اللہ نے ہمارا نام مسلمان رکھا تو پھر ہم اپنے آپ کو سلفی کیوں کہیں؟

ابو عبداللہ صغیر نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏جون 20, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    792
    السلام علیکم!

    میں نے اپنے مضمون میں ثابت کیا ہے کہ سلفی، اثری، محمدی اور اہل سنت وغیرہ اہل حدیث کے ہی زیلی صفاتی نام ہیں جس سے اہل حدیث خود کو موسوم کرتے رہے ہیں۔ اور آپ کی بات درست ہے کہ سلفی وغیرہ نام جائز لیکن افضل اور بہتر اہل حدیث نام ہی ہے۔

    محترم بھائی شاید آپ نے میرا مضمون پڑھا نہیں ہے میں نے اس میں عرض کی ہے کہ جب اپنا مسلکی تعارف کروانے کی ضرورت پیش آجائے اس وقت اپنا مسلکی تعارف چھپا لینا انتہائی قبیح حرکت ہے اس کے ساتھ بلاوجہ اپنا مسلک لوگوں کو بتاتے پھرنا کوئی ضروری نہیں ہے۔ تو کیا آپ ضرورت کے وقت بھی اپنی مسلکی پہچان کروانا ضروری نہیں سمجھتے؟
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ !
    آپ کا مضمون بہت پہلے پڑھ چکاہوں ۔ بات یہ ہے کہ اگر میں اپنی مسلک کی پہچان نا بھی کراؤں تولوگ پھر بھی اہل الحدیث ہی سمجھتے ہیں ۔ اس لیے کہ انہیں گمراہ مبلغین اچھی طرح سمجھا دیتے ہیں کہ جو بھی شخص قرآن اور "حدیث" کی بات کرتا نظرآئے اور امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ یا مولانا مودودی رحمہ اللہ کا کوئی قول ذکرنا کرے وہ ''اہل الحدیث'' ہی ہے ۔ اب انہوں نے خود ہی پہچان کروا دی تومجھے اپنا مسلکی پہچان کروانے اوراعلان کی کیا ضرورت ہے۔ لیکن مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔ اگرکوئی کروائے ۔ اس لیے کہ جماعت اسلامی ،احناف اور دوسرے مذاہب کے علماء اور عوام اپنی مسلکی اور جماعتی پہچان کروانے کودعوت دین میں رکاوٹ نہیں سمجھتے بلکہ یہاں تک تنگ نظری اور عصبیت ہے کہ یہ لوگ سلام کرنا اور جواب دینا پسند نہیں کرتے اگرآپ ان کی شخصیات پریا ان کی جماعتوں پر نقدکریں ، الا من رحم اللہ ـ تواہل حدیثوں پر بلاوجہ کی زبردستی اور دھونس ہے کہ وہ اپنے آپ کو اہل الحدیث نا کہیں ـ لہذا یہ فضول اعتراض ہے ـ الحمدللہ دعوت دین کے لیےمیرا مسلک رکاوٹ نہیں ـ کئی دوست احباب جماعت اسلامی ، حنفی اورحنبلی کہلانے والے کئی سالوں سے جانتے ہیں کہ میں 'اہل الحدیث' ہوں ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    792
    متفق!
    میرا اعتراض ان لوگوں پر ہے کہ مخالفین انکے طرز عمل سے ان کا اہل حدیث ہونا جان اور پہچان لیتے ہیں لیکن وہ پھر بھی اپنے اہل حدیث ہونے کا انکار کرتے ہیں۔ اس فکر کو بڑی حد تک تقویت ڈاکٹر ذاکر نائیک حفظہ اللہ کی خود کو اہل حدیث نہ کہنے کی حکمت عملی سے ملی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں نے یہ سمجھنا شروع کردیا ہے کہ اپنی مسلکی پہچان چھپا کر دین کی دعوت کو بہتر طریقے سے پھیلایا جاسکتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سب اہل اسلام کو عید مبارک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    جزاک اللہ بھائی۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ڈاکٹرذاکر نائیک اہل حدیث کہلوانے کو ناپسندنہیں کرتے اور نا ہی کسی کو روکتے ہیں ۔ اب کوئی خود سے ان کا مقلد ہوجائے تو اسے چاہیے ذاکرنائیک کی طرح دعوت دین کا کام بھی کرے ۔ علاوہ ازیں اگر ڈاکٹرذاکر نائیک ایسی حکمت عملی اپناتے ہیں تو ان پر کسی بھی وجہ سے نقدنہیں بنتا اورنا ہی یہ درست ہے ۔
     
  7. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    بھائی، ڈاکٹر صاحب لوگوں کو روکتے تو بہرحال ہیں، ہاں یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اس میں شدت اختیار نہیں کی
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اچھاااا ، میری نظر سے نہیں گزرا ۔ اگر کوئی حوالہ نظر میں ہوتو ضرور شیئرکیجئے گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    لنک تو نہیں دے سکتا (معذرت)، آفس میں تمام ایسے یو آر ایل بند ہے۔۔ ، مجھے یاد پڑتا ہے 2005 میں انہوں نے ایک کانفرنس میں ایک گھنٹا لیکچر دیا تھا جس کا عنوان تھا "امت مسلمہ میں اتفاق" "یونیٹی ان مسلم عماء" ۔ اس کے بعد بھی ان کے کئی ویڈیو ٹوٹے موجود ہیں اس حوالے سے، وہ صاحب کہتے ہیں کہ آپ جیسے ہی اپنے آپ کو مسلمان کے علاوہ کوئی نام دو گے ویسے ہی اس میں تفرقہ ہوگا، جیسے آج سلفیوں اہلحدیثیوں میں کئی فرقے پائے جاتے ہیں، مدخلی، قطبی، سروری، وغیرہ۔
     
  10. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    یہ ویڈیو لنک دیکھیں۔ ذاکر نائک کہتے ہیں کہ میں اپ کو اہل حدیث نہیں کہتا، میں اپنے آپ کو مسلم کہتا ہوں اور چونکہ میں قران و سنت کی پیروی کرتا ہوں اس لیے میں پکا اہل حدیث ہوں۔ یعنی وہ خود بھی اہل حدیث ہونے کا اقرار کر رہے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    اس طرز پر انہوں نے اپنے آپ کو حنفی ،مالکی، شافعی اور حنبلی ہونا کا بھی اقرار بھی کیا ہے، کہ امام صاحب نے کہا ہے کہ میری بات گر قرآن و سنت سے ٹکرائے تو اسے چھوڑ دو، میں ایسا ہی کرتا ہوں تو ہوا نا پکا حنفی، مالکی ، شافعی اور حنبلی۔۔ اس سے ان کا حنفی ہوتا لازم نہیں آتا، وہ تو صرف اتنا کہتے ہیں کہ اگر قرآن و سنت پر عمل کرنا اہلحدیثیت ہے، تو میں ہوں اہلحدیث۔۔۔۔ میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا ڈاکٹر صاحب کا اس بارے میں موقف شدت آمیز نہیں ہے، بس وہ چاہتے ہیں کہ تمام لوگ اپنے آپ کو مسلمان کہیں اس کے علاوہ کچھ نہیں۔ یہ ان کے نزدیک بہتر ہے۔
     
  12. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    ویسے بھی اس تھریڈ کے شروع میں جو شیخ البانی رح کی ڈیبیٹ ہے، اس ڈیبیٹ ہی کا ریفرنس دیتے ہوئے ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں کہ وہ ڈیبیٹ تو شیخ البانی رح جیت گئے تھے، لیکن میں اس ڈیبیٹ کا اگلا سوال کرتا ہوں کہ آپ سلفی ہیں تو کون سے سلفی، سروری؟ مدخلی ؟ قطبی؟ ہو سکتا ہے کہ شیخ البانی رح کے دور میں سلفیوں میں اتنے تفرقے نہ ہوں لیکن آج ہیں، تو اگر آپ جیسے ہی اپنے آپ کو مسلمان کے علاوہ کوئی اور نام دیں گے، تفرقہ لازم آئے گا ۔۔۔ یہ ہے ڈاکٹر صاحب کا موقف
     
  13. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    تو ایسا موقف رکھنے والا شخص کیسے ایسا کام کر سکتا ہے جس سے اس کے نزدیک تفرقہ لازم آئے جو کہ حرام ہے۔
     
  14. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    سلفی یا اہل حدیث کا لفظ وہابی علماء نے مصلحت کے تحت لیا ہے جولوگ اس کو واجب کے ہاتھ تک سمجھتے ہیں وہ غلو کرتے ہیں کیونکہ شریعت کا حکم نہیں کہ کوئی سلفی یا اہل حدیث کہلوائے ـ
     
  15. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    مختلف صورتحال میں مختلف حکم ہوگا، اپنے آپ کو سلفی، اہلحدیث یا اہلسنہ کہنا فرض بھی ہو سکتا ہے اور حرام بھی۔ میرے نزدیک یہ فرض ہے یا کم از کم مستحب ضرور ہے،واللہ اعلم۔
     
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    فرض ہونے کےلیے رسول ﷺ کا فرمان ہونا ضروری ہے ـ اپنی مرضی سے کوئ کسی چیز کوواجب یا فرض نہیں کرسکتا ـ اگرآپ مستحب کہتے ہیں تو پھراس پر بحث بیکارہے ـ مستحب ہونے کا معنی ہرکسی کو معلوم ہے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    کیوں بحث بیکار ہے ؟
     
  18. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اس لیے کہ اس میں استحباب ہے، ۔ اس سے زیادہ اہم دعوت توحید ہے اس کوپہنچائیں،جس کے فرض اور واجب ہونے میں کسی کواعتراض نہیں ہوگا
     
Loading...
Similar Threads
  1. اسرار حسین الوھابی
    جوابات:
    1
    مشاہدات:
    782
  2. اسرار حسین الوھابی
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    642
  3. شفقت الرحمن
    جوابات:
    2
    مشاہدات:
    1,639
  4. مقبول احمد سلفی
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    1,270
  5. شفقت الرحمن
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    1,298

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں