انقلاب کہاں تک پہنچا؟

عائشہ نے 'خبریں' میں ‏اگست 19, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ، طاہر القادری کے گزشتہ کنٹینر ی انقلاب کو دیکھ کر دوسرے خربوزے سوری دوسرے قائد انقلاب عمران خان نے بھی رنگ پکڑا لیکن حیران کن حد تک دونوں خربوزے معذرت دونوں قائدین انقلاب اپنے اپنے کارکنوں کو لے کر الگ الگ مارچ کر رہے ہیں ، شاید اس لیے کہ دونوں کے خربوزے مکس نہ ہو جائیں ، ادھر جڑواں شہروں کے مکین گھروں میں محبوس ہیں، آپ کو ہسپتال جانا ہے کنٹینروں کے زگ زیگ میں سے رستہ بنا کر ہسپتال پہنچیں تو وہاں عملہ کم ہے کہ پہنچ نہیں پایا، تعلیمی ادارے جو پہلے ہی سال میں سو دن کھلتے ہیں مزید لمبی تعطیلات کا اعلان کر رہے ہیں ، انقلاب کے دوران اپنے عزیزوں کے ہاں آنا جانا، حتی کہ پیدائش اور وفات کے معاملات بھی موقوف کر یجیے کہ انقلاب آ رہا ہے ۔ کہتے ہیں تکلیفیں انسان کے اپنے گناہوں کا نتیجہ ہوتی ہیں تو گویا اسلام آباد کے شہری پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی سزا بھگت رہے ہیں ، اور خیبر پختونخواہ والے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو منتخب کرنے کی ، خبریں دیکھ کر جی چاہتا ہے کہا جائے کس نے کہا تھا خان صاحب کو ووٹ دو؟ بجائے اس کے کہ خان صاحب خیبر پختونخواہ کی حالت کو بہتر بنا کر اپنی پہلی پہلی حکومت کی کارکردگی بہتر بناتے وہ وزیراعظم سے استعفی مانگنے سفارتخانوں کے سامنے جا پہنچے، یہ کام اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد سے بھی ہو سکتا تھا، لیکن خان صاحب کی قومی اسمبلی میں نشستیں ہی کتنی ہیں ؟ دوسری جانب طاہرالقادری صاحب اتنے بڑے علامہ ہیں کہ ان کی کارکن خواتین کی ایسی تصویریں چھپ رہی ہیں جن میں وہ دھوپ سے بچ کر ٹرکوں کے نیچے استراحت فرما رہی ہیں، دختران اسلام کی ایسی خواہ مخواہ کی قربانیاں دیکھ کر لوگوں کو وزیرستان کے بے گھر آئی ڈی پیز بھول گئے ہیں ۔ اللہ جانتا ہے کہ یہ کون سا اسلام ہے۔ انقلابی ہلچل کے قریب رہائش پذیر ہماری عزیزہ کی ایک کولیگ بتا رہی تھیں کہ گرمی سے بے حال انقلابیوں کا رش ہے جو بیل بجا بجا کر پانی مانگتی ہیں ، باقی باتیں ناگفتہ بہ ہیں لیکن قائد انقلاب کی شان میں اضافہ کرتی ہیں ۔
    بہرحال انقلاب ریڈ زون میں پہنچ چکا ہے جہاں سفارتخانے اور سرکاری دفاتر ہیں ۔ اسلام آباد کے شہری ایک دوسرے کی احوال پرسی یوں کر رہے ہیں کہ انقلاب کہاں تک پہنچا؟ اور ہم کہہ رہے ہیں الحمدللہ انقلاب ہمارے گھر سے کافی دور ہے۔ ایک احتیاط ہم یہ کر رہے ہیں کہ کسی غیر ملکی سے پاکستان کے حالات پر بات کرنے کی بجائے اپنے گلے کی خراش ، موسمی الرجی ، ساون کے موسم اور اس کے روایتی پکوانوں پر لمبی بات کرتے ہیں تا کہ ہماری پاکستانیت کو زک نہ پہنچے ۔ کوئی تو ان قائدین انقلاب سے پوچھے کہ انہوں نے اپنے علاقوں میں کیا تیر مارے ہیں کہ دارالحکومت پر چڑھ دوڑے۔ کیا انہیں یاد ہے کہ فوج اس وقت سرحدوں پر ہمسایہ ملک سے جھڑپوں میں مصروف ہے ، جب کہ دوسرا محاذ دارلحکومت میں بن چکا ہے جہاں اس وقت ریڈ زون میں بتیاں بجھا دی گئی ہیں اور اسلام آباد کے شہری ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کہ صبح جانا ہے یا چھٹی ؟
     
    Last edited: ‏اگست 19, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ x 8
  2. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    انقلاب ریڈ زون میں داخل ہو چکا ہے۔ میرا خیال ہے کہ پلان کے مطابق عمران کو فیس سیونگ کے لیے کافی کچھ مل گیا اور دجال قادری کومفت میں ہی فائدہ ہو گیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ہہہہہہہہہہہہہ انقلاب ڈانس پارٹیوں میں گم ہو کر رہ گیا اور اس پر بے شرمی کی انتہاء کہ اے اللہ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  4. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    اس دعا کے بعد کہ اللہ عمران اور اس کے پیروکاروں اور قادری کے پیروکاروں کو ہدایت عطا فرمائے اور اس قادری فتنہ گر کو غارت فرمائے، باوجود کوشش کے اس 'سامری جادوگر' کے لیے دعا نہیں نکلتی۔ یا اللہ ! اس کا بیڑہ غرق فرما ۔

    شرک اور بے حیائی کا حسین امتزاج قادری اور عمران کا مشترکہ 'مادر پدرآزادی' اور ' انقلاب' مارچ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں واقع عمارتیں ریاست کی علامت ہیں اور ان عمارتوں کی حفاظت فوج کر رہی ہے۔ فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق موجودہ تعطل میں فریقین کو صبر تحمل اور تدبر سے کام لینا چاہیے اور معاملات کو وسیع تر قومی اور عوامی مفاد کے لیے بامقصد مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/08/140814_pti_long_march_live_page_sa.shtml
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    انقلاب مذاکرات پر آمادہ ہو گیا ، انہی سے جنہیں گرفتار کر نے کا مطالبہ ہو رہا تھا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    خان صاحب کو لیڈر منتخب کرنے والوں کی بصیرت کو سلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    یہ انقلابی لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے تھے لیکن شاید حکومت کے صبر نے ان کی سازش ناکام بنا دی۔اللہ حکومت کو صبر اور فہم کی دولت عطا فرمائے۔کون سا ان کا کوئی اپنا مرنا ہے۔چار بجے تک میں نہ مانوں کی رٹ اور پھر جب ڈنڈے کا الٹی میٹم ملا تو سب ہی گھگھیانے لگے کہ ہم تو مذاکرات کرنا چاہتے ہیں ، حکومت نمائندے ہی نہیں بھیجتی۔

    میرے نزدیک طاہر القادری کے دجال ہونے میں کوئی شبہ باقی نہیں اور مجھے پچھلے ڈیڑھ سال سے طاہر القادری کا حلیہ ان لوگوں جیسا لگ رہا ہے جن کے بارے میں پیشین گوئی ہے کہ سیاہ لبادے والے دجال کے ساتھی ہوں گے۔ سیاہ لبادہ اور سر پر سیاۃ ٹوپی۔

    پی ٹی آئی کے حوالے سے کافی سوچا کیونکہ پاکستان میں اہل حدیثوں کی بھی کچھ تعداد ان کی حمایتی ہے۔بالخصوص چھوٹی عمر کے کم علم نوجوان! جنہیں یہ علم نہیں کہ پسند ، ناپسند یا اتحاد و اتفاق کی بنیاد کیا ہوتی ہے۔

    نتیجہ یہ نکالا کہ یہ فتنے ہیں، اس لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے مطابق ان میں سے کسی کی غیر مشروط حمایت اور اندھی تقلید سے دور رہا جائے۔ البتہ اس حوالے سے شرح صدر ہو گیا کہ اہل حدیثوں کے لیےشرعی اعتبار سے عمران خان کا ساتھ دینا جائز نہیں۔ وجوہات مندرجہ ذیل ہیں:


    1- عمران خان کے جلسوں میں گانے بھی بجتے ہیں اور خواتین کا فحش ناچ بھی ہوتا ہے۔
    2-گانوں کے بجنے کو عمران صاحب "عین اسلام " قرار دیتے ہیں
    3-عمران خان نے طاہر القادری سے اتحاد کر لیا۔ جس کے دجال ہونے میں کوئی شبہ نہیں
    4-عمران خان اور طاہر القادری کا شیعہ کے ساتھ کھلم کھلا گٹھ جوڑ اور سعودی عرب کے ساتھ دشمنی۔ دنیا میں صرف دو ہی ایسے ممالک ہیں جو ابھی تک انتشار سے محفوظ ہیں۔ سعودی عرب اور پاکستان۔ پاکستان میں یہ انتشار ڈلوانا چاہتے تھے۔ اور سعودی عرب کو امریکہ و اسرائیل خوارج اور ایران کے زریعہ تنگ کروائے گا۔
    5-غزہ پر مسلسل بمباری ہو رہی ہے لیکن اس پر یہ لوگ منہ میں گھنگھنیاں ڈالے بیٹھے ہیں یا پھر۔۔۔


    جن اہل حدیثوں میں کم از کم غیرت باقی ہے اور وہ قبر پرستوں اور طاہر القادری جیسے کذاب و دجال جیسے لوگوں کو جانتے بھی ہیں ، اس کے بعد عمران کی حمایت یا ایسے نازک موقع پر حکومت کی مخالفت کر رہے ہیں، یہ بالکل درست نہیں۔

    رہ گئی حکومت تو غلطیاں ان میں بھی ہیں۔ انہیں کافی مسائل کا سامنا ہے لیکن ابھی تک سسٹم کو شفاف بنانے اور غریب عوام کی فلاح کا کوئی خاص کام انہوں نے نہیں کیا۔ اس لیے انہیں بھی اپنی کوتاہیوں پر توجہ دے کر عوام کی فلاح کے لیے کام کرنا چاہیے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    جب مذاکرات ہی کرنے تھے تو اتنے ڈرامہ کی کیا ضرورت ہے ۔ معلوم نہیں پاکستانیوں کو کب عقل آئے گی ۔
    اس جملے پر نظر ثانی فرمائیں ۔
     
  10. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    میرا خیال اہلحدیث بھائی کا اشارہ شاید ان دجالوں اور کذابوں کی طرف ہے جن کی طرف ایک حدیث رسول میں اشارہ ہے کہ آخری زمانے میں آئیں گے اور ایسی حدیثیں سنائیں گے جو نہ تم نے سنیں ہوں گی اور نہ تمہارے آبا نے ان سے دور رہنا۔۔۔۔۔
    میرے خیال میں طاہرالقادری انہیں معنوں میں دجال ہے جن معنوں میں مرزا غلام قادیانی دجال تھا۔
    جو کہتا ہے
    ہک اے ہک اے ہک
    جیہڑا ہک نوں ڈو گر جانے پکا کافر تے مشرک ہے

    جو اللہ اور اس کے رسول کا نعوذ باللہ معانقہ کرواتا ہے
    جو معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعریف کرنا خارجیت کہتا ہے
    جو علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خلیفہ بلافصل منواتا ہے،
    جس کو رافضی پسند کرتے ہیں، اس کو بلاتے ہیں اور اس کے پاس جاتے ہیں
    جس کے مریدوں کے ذہن اتنے برین واشڈ ہیں کہ اس کے سجدے کروانے کو بھی justify کرواتے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    عمران خان نے اپنے سارے سیاسی کیرئیر میں یہی کیا ہے ، مشرف کا ساتھ دینے والے یہی قادری اور خان تھے ، بعد میں ایک طرف ہو گئے ۔ پچھلی بار کنٹینر میں بند شیخ الاسلام کا ساتھ نہ دیا تو لوگوں نے سراہا تھا، اب اس نے وہ کسر بھی پوری کر دی۔ الطاف حسین کے خلاف سٹینڈ لیا اور بعد میں خاموش، ڈرون حملے بند کروانے نکلا تو واپس، نیٹو سپلائی بند کروانے نکلے تو واپس، اب وزیراعظم سے استعفی مانگنے پہنچ ریڈ زون گئے ، واپس آئیں گے استعفے کے بغیر ہی۔ اس قسم کی سیاست سے بہتر تھا عمران خان کسی بھی ایسے قومی کاز کو لے کر آگے بڑھتا جس میں لوگ اس پر اعتبار کرتے تھے ۔ اس وقت یہ ملک میں انتشار اور غیر یقینی صورت حال پیدا کرنے کے سوا کوئی خدمت نہیں کر رہا ۔ اچھا ہے اس کے ووٹرز کی آنکھیں کھلیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    ایک بھائی سے بات ہورہی تھی۔
    ان سے کسی نے سوال کیا کہ لوگ دجال کو دیکھ کر اس پر کیسے ایمان لے آئیں گے؟
    بھائی صاحب فرمانے لگے: جیسے لوگ طاہر القادری کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    رہنے دیں دجا ل کا بھی کوئی سٹینڈرڈ ہو گا یہ تو بالکل ہی ۔۔۔
    شیخ الاسلام اور ان کے مرید انقلابی دھرنے کے دوران کس مسجد میں نماز پڑھتے ہیں کسی کو معلوم ہے؟ اور کیا انقلابیوں سے نماز باجماعت ساقط ہو جاتی ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بارک اللہ فیک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    وہ لوگ اور بالخصوص پی ٹی آئی کے دھرنے میں شامل اہل حدیث نوجوان، جنہوں نے طاہر القادری کی اقتداء میں نماز جمعہ ادا کی ہے، اپنی فکر کریں ۔

    رہ گیا پی ٹی آئی کا معاملہ تو اس حوالے سے چوہدری نثار کی کل کی پریس کانفرنس سننے کے لائق تھی۔ چوہدری صاحب نے پہلی بار پی ٹی آئی اور پی آئی ٹی والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    اس کے علاوہ "مکارانہ سیاست" کے گرو بھی میدان میں آ چکے۔ آج آصف علی زرداری نے میدان میں کودنے کا فیصلہ کر لیا اور سب سے حیرت انگیز خبر یہ ہے کہ تیس سال بعد جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کا دورہ کیا

    آج یہ بات بھی کہے دیتا ہوں کہ پاکستان میں اس قسم کی سیاست میں آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کا کوئی جوڑ نہیں ہے۔ بلکہ مولانا کو تو زرداری نے اپنا استاد قرار دے دیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    روزنامہ پاکستان کی حالیہ خبر کے مطابق، پی ٹی آئی نے ابتداء میں طاہر القادری کی اقتداء میں جمع پڑھنے سے اتفاق کیا لیکن بعد میں یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ تین بجے کور کمیٹی کا اجلاس ہے اور طاہر القادری نے تین بجے جمعہ ادا کرنا تھا۔
     
  17. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    نہیں ۔ اہل حدیث بھائی نے جس حدیث کا مفہوم بیان کیا ، اور اس میں جن صفات کا ذکر کیا گیا ہے ۔ وہ ان جیسوں دجالوں کے لیے نہیں ۔ اس حدیث کا تعلق ایک اہم واقعہ سے ہے ۔ اور وہ زمانہ بھی
    یہ زمانہ بہرحال نہیں ۔ ابھی بہت کچھ خیر موجود ہے ۔ دوبارہ ان حدیثوں اور اس حوالے سے علماء کے اقوال کا مطالعہ فرمائیں ۔ واللہ اعلم ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  18. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    ایک طاقتور 'قوت ' ہوتی ہے جو رائے عامہ بناتی ہے، جو بڑے مسئلے کو چھوٹا اور چھوٹے مسئلے کو بڑا بنا کر دکھا سکتی ہے۔ جو مخالفوں کو 'وسیع تر مفاد' کے لیے ایک جگہ بٹھا سکتی ہے جو لوگوں کے 'محب وطن' ہونے کا معیار مقرر کرتی ہے۔
    یہ انقلاب، آزادی، جمہوریت اور آئین کی بالادستی سب وقتی ضرورتیں اور ڈھکوسلے ہیں۔ انگریزی محاورہ "to keep someone in his shoes" کے تحت کسی کو اس کی limits بتا دی گئی ہے۔
     
  19. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    جزاکم اللہ خیرا
    اچھا کیا آپ نے بات واضح کر دی۔میرا یہ مطلب قطعا نہ تھا کہ یہ ان لوگوں میں سے یا یہ لوگ ان لوگوں میں سے ہوں گے جو دجال کا ساتھ دیں گے۔ البتہ یہ نشانی ان لوگوں سے ملتی جلتی ہے۔ اس لیے مجھے دیکھتے ہی وہ بات ذہن میں آ جاتی ہے۔ اس کا طاہر القادری کے کذاب و دجال ہونے سے تعلق نہیں۔ کذاب و دجال ہونے سے اس کے افکارات و خیالات اور لوگوں کو دھوکہ دینے کا تعلق ہے۔
     
  20. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    آج انقلاب میں تازگی لانے اور جذبات کو آخری مرحلہ کی تیاری کا حکم ملا ہے.کفن خریدے گئے اور لہرائے گئے..اور روتے ہوئے فریاد کی گئ کہ ہماری بات کوئ سنتا ہی نہیں..حالانکہ کئ روز سے ان کی باتیں سن سن کے کان پک گئے ہیں.
    وہ تیسری قوت،تھرڈ ایمپائر یا غیبی ہاتھ اب تک پسِ منظر میں ہے جس کی انتظار کرتے کرتے دونوں لیڈر تھک گئے ہیں اور مظاہرین وناظرین بھی اک گئے ہیں.
    مطالبات کسی حد تک درست لیکن وقت اور طریقہ کار سے تمام سنجیدہ و فہمیدہ طبقات کو اختلاف ہے..سو انقلاب اور سونامی پریشان و حیران کھڑے ہیں..فی الوقت تو حالت یہ دکھائ دیتی ہے.

    خدا یی ملا نہ وصالِ صنم
    ادہر کے رہے نہ اُدہر کے رہے.
    اللہ ملک و قوم کو فتنہ و آزمائش سے بچائے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں