شوگر ٹیسٹ

اعجاز علی شاہ نے 'لطائف' میں ‏اپریل 25, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    میرے ایک رشتہ دار ہیں ایک دفعہ میں ان کے پاس گیا تھا تو انہوں نے صبح سویرے ہی ملک شیک کی ایک بالٹی بنائی۔ مجھے پھی خوب پلایا اور خوب بھی سیر ہو کر پیا۔ اس کے بعد مجھے کہنے لگا کہ چلو میں ابھی شوگر ٹیسٹ کروانے کلنک جارہا ہوں۔
    واپس آنے پر بہت پریشان ہوئے اور کہا کہ ڈاکٹر نے کہا کہ میرا شوگر ہائی ہے۔
    جبکہ شوگر ٹیسٹ کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ بندہ صبح ناشتہ بھی نہ کرے تاکہ نارمل صورت حال میں ٹیسٹ کیا جائے۔
    بعد میں پتہ چلا کہ یہ سب ملک شیک کا کمال تھا اور شوگر نام کی چیز نہیں ان میں۔ یاد رہے کہ پہلے بھی ان صاحب کا لطیفہ امام کون؟ شئیر ہوچکا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    اسی حوالے سے ایک اور بات عرض کرتا چلوں۔ پاکستان میں ایک صاحب شوگر کےعارضہ میں مبتلا تھے۔ عمرہ سے واپسی پر ان کے دوست ان کے لیۓ کھجوریں بطور تحقہ لے گۓ اب وہ صاحب یہ عقیدہ لے کر کھجوریں کھاتے رہے کہ یہ تو مکہ مدینہ کی کھجوریں ہیں ان سے نقصان نہیں ہوگا۔ ان کے بے ہوش ہونے پر گھر والے انہیں ہاسپٹل لے گۓ اور کافی دیر کر بعد انہیں ہوش آیا۔ ڈاکٹر نے پوچھا کہ کیا ہوا۔ گھر والوں نے بتایا کہ اور کچھ تو نہیں انہوں نے کھجوریں بہت زیادھ کھائیں تھیں۔ جوابا وہ صاحب کہنے لگے کہ وہ تو مکہ مدینہ کی کھجوریں تھیں۔ پھر ڈاکٹر نے انہیں سمجھایا کہ یہ سب کچھ زیادہ کھجوریں کھانے کی وجہ سے ہی ہوا ہے۔ اور کھجوریں چاہے مکہ کی ہوں یا پاکستان کی سب میں چینی کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے۔
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اف ہمارے خوش اعتقاد لوگ ، مکہ مدینہ کی کھجوریں ۔۔۔ بعض مذہبی خواتین کا دین صرف معجزوں کرامتوں کے گرد گھومتا ہے ، نماز پڑھیں نہ پڑھیں قصہ گوئی میں پکی مسلمان ۔ ایک آنٹی کا کہنا تھا کہ مکے مدینے میں کوئی بیمار ہی نہیں ہوتا ۔ ہم بچے تھے خوب ہنسے کسی نے کہہ دیا کہ پھر حج پر وہاں لوگ کیسے مر جاتے ہیں ؟ جواب ملا کہ وہ باہر سے جاتے ہیں اس لیے :hehehahaha: ہمارے پاس مقیم حاجیوں کی اموات کے کوئی اعداد وشمار نہیں تھے ۔ مکہ مدینہ کے ہسپتالوں کی تعداد بھی معلوم نہیں تھی ۔ ہنس کر چپ ہو رہے ۔ لیکن ہماری ہنسی پر بھی انہیں تاؤ آتا تھا ۔ آخر یہی جملہ سننے کو ملا کہ وہابیوں کے بچے بھی گستاخ ہوتے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    یعنی عبداللہ بن ابی سلول منافق بھی مدینہ میں‌ نہیں تھا وہ صرف کنارے ہی گھومتا تھا :00039:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آنٹیوں کا اپنا جغرافیہ اور اپنی ہسٹری ہوتی ہے ۔ اتنا لمبا بن ، ابو والا عربی نام سنتے ہی رضی اللہ کہنے والوں کو جب تک آپ سمجھائیں کہ یہ منافق کا نام ہے دیر ہو جاتی ہے ۔ ایک دو بار کعب بن اشرف پر ترضّی کا واقعہ ہمارے سامنے ہو چکا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جیسے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ساتھ ساتھ ریاض شریف اور دمام شریف!
     
  7. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    ہمارے ایک پٹھان کا قصہ مشہور ہے کہ یہاں پر شاید حج کیلئے آیا تھا تو کسی سعودی سے لڑائی ہوئی تو وہ عربی میں اس کو غصہ سے کچھ کہہ رہا تھا۔
    واپسی پر اس نے لوگوں کو بتایا کہ یار عرب بھی کتنے اچھے لوگ ہیں میں ایک عربی سے لڑ رہا تھا میں گالیاں دے رہا تھا اور وہ مجھے قرآن شریف سنا رہا تھا۔ :00026:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہاں ایک خاتون مصر تھیں کہ کھجور سے روزہ کھولنا سنت ہے سو وہ شوگر کے باجود یہی کرتی رہیں۔ البتہ سحری میں نہیں کھاتیں۔ حالاں کہ سنت کے مطابق سحری میں بھی کھجور کھانی چاہیے۔ پاکستان میں کوئی بھی چیز عین اسلام بنا دی جاتی ہے۔ پھر طبیب اور عالم دین کی کون سنتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    اور بڑی حیرت کی بات ہے کہ ہم میں سے اکثر کو یہ بات معلوم نہیں ہے۔
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    شکر ہے نہیں پتہ ورنہ ستر لاکھ ذیابیطس کے مریضوں میں سے کئی "شہید عقیدت" ہو جاتے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں