"مفت رابطے کی سہولت 'وائبر' جاسوسی سافٹ ویئر ہے"

عبداللہ الطاف نے 'اسلامی ذرائع ابلاغ' میں ‏نومبر 19, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبداللہ الطاف

    عبداللہ الطاف -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 7, 2009
    پیغامات:
    257
    صارف کے فون کی تمام معلومات تک بہ آسانی رسائی
    "مفت رابطے کی سہولت 'وائبر' جاسوسی سافٹ ویئر ہے"


    [​IMG]
    العربیہ ڈاٹ نیٹ

    مفت ٹیلیفون، ویڈیو کال اور مختصر پیغامات کی سہولت فراہم کرنے والے پروگرام 'وائبر' کو دنیا بھر میں 100 ملین افراد استعمال کر رہے ہیں۔

    آن لائن انسائیکلوپیڈیا 'وکی پیڈیا' کے مطابق وائبر میڈیا کمپنی کے مالک ٹالمن مارکو اسرائیلی نژاد امریکی ہیں۔ تل ابیب یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس اور مینجمنٹ کی ڈگری امیتازی طور پر پاس کرنے والے مارکو چار برس تک اسرائیلی فوج میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ اسرائیلی فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرز میں انفارمیشن شعبے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

    عریبک پورٹل فار ٹیکنیکل نیوز کے مطابق وائبر کا مرکزی دفتر قبرص میں ہے۔ گوگل ٹرینڈز کے سرچ رزلٹ کے مطابق جن 10 ملکوں میں سب سے زیادہ استعمال ہو رہا ہے ان میں سات کا تعلق اسلامی دنیا سے ہے۔ ان ملکوں میں اکثریت مسلمانوں کی ہے اور تمام ملک مشرق وسطی میں واقع ہیں۔

    وائبر غیر منافع بخش ادارہ ہے اور اپنے صارفین کو تمام جدید سہولیات مفت فراہم کرتا ہے۔ اس میں نہ کوئی اشہتاری مواد ہوتا ہے اور نہ ہی اس پروگرام کو انسٹال کرنے کی فیس لی جاتی ہے۔ ایسے میں یہ سوال پیدا ہونا منطقی بات ہے کہ ایک سو ملین افراد کو مفت جدید مواصلاتی سہولیات فراہمی کی کیا وجہ ہے؟

    وائبر کمپنی کے ماضی میں بنائے کے منصوبوں کا کھوج لگانے پر یہ عقدہ کھلا کہ یہ کمپنی کمپیوٹرز کے ذریعے جاسوسی کے مختلف سافٹ ویئرز تیار کرتی رہی ہے۔ دنیا بھر کو مفت رابطے کی سہولت فراہم کرنے والی اس کمپنی سے رابطے واحد ذریعہ ایک پوسٹ آفس بکس نمبر ہے۔ کمپنی کی اپنی ویب سائٹ پر نہ تو اس کا کارپوریٹ پروفائل موجود ہے اور نہ اس میں کام کرنے والوں کا تعارف دیا گیا ہے۔

    اینڈورائڈ اور آئی فون میں استعمال کئے جانے والے وائبر سافٹ ویر کے ذریعے آپ کے فون کے تمام معلومات تک بہ آسانی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کے لئے فون استعمال کرنے والے کے جغرافیائی ماہیت کو بھی جانا جا سکتا ہے۔ الغرض وائبر کے ذریعے آپ کے فون سے ہر قسم کی معلومات چرائی جا سکتی ہیں۔

    عریبک پورٹل فار ٹیکنیکل نیوز اسرائیلی جاسوسی کا پروگرام ہے جو آپ کے بارے میں تمام معلومات جمع کرتا ہے۔ پورٹل نے وائبر استعمال کرنے والے صارفین سے کہا ہے کہ وہ فی الفور اس پروگرام کو اپنے فونز سے 'ڈیلیٹ' کر دیں اور اگر ضروری محسوس کریں تو دوسرے محفوظ مواصلاتی رابطے کے متبادل طریقے اختیار کریں۔

    "مفت رابطے کی سہولت جاسوسی سافٹ ویئر ہے"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بالکل صحیح
    میں نے ہٹا دیا ہے لیکن اس نے میرے سارے نمبر تو چوری کردئیے۔
     
  3. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    وائبر: آئی فون، آئی پیڈ یا انڈرائیڈ فون میں انسٹال ہوتا ھے اور اسی میں کام کرتا ھے انٹرنٹ سروس ہونا ضروری ھے، اس کے علاوہ اگر فون صرف wifi ھے تو یہ اس میں بھی کام نہیں کرتا۔

    مزید اگر آپ کے پاس انڈرائیڈ فون میں وائبر انسٹال ھے تو سامنے والے کے پاس بھی ایسا ہی فون ہونا اور اس میں بھی وائبر انسٹال ہونا ضروری ھے تبھی آپ فری میں اس پر بات کر سکتے ہیں۔

    مجھے تو اس کو استعمال کرنے پر کبھی کوئی شکایت نہیں ہوئی گھر میں بھی اور دوسرے ممالک میں بھی۔

    جاسوسی والی بات سمجھ نہیں آئی کہ یہ کیا جاسوسی کرتے ہیں۔
     
  4. ابوعمر

    ابوعمر محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 23, 2007
    پیغامات:
    171
    اس سے بہتر ایک دوسرا سافٹ ویر ہے جس کا نام Tango ہے ، یہ بھی مفت سہولیات فراہم کرتا ہے اور اس کی سروس Viber سے اچھی ہے۔ مزید اس کے ذریعے آپ فری ویڈیو کال بھی کر سکتے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے کہ یہ یہودی لوگوں کا بنایا گیا سافٹ وئیر ہے اور اسکے 70 فی صد یوزرز مسلم ہیں تو پھر مطلب واضح ہے۔۔۔ اس جاسوسی سے خصوصا ان لوگوں کی حرکات و سکنات کو نوٹ کیا جاتا ہے جو جہاد کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں اور عموما تو انکے لیے مسلمانوں کی ہر نقل و حرکت اہمیت کی حامل ہے کہ مسلمانوں کو کہاں کہاں سے مغلوب کیا جا سکتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جزاک اللہ خیرا عبد اللہ الطاف بھائی
     
  7. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    درست فرمایا. جزاک اللہ خیرا.
     
  8. ابو جزاء

    ابو جزاء -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 11, 2012
    پیغامات:
    597
    جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء

    اللہ تعالی تمام مسلمانوں کو اپنی حفظ و امان میں‌ رکھے آمین
     
  9. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    محترم برادر یہ جو آپ اردو مجلس میں ہیں جاسوسی تو اس کی بھی ہوتی ھے اور اس کے علاوہ جتنے بھی اردو انگلش فارمز ہیں ان سب میں جاسوس بھی ہیں اور مطلوب الفاطوں کو بھی ٹریکنگ ڈیوائس ہیں اس کے علاوہ ہر پاکستانی کا ریکارڈ نادرا کے ذریعے سی۔ڈیز کے ذریعے امریکہ کے پاس ھے، پاکستان کا کمنیکیشن سسٹم اس میں بھی جاسوسی ہوتی ھے۔ اگر آپ یا میں ملازمت یا کاروباری پیشہ ہیں اور ہماری زندگی میں ایسی کوئی بھی ایکٹیوٹی نہیں تو پھر ہماری جاسوسی کوئی بھی کرے ہمیں اس پر کسی جاسوسی کا خوف نہیں ہونا چاہئے۔

    والسلام
     
  10. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا عبد اللہ الطاف بھائی
     
  11. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    یہ سافٹ وئیر بڑا عجیب چالاک قسم کا ہے۔ آپ انسٹال کریں تو فورا آپ کے Contacts کو قابو کرلیتا ہے۔ پھر آپ کے دوستوں کے Contacts کے ساتھ ان کو ملا کر آپ کو اور ان کو میسجز دیتا ہے کہ فلاں نے وائبر جوائن کرلیا ہے۔ مجھے خود تعجب ہوا کہ وہی Contacts جو میرے موبائل میں ہیں وہی اس میں بھی ظاہر ہوگئے ہیں۔ مطلب صاف ہوا کہ جو بھی کال آپ کرتے ہیں وہ وائبر میں ریکارڈ ہوری ہے۔ اس کے علاوہ جسطرح یہ آپ کے Contacts میں خودبخود داخل ہوجاتا ہے اسی طرح یہ آپ کے میسجز اور تصاویر وغیرہ اور پرائیویٹ ڈیٹا، ای میل ایڈریسس اور سب سے بڑھ کر GPS لوکیشنز کو ٹریس کرنے کے قابل بھی ہوگا۔ یہ آپ کے موبائل میں داخل ہوتے ہی اجارہ داری شروع کردیتا ہے۔
    اب ظاہر ہے کہ اس کا ڈیٹا بیس سرور قبرص میں‌ہے اور وہاں پر سب کچھ محفوظ ہورہا ہے۔
    اس کے علاوہ قابل غور امر یہ بھی ہے کہ جب آپ کا موبائل Wifi کنیکشن کے ذریعے نیٹ کے ساتھ کنیکٹ ہو تو پھر یہ سافٹ وئیر تو ٹرکوں کے حساب سے آپ کی ویڈیوز اور ضروری ڈیٹا کو چوری کرنے کے قابل ہوسکتا ہے اور آپ کو پتہ بھی نہ ہو۔ مثال کے طور پر آپ رات کو سو رہےہیں اور آپ کا موبائل وائی فی کنیکشن کے ذریعے لوٹا جارہا ہے۔
    لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ۔۔۔
    ۔۔۔
    جیسے کنعان بھائی نے فرمایا یہ کام اور سافٹ وئیر کے ذریعے بھی ہوسکتا ہے۔ یہ تو Tango اور Skype کے ذریعے بھی ہوسکتاہے۔ اوپر جو باتیں میں نے ذکر کی ہیں وہ وائبر کے علاوہ کوئی بھی سافٹ وئیر کرسکتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    الحمد للہ ایسی کوی ڈرنے والی بات نہیں کہ کچھ ھم چوری کررھے ھیں جو ھم ڈریں پھر بھی اگر ایسی کوی بات ھی تو وائیبر کو delete کرد یں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     
  13. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    آپ نے جو تجربہ کیا ھے اسے بھی ذہن میں رکھا جائے گا اور میں مزید اس پر سرچ کروں گا۔

    نمبرز سے ایسا ھے کہ جب وائبر انسٹال کریں تو پھر فون پر بٹن دباتے وقت دو آپشن سامنے آتے ہیں کہ ایک وائبر اور دوسرا فون، یعنی آپ نے جو کال کرنی ھے وہ کس سے کرنی ھے۔ وائبر پر جب فون بک کھولیں تو تمام نمبر فون ڈائریکٹری کے سامنے آتے ہیں اور جس کسی نے وائبر انسٹال کیا ہوتا ھے اس نمبر پر وائبر لوگو ہوتا ھے۔ باقی سب خالی ہوتے ہیں۔

    میں ہمیشہ نارٹن 360 استعمال کرتا ہوں اور اس پر ایسا ھے کہ جب اسے کمپیوٹر میں انسٹال کریں گے تو وہاں ایک آپشن ہوتا ھے کہ جس سے یہ اسی لائسنس پر موبائل میں‌ بھی انسٹال کر سکتے ہیں اس لئے میرے پاس نورٹن موبائل میں بھی انسٹال ہوتا ھے اس لئے مجھے اس طرح سے بھی کوئی پریشانی نہیں فون اور لیپ ٹال دونوں ہیکنگ سے محفوظ رہتے ہیں۔

    نمبرز سے ایک اور بات، کسی بھی سرچ انجن سے جب کوئی سرچ کی جائے تو ویب ایڈریس کے ساتھ چند سطریں بھی سامنے آتی ہیں مگر جب Skype ڈاؤنلوڈ کریں تو سرچ انجن سے جو بھی ویبز سامنے آئیں گی ان میں ان کے فون نمبرز بمعہ کنٹرریکوڈ کے سامنے ابھر آتے ہیں۔

    والسلام
     
  14. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    جزاک اللہ خیرا
     
  15. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
  16. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    بارک اللہ لک یا اخی عبداللہ!
     
  17. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    نادرہ کے حوالے سے آپ نے جس راۓ کا اظہار کيا ہے وہ ان پرانی اور بے بنياد اخباری رپورٹس پر مبنی ہيں جو کئ ماہ قبل منظر عام پر آئ تھيں۔

    امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ بعض اردو اخبارات ميں شائع ہونی والی اس رپورٹ سے باخبر ہے جس ميں يہ دعوی کيا گيا تھا کہ نيشنل ڈيٹا رجسٹريشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان کے تمام شہريوں کے متعلق حساس اعدادوشمار حکومت امريکہ کو فراہم کر ديے ہيں۔

    يہ الزام مکمل طور پر غلط ثابت ہوا تھا۔ حکومت امريکہ نے نہ تو نادرا سے اس قسم کی درخواست کی ہے اور نہ ہی ايسی معلومات حاصل کی ہيں۔

    ميں يہ بھی واضح کر دوں کہ اس ضمن ميں اسلام آباد ميں امريکی سفارت خانے نے ميڈيا کے تمام اہم اداروں کو پريس ريليز بھی جاری کی تھی جس ميں اس بے بنياد اور غلط خبر کی ترديد کی گئ ۔ يہ نشاندہی بھی ضروری ہے کہ يہ رپورٹ محض قياس اور اندازے پر مبنی تھی۔ ايسی کوئ بھی اخباری خبر جس ميں "ايک اہم عہديدار" اور "ذرائع کے مطابق" جيسی اصطلاحات کا سہارا ليا جاۓ اور اس ميں کسی ثبوت، سورس اور يہاں تک کہ کسی متعلقہ شخص کا نام تک موجود نہ ہو، اسے خبر نہيں محض مصالحہ دار شہ سرخی ہی قرار ديا جا سکتا ہے۔

    اس ميں کوئ شک نہيں کہ امريکی حکومت اور پاکستان کے اعلی عہدیداروں کے مابين تمام فریقين کو درپيش دہشت گردی کے عفريت اور خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے تعاون موجود ہے۔ ليکن اس تعاون اور وسائل کے اشتراک کی بنياد باہمی احترام، اعتماد اور ايک دوسرے کی خود مختاری کو تسليم کرنے کے اصولوں پر استوار کی گئ ہے۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    U.S. Department of State
    http://www.facebook.com/USDOTUrdu
     
  18. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    لو کنعان بھائ آپکی بات کی تصدیق آگئ۔۔۔۔
    ویسے یہ یہودی کر بھی کیا لیں گے ہمارا ریکارڈ لے کر، ڈرپوک ترین قوم ہے، اور اللہ کا فیصلہ تو آ کر ہی رہے گا۔
     
  19. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    بے شک
     
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    موبائل سے نیٹ استعمال کرنے والوں کے ساتھ بہت کچھ ہوتا رہتا ہے ، خاص طور پر فیس بک صارفین کے ساتھ یہ عام ہے کہ موبائل کانٹیکٹس کو خود بخود فرینڈ رکوئسٹ چلی گئی ، یا کچھ فرینڈز لسٹ میں سے اڑ گئے وغیرہ غیرہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں