جو نصیب میں ہے مل کر رہے گا ۔
     
  14. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    محترم حرب، میرا ہر فارم میں تجزیہ الگ نوعیت کا ہوتا ھے اس کی وجہ یہ ھے کہ مجھے ہر فارم کی انتظامیہ اور وہاں کے ممبران کی نفسیات کا علم ہوتا ھے اس لئے اسی کے مطابق شیئرنگ کرتا ہوں۔ پھر یہاں پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی گفتگو کرنے کی اجازت نہیں، ورنہ میں ایسے کاموں میں بھی پیچھے نہیں ہٹتا، یہاں کسی قانون کی بات ہو رہی ھے اور اس میں انہی چیزوں کو سامنے لایا جائے گا جن کی ضرورت ھے، غیر قانونی باتوں پر اس وقت تک کوئی رائے نہیں دے سکتے جب تک قانون سامنے نہیں آتا۔ اور ابھی تو پرپوزل ہوا ھے عملدرآمد جب ہو گا اس کے بعد دیکھا جائے گا کہ کس پر کیا حکم لکھا ھے کیونکہ اس پر قانونی شکل میں کم از کم 200 صفحات پر سمری تیار ہو گی اس سے علم ہو گا کہ اس میں کونسی کیٹگری شامل ھے اور اس پر کیا کیا راہ نکالی گئی ھے۔

    جیسا کہ اب خادم بھائی نے بھی مزاحمت کی ھے کہ طالب علم پر بحث نہیں‌ ورنہ میں اس پر بھی آپکو پوری رپورٹ ابھی پیش کر دیتا۔ پھر بھی اتنا ذہن میں رکھیں ویزہ کی جو بھی کیٹگری ہو گی چلنا اسی کے مطابق پڑتا ھے، اس سے باہر نکلیں گے تو وہ کام اللیگل ہو گا اور اتنی دیر تک ہی چلتا رہے گا جب تک بچے رہیں گے اور اس میں ایک پریشر بھی رہتا ھے۔ گلف میں سٹوڈنٹ ویزہ تو کیا ورکنگ ویزہ پر بھی حکومت کی طرف سے دوسری جگہ کام کرنے کی اجازت نہیں مگر 50 فیصد لوگ کام کرتے ہیں کہ نہیں۔ ابھی منع ھے کبھی ایسا موضوع لگا تو مجھے یاد ضرور کرنا۔

    والسلام
     
  15. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    یہ ابتدائی خبر ہے ، مکمل خبر اور اپ ڈیٹ کا انتظار کیجئے ۔
    درست فرمایا ، منصف بھائی ۔ اب پھر ہل چل مچ گئی ہے اور پھر کچھ دن بعد کوئی نوید سنا دی جائے گی ۔ ابھی کچھ دن پہلے کفالہ سسٹم کو ختم کرنے کی خبر سنی تھی ۔
     
  16. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    بھائی یہ ابھی پرپوزل ھے اس پر ان کی حکومت اور عوام کی طرف سے بھی رائے سامنے آئیں گی اور ہو سکتا ھے یہ سکریپ ہو جائے۔

    والسلام
     
  17. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم!
    بہت افسوس ہوا یہ خبر پڑھ کر، نجانے کیوں مملکت سعودیہ میں آج کل غیرعربیوں کے لیے نئے نئے قوانین بنائے جارہے ہیں جن کا کوئی تک ہی نہیں بنتا۔
    بات صاف ظاہر ہے کہ سعودی عرب میں سارے ملک کو چلانے کے لیے غیر عربی کی ضرورت تھی اور رہے گی کیونکہ ان کو ئلام ہر حال میں چاہیے، پہلے غلام کا تصور تھا اب نوکر کا، مگر کم و بیش حالات اور سلوک ایک جیسا ہی ہے۔ عربی نے کام کہاں کرنا ہے وہ تو بس صرف عیش و عشرت اور غیر عربی پر حکومت کرنے کے لیے پیدا ہوا ہے، اب ظاہر سی بات ہے ایسے ایسے قوانین بنا کر غیر عربی کو مشکل میں ڈالنے سے ان کو کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔
    رہی بات غیر قانونی کام کرنا یا پھر ویزہ کسی اور چيز اور اور کام کو اور چيز، تو یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے یا پھر یوں کہیں کہ ان عربیوں کو اس کا کوئی علم نہیں تو یہ بات بے وقوفی کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے، ان عربوں کو سب کچھ پتہ ہے بس صرف آنکھ بند کیے ہوئے ہیں کہ ان کو غیر عربوں کی ضرورت ہے اور دوسری اہم بات کہ کفالہ سسٹم کے ذریعے ہی یہ لوگ کمائی کررہے ہیں، اب تو پھر بھی کچھ نرمی ہے پہلے پہل تو عربی جب بھی دیکھتا کہ غیر عربی بہت کمائی کررہا ہے فوری طور پر اس کے بزنس پر قبضہ کرلیتے تھے۔
    خیر ظلم و زیادتی تو ہر ملک میں اور ہر محکوم قوم پر ہورہا ہے مگر طریقہ مختلف ہے، برطانیہ میں بھی اقلیتوں پر ظلم ہو رہا ہے مگر اس کی طریقہ مختلف ہے یا یوں کہیں کہ ان کا استحصال ہورہا ہے۔
    اب آپ کو ایک واقعہ بیان کررہا ہوں، میرے ایک دوست نے ریاض میں ایک ایجوکیشنل کنسلٹنٹی کا بزنس کھولا ہے وہ اور بات ہے کہ ابھی تک ناتجربہ کے وجہ سے صحیح نمونے چل نہیں پایا اور خسارہ دن بدن بڑرہا ہے، خیر وہ اسی پر محنت کررہا ہے، اللہ نے چاہا تو مشکل حل ہوجائے گی۔ ان شاءاللہ
    اس نے اپنی کمپنی ایک عرب کے کفالہ پر کھولی ہے اور آفس ریاض کے مہنگے ترین علائقے میں کھولی ہے۔
    کچھ مہینے پہلے آفس کے مالک کا کسی بات پر دماغ گھوم گیا اور اس نے آتے ہی آفس بند کردیا اور پیغام بھیج دیا کہ نہ آفس کھلے گا اور نہ سامان ملے گا اور پہلے 1000 ریال ادا کرو۔
    وہ عرب تھا اور اپنی جہالت پر آگیا حالانکہ پیشے سے وہ ڈاکٹر تھا مگر کہتے ہیں نا کہ جب عرب اپنی پہ آئے تو اونٹ بن جاتا ہے۔
    خیر میرے دوست نے سعودی عرب کی ٹکٹ لی اور ادھر پہنچ کر اس سے جھگڑا شروع کردیا اور اس نے اپنے کفیل کو بیچ میں ڈالا، تو کفیل بھی عرب تھا اس نے اس ڈاکٹر عرب کو دھمکی دی کہ کل تک اگر تم ہر چيز سے ہاتھ نہیں اٹھاتے تو پھر تمہاری ملاقات اب کورٹ میں ہوگی۔
    کہنے کی بات یہ ہے کہ اگلی طرف برٹش بندہ تھا اور کفیل بھی خدا ترس تھا ورنہ سب کچھ اس عرب نے ختم ہی کردیا تھا۔
    تو بھائی سعودی عرب میں غیر عربی کے لیے جو حالات ہیں ان سے وہ سب واقف ہیں جو وہاں رہتے ہیں۔
    سب سے حیرت کی بات یہ ہے کہ اگر کوئی بندہ ریاض جانا چاہے تو کیسے جائے، انہوں نے تو ہر رستہ بند کردیا ہے؟
    عمرہ کے ویزے پر صرف حرمین ہی جاسکتا ہے اور باقی سعودی عرب جانا ہو تو بزنس ویزہ پر، اگر کوئی ویسے ہی ریاض جانا چاہے تو اس کے لیے سعودی عرب کے سارے دروازے بند۔۔۔۔۔بڑی عجیب بات ہے وہاں کے قانون کی۔

    ویسے سب سے مشقت والی بات یہ ہے کہ برٹش پاسپورٹ پر بھی سعودی عرب کے ویزہ کی ضرورت پڑتی ہے حالانکہ سعودی کے علاوہ سارے مشرق وسطی میں برٹش پاسپورٹ پر بغیر ویزہ کے بندہ جاسکتا ہے۔ :)
    خیر اللہ سب خیر کرے گا۔ ان شاءاللہ
    والسلام علیکم
     
  18. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم!
    ایک سوال پوچھنا تھا کہ اگر کسی بندہ (جوکہ برطانیہ میں رہتا ہو) کے تعلقات سعودی شہزادوں سے ہوں اور ان کی دعوت پر بھی سعودی جاچکا ہو تو وہ تعلقات سعودی عرب میں اس کے کام آسکتے ہیں؟
    والسلام علیکم
     
  19. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    آپنے اگر پورے سعودی عرب کی سیر کرنی ھے تو ایک فارمولہ ھے، آپ اپنی ٹکٹ لندن - الخبر اور واپسی جدہ لندن کر لیں، اس سے وہ آپکا پوسپورٹ بھی ائرپورٹ پر نہیں لے گے بلکہ واپس کر دیں گے، آنلائن پر رینٹ اے کار بک کروا لیں اور اسطرح مکہ معظمہ جاتے ہوئے سارے شہروں کی سیر یا زیارتیں بھی کر سکتے ہیں۔ میری تو اللہ سبحان تعالی سے اگلے سال کے لئے دعا ھے پوری فیملی کے ساتھ اور بحرین تک تو جاؤں گا انشاء اللہ/ ان شاء اللہ

    یہ جو آپ نے تعلقات کے متعلق لکھا ھے اس پر کس قسم کی ان سے مدد حاصل کرنی ھے۔

    والسلام
     
  20. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    کتنے منجھے ہوئے ہیں۔۔۔ پہلے اس کا جواب دیں۔۔۔۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں