پشاور وارسک روڈ پر آرمی پبلک سکول پر حملہ فائرنگ سو سے زیادہ بچوں کا قتل عام

iqbal jehangir نے 'خبریں' میں ‏دسمبر 16, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
    طالبان نے پشاور سکول حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
    16 دسمبر 2014 (13:52)
    پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک طالبان نے پشاور میں سکول پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔کالعدم تنظیم کی طرف سے یہ ذمہ داری ترجمان طالبان خالدخراسانی نے قبول کی اور کہاکہ ” حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان قبول کرتی ہے‘۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملے کی ذمہ داری طالبان کے ایک گروپ نے قبول کی ۔
    یادرہے کہ پشاور کے وارسک روڈ پر واقع سکول میں دہشتگردوں کے حملے میں سیکیورٹی اہلکار اور خاتون ٹیچر سمیت20سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں ۔
    http://dailypakistan.com.pk/peshawar/16-Dec-2014/173499
    Agence France-Presse ‏@AFP 38m38 minutes ago
    #UPDATE 17 children among 20 killed and 36 wounded in Taliban attack in Pakistan, say officials
     
  2. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
  3. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع سکول پر طالبان شدت پسندوں کے حملے میں درجنوں بچوں سمیت کم از کم 84 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    حکام کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح ورسک روڈ پر واقع آرمی پبلک سکول میں پیش آیا جب ایف سی کی وردی میں ملبوس آٹھ سے دس مسلح دہشت گردوں نے سکول کی عمارت میں داخل ہو کر فائرنگ کی۔

    سکول پر طالبان کا حملہ: تصاویر

    خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے بیشتر سکول کے طلبا ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے 60 افراد کی لاشیں سی ایم ایچ اور 24 کی لاشیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں موجود ہیں جبکہ دونوں ہسپتالوں میں 80 سے زیادہ زخمی بھی لائے گئے ہیں۔

    لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ایمرجنسی کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ’زخمیوں میں بچے اور بڑے دونوں شامل ہیں۔‘

    صوبائی حکومت کے ترجمان مشتاق غنی کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فوج کے دستے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    ریسکیو آپریشن جاری ہے اور جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ زیادہ تر سکول کے بچے اور سٹاف کو سکول سے نکال لیا گیا ہے۔ شدت پسندوں کے ہاتھوں متعدد بچوں اور اساتذہ کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
    آئی ایس پی آر
    سکول میں اس وقت بھی سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور سکول کے اندر سے فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔

    وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اب تک دو سے تین حملہ آور مارے جا چکے ہیں اور ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا ہے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ سکول میں سکیورٹی اہلکار داخل ہو گئے ہیں جہاں وقفے وقفے سے شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے کچھ بچوں کو بحفاظت سکول سے باہر نکال لیا ہے۔

    [​IMG]
    سکول میں اس وقت بھی سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے
    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بھی ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ سکول میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    ’ریسکیو آپریشن جاری ہے اور جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ زیادہ تر سکول کے بچے اور سٹاف کو سکول سے نکال لیا گیا ہے۔ شدت پسندوں کے ہاتھوں متعدد بچوں اور اساتذہ کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔‘

    خیبر پختونخوا کی حکومت نے اس واقعے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ وزیرِ اعظم پاکستان اور فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بھی پشاور پہنچ رہے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز سے بات کرتے ہوئے سکول کے بس ڈرائیور جمشید خان نے کہا ’ہم سکول کے باہر کھڑے تھے جب اچانک فائرنگ شروع ہو گئی۔ ہر طرف افراتفری تھی اور بچے اور اساتذہ کی چیخوں کی آوازیں آ رہی تھیں۔‘

    ہم سکول کے باہر کھڑے تھے جب اچانک فائرنگ شروع ہو گئی۔ ہر طرف افراتفری تھی اور بچے اور اساتذہ کی چیخوں کی آوازیں آ رہی تھیں۔
    جمشید خان
    اس سکول میں تعلیم حاصل کرنے والے ایک بچے کے والد نے بتایا انھوں نے اپنے بیٹے سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے جہاں انھیں بتایا گیا کہ پانچ سے چھ مسلح افراد سکول میں داخل ہوئے ہیں اور فائرنگ کی ہے۔

    نامہ نگار عزیز اللہ خان کے مطابق ایک عینی شاہد مدثر نے بتایا کہ سکول کے بڑے ہال آڈیٹوریم میں نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کی ایک تقریب ہو رہی تھی جبکہ کچھ کلاسز میں بچوں کے امتحانات ہو رہے تھے اس لیے آج سکول میں بچوں کی تعداد معمول سے کم تھی۔

    [​IMG]
    زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
    اس واقعے کی ذمہ داری کالعدم شدت پسند تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے۔

    تنظیم مرکزی ترجمان محمد عمر خراسانی نے بی بی سی اردو کے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے چھ حملہ آور سکول میں داخل ہوئے ہیں‘۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کارروائی شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن ضربِ عضب اور خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن خیبر ون کے جواب میں ہے۔

    انہوں نے اعتراف کیا کہ ضربِ عضب اور خیبر ون میں جاری فوجی آپریشنز میں 500 طالبان مارے گئے ہیں۔

    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/12/141216_peshawar_army_public_school_attack_rh
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    ذمہ داری والی بات ابھی مشکوک ہے ۔
    کیونکہ یہ بات تو وہ ہر وقت بلکہ کبھی کبھار واقعہ سے ایک گھنٹہ پہلے بھی نشر کردیتے ہیں کہ فلاں نے نامعلوم مقام سے ذمی داری قبول کرلی ۔
    آج کل کے جدید دور میں وہ کسی بھی خفیہ کال کو ٹریس کرکے پہنچ سکتے ہیں ۔
     
  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    یہ بات صحیح ہے بھائی مون لائٹ آفریدی کہ کوئی بھی ذمہ داری قبول کرسکتا ہے لیکن ابھی میڈیا بہت زیادہ آزاد ہے کوئی بھی کچھ پوسٹ کرسکتا ہے لہذا اگر انہوں نے نہیں کیا تو پھر ان کو چاہیے کہ ان کا کوئی ذمہ دار شخص اس بات کی تردید کرے کہ انہوں نے یہ نہیں کیا، اگر ان کی طرف سے تردید نہیں آتی تو پھر کیا سمجھے جائے ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ معصوم بچوں کی ہلاکت افسوس ناک ہے ۔ ذمہ داری قبول کرنے والے تو جیسے تیار ہی بیٹھے ہوتے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    اناللہ وانا الیہ راجعون..

    ۱۲۰ سے زائد لوگوں کی شہادت اور اتنے ہی زخمیوں کی اطلاع ہے.انتہائ سفاکانہ اور ظالمانہ کاروائ ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    افسوس ان لوگوں پر بھی ہے جو کہ ان حالات میں جبکہ کہ بے شمار گھر اجڑ گئے ۔ دعائیہ کلمات کہنے کی بجائے انہی دہشت گردوں کو بچانے کی فکر میں ہیں ۔ بچے تو بچے تو ہوتے ہیں ۔ چاہے آرمی کے ہوں یا کسی اور کے ۔ لیکن شاید یہ مردہ ضمیر ہیں ۔ احساس نام کی کوئی چیز نہیں ۔ انسانیت ہونا تو دور کی بات ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    طالبان کے نام پر سیاست کرنے والوں کو بھی کو سوچنا چاہیے جو ایسے مواقع پر ہی نظر آتے ہیں ۔ جب اسرائیل غزہ کے بچوں پر بمباری کرتا ہے تو یہ بیچارے سوئے رہتے ہیں ۔ اللہ ہدایت دے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    ۔۔۔ خیبر پختونخواہ حکومت آخر کہاں سو رہی ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    جس کسی نے بھی یہ کیا ہے اور جس نے بھی اسکی ذمہ داری قبول کی ااور اسے دہشتگردی کو صحیح جانا، خدا انکو غارت کرے
    یہ خوارج ہیں اور وہی مقاصد پورے کررہے ہیں جو دشمنان اسلام اور پاکستان چاہتے ہیں۔۔


    پچھلے کچھ عرصوں سے پاکستان صرف سانحات میں گھرا ہؤا ہے ۔۔۔۔ اللہ رحم کرے ۔۔
    اگر پاکستانی عوام دھرنوں کی بجائے ، شریعت کے نفاذ کے لیے اسی طرح بڑی تعداد میں نکلے تو شاید عذاب بھی ٹلے ۔۔۔
     
    Last edited: ‏دسمبر 16, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  12. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    اور عمران خان جیسے کالی زبانی والے لیڈر بھی پاکستان کو بند کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    سکینڈ ایئر کے ایک طالب علم عامر امین نے بتایا کہ کیمسٹری کا پرچہ ختم ہوکر وہ سب دوستوں کے ہمراہ سکول کے برآمدے میں بیٹھے ہوئے گپیں لگا رہے تھےکہ اس دوران سکول میں فائرنگ کی آوازیں شروع ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ ’ ہم نے کلاس روم میں پناہ لینے کی کوشش کی لیکن ہمارا دروازہ بند کرنے سے پہلے ہی تین حملہ آوار اندر داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی۔’ انہوں نے کہا کہ کمرے میں دس کے قریب لڑکے تھے اور سب کے سب ہلاک کردیے گئے۔‘

    عامر امین کے مطابق ’ حملہ آور چیخ رہے تھے کے کلمہ پڑھو اور ساتھ ساتھ میں اللہ اکبر کے نعرے بھی بلند کرتے رہے اور فائرنگ بھی کرتے رہے ۔میں نے دیکھا کہ مرنے والے افراد کے جسم کے حصے کمرے میں ادھر ادھر پڑے ہوئے تھے۔‘

    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/12/141215_peshawar_army_school_attack_eyewitness
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  14. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
  15. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    انا لله و انا الیه راجعون
    الله ان ظالم قاتلون کو غارت کرے. اور ان کے خفیه و اعلانیه حامیون کو بهی اور ان کو بهی جو ان کے ان جیسی قبیح حرکات پر تاویلات دے رهے هوتے هیں. آمین
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    انا للہ وانا الیہ راجعون
    اللہ ان ظالموں کو ان کے حمایتیوں سمیت ہلاک کرے۔ خیبر پختونخواہ کے بے شرم حکمران اتحاد کو استعفی دے دینا چاہیے۔ یہ نیا پاکستان بنا ہے اس صوبے میں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  17. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    آمین! کیا یہ سب کرنے والے مسلمان ہو سکتے ہیں۔ بزدلی کی انتہاء ہے۔ آج تو الفاظ بھی ساتھ چھوڑگۓ ہیں۔
    بات عمران یا نواز شریف کی نہیں ہے۔ پوری قوم کو جاگنا ہوگا۔ یہ لوگ ہمارے آس پاس ہی موجود ہیں۔ آنکھیں کھولنے کی ضرورت ہے اپنے ارد گرد دیکھنے کی ضرورت ہے۔ صرف حکومت کو ہی ذمہ دارا ٹھرانا کافی نہیں ہے۔ ہم سب کو بھی اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  18. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    بالکل صحیح، بابر بهائی
    یه لوگ هر جگه موجود هیں. خاص کر فورمز پر ان کو اپنے مکروه خیالات پهیلانے کی اجازت بهی نهی هونا چاهیے. یه لوگ اسلام کا لبادے میں پوشیده هیں.
     
    Last edited: ‏دسمبر 16, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  19. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/12/141216_ispr_pesh_school_attack_oper_ended
    پاک آرمی کے مجاہدوں نے کئی گھنٹے ریسکیو آپریشن کر کے 906 بچوں اور سکول عملے کی جانیں بچائیں تمام دہشت گردوں کو مار دیا۔ اللہ اکبر پاک فوج زندہ باد!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  20. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    انا للہ وانا الیہ راجعون
    دردناک سانحہ ہے۔ اللہ تعالیٰ معصوم بچوں کے لواحقین کو صبر دے زخمیوں کو شفایاب کرے۔ اور ظالموں کے ہاتھ روک دے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں