آزادی کا دن، اور ہم!

فرینڈ نے 'ادبی مجلس' میں ‏اگست 14, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    السلامُ علیکم۔۔

    آج،، 14 اگست! پاکستان کی آزادی کا دن۔۔پچیسویں شبِ رمضان، تاک رات! کل رات سے ہی سب عزیز و اقارب کے مبارکباد کے میسیجز آرہے تھے۔۔ باہر شدید ہوائی فائرنگ ہورہی تھی۔۔پٹاخے پھاڑے جا رہے تھے! ٹریفک شدید جام تھا۔۔ بازاروں میں بھی بہت رش تھا۔۔ لڑکے سائلینسر نکال کر موٹر سائکلز بھگا رہے تھے۔۔ کلفٹن پر "ون ویلنگ" ہورہی تھی۔۔ اور رہی سہی کسر یہ کہ رمضان کی پچیسویں شب کو ملی نغمے گاڑیوں میں بجائے جا رہے تھے،، یہ سب آج کے نوجوان کررہے تھے۔ جو پاکستان کا معمار ہیں!!

    یہ تھا ہمارا جشن! جشن آزادی!

    "کیا جشن منانے کا یہی طریقہ ہے؟" -- میرا ضمیر مجھ سے بولا! " کیا قائد اور علامہ اقبال نے ایسی ہی "مسلمان مملکت" کا سوچا تھا؟؟" -- میرا دل بیٹھا جارہا تھا۔۔" کیا ان پٹاخوں اور خطرناک فائرنگ سے جشن آزادی منانے کا طریقہ ہے؟"۔۔؟؟؟؟ جواب دو ایمی؟؟؟ میرا ضمیر مجھ سے ہی لڑ پڑا۔۔کیا یہ وہی نوجواں نسل ہے۔۔؟ جن کے لیئے اقبال نے کہا ہے:

    نہیں تیرا نشیمن قصرِ سلطانی کے گنبد پر،
    تو شاہیں ہے بسیرا کر، پہاڑوں کی چٹانوں پر​

    اور پھر میں بھی اپنی قوم کی طرح نیند کی وادیوں‌ میں کھو گئی!

    ہم اپنی دعاؤں میں یہ تو ضرور کہتے ہیں کہ یا اللہ، ہمارے پاکستان کو ترقی دے۔۔ کیا ہم کچھ ترقی کا کام کرتے ہیں؟ ہم اتنے پُرزور طریقے سے جشن تو منا لیتے ہیں، ملی نغموں میں یہ بھی پڑھ لیتے ہیں کہ یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیراں۔۔ ! مگر ہم اگر غور کریں تو ہم آج بھی! آزاد نہیں! ہم آج بھی انہی انگریزوں کی غلامی میں ہیں۔۔جن کی ہم نقل کرتے ہیں۔ ان کی طور طریقوں کو اچھا سمجھ کر، اپنے رواج بُھلا رہے ہیں۔


    ابھی تک پاؤں سے چمٹی ہیں زنجیریں غلامی کی،
    دن آجاتا ہے آزادی کا، آزادی نہیں آتی۔۔

    میں ہر سال ۔۔ جھنڈے لگاتی تھی۔۔ جھنڈیاں‌ بھی لگاتی تھی! مگر اس سال! یہ حالات دیکھ کر ذرا بھی دل نہ چاہا کہ میں جشن مناؤں!! کبھی کوئٹہ میں حالات خراب۔۔ کبھی بلوچستان میں حالات خراب۔۔ کبھی کراچی میں فائرنگ۔۔ روز کئی لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔۔دنیا میں غریب ممالک کی لسٹ میں ہمارے ملک کا نام آرہا ہے! کیا یہ ملک غریب ہے؟ جہاں صرف جشن کے لیے لاکھوں خرچ ہوجاتے ہیں؟ کیا یہ غریب ملک ہے؟ جہاں کیک پر پرچم بنوا کر کھایا جاتا ہے؟

    کیا ہمارے بزرگوں نے اسی لیئے قربانیاں دی کہ ہم اپنے وطن کو سارا سال تو بھول جائیں مگر جشن آزادی والے دن وہ بھی صرف اور صرف "اپنی" تفریح کے لیئے اپنے وطن کو یاد کرتے ہیں۔۔


    اس سارے جشن منانے سے کیا مہنگائی کم ہوجائے گی؟ غریب کم ہوجائنگے؟ لوگوں کی پریشانیاں ختم ہو جائیں گی؟؟ کیا ملک کہ حالات ٹھیک ہوجائیں گے؟ کیا ٹارگٹ کلنگ ختم ہوجائے گی؟؟


    نوجوانوں!!
    یہ نفرت بُری ہے نہ پالو اسے
    دلوں میں خلش ہے نکالو اسے
    نہ تیرا نہ میرا نہ اسکا نہ اُسکا
    یہ سب کا وطن ہے بچالو اسے​


    یہ وقت جشن منانے کا نہین بلکہ اس ملک کو بچانے کا ہے۔۔ اس ملک کو کس طرح بچائیں؟ فیصلہ ہے آپ کا۔۔

    وسلام
    ایک پاکستانی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
    ماشاءاللہ بہت اچھا لکھا ہے لٹل سس ۔ میں آپ س متفق ہوں کل بہت بابرکت رات تھی ، پیارے وطن کے لیے، تمام مسلم امہ کے لیے بہترین دعائیں مانگی جا سکتی تھیں ، مجھے یقین ہے بہت سوں نے مانگی بھی ہوں گی۔اس بار ہماری طرف اتنا شوروغل نہیں تھا۔ میرا خیال ہے بے مقصد ہاؤ ہو کرنے والے ایسے لوگوں کی ایک تعداد ہمیشہ ہر معاشرے میں ہوتی ہے۔ بڑے شہروں میں خر مستی کرتے یہ مٹھی بھر لوگ پاکستانی نوجوانوں کے مکمل نمائندہ نہیں۔ وہ بھی تو ہیں جو مسجدوں میں ، گھروں میں اس دیس کے لیے ، اس کے باشندوں کے لیے رب کی رحمت مانگتے رہے۔
    آپ کی بات بالکل درست ہے وطن کی تعمیر صرف ایک دن کی یاد منانے سے نہیں ہو سکتی ۔ ہمیں ہر دن مستقل مزاجی سے اپنی حالت بدلنے کے لیے سنجیدہ تعمیری کام کرنا ہو گا۔
    مجھے لگتا ہے ہم پاکستان کے لیے دعا بھی کم کرتے ہیں زیادہ کرنی چاہیے۔

    :00002:

     
  3. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    بہت شکریہ! بلکل۔۔ ہمارے پڑوس میں کچھ لوگ اعتکاف میں بھی بیٹھے ہیں۔ہماری طرف 12:45 تک فائرنگ کی آواز آتی رہی۔۔!
     
  4. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    بہت خوب، شاباش گڑیا رانی ۔
     
  5. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    بہت اچھا پیاری سسٹر
    الحمد للہ ابھی بھی لوگ صحیع راستے پر ھیں تھوڑے ھی سہی اللہ ان کی طاقت اور قوت میں اضافہ کرے آمین
     
  6. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    زبردست تحریر ھے
     
  7. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    بہت شکریہ :)

    بہت شکریہ۔۔ جی الحمدُللہ! اللہ ان میں اضافہ بھی کرے۔ آمین

    شکریہ۔۔
     
  8. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    مختصر ، اچھالیکن کرب میں‌ڈوبا مسیج ہے۔اللہ امت مسلمہ کی حالت زار پر رحم فرمائے۔۔۔آمین
    بہرحال دنیا آزمائش کی ایک گھڑی کے سوا کچھ نہیں، اور حق کی فتح ہونی ہی ہے۔۔۔چاہے کرپٹ رولز ملیں، اور ناسمجھ عوام، لیکن وقت کے ساتھ تبدیلی بہرحال آنی ہے۔ان شااللہ
     
  9. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    آمین۔ شکریہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں