” آبِ گم ” کے مضمون ” حویلی ” سے اقتباس

ابوعکاشہ نے 'طنزیہ و مزاحیہ نثری تحریریں' میں ‏مئی 19, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ” آبِ گم ” کے مضمون ” حویلی ” سے اقتباس

    ایسے بھی محتاط لوگ ہیں جو پیکار و فشارِ زیست سے بچنے کی خاطر خود کو بے عملی کے حصارِ عافیت میں قید رکھتے ہیں۔ یہ بھاری و قمیتی پردوں کی طرح لٹکے لٹکے ہی لیر لیر ہوجاتے ہیں۔

    کچھ گم صم گمبھیر لوگ اس دیوار کی مانند تڑختے ہیں جس کی مہین سی دراڑ جو عمدہ پینٹ یا کسی آرائشی تصویر سے با آسانی چھپ جاتی ہے، اس بات کی غمّازی کرتی ہے کہ نیو اندر ہی اندر کسی صدمے سے زمین میں دھنس رہی ہے۔
    بعض لوگ چینی کے برتن کی طرح ٹوٹتے ہیں، کہ مسالے سے آسانی سے جڑ تو جاتے ہیں مگر وہ بال اور جوڑ پہلے نظر آتا ہے، برتن بعد میں۔

    اس کے برعکس کچھ ڈھیٹ اور چپکو لوگ ایسے اٹوٹ مادّے کے بنے ہوتے ہیں کہ چیونگ گم کی طرح کتنا ہی چباؤ ٹوٹنے کا نام نہیں لیتے۔کھینچنے سے کھنچتے ہیں، چھوڑے سے جاتے ہیں سکڑ، آپ انھیں حقارت سے تھوک دیں تو جوتے سے اس بری طرح چپکتے ہیں کہ چھٹائے سے نہیں چھوٹتے۔ رہ رہ کر خیال آتا ہے کہ اس سے تو دانتوں تلے ہی بھلے تھے کہ پپول تو لیتے تھے۔ یہ چیونگ گم لوگ خود آدمی نہیں، پر آدم شناس ہیں۔ یہ کامیاب و کامران کامگار لوگ ہیں۔ یہ وہ ہیں جنھوں نے انسانوں کو دیکھا، پرکھا اور برتا ہے اور جب اسے کھوٹا پایا تو خود بھی کھوٹے ہوگئے۔ وقت کی اٹھتی موج نے اپنے حباب کا تاج ان کے سر پہ رکھا اورساعت گزران نے اپنے تختِ رواں پہ بٹھایا۔

    اور کچھ ایسے بھی ہیں کہ کار کے ونڈ اسکرین کی مانند ہوتے ہیں۔ ثابت و سالم ہیں تو سینہ عارف کی طرح شفاف کہ دو عالم کا نظارہ کرلو۔ اور یکا یک ٹوٹے تو ایسے ٹوٹے کہ نہ بال پڑا نہ دَر ،کہ نہ تڑخے۔ یکبارگی ایسے ریزہ ریزہ ہوئے کہ ناعارف رہا، نہ دو عالم کی جلوہ گری، نہ آئینے کا پتا کہ کہاں تھا، کدھر گیا۔ نہ حذررہا نہ خطر رہا، جورہی سو بےخبری رہی۔

    اور ایک انا ہے کہ یوں ٹوٹتی ہے جیسے جابر سلطانوں کا اقبال یا حضرت سلیمانؑ کا عصا جس کی ٹیک لگائے وہ کھڑے تھے کہ روح قفس عنصری سے پرواز کرگئی۔ لیکن ان کا قالب بے جان ایک مدت تک اسی طرح استادہ رہا اور کسی کو شبہ تک نہ گزرا کہ وہ رحلت فرما چکے ہیں۔ وہ اسی طرح بے روح کھڑے رہے اور ان کے اقبال اوررعب و دبدبے سے کاروبارِ سلطنت حسبِ معمولِ سابق چلتا رہا۔ ادھر عصا کو دھیرے دھیرے گھن اندر سے کھاتا رہا، یہاں تک کہ ایکدن وہ چٹاخ سے ٹوٹ گیا اور حضرت سلیمان کا جسدِ خاکی فرشِ زمین پر آرہا۔ اس وقت ان کی امّت اور رعیت پر کھلا کہ وہ دنیا سے پردہ فرماچکے ہیں۔

    مشتاق احمد یوسفی


    منقول ـــ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    عکاشہ بھائی ادب کا میں‌بڑا بے ادب ہوں یعنی اردو ادب تو دور کی بات پشتو کے الفاظ بھی صحیح نہیں آتے اور اپنے ہی الفاظ نکال دئیے ہیں۔۔۔
     
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    کوئ بات نہیں بھائ یہ کوئ تشویش کی بات نہیں ہے۔ یاروں نے تو اردو زبان میں بھی بہت سے غیر اردو الفاظ ڈال دیے ہیں۔ جیسے :
    " کوئ پرابلم نہیں آپ کا مسئلہ بہت جلد سالو ہو جاۓ گا"
    " فکر نہ کریں آپ کا ٹمپریچر اس میڈیسن کے یوز کرنے سے کم ہو جائے گا"
    " صبح میں نے سائٹ اوپن کرنے کی کوشش کی تو اوپن نہیں ہوئ۔ شائد نیٹ ورک کی پرابلم ہے"

    یہ اور اس طرح کے الفاظ ہم روز مرہ گفتگو میں استعمال کرتے رہتے ہیں۔ جن میں ہم دیسی زبان میں بدیسی الفاظ کا بلا دھڑک استعال کرتے ہیں۔ حالانکہ اردو میں ذخیرہ الفاظ کی کوئ کمی نہیں ہے۔
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    : ) آپ نے تو دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہے ـ ابتسامہ ـ خیر آپ کی اردو تو پھر بھی بہت اچھی ہے ـ لیکن یہ حقیقت ہے کہ میں نے اکثر اچھے تعلیم یافتہ لوگوں کو بھی اس طرح کےبدیسی الفاظ استعمال کرتے ہوئے سنا ہے ـ وہ لوگ چاہتے ہوئے بھی خالص اردو نہیں بول سکتے ـ اس کی وجہ شاید انگلش کا اثر ہے ـ یا تو وہ لوگ خود ہی انگلش کو اپنے اوپر حاوی کرلیتے ہیں ـ یا انگلش ان پر بھاری ہوجاتی ہے ـ اللہ ہی بہتر جانتا ہے ـ
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بھائی ـ آپ کا ادب اور ذوق مجھے سے بہتر ہو گا ـ ـ میری عیناک جس دن ساتھ نہ ہو تو اس دن کافی غلطیاں ہوتی ہیں ـ
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت کاٹ دار تجزیہ ہے ۔
    اللہ تعالی بچائے ایسی زندگی سے۔
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہمارے ہاں بڑے درباری منصبوں تک پہنچنے والوں میں بہت سے ،ایسے ہی ہوتے ہیں جو گرگٹ کی طرح بار بار رنگ بدل سکیں ۔
     
  8. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    بہت خوب عکاشہ بھائی۔۔۔
     
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    وایاک ۔ یعنی آبِ گم نے آپ کو بھی گُم کرہی دیا ۔ : )
     
  10. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    صحیح فرمایا بھائی۔۔۔ میں واقعی کافی غور سے اسے پڑھ کر سوچ میں گم ہو گیا تھا۔۔
     
  11. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    بہت خوب
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں