پیس ٹی وی پر پابندی

اہل الحدیث نے 'اسلامی ذرائع ابلاغ' میں ‏جولائی 20, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    خبر ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پیس ٹی وی پر بھارت میں پابندی عائد کر دی گئی ہے. مودی حکومت نے یہ اقدام کیوں کیا؟ اس کی مختلف وجوہات بیان کی جا رہی ہیں لیکن اصل بات وہی ہے

    ستیزہ کار رہا ہے ازل سے تابد
    چراغ مصطفوی سے شرار بو لہبی

    اس کے علاوہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے اسلامک ریسرچ سنٹر پر بھی پابندی کی اطلاعات ہیں.

    مودی حکومت نے یہ اقدام کر کے ان ہندوستانی مسلمانوں کے دعوے کی قلعی کھول دی ہے جو ہمارے ساتھ مناظرے کرتے تھے کہ ہند میں اسلام آزاد ہے.

    شاید دو قومی نظریہ کی اہمیت اب ہی کسی کو سمجھ آ جائے

    الله اس آزمائش کی گھڑی میں ہمارے بھائیوں کا حامی و ناصر ہو.

    اور ایک بات اور. پابندی نریندر مودی اور متعصب ہندؤوں نے لگائی مگر بغلیں وہاں نام نہاد مسلمان بجا رہے ہیں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. نیر مدنی

    نیر مدنی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 13, 2013
    پیغامات:
    94
    ستیزہ کار رہا ہے ازل سے تا امروز چراغ مصطفوی سے شرار بولہبی ۔ حق و باطل کی کشمکش شروع سے جاری ہے اور قیامت تک جاری رہے گی لیکن ۔۔ یریدون لیطفئوا نورااللہ بافواھھم واللہ متم نورہ ولو کرہ الکافرون ۔۔وہ لوگ اللہ کے نور کو اپنے مونھوں سے بجھانا چاہتے ہیں حالانکہ اللہ تعالی اپنے نور کوپوری کریگا اگرچہ کافر لوگ ناپسند کریں۔ مودی سے بڑھکر شیطان دنیا میں آئے اور اسلام کی زبردست مخالفت کی لیکن اللہ نے انکو نیست و نابود کردیا ۔یہ آزمائش کا وقت ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا بس مسلمانوں (اہلحدیثوں) کو چاہئے کہ وہ حکمت سے کام لیں اور صبر سے کام لیتے ہوئے اللہ رب العالمین سے مدد طلب کرتے رہیں انشاءاللہ حق حق ہی رہے گا اور باطل تباہ وبرباد ہوگا ۔یہاں دوقومی نظرئے کی بات نہیں ہے یہاں حق اورباطل کے ما بین کشمکش کی بات ہے ۔اور یہ بھی یاد رہے کہ شاید مودی اتنا جلدی یہ کام نہ کرتا لیکن اس نے سہارا ان صوفی ملاوں کا پالیا جو اسلام کا نام لیکر امت مسلمہ کو جہنم کی آگ میں ڈھکیل رہے ہیں اورجاہل ودین سے دور مسلمان ان کے پیچھے خوشی خوشی جا رہا ہے ۔ بس اللہ سے یہی دعا ہے کہ رب العالمین مسلمانوں کے صفوں میں وحدت پیدا کرے اورباہمی الفت و محبت پیدا کرکے حکمت سے کام کرنے کی توفیق دے ۔یہ گھبرانے کی بات نہیں ہے بلکہ یہ اھلحدیثوں کے آزمائش کا وقت ہے اللہ ہمیں صبر و استقامت عطا کرے۔
     
  3. عدنان اقبال

    عدنان اقبال -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 8, 2010
    پیغامات:
    12
    سورس شئیر کریں گے؟
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    خبر درست معلوم ہوتی ہے ۔ سرچ کروالیں تفصیل مل جائے گی ان شاء اللہ ۔
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جہاں تک مجھے یاد ہے بھارت میں اس کی نشریات پر پہلے بھی پابندیاں لگتی رہی ہیں اسی لیے اس کا ہیڈکوارٹر دبئی منتقل کر دیا گیا تھا۔ میرا خیال ہے آج کل کے دور میں ایسی پابندی سے فرق نہیں پڑتا، نیٹ سے نشریات سنی جا سکتی ہیں۔
    اہل الحدیث بھائی خبر کا حوالہ مجھے بھی چاہیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    پیس ٹی وی کے اردو فیس بک پر پیج پر دعاؤں کی درخواست کی گئی ـ
    https://www.facebook.com/www.peacet...427231075257/1037899006228073/?type=1&theater
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اس نیوزبلیٹن میں وقت اور تاریخ کا کچھ پتہ نہیں چل رہا۔ جب کہ ایک بندہ کہہ رہا ہے کہ چھ سات سال پرانا چینل ہے تو یہ وڈیو ہو سکتا ہے 2012 کی ہو جب پیس ٹی وی پر انڈیا میں پابندی لگی تھی۔ کیوں کہ اب تو پیس چینل کو 9 سال ہو چکے ہیں کام کرتے ہوئے۔ اور پرانا بین اٹھانے کی بھی کوئی خبر نہیں سنی۔
     
  9. حسیب رزاق

    حسیب رزاق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 8, 2013
    پیغامات:
    103
    یہ ویڈیو 6 دسمبر 2012 کو اپ لوڈ بھی ہو چکی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ پہلے بھی اپ لوڈ ہوئی ہو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. حسیب رزاق

    حسیب رزاق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 8, 2013
    پیغامات:
    103
    اور 2012 کے بعد کسی بین کی کوئی خبر نظر نہیں آئی
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    2012 میں پیس ٹی وی پر بین کے بعد انڈیا میں پیس کانفرنس نہیں کروانے دی گئی۔ ہو سکتا ہے اب آئی آر ایف پر پابندی کی تجویز زیر غور ہو۔ بہرحال کسی اچھی نیوز سائٹ پر کوئی خبر نہیں ملی ایسی۔
     
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اطلاع کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک سے مدینہ منورہ میں ایک پروگرام کے دوران پیس ٹی وی پر پابندی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے تردید کی ـ وضاحت کی کہ انڈیا میں کسی اسلامک چینل کو اجازت نہیں ـ اگر پابندی لگی بھی تو صرف کیبل نیٹ ورک پر ہی لگے گی ـ پیس ٹی وی کی نشریات جاری رہیں گی ـ واللہ اعلم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    انڈیا میں بریلوی اور شیعہ ٹولہ پہلے ہی ذاکر نائیک کے خلاف ہیں ۔
    اس پابندی کے پیچھے ان کا ہاتھ بھی ہوسکتا ہے کیوں کہ پہلے ہی شیعہ مسلک کے مودی حکومت میں اہم عھدیدار موجود ہیں۔ اللہ ان کو ذلیل کرے۔
     
  14. جمیل

    جمیل ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2009
    پیغامات:
    750
    یہ خبر غلط ہے کوئی پابندی نہیں لگی ہے۔

    Sent from my HUAWEI P7-L10 using Tapatalk

    23/7/2015
    ڈاکٹر ذاکر نائیک اس وقت مدينہ میں ہیں- کل رات ان سے (پابندی) سے متعلق سوالات ہوئے- ڈاکٹر صاحب نے کہا:
    آج تک انڈیا میں کسی بھی اسلامی چینل کو (تصریح) نہیں ملی، سوائے ایک شیعہ چینل کے (pin tv)،
    جب ہمیں تصريح ہی نہیں ملی تو پابندی کی بات ہی بکواس ہے-
    پھر جو نشریات روکی گئ ہے وہ کیبل پر ہے، سیٹلائٹ پر حكومتوں کا دخل نہیں ہوتا-
    آج الحمدلله 7 كڑوڑ لوگ صرف پیس ٹی وی اردو دیکھ ہے ہیں، انگریزی اور بنگلہ دیکھنے والوں کی تعداد بھی کروڑوں میں ہے- حبیب الرحمن سوداگر

    Sent from my HUAWEI P7-L10 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں