نام نہاد اسلامی ذرائع ابلاغ کی بددیانتی، اسلام میں تحریف اور اخلاقی زوال پر خاموشی کیوں؟

عائشہ نے 'اسلامی ذرائع ابلاغ' میں ‏دسمبر 11, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہم ایسے عہد میں جی رہے ہیں جہاں ہر کاروبار کو اسلام کا نام دے کر برے کام پورے جوش سے ہو رہے ہیں۔ اسلامی ذرائع ابلاغ کا سیلاب بھی آ چکا ہے لیکن اصل اسلام کی بجائے اپنی اپنی مرضی کا اسلام سکھایا جا رہا ہے۔
    ایک اسلامی چینل کا کلپ ہے، جس میں کوئی صوفی بابا مریضہ کا لباس ناپ کر نجانے کیا پڑھ پھونک کر مرض کی تشخیص کر رہا ہے۔ یہ کون سا روحانی علاج اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ایسے کام نہیں کیے تھے تو ہمیں کیا ضرورت پڑ گئی ہے؟


    ایک بظاہر اسلامی چینل کا یہ کلپ ملاحظہ ہو:

    نام نہاد امیر اہل سنت کا اپنے ساتھیوں کی موت پر ماتم دیکھیے۔ کیا سنت میں یہی آیا ہے کہ موت کی خبر سن کر منہ کھول کر چیخیں ماری جائیں؟
    خوابوں کی تعبیر کے بارے میں جہالتوں کا نمونہ دیکھیے

    ایک دوسرے چینل پر یہ بتایا جا رہا ہے کہ ترکی میں موجود عمامہ و جبہ "شریف" کی تعظیم، اس کو دیکھنے، اس کو چھونے، اس کو چومنے،اس کو دیکھنے کو سفر کرنے کے لیے بھی اجر ہے۔ کیا مذہبی حلیے والے ان لوگوں کو اس بات کی تحقیق کی ضرورت نہیں کہ وہ "تبرکات" واقعی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مستند نسبت رکھتے بھی ہیں یا نہیں؟

    انتہائی دکھ اور افسوس کا مقام ہے۔ اگر حکومت پاکستان ان چینلوں کے معاملات میں مداخلت کرے گی تو حکومتی دباؤ کا رونا رویا جائے گا، لیکن ہر اخلاقی دباؤ سے آزاد یہ لوگ کیا کر رہے ہیں؟ یقینا بے حیائی پھیلانے والے چینل بھی بہت برا کام کر رہے ہیں لیکن اسلام کے نام پر گمراہی اور جہالت کی طرف واپس بلانے والے چینل بھی اتنا ہی برا کام کر رہے ہیں۔اسلام میں صرف فحاشی منع نہیں ہے، اسلام میں جھوٹ، دین میں تحریف، دین کو کاروبار بنانا، دوسروں کے دینی جذبات سے کھیلنا بھی اتنا ہی حرام ہے!
    آئے دن معلوم ہوتا ہے کسی چینل پر موضوع احادیث سنا کر لوگوں کو غلط کاموں کی طرف بلایا گیا، آیات کی غلط تفسیر کی گئی،اپنے فرقے اور سیاسی مذہبی جماعت کی مخصوص شخصیات کے علاوہ تمام اصحاب علم وفن کا مقاطعہ کیا جاتا ہے تا کہ خالصتا علمی مسائل کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر لوگوں کو حق کی تلاش سے ہی روک دیا جائے۔ جن، جادو، بھوت، پریاں، بلائیں، خواب، استخارہ، روحانی عملیات ان چینلز کے پسندیدہ موضوع ہیں، کیوں کہ یہ نفع بخش کاروبار ہے۔ یہ سب کیا ہے؟ کیا یہ بددیانتی نہیں؟ کیا مذہبی نام اور حلیے کے ساتھ بددیانتی جائز ہو جاتی ہے۔ یہ سب کچھ فرشتوں نے آ کر درست نہیں کرنا۔ ہمیں خود ہی اس پر کام کر کے حالات کو بہتر بنانا ہے۔ اسلامی چینلز کی بددیانتی، اسلام میں تحریف، اور اخلاقی زوال کو روکنا ہم سب مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
    • متفق متفق x 1
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    یہ سب "مدنی چینل" اور"کیو ٹی وی" کے کلپس ہیں۔ ان پر شرعی پروگرام شاید ہی دیکھنے کو ملے۔ کیو ٹی وی پر شروع میں ڈاکٹر ذاکرنائیک اور ڈاکٹر اسرار مرحوم کے پروگرام آتے تھے میرا خیال ہے کہ کچھ عرصہ فرحت ہاشمی صاحبہ کے پروگرام بھی دکھائے گئے۔ مگر نام نہاد "عاشقوں" کی فرمائش پر ان کو ختم کر دیا گیا۔ کیونکہ ان پروگراموں سے ان چینلز کی ریٹنگ خراب ہو رہی تھی۔
    باقی رہا مدنی چینل، جب کبھی مسکرانے کا موڈ ہو تو دیکھ لیتا ہوں۔ اوپرلنک میں الیاس قادری صاحب چلا چلا کر رو رہے ہیں یہ ان کو ماہ رمضان کے رخصت ہونے کا غم ہے : ) ۔
    اب مسئلہ یہ ہے کہ کونسی حکومت ان چینلز پر پابندی لگائے؟ یا کوئی ضابطہ اخلاق وضع کرے ؟ یہ کام تو مشکل ہے۔ اس کا حل یہی ہو سکتا ہے کہ ان کے متوازی دوسرے چینلز ہوں جو ان کا توڑ ہوں۔ الحمد اللہ کچھ ایسے چینلز چل بھی رھے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اچھا یہ سب قادری ہیں؟ پھر یہ سب قادریت کے مختلف شیڈز ہوں گے۔ اے آروائے کیو کیا ہے؟ انہی کا چینل؟
    رمضان کے جانے پر مسلمان تو عید مناتے ہیں : ) وہ ویڈیو ہی غائب ہو گئی ہے کہ میں چیک کر سکتی۔ اس میں ایسا ہی ہے۔

    صوفیا کے متعلق کتابوں میں کہیں پڑھا تھا کہ رمضان کے جانے پر اداس نوحہ نما قصیدے پڑھے جاتے تھے اور غم کے مارے عید منانے سے ہی انکار کر دیا جاتا تھا۔ تب سوچا یہ پرانی بدعتیں ہیں اب کہاں ہوں گی۔ لیکن یہ تو اپنا سارا بدعتی ورثہ زندہ کرنے پر تلے ہیں۔ اب سمجھ آیا کہ سنت کا احیا کتنا ضروری ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  4. T.K.H

    T.K.H رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2014
    پیغامات:
    234
    افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ طبقۂ خاص کا دین انسان کی پیدائش سے وفات تک بس کھانا ہی کھانا ہے ۔اللہ تعالٰی انکو ہدایت سمجھنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین !
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہی تو مسئلہ ہے کہ اہل تدین کو درست کرنے والا کوئی نہیں۔
    یہ کسی کی نہیں سنتے۔ اسی لیے حدیث میں آتا ہے کہ آخری دور حرام چیزوں کو حلال کر لیا جائے گا۔ انہی نام نہاد مذہبی رہنماؤں کے طفیل ہو گا۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں