سعودی عرب میں مرغی کھانا بند

ام حمزہ نے 'خبریں' میں ‏اکتوبر، 1, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام حمزہ

    ام حمزہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 31, 2011
    پیغامات:
    207
    سعودی عرب میں مقامی شہریوں اور تارکین وطن نے مرغیوں کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے انوکھی مہم شروع کی ہے۔"آج کے بعد مرغی نہیں بھائی صاحب" اور "مرغیوں کو گلنے دو" جیسے عنوانات کے ذیل میں مملکت سعودی عرب کے طول و عرض میں جاری مہم کے ذریعے صارفین چکن فروخت کرنے والی کمپنیوں پر قیمتیں کم کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں ۔اس مہم کا آغاز ٹیوٹر، فیس بک اور سائبر اسپیس میں متعدد بلاگز کے ذریعے ہفتے کی شام سے ہوا۔ سماجی رابطے کے ان فورمز پر صارفین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ 'بائیکاٹ' کا ہتھیار استعمال کریں کیونکہ مختلف وزن کے چکن کے قمیت سولہ ریال تک جا پہنچی ہے۔ ماضی میں ایسی ہی بائیکاٹ مہم اس قدر مؤثر ثابت ہوئی کہ متعدد شہرت یافتہ برانڈز اپنے چکن کی قمیت کم کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔بائیکاٹ کی اپیل صرف چکن تک محدود نہیں بلکہ صارفین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ انڈوں کا استعمال بھی ترک کر دیں کیونکہ ان کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرتی ہیں۔ بائیکاٹ کال میں زور دیا گیا ہے کہ صارفین اپنی پروٹینز کی ضروریات کی خاطر چکن کے متبادل نباتاتی ذرائع استعمال کریں۔ اس مقصد کے لئے صارفین کو تجویز دی گئی ہے وہ حسب استطاعت مچھلی اور "رڈ میٹ" کا استعمال کریں۔ریاض کے متعدد شاپنگ مالز نے چکن بائیکاٹ کی عوامی مہم کے اجرا سے متعلق یا تو لاعلمی کا اعلان کیا ہے یا پھر کسی بھی ایسی مہم کی سختی سے تردید کی ہے۔ دکانداروں نے اس بات کا اعتراف ضرور کیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں چکن مصنوعات کی قمیتوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔
     
  2. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاك اللہ خیرا
    پہلے جو لوگ پنتیس چالیس سال سے رہ رھے ھیں سب بتاتے ایک پیسہ کبھی کسی جیز کی قیمت نہیں بڑھی لیکن ان تین چار سال میں ھر چیز کی قیمت ڈبل سے بھی زیادہ ھو گئی ھیں
     
    Last edited by a moderator: ‏اکتوبر، 1, 2012
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    قیمت کم کرانے کا یہ بہترین طریقہ ہے اگر لوگ استقامت اختیارکریں۔
     
  4. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    کوئی بتائے گا کہ 1300 گرام کی مرغی کی اس وقت کیا قیمت ھے تاکہ اندازہ کر سکوں کتنی مہنگائی ہوئی ھے۔

    10 سال پہلے جب گلف چھوڑا تھا اس وقت 50۔5 درھم 1300 گرام کی ملتی تھی۔ اور زندہ مرغی سامنے بنوائیں تو 10 درھم۔

    یہ بالکل درست ھے 13 سال گلف میں گزارے اور قیمتیں نہیں بڑھتی تھیں۔

    اس وقت پوری دنیا میں جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمتیں روزانہ بڑھ رہی ہیں جس سے چیزوں کی قیمتیں بھی ہر روز بڑھ رہی ہیں۔

    یہاں پیٹرول 70 پینس لٹر ملتا تھا اب کچھ مہینوں سے 1 پیسہ اوپر نیچے ہو ہو کر 37۔1£ پر آ چکا ھے۔

    والسلام
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ہممم ۔ خیرہمیں کیا ۔ ہم نے پہلے ہی فارمی مرغی اور فارمی لوگوں سمیت ہر قسم کی فارمی چیزوں سے پرہیز کیا ہوا ہے : )
     
  6. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    شیرنگ کا شکریہ
     
  7. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    ہم کے ایف سی کی امریکن مرغی بند نہیں کرا سکے ان کو دیکھو
     
  8. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    سعوعی عرب میں چکن چھوڑو مہیم شروع ہو گئی

    لگتا ھے سعودی رہائشی ممبران نے پہلے سے ہی مرغی کا بائکاٹ کیا ہوا ھے اس لئے مرغی کی قیمت کسی کو بھی معلوم نہیں تھی۔ اخباری رپورٹ سے پتہ چلا کہ 1000 گرام کی مرغی 16 ریال میں فروخت ہونے پر بائیکاٹ یا فیصلہ لیا گیا۔

     
  9. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847

    دین تو ہمیں‌ استقامت ہی سکھاتا ہے۔ اور اس کے بے شمار فوائد بھی بتاتا ہے۔ اللہ کرے ہم دین پر استقامت اختیار کریں آمین
     
  10. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    پاکستان میں، مرغی میں برڈ فلو وائرس آئے تو سستی ہوتی ہے یا لوگ کھانا کم کرتے ہیں۔ ابتسامہ۔
     
  11. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    نعیم بھائی!

    برڈ فلو کے دور میں شارع فیصل کراچی پر واقع رازداری کے پانچ لان تھے جن میں پانچ سال تک کی مرغی محفوظ کی گئی تھی۔
     
  12. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    مرغی سے اچھی مچلی ہے جو کہ اللہ کے فضل و کرم سے خود شکار کرکے کھاتے ہیں الحمد للہ
     
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ما شاء اللہ ۔ کیا شکار کر کے کھلاتے بھی ہیں بھائی : ))
     
  14. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    ویل اس بارے میں سوچنا پڑے گا(ابتسامہ)
    آپ کھانے والے بنیں کھلانے والے تیار ہیں وہ بھی بالکل فریش فیش
     
  15. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    آج صبح دفتر میں یہ خبر پڑھی ، شام کو دفتر سے فراغت کے بعد سیدھا مرغی کی دوکان پر جا پہنچا مگر مجھے بائیکاٹ کا ذرا بھی اثر نظر نہیں‌آیا ۔۔۔ اور خود بھی خرید لایا ۔۔۔ :00032:
     
  16. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جن لوگوں نے پڑھا تھا وہ تو کچھ دن بائیکاٹ کر سکتے تھے اسی طر ح ھر کام میں ناکام ھو جاتے ھیں کہ دوسرے کر رھے تھے ھم نے بھی کر لیا
     
  17. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    ایسا ممکن نہیں بڑے بائکاٹ اگر کر بھی لیں مگر بچوں کی یہ پسندیدہ ھے وہ صبر نہیں کر سکتے اس لئے بچوں کی وجہ سے بائیکاٹ نہیں ہو سکتا۔
     
  18. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    ہمارے دوست کا چھوٹا بھائی وہاں سعودیہ میں چکن کھا کھا کے اتنا موٹا ہوا ہے کہ توبہ!
    بہر حال واقعی میں چکن کی قیمتیں بڑھی ہوں تو ہمارا بھی نام تشویش کا اظہار کرنے والوں میں شامل فرمالیں! ابتسامہ

    فاروق بھائی ہمیں بھی مچھلیاں بہت اچھی لگتی ہیں، اس ہفتے مچھلی مارنے جارہے ہیں دعا کریں دو چار بڑی مچھلیاں ضرور ہاتھ لگ جائیں!
     
  19. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    خیر کوئی مرغی کھائے یانہ کھائے ۔ سننے میں آیا ہے کہ اس سال حج پر جنوبی ایشیاء کے ممالک سے آنے والے حاجیوں کے لیے '' البیک '' کا انتظام کیا گیا ہے ، اطلاعات کے مطابق مؤسسہ مطوف جنوب آسیا کی طرف سے یہ فرمان جاری ہوا ہے کہ جو بھی حاجی جنوب ایشائی ممالک سے مکہ آئے ، اسے استقبال میں'' البیک'' دیاجائے ۔ ماشاء اللہ ۔ اچھی خبر ہے ۔
     
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    نیت حج کی ہونی چاہیے البیک کی نہیں( :
    صرف جنوب ایشیائی کیوں ؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں