امریکی ڈرون حملہ: پاکستانی طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود ہلاک

زبیراحمد نے 'خبریں' میں ‏نومبر 2, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    سرورق
    »
    پاكستان

    آخری اشاعت: جمعہ 27 ذوالحجہ 1434هـ - 1 نومبر 2013م KSA 22:03 - GMT 19:03
    امریکی ڈرون حملہ: پاکستانی طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود ہلاک
    شمالی وزیرستان میں طالبان کے اہم اجلاس کے بعد میزائل حملے میں گاڑی تباہ
    جمعہ 27 ذوالحجہ 1434هـ - 1 نومبر 2013م
    پاکستان کے انٹیلی جنس حکام نے حکیم اللہ محسود اوران کے دو ذاتی محافظوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے

    میران شاہ (شمالی وزیرستان) ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

    پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکا کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود سمیت پانچ جنگجو مارے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق شمال وزیرستان کے علاقے ڈنڈے درپہ خیل میں واقع پاکستانی طالبان کے ٹھکانے پر جمعہ کی شام امریکی ڈرون نے دو میزائل فائر کیے ہیں جس سے پوری عمارت تباہ ہوگئی۔ اس وقت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم اجلاس جاری تھا۔ پاکستان کے انٹیلی جنس حکام نے حملے میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

    انٹیلی جنس اہلکاروں نے اپنے سینیّر حکام کو اطلاع دی ہے کہ حکیم اللہ محسود ڈنڈے درپہ خیل میں ایک مسجد میں اجلاس کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی پر امریکی ڈرون نے میزائل فائر کر دیا۔ اس حملے کے بعد بھی امریکی ڈرون کو علاقے میں پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

    پاکستانی حکومت یا طالبان نے ابھی تک حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ پہلے بھی متعدد مرتبہ ان کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں لیکن وہ کچھ عرصہ روپوش رہنے کے بعد پھر منظرعام پر آ جاتے تھے لیکن اس مرتبہ متعدد انٹیلی جنس حکام اور عسکری ذرائع نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

    مختلف ذرائع نے ڈرون حملے میں ٹی ٹی پی کے سربراہ حکیم اللہ محسود کے ذاتی محافظ طارق محسود اور قریبی ساتھی عبداللہ بہار محسود کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔ فوری طور پر باقی دو جنگجو کمانڈروں کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی۔

    درایں اثناء وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ وہ شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کے بارے میں رپورٹس حاصل کر رہے ہیں۔ انھوں نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فی الوقت حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

    انھوں نے ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد پاکستان میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کل ہفتے کے روز طالبان سے بات چیت کے لیے ایک وفد بھیجا جانا تھا۔

    ڈنڈے در پہ خیل کا علاقہ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے پانچ کلومیٹر شمال میں واقع ہے اور یہ پاکستانی طالبان کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔امریکی ڈرون نے گذشتہ روز بھی میران شاہ کے نزدیک طالبان کے ایک ٹھکانے پرمیزائل حملہ کیا تھا جس میں تین جنگجو مارے گئے تھے۔

    http://urdu.alarabiya.net/ur/pakistan/2013/11/01/-%D8%B4%D9%85%D8%A7%D9%84%DB%8C-%D9%88%D8%B2%DB%8C%D8%B1%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%DB%81%D9%85-%D8%A7%D8%AC%D9%84%D8%A7%D8%B3-%D9%BE%D8%B1%DA%88%D8%B1%D9%88%D9%86-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%81-%D8%8C5-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9.html
     
  2. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    میری سمجھ سے باہر ہے یہ کہانی حکیم اللہ محسود نے مذاکرات کی پیشکش قبول کی اور ادھر سے امریکی ڈرون نے آلیا۔درحقیقت میری سمجھ کے مطابق امریکہ پاکستان میں طالبان سے مذاکرات کا حامی ہے ہی نہیں کیونکہ اگر مذاکرات ہوتے ہیں تو اس خبیث کی خباثت سب کے سامنے آ جاتی ہے۔ سادہ لفظوں میں یہ پاکستان کے خلاف ہی ہے ایک بہت بڑی گہری سازش ہے۔ امریکی اور را ایجنٹ طالبان بن کر ڈرامے بازی کر رہے ہیں اور مسلم امہ میں سے پاکستانی سادہ لوح طالبان کو ہی برا کہتے چلے جارہے ہیں۔
     
  3. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
  4. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    شیرنگ کا شکریہ
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اگر واقعی ہلاک ہو گئے تو خس کم جہاں‌پاک ۔ اگرہمیشہ کی طرح کوئی نئی چال ہے تو اللہ سے دعا ہے جلد از جلد اس کا فیصلہ فرما دے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  6. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    امیر حکیم اللہ محسودکےشہادت کےبارےمیں امارت اسلامیہ کااعلامیہ

    امیر حکیم اللہ محسودکےشہادت کےبارےمیں امارت اسلامیہ کااعلامیہ
    تفصیلات ہفتہ, 02 نومبر 2013 18:58 کو آغاز ہوا تحریر Khurasani زمرہ: بيانات ورسائل مشاہدات: 1109
    1-ghنہایت المناک خبر ملی ہےکہ جمعہ کےروز2013-11-01شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کےقائدغیوراور دلیر مجاہد ملا حکیم اللہ محسود امریکی بزدلانہ حملےمیں شہید ہوئے۔ اناللہ وانآالیہ راجعون

    امریکہ کےاس وحشت ناک عمل کی امارت اسلامیہ افغانستان شدیدترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے، حکیم اللہ محسود کےشہادت کو عظیم ضائع تصورکرتی ہےاوراسی وجہ سےموصوف شہید کےخاندان،رشتہ داروں اورتمام ہمسفرساتھیوں کودل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتی ہے،شہادت مسلمانوں کےلیےسےسب سےعظیم مقصداوربڑی آرزوہے،مجاہدین کوشہیدکرنے سے امریکی اپنے مذموم مقاصد کی حصول تک پہنچ نہیں سکتے،ایک عشرہ سےزیادہ عرصہ بیت چکاہےکہ امریکی وحشی افواج نے ہمارےملک اورقبائلی سرحدی علاقوں میں وسیع پیمانےپرخواتین،بچوں،بوڑھوں اورعام شہریوں کا قتل عام شروع کیاہے،اوراغیارکےمتعددایجنٹ تماشہ کررہاہےاوراس کے بارےمیں کسی قسم کا عملی اورحقیقی ردعمل ظاہرنہیں کرتا،امارت اسلامیہ حکومت پاکستان اورعوام کوبتاتی ہےکہ امریکی استعمارکے اس نوعیت کی جارحیت اور وحشی حملوں کی سدباب میں ہروقت سےزیادہ کوشش کریں،تاکہ پاکستان اورافغانستان کےمظلوم عوام جواس طرح کی وحشتوں سے روبروہے،امریکی شرسےبچ کرخودہی اپنےمستقبل کےبارے میں فیصلہ کریں۔

    امارت اسلامیہ افغانستان

    28/ذی الحجۃ 1434ھ

    02/ نومبر 2013ء


    لنک
     
  7. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    مسئلہ یہ ہے کہ ہم اب تک یہ سمجھ نہیں پائے ہیں کہ پرائیویٹ ملیشیاآخرمیں اپنے پیداکرنے والے کوہی نگل جاتی ہے جہادکے نام پرہمارے وردی والوں نے ڈالرز سے اپنے سوئس اکائونٹ بھی بھرے اورافغانیوں،ازبکوں اورالقائدہ سے ملک بھی بھردیا۔اب یہی لوگ جی ایچ کیوکے ٹھنڈے کمروں سے نکل کرٹی وی پہ اپنی عقل کے گھوڑے دوڑاتے نظر آتے ہیں۔ان لوگوں نے ڈالرکی چاہ میں امریکہ کواڈے دیئے ڈرونزکے لئے سہولیات دیں غلامی کی اعلی مثالیں قائم کیں پھریہ تک کہہ دیاکہ اگرگورنمنٹ اجازت دے توہم ڈرونزگراسکتے ہیں مگرنہیں یہ لوگ توتھری ناٹ تھری کی بندوق سے چڑیابھی نہیں گراسکتے ڈرونزتودورکی بات ہے۔اپنی جیب بھرنے کے لئے یہ لوگ پالیسی بنالیتے ہیں اوربھگتنا عوام کوپڑتاہے عوام بھگت رہی ہے اوریہ لوگ خاک وخون کے اس کھیل کامزامہنگے سگارکے کش لگالگاکرلیتے ہیں۔ ایمان والوکواپنے ایمان کی فکرہوتی ہے بے ایمان کے سامنے ایمان کی بات کرنا گفتگوکی توہین ہے۔
     
  8. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    حکیم اللہ پر ڈرون حملہ اتنا ہی یقینی تھا کہ جتنا بار بار دیکھے جانے والے ڈرامے کا آخری سین کسی کو یاد ہو ۔۔۔۔۔
    اسی وقت اسکی موت کا یقین ہوگیا تھا جب مذاکرات کی بات میڈیا پر آئی ، کہ چلو اب اسکی باری بھی آگئی ۔۔۔اور یہی ہؤا ۔۔
    ہر دفعہ یہی ہوتا ہے کہ حکومت مذاکرات کی بات کرتی ہے ، پھر چند ہی عرصہ بعد متحارب گروہ کا کوئی بڑا سربراہ ماردیا جاتا ہے ۔۔۔اور مذاکرات سبوتاژ کردیا جاتا ہے ۔۔۔

    حقیقت یہ ہے کہ شائد امریکہ پھر بھی چاہتا ہو کہ ڈرون حملہ بند کردے لیکن پاکستانی قیادت نہیں چاہتی کہ ڈرون حملہ رک جائے ، ۔۔۔امریکی ڈالر پر پلنے والے کبھی نہیں چاہینگے کہ انکا خرچہ پانی بند ہو ۔۔۔


    اور کوئی یہ بتائے کہ حکومت مذاکرات کس بنیاد پر کررہی ہے ؟؟ اور کس منہ سے مذاکرات کرینگے ؟؟

    ایک طرف آپ امریکہ کو کہہ بھی نہیں سکتے کہ ڈرون حملے ، تھوڑی دیر کے لیے سہی ، روک دو ، ہمیں مذاکرات تو کرلینے دو اور دوسری طرف آپ کی قیادت یہ بھی کہتی نظر آتی ہے کہ ان ڈرون حملوں سے پاکستان کی مدد ہوتی ہے ؟؟

    ارے بھئی مذاکرات کس بات پر ہونگے ، کوئی پوچھے تو سہی ۔۔۔؟؟؟

    کیا یہ خوارجی تکفیری دہشتگرد تحریک طالبان والے اس بات پر راضی ہوجایئگے کہ خواہ ڈروں ہو نہ ہو ، آپ نے خود کش حملہ نہیں کرنا ۔۔۔؟؟
     
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    یہ ویب سائٹ انہی خارجیوں کی لگتی ہے ، جن کے حکیم اللہ محسود تھے ۔ اس لیے اس خبرکا حوالہ دینا صحیح نہیں‌
     
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    منصف بھائی ، ناممکن ہے ۔ کچھ دن پہلے ہمارے ایک جاننے والے کی حکیم اللہ محسود کے ایک چیلے سے اچانک ایک مقدس جگہ پرملاقات ہوگی ۔ موصوف حج پرآئے تھے ۔ کافی دیرتک گفتگو ہوتی رہی ۔ اس کا ذکر پھر کبھی سہی ۔ صرف ایک بات جس کا ذکر کرناضروری ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کی فوج کے خلاف جہاد کررہی ہے ۔ کیونکہ ساری پاکستانی فوج مرتد ہے اس لیے جہاں ملیں قتل کردو ۔ اور جو اس جہاد میں تحریک طالبان کا ساتھ دے رہا ہے یا دے ، چاہے وہ امریکہ ہو یا ایران یا ہندوستان ہو وہ ان کا بھائی ہے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ اللہ ایسے لوگوں کے شر سے مسلمانوں کو بچائے ۔ایسے لوگوں کوزندہ نہیں‌رہنا چاہے جو کہ مسلمانوں کا خون حلال سمجھتےہیں‌۔
     
  11. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    آپ صحیح کہہ رہے ہیں ، ڈٹو یہی بات میں نے بھی انکے ایک ہمدرد سے سنی ۔۔۔
    پاک فوج کو "ناپاک فوج " کہتے ہیں ، چلو یہ بات بھی ہضم ہوجاتی ہے پر یہ تو حد ہی کردیتے ہیں ، مرتد کہہ دیتے ہیں سب کو ۔۔۔اس میں بڑی ہی زیادتی کرتےہیں ۔۔۔۔
    اچھا دوسروں کو یہ کہتے ہیں کہ امریکی بھارتی ایجنٹ ، اور خود وہی کام کررہے ہیں جو امریکہ اور بھارت چاہتا ہے ۔۔
    انکو سینما گھر نظر نہیں آتے ، مساجد نظر آتی ہیں ، انکو شراب ، جوئے اور قحبہ گری کے اڈے نظر نہیں آتے ، انکو بازار نظر آتے ہیں ، انکو فیشن ویک نظر نہیں آتا انکو چیک پوسٹ نظر آتی ہے ۔۔۔۔
    پاکستان کے بہت بڑے فتنے ہیں یہ ۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. Amir Nawaz Khan

    Amir Nawaz Khan -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏فروری 4, 2012
    پیغامات:
    111
    ہزاروں بے گناہ پاکستانی مردوں ،عورتوں اور بچوں کا یہ سفاک،ظالم اور بے رحم قاتل اور ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد بالآخر اپنے انجام کو پہنچا۔ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے ،مظلوم لوگوں کی آہیں،اس ظالم و سفاک قاتل کو لے بیٹھیں۔ مبصرین کے خیال میں حکیم اللہ محسود کے چلے جانے سے طالبان کی جدو جہد فوری طور پر کمزور پڑ جائے گی۔ تنظیم کے اندر مختلف گروپ ،جانشینی پر ،آپس میں لڑائی جھگڑا شروع کر دیں گے جس سے تنظیم کمزور پڑ جائے گی اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کے قابل نہیں رہے گی۔ مزید ٹکروں میں بٹ جانے کی وجہ سے طالبان کے پاکستان کو مزید نقصان پہنچانے کی صلاحیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ حکیم اللہ محسود انتہائی بدترین دہشتگرد اور پاکستان کا دشمن تھا جس نے پاکستانی سیکورٹی فورسز کے خلاف نام نہاد اعلان جہاد کیا تھا۔ بلا شبہ حکیم اللہ محسود کا مارا جانا طالبان کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے.
    یہ وہی عسکریت پسند ہیں جنہوں نے ریاست اور اس کے عوام کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے جو پاکستان کو دوبارہ عہدِ تاریک میں لے جانا چاہتے ہیں۔ دہشت گرد طاقت کے ذریعے اسلام کا چہرہ مسخ کررہے ہیں۔ مذہب، عقیدے اور کسی نظریے کی بنیاد پر قتل وغارت گری اور دہشت گردی ناقابل برداشت ہے ۔ جسکی اسلام سمیت کسی مہذب معاشرے میں گنجائش نہیں۔
     
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    کونسے مبصرین ۔ شاید آپ اپنے ہم خیال لوگوں کی بات کر رہے ہیں‌۔ وہ امریکی بھی ہو سکتے ہیں ۔ میرا خیال ہے یہ غلط ہے ۔ اور صرف لوگوں کو دھوکہ دینا ہے ۔ بلاشبہ حکیم اللہ مسحود کئی معصوم اور بے گناہ لوگوں کا قاتل تھا ۔ لیکن امریکہ کے ڈرون حملے سے تحریک طالبان مزید مضبوط ہوگی اور مستقبل میں مذاکرات کی کوئی امید نظرنہیں آتی ۔ اور یہی امریکہ چاہتا ہے
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 5, 2013
  14. Amir Nawaz Khan

    Amir Nawaz Khan -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏فروری 4, 2012
    پیغامات:
    111
    طالبان نئے امیر کے انتخاب میں مشکل سے دوچار
    اسلام آباد (عامر میر) تحریک طالبان پاکستان کے 40 جہادی گروپوں کے لئے نئے امیر کا انتخاب انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ ٹی ٹی پی کی مرکزی شوریٰ کواس وقت جو سب سے بڑا چیلنج درپیش ہے وہ ٹی ٹی پی کے قائدین کے درمیان نئے امیر کے انتخاب کے مسئلے پر اتحاد برقرار رکھنا ہے جبکہ نئی صورتحال میں 22 سے زائد جہادی کمانڈر امیر بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔ جہادی ذرائع کے مطابق حکیم اللہ محسود کی ہلاکت سے ٹی ٹی پی میں قیادت کا بحران پیدا ہو گیا ہے اور تمام ٹاپ لیڈر چاہتے ہیں کہ انہیں ہر قیمت پر امیرکاعہدہ دیا جائے۔ ان حالات میں مرکزی شوریٰ نے عصمت اللہ شاہین کو نئے امیر کے مستقل انتخاب سے قبل عبوری امیر کی ذمہ داریاں سونپی گئ ہیں۔ امریکہ نے عصمت اللہ شاہین کے سر کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر مقرر کر رکھی ہے وہ اس وقت ٹی پی پی کی سپریم شوریٰ کے سربراہ ہیں۔ عصمت اللہ امریکہ کو افغانستان میں نیٹو فورسز پر خود کش حملوں کے سلسلے میں مطلوب ہیں۔ عصمت اللہ ابتداء میں مولانا فضل الرحمان خلیل کے گروپ حرکت المجاہدین سے وابستہ ہوئے تھے۔ بعدازاں بیت اللہ محسود کے گروپ تحریک طالبان پاکستان میں شامل ہوگئے۔ ٹی ٹی پی ذرائع نے ’’دی نیوز‘‘ کو بتایا کہ ایک خفیہ اجلاس میں نئے امیر کے انتخاب پر طویل غوروخوض جاری رہا لیکن مرکزی شوریٰ کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔ ان ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شوریٰ کے 70 فیصد ارکان نے سید خان سجنا کی حمایت کی۔ تاہم اس کے باوجود شوریٰ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جب تک شوریٰ کے تمام ارکان کی اجلاس میں شرکت یقینی نہیں ہو جاتی نئے امیر کے انتخاب کا معاملہ مؤخر رکھا جائے۔ اجلاس میں عمر خالد خراسانی، شہریار محسود اور ملا فضل اللہ نے سید خان سجنا کی مخالفت کی۔ نئے امیر کے انتخاب کے لئے ٹی ٹی پی کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں ساتوں قبائلی ایجنسیوں کے نمائندوں، کے پی کے اضلاع پشاور، سوات، ملاکنڈ، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، ٹانک، لکی مروت ، کوہستان، بونیر، اپردیر اور لوئر دیر سے بھی ٹی ٹی پی کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ تحریک طالبان پاکستان میں شامل بیشتر جہادی گروپ قبائلی علاقوں میں پاک فوج کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ چار درجن سے زائد ان جہادی گروپوں نے مل کر ٹی ٹی پی کے نئے متفقہ امیر کا انتخاب کرنا ہے جو ان گروپوں کے لئے ایک ایسا چیلنج بن چکا ہے کہ اگر اس میں ذرا سی بھی کوتاہی یا غیر ذمہ داری ہوتی تو یہ درجنوں جہادی گروپ باہمی نفاق کے نتیجے میں مزید دھڑوں میں تقسیم ہو سکتے ہیں۔
    اہم خبریں : طالبان نئے امیر کے انتخاب میں مشکل سے دوچار
     
  15. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جنگ گروپ نیوز ۔ ۔ ۔ امیرنواز خان صاحب جلدی نہ کریں‌۔ امریکہ ایک تیر سے کئی شکار کرنے میں‌ ماہر ہے ۔ جلد ہی حقیقت سامنے آجائے گی ۔ حکیم اللہ محسود زندہ تھا تولاکھ تھا اب مرگیا ہے تو قیمت سوا لاکھ ہوگئی ۔
     
  16. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193

    یہ ویب سائٹ افغان طالبان کی ہی ہے اور شروع سے وہ اپنے تمام بیانات، خبریں، رسائل، ویڈیوز اور پیغامات اسی ویبسائٹ سے ذریعے بھیجتے ہیں

     
  17. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    میرا مقصد یہ بھی کہنے کا تھا کہ یہ خبر امارات کے حوالے سے ہے ، لیکن کسی عربی اخبار میں نہیں ملی ، اس کی تصدیق کیسے ہوگی ؟،
     
  18. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193

    آپ نے شائد جلدی میں غور نہیں کیا کہ یہ امارات نہیں امارت اسلامیہ افغانستان لکھا ہے، اس کا عرب امارات سے تعلق نہیں بلکہ افغان طالبان سے ہے،
    سب سے بڑی تصدیق تو ان کی اپنی ویب سائٹ پر موجود ہونا ہے، اور مزید یہ کہ اخبارات نے بھی اسے نقل کیا ہے مثلا


    Geo Urdu - حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی بڑا نقصان ہے، افغان طالبان

    Afghan Taliban condemn Hakimullah Mehsud's killing - DAWN.COM

    Afghan Taliban condemn killing of The Express Tribune
     
  19. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اچھا ، ہو سکتا ہے ۔ امارت اسلامیہ افغانستان اگر حکیم اللہ محسود کی حمایت کرتی ہے جو کہ مظلوم اور بے گناہ مسلمانوں کے خلاف جہاد کرتے ہیں‌ تو وہ بھی انہی میں سے ہیں‌۔
     
  20. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں