اللہ نے ہمارا نام مسلمان رکھا تو پھر ہم اپنے آپ کو سلفی کیوں کہیں؟

ابو عبداللہ صغیر نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏جون 20, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    اللہ نے ہمارا نام مسلمان رکھا تو پھر ہم اپنے آپ کو سلفی کیوں کہیں؟

    اس شبہ کا جواب امام علامہ محمد ناصر الدین البانی رحمہ اللہ نے بہت ہی خوبصورتی سے دیا۔ کسی نے اس موضوع پر آپ سے گفتگو کی تھی جو کہ کیسٹ میں ریکارڈ ہے جس کا عنوان ہے "میں سلفی ہوں"۔
    ہم یہاں پر اس کیسٹ کے کچھ اہم حصے کا اردو ترجمہ پیش کرتے ہیں۔
    شیخ البانیؒ: جب کوئی آپ سے یہ سوال کرے کہ تمہارا مذہب کیا ہے تو تم کیا جواب دو گے؟
    سائل: میں مسلم ہوں۔
    شیخ البانیؒ: یہ کافی نہیں ہے۔
    سائل: اللہ نے ہمارا نام مسلم رکھا اور پھر اس نے اللہ کے اس فرمان کی تلاوت کی
    [font="al_mushaf"]هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ
    (سورہ حج۔ 78) اسی اللہ نے تمہارا نام مسلمان رکھا ہے۔
    شیخ البانیؒ: آپ کا یہ جواب اس وقت صحیح ہو سکتا تھا جب ہم اسلام کے اول دور میں ہوتے، قبل اس کے کہ فرقے اٹھتے، گروہ بندیاں ہوتیں اور پھیل جاتی۔ مگر اب اس وقت ہم کسی ایسے شخص کو جو فرقوں سے تعلق رکھتا ہو، جن سے ہم عقیدہ کی بنیاد پر اختلاف رکھتے ہیں سوال کریں کہ اس کا مذہب کیا ہے؟ اس کا جواب بھی آپ کے جواب سے مختلف نہ ہو گا۔ وہ یہی کہے گا کہ وہ مسلمان ہے۔ شیعہ رافضی، خارجی، نصیری، علوی تمام ہی اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں۔ چنانچہ آج کسی کے لیے اتنا کہنا کافی نہ ہو گا کہ "میں مسلمان ہوں"۔
    سائل: جب معاملہ ایسا ہے (گمراہ فرقے بھی اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں) تو میں کہوں گا، میں مسلمان ہوں قرآن و سنت پہ چلتا ہوں۔
    شیخ البانیؒ: یہ جواب بھی ناکافی ہے۔
    سائل: کیوں؟
    شیخ البانیؒ: بھلا کیا تم ان فرقوں میں سے کسی کو پاتے ہو جو یہ کہتا ہو کہ مسلمان تو ہوں مگر قرآن و سنت پر نہیں ہوں (ہر فرقہ یہی کہتا ہے کہ وہ مسلمان ہے، قرآن و سنت پر ہے)۔ یہاں پہنچ کر شیخ نے تفصیل کے ساتھ قرآن و سنت کو سلف صالحین کے مطابق لینے کے متعلق بتایا، اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
    سائل: جب معاملہ ایسا ہے (یعنی ہر فرقہ اپنے آپ کو مسلمان کہتا اور قرآن و حدیث پر چلنے کا دعوی کرتا ہے) تو میں یہ کہوں گا "میں مسلمان ہوں، سلف صالحین کی سمجھ کے مطابق قرآن وسنت پر چلنے والا ہوں"۔
    شیخ البانیؒ: اگر کوئی آپ سے آپ کے مذہب کے متعلق دریافت کرے تو کیا آپ یہی جواب دیں گے؟
    سائل: جی ہاں
    شیخ البانیؒ: آپ کی رائے کیا ہے اگر ہم اس لمبے فقرہ کو چھوٹا کر دیں کیوں کہ بہترین الفاظ وہی ہیں جو تھوڑے ہوں مگر بولنے والے کے مقصد کو ظاہر کریں۔ اس لیے ہم کہتے ہیں "سلفی "
    (اس شبہ کا جواب یہاں ختم ہوا)​

    نوٹ: سلفی لوگ کتاب و سنت کو سلف صالحین کے منہج کے مطابق سمجھنے کی دعوت دیتے ہیں۔ سلفی دعوت منجملہ جن چیزوں کے گرد گھومتی ہے ان میں سے سلف صالحین کے منہج کے مطابق کتاب وسنت کی فہم ہے۔ سلفی لوگ مسلمانوں کو فقط کتاب و سنت کی جانب لوٹنے کی دعوت دینے پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ اس پر اتنا اضافہ کرتے ہیں کہ سلف صالحین کے منہج کے مطابق کتاب و سنت کی طرف لوٹنا ۔ اسی لیے امام ابن القیم ؒتاکید کے طور پر اور فہم کتاب و سنت کے سلسلے میں اس قید کے متعلق ایک سرسری اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔ علم وہ ہے جو اللہ نے فرمایا، اس کے رسولﷺ نے فرمایا، صحابہ رضی اللہ عنہم نے فرمایا۔ انہوں نے بھی اپنے اس قول، علم وہ ہے جو اللہ نے فرمایا، اس کے رسولﷺ نے فرمایا پر اکتفا نہیں کیا جیسا کہ جمہور (عام) مسلمان کہتے ہیں، بلکہ اس کے ساتھ صحابہ نے فرمایا کا اضافہ کیا ہے۔ اس لیے ہر مسلمان سلف صالحین کے منہج کے مطابق ہی کتاب و سنت کے ساتھ تمسک کرے۔ مزید تفصیل کے لیے کتاب "سلفی دعوت" ایک تعارف از شیخ عید عباسی اور علامہ ناصر الدین البانیؒ کا ضرور مطالعہ کریں۔
    [/FONT]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    جزاکم اللہ خیرا۔ بہت عمدہ شئیرنگ ہے۔
     
  3. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
  4. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاکم اللہ خیرا
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جزاکم اللہ خیرا۔ اللہ عزوجل شیخ البانی رحمہ اللہ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، آمین ۔
    ویسے میری نظر میں '' سلفی '' سے بہتر لفظ '' اہل حدیث '' ہے ، اہل علم اس بارے میں کیا کہتے ہیں ؟ شیخ رفیق طاھر بھائی !!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اہل حدیث کے علاوہ بعض لوگوں کے نزدیک تو '' سلفی '' ہی بہتر ہے ۔
     
  7. irfan_channa

    irfan_channa -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 10, 2010
    پیغامات:
    225
    جزاک اللہ

    بہرحال یہ شیخ ناصر البانی رحمۃ اللہ علیہ کا اپنا خیال ہے اور اس بات سے اختلاف کا حق ہر کسی کو حاصل ہے۔
    اور دین کی اصل اساس تو کتاب اللہ اور رسول اللہ کی صحیح حدیث اور سنت ہے۔
     
  8. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    جزاکم اللہ خیرا۔ اچھی تشریح ھے۔
    اک سوال ذہن میں اس حوالے سے اٹھا ھے، کیا مسلمان کو سلفی کہنا "بدعت" نھی ھے؟ حتی کہ اک پوسٹ میں یہاں تک بھی پڑھا ھے کہ جمعہ کی مبارک دینا بھی بدعت ھے؟ اگر مسلمان کو سلفی کہنا بدعت نھی ھے تو جمعہ کی مبارک دینا بدعت کیسے ؟ امید ھے اس بارے بیاں فرمائیں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    مشاہدے میں آیا ہے کہ'' سلفی '' بھی بہت سے گروپوں میں تقسیم ہو چکے ، ایک تو وہ ہیں جوکہ قرآن و حدیث اور سلف صالحین کے منہج پر ہیں اور اہل حدیثوں سے محبت رکھتے ہیں ان کے نزدیک حرف آخر قرآن و حدیث‌ ہی ہے- دوسری قسم وہ ہے جو صرف سلف صالحین کے منہج پر ہے اور اہل حدیثوں کے سخت مخالف ہیں اور انہیں متشدد کہتے ہیں‌ اوراہل حدیث کے نام تک کو پسند نہیں‌کرتے ، تیسری قسم اعتدال پسند ہے ۔ یہ لوگ سلف صالحین کے منہج پر تو ہیں لیکن باقیوں کو بھی کچھ نہیں‌کہتے یعنی سب جائز ہے ، یہ مقلد ہیں۔چوتھی قسم سلفی تکفیریوں کی ہے جیساکہ پاکستان سمیت کچھ مسلم ممالک میں میں‌کچھ لوگ جہاد اور کچھ طاغوت کی رٹ سے مسلمانوں کی تکفیر کرتے ہیں‌، اس طرح یہ بھی آپ اپنے آپ کو سلفی کہتے ہیں جبکہ ان کے سارےکام خوارج والے ہیں۔

    اس لیے ہم اپنے آپ کو پہلی قسم کے سلفیوں میں‌ شامل سمجھتے ہیں الحمد للہ ۔ اور شیخ البانی رحمہ اللہ بھی انہی سلفیوں کا ذکر کر رہے ہیں ۔ پہلی قسم کے سلفیوں کو اہل حدیث کہ لیں یا سلفی ، کوئی فرق نہیں‌۔ یہ حقیقت میں سلفی ہیں‌۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    بہت ادب کے ساتھ، مجھے اس تفصیل کی سمجھ بالکل نہی آئی. جب سلفیوں کی اتنی اقسام بن چکی ہیں. کہ ان کی پہچان بھی مشکل ہو چکی ہے. تو ہم لوگ صرف مسلمان کہلانے ھی پر اصرار کیوں نہی کرتے؟
     
  11. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193
    اس شبے کا یہاں اختتام نہی ہوتا بلکہ ایک اور شبہ شروع ہوتا ہے کہ

    کونسا سلفی؟؟؟؟
    جامي .. قطبي .. سروري .. مدخلی سلفی، جہادی سلفی، علمی سلفی

    کونسا سلفی؟؟؟

    اس معاملے پر ایک بہت پیارا جواب یہاں ملاحظہ کیجے
     
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اسحاق بھائی ۔ ان کی پہچان بہت آسان ہے ۔ جیسا کہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے وضاحت کی ہے ۔
    بھائی سلفیوں کی جو پہچان ہے اس پرغور فرمائیں ۔ جس کا ذکر شیخ البانی رحمہ نے کیا ہے ۔
     
  13. ثنا جمال

    ثنا جمال -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 4, 2013
    پیغامات:
    4
    میرے خیال سے مسلمان کی جگہ ب ہمیں مسلم لفظ ہی استعما ل کرنا چاہیے، کیونکہ مسلم ین سب الفاظ سے زیادہ آسان لفظ ہے اور قرآن میں بھی یہی آیا ہے۔
     
  14. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    مجھے سلفی اور اہلحدیث سے ذیادہ اچھا "اہلسنت" کہلانا پسند ہے، لیکن اس ملک پاکستان میں اس سے کچھ اور شبہ ہوتا ہے، سلفی ، اہلحدیث کہلانا یہاں کی ضرورت ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اچھاااا
    فراز بھائی ـ اہلسنت سے "أهل السنة والجماعة''زیادہ بہتر ہے ـ میں نے اہلحدیث لفظ کو سلفی پر اس لیے ترجیح دی کیونکہ اہل علم ''اہلحدیث ''کہلوانا پسند کرتے ہیں ـ

    اور اس کی ایک وجہ میں نے درج ذیل مراسلہ میں ذکر کی ہے ـ
     
  16. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    جزاک اللہ، جی ہاں اہلسنت سے میری مراد اہلسنت والجماعت ہی ہے ،
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    میں آپ کی اس بات سے مکمل اتفاق نہیں کر پا رہا :)
     
  18. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    آپ کو میری بات سے اتفاق نہیں کرنا چاہیے ـ اختلاف تو لوگ اللہ کے وجود کے ہونے یا نا ہونے پر بھی رکھتے ہیں : ) آپ کی رائے مختلف ہو سکتی ہے ـ مجھے کوئی اعتراض نہیں ان شاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    792
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  20. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    مجھے تو خیر دعوتی میدان میں مسلکی پہچان کروانے پر کوئی اعتراض نہیں ـ اگرچہ میں اپنے لیےاس کو ضروری نہیں سمجھتا ـ لیکن اس تھریڈ میں جو بات چل رہی ہے ـ وہ یہ کہ سلفی کہلوانا بہتر ہے یا اہل الحدیث ـ تو میری رائے یہ تھی کہ اہل الحدیث زیادہ مناسب ہے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
Loading...
Similar Threads
  1. اسرار حسین الوھابی
    جوابات:
    1
    مشاہدات:
    782
  2. اسرار حسین الوھابی
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    642
  3. شفقت الرحمن
    جوابات:
    2
    مشاہدات:
    1,639
  4. مقبول احمد سلفی
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    1,270
  5. شفقت الرحمن
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    1,298

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں