مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی نماز فجرمیں آبدیدہ

طالب علم نے 'خبریں' میں ‏جولائی 14, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    انااا للہ و انا الیہ راجعون صدر کاا حجاب کے بارے میں موقف سن کر دلی صدمہ ہواااا۔۔۔۔۔۔۔اللہ۔۔۔۔۔۔۔اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جی ہاں بہن ۔ ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں‌ہوتی ۔ آپ کو دلی صدمہ ہوا ۔ شاید محمد قطب کی تو روح کو بھی صدمہ پہنچا ہو ۔ لیکن ہمیں بلکل صدمہ نہیں‌پہنچا ۔ الحمد للہ ۔ کیونکہ ہم اقامت دین کے ٹھیکداروں سے اچھی طرح واقف ہیں ۔

    کچھ مزید بھی حاضر ہے ۔
    امن معاہدے برقرار رکھیں گے:صدر مُرسی کا اسرائیلی ہم منصب کو مکتوب
    کیا صرف جمال عبدالناصر ہی قصوروار تھا ؟ ۔ ان قریب اور بھی تحفے ملیں گئے ۔ کچھ صبر کیجئے ۔
     
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    عکاشہ بھائی بالکل صحیح کہا آپ نے کہ ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی مگر ہم ہیں کہ ہر نئے آنے والے کو، اسلام کے ٹھیکیداروں کو اپنا نجات دہندہ سمجھنے لگ جاتے ہیں۔ اور ان کی معمولی سے معمولی اچھائی کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سید قطب نے تو اخوان المسلمون کو کافر قرار دے دیا تھا ۔ اسی توحید حاکمیت کے سبب ۔ : ) لگتا ہے قطبی تکفیریہ بھی تاریخ نہیں پڑھتے ورنہ حسن الھضیبی ، سید قطب اور اخوان کے اختلافات کا علم ہوتا ۔ اف ہماری سادہ قوم ۔

     
  5. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    السلام علیکم

    بہرحال اخوان المسلمین کا اپناتاریخی پس منظر ہے، اور حالات کے لحاظ سے جارہی اسٹراٹیجیز کیا ہیں وہ بھی سب کچھ اخذ کرلینے کے متقاضی نہیں۔۔۔!!! البتہ کسی بھی انسانی لغزش نے نہ صدر مرسی عاری مبرا ہوسکتے ہیں اور نہ اخوان، البتہ لغزشوں اور بعض اسٹراٹیجیز کا مطلب سب کچھ برا نہیں‌ہوسکتا، کچھ نہ کچھ اچھا گمان ہی رکھ کر چلنا چاہئے۔۔۔!!! اللہ بہتر جانے کہ اخوان کے کیا حالات ہیں، اور جن حالات میں‌اخوان کے ہاتھ میں‌باگ ڈور ہے، اور جسطرح سے صدر مرسی جن حالات میں‌صدر بنے ہیں‌وہ حالات۔۔۔بہرحال نارمل نہیں۔۔۔!!! وقت ہی بتائے گا کہ کیا کچھ ہوگا۔۔۔!!!
     
  6. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    السلام علیکم
    ہر معمولی اچھائی کو بڑھا چڑھاکر پیش کرنا بہت زیادہ برا نہیں البتہ ہر خرابی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا بہت ہی برا ہے۔۔۔!!!
    لغزشیں‌انسانوں سے ہی ہوتی ہیں، عرب کے مغرب زدہ ماحول میں‌، اخوان المسلمین کی اپنی تاریخ‌ہے، اسرائیل سے معاہدے باقی رکھنا، وغیرہ تو بہرحال اسٹراٹیجیز کا حصہ ہوسکتا ہے۔۔۔!!!، حجاب وغیرہ کے معاملے میں‌، روشن خیالی البتہ قابل اعتراض بات ہے۔۔۔!!! اسکے باوجود بھی، ہمیں‌اسلام کا الم لیکر اٹھنے والوں‌کے حق میں‌خیر کی دعا کرنا چاہئے۔۔۔اور اسکا یہ ہرگز مطلب نہیں‌کہ وہ فرشتے یہ فرشتہ صفت ہیں۔۔۔عالم اسلام پر لگی بری نگاہیں، مغرب زدہ ماحول میں‌، امید کی کرنوں کو بہرحال ہمیں‌اپریشئیت کرنا چاہئے۔۔۔نہ کہ اسکو ٹوٹلی ڈسکریج کرنا ہے۔۔۔البتہ ایررزکی نشاندہی اچھی بات ہے، لیکن یہ تنقیدبغرض‌اصلاح‌جیسا معاملہ ہو نہ کہ کچھ افکار اور کچھ نظریات کو لیکر کسی بھی تاریخی نوعیت کے بڑے گروپس کو ٹوٹلی ہی کنڈم کرنا چاہئے۔۔۔!!! فتنوں‌کے دور میں‌ہر چھوٹی سے چھوٹی اچھائی کو پذیرائی ملنا چاہئے۔۔۔۔۔۔۔!!! اور ہر بڑے ایرر اور بلنڈر کی اصلاح‌کی کوشش اور مثبت تنقید بھی اچھا عمل ہے۔۔۔!!!
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ساٹھ ستر کی دہائی میں اخوان المسلمین کو علمائے اسلام نے یہ سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ حالات اچھے نہیں ۔ عرب اسرائیل جنگ جاری ہے ۔ بہتر ہے کہ حاکم وقت پر فتوٰی بازی نہ کی جائے بلکہ سکون سے رہا جائے لیکن اس وقت ان کے اعصاب پرصرف اسرائیل اور حکمران سوار تھے ۔ آج جب اقتدار مل چکا ۔ اب کرسی بچانے کے لیے ہر وہ کام کر رہے ہیں جن کے لیے اتنی قربانی دیں تھیں اور جیلیں کاٹی تھیں ۔
    اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے میں غزہ اور مصر کی آمدو رفت کو روکنا بھی شامل ہے ۔ اب دیکھا یہ ہے کہ کئی دہائیوں تک اقامت دین کی دہائی دینے والے پھر کب تحریر اسکوائر پر جمع ہوتے ہیں ۔ ویسے ہمارے چند مصری بھائیوں نے پہلے ہی اشارہ دے دیا تھا کہ ان لوگوں کے اقتدار میں آنے پر خوش ہونے کی ضرورت نہیں ۔ بہت جلد حقیقت سامنے آجائے گی ۔

    شاید ٹھیکداری کا لفظ سخت تھا ۔ : ) اس کا کوئی متبادل نہیں ملا ۔ کیونکہ اردو ادب سے دور کا واسطہ ہے ، خود ہی بہترلفظ منتخب کرلیں‌ ۔ بغیر علم کے اور دین کی بنیادی باتوں کو بائی پاس کرکے تجدید ایمان ، اقامت دین اور خلافت کا نعرہ لگانے والے کبھی بھی نجات دہندہ نہیں ہو سکتے ۔ یہ لوگ مسلمانوں کو دھوکہ دیتے ہیں ۔ ان کی تاریخ شاہد ہے کہ انہوں کئی باراپنے ہی بنائے ہوئے اصولوں سے انحراف کیا ہے ۔اور یہ سلسلہ جاری ہے ۔ کسی کی معمولی سے معمولی اچھائی کو بیان کرنا کوئی بری بات نہیں بشرطیکہ وہ اہل ہو ۔
     
  8. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    کوئی بھی اچھے سے اچھا مسلمان جب جمھوریت کے ذریعے کسی ریاست کا سربراہ بنے گا تو اس کی راہ میں یہ ساری رکاوٹیں ضرور کھڑی ہوں گی، اس لئے چاہے مصر کی اخوان المسلمین ہو یا پاکستان پیپلز پارٹی مجبوریوں کے آگے سب برابر ہیں۔
     
  9. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    کون اہل ہے اور کون اہل نہیں۔۔۔اور کوں اخلاص میں کتنا پکا سچا ہے اور کون نہیں‌ان سب سے اللہ رب العزت واقف ہے۔۔۔!!! اور وہی آخرت کے روز سب کو اسکا بدلہ دینے والا ہے۔۔۔! وہ چاہے اخوان ہوں‌یا نان اخوان۔۔یا کسی بھی نظریہ یا آڈیالوجی کا حامل، اچھی نیت کے ساتھ عمل پیہم بہت سے لغزشوں‌کو بھی اللہ کے حضور معاف کرواسکتا ہے۔ ان شااللہ۔۔۔!!! ہم تو اخوان ہو، سلف ہوں‌یا نان سلف سبھی سے ہمیشہ خیر کی توقع رکھینگے اور سبھی کے لئے ہدایت اور خیر کی دعا بھی۔۔۔!
     
  10. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    اخوان المسلمین کا پپلز پارٹی سے موازنہ۔۔۔کچھ اچھا نہیں‌لگ رہا ہے ہے۔۔۔!!! ادھر زرداری ہے تو ادھر مرسی۔۔۔۔! کہیں‌آخر کا حرف تہجی لیکر تو دونوں‌پارٹیوں‌پر کمپیریزن آسان نہیں‌ہوگئی ہے۔۔۔!!! :00003:
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہی تو سوال ہے اِن کے لیے لعنت اور کفر کے فتوے اُن کے لیے دعائیں؟ انصاف تو نہ ہوا؟ ہم نہ ان کو کافر کہتے ہیں نہ ان کو۔
    البتہ یہ مشرف سے بہتر ہیں وہ حسنی مبارک سے ۔
     
  12. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    غلط بااااااات۔۔۔پیپلز پارٹی سے جوڑنا غیر مناسب ہے ہاں ادھر اخوان المسلمین اور ادھر مرکزی جمیعت ۔۔۔۔ جب وہ بھی اقتدار میں آئے گی تو وہ بھی جہمہوریت سے ہی آئے گی اور ایسے ہی کارنامے کرے گی اور اب بھی کر رہی ہے ۔۔۔دونوں دینی جماعتیں ہیں ان کا موازنہ کیا جائے نہ کہ اسلام سے دور کا واسطہ نہ رکھنے والی پپلز پارٹی۔۔۔۔
     
  13. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    صدر مرسی جو کر رہے ہیں ضروری نہیں وہی اخوان والوں کی رائے وہ بلکہ جمہوریت میں آ کر ہر کوئی اپنی من مانی کرتا ہے۔۔۔لہذا ان کے بڑوں کو اور ان کے عام کارکنوں کو برا نہ سمجھا جائے جیسے مرکزی والوں کے عام کارکن اور ان کے سابقہ بڑوں کو جو اس دنیا سے چلے گئے کوئی برا نہیں جانتا
     
  14. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جمہوریت اور دینی جماعت دو متضاد باتیں ہیں۔ سب سیاسی جماعتیں ہیں اور ہر سیاسی جماعت کی مجبوریاں جمہوری نظام میں یکساں ہوتی ہیں۔
     
  15. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
  16. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اُن آنسوؤں کو تو کئی نام دیے جا سکتے ہیں مگر آج سوریا میں مسلمانوں پر جو ظلم روا ہے اس پر صدائے احتجاج اور آنسو تو درکنار۔ ۔ ۔ ۔بلکہ ان مظالم میں شریک طہرانیوں کی ضیافتوں سے لطف اندوز ہونے جا رہے ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
     
  17. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    السلام علیکم

    یہ ٹاپکس آوٹ آف دی باکس رہکر سوچنے کی ہیں۔۔۔، انسانی بستیوں‌میں‌ایررز ہونا فطری ہے، البتہ ٹوٹلی کنڈم کرنے کی پالیسیز بہت زیادہ صحت مندانہ نہیں‌ہے۔، بہرحال انسان ہیں، اور کیا مرسی اور کیا اخوان اور کیا کوئی بھی سیاسی یا مذہبی جتھہ، سبھی بشری کمزوریوں‌سے مزین ہیں، دلوں اور نیتوں کا حال بہرحال اللہ ہی جان سکتا ہے، بہت سے معاملے فتویٰ کی زبان اختیار کرکے، کسی کو بھی کچھ بھی قرار دینے کے ذہن کے مقابلے میں‌، خود کے لئے عظیمت کی راہ، اور دوسرے کے لئے رخصت کی سوچ مثبت ہوسکتی ہے۔۔۔واللہ اعلم۔
     
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بھائی یہ تھوڑی سی ’’طاغوتیوں‘‘ جیسی مبالغہ آمیز تنقید ہے ( جیسے وہ پاکستانی اور امریکی حکمرانوں کے مصافحے کو جہادی ترانوں کے ساتھ پیش کرتے ہیں) ورنہ ابھی کل خادم الحرمین کی خصوصی دعوت پر مکہ آ کر احمدی نجاد او آئی سی سربراہ اجلاس میں شریک ہوا۔ تب بھی یہی کہا جاتا ؟ بات یہ ہے کہ سربراہان مملکت ناراض بچوں کی طرح روٹھ کر نہیں بیٹھ سکتے۔ مرسی وہاں نیم کے اجلاس میں جا رہے ہیں اتفاقا میزبانی ایران کی ہے ورنہ یہ ممبر ممالک میں روٹیٹ ہوتی ہے۔
     
  19. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    السلام علیکم
    اس ٹاپک کے حوالے سے اور خاص طور پر مرسی اور اخوان کے حوالے سے میں‌کہونگا کہ ، ہمیں‌ آج کے دور اور ماحول کے لحاظ سے ، کسی بھی اچھے فرد اور اچھے عمل کی پذیرائی ضرور کرنی چاہئے، جیسا کہ اخوان جیسی اسلام پسند تنظیم مصر میں حسنی مبارک کے بعد منظر عام پر آئی، نیک شگون تصور کیا جاسکتا ہے، جہاں‌تک مرسی کے اکٹس کے بارے میں‌بات ہے، انکے حق میں‌مثبت انداز کی کارکردگی کے لئے ہمیں‌دعا کرنی چاہئے، ہم ضرورت پڑنے پر نان مسلم حکمرانوں‌کے بعض اچھے افعال کی تعریف کرجاتے ہیں تب کلمہ گو حق پرستوں‌ کے غلبہ پر محفوظ ذہن رکھ کر سوچنے کے بجائے کشادہ دلی کے ساتھ خوشی کا موقعہ ہے کہ چلو آج اخوان اور کل النور پارٹی سہی۔۔۔!!! لیکن یہ سب جمال عبدالناصر اور حسنی مبارک سے تو اچھے چہرے ہیں۔۔۔!!!، میں تو اگر کوئی سلفی پارٹی بھی مصر میں غالب آجاتی تو اتنا ہی خوش جتنا اخوان کی کامیابی پر ہوں۔۔۔!!!
     
  20. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    http://www.youtube.com/watch?v=duKrZ3rdKbI
    ایران:مصری صدر کا بشارالاسد سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ،شامی انقلاب کی تعریف
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں