دعوتی پکوان (مینیو Menu )

انا نے 'کچن کارنر' میں ‏دسمبر 22, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    اسلام علیکم و رحمتہ اللہ

    جی تو آج آپ لوگ یہ بتائیں کہ دعوت وغیرہ میں آپ لوگ کیا مینیو پسند کرتے ہیں ؟
    1) جب آپ کے اپنے گھر دعوت ہو۔
    2) جب آپ کو کوئی اپنے گھر کھانے پر بلائے۔
    3) آپ کس طرح کے کھانے پسند کرتے ہیں ؟ پاکستانی ، چائینیز ، اٹلین ، مڈل ایسٹرن یا کوئی اور ۔ ان کے نام (عام دنوں میں نہیں دعوتوں کے لحاظ سے ) ۔
    4) ون ڈش یا لا محدود ۔
    5) اور کوئی بات دعوتی کھانوں سے متعلق ہو تو ضرور اپنی رائے کا اظہار کریں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • اعلی اعلی x 1
    • مفید مفید x 1
  2. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    1۔ چکن گریوی اور گیہوں کی روٹی مع سلاد بگھارہ کھانا، گلاب جامن، سلاد وغیرہ
    2۔ بریانی (بڑے گوشت کی) کیوں کہ ہمارے گھر ہمیشہ صرف مٹن کی بنتی ہے
    3۔ روایتی کھانے مثلاً رومالی روٹی، پروٹا، چکن اچاریہ مٹن اچاریہ چکن فرائی چکن رولز، فش فرائی، بریانی، قبانی، شاہی تکڑا وغیرہ
    4۔ صرف اک ڈش ہو تو اچھی ذائقے دار ہو، لوگ بغیر نام رکھے کھا سکیں۔ جیسے کہ مختلف قسم کے چکن آئٹمز، مختلف روٹیاں، میٹھے اور کھانے بنانے کے بجائے بکرے کے گوشت کی بریانی اور فروٹ چاٹ بن جائے تو معیاری بھی لگے گا اور لوگ نام رکھےبغیر کھا لیں گے
    5۔ پھر کبھی
    اب آپ کی باری۔۔۔؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    1) اگر کوئی پہلی مرتبہ ہمارے گھر آ رہا ہو تو ایک چکن کی ڈش ۔ جو کہ عام طور پر ایک بون لیس چکن کا سالن- چکن ہانڈی/چکن چنا ہانڈی/چکن جلفریزی اور ایک چاول کی ڈش (بریانی)، سلاد رائتہ اور اس کے بعد بھی اگر بہت شوق ہو رہا ہو اور فارغ وقت ہو تو قیمہ شملہ یا کباب۔پھر اگر بڑی فیملی ہے یا چھ سے زیادہ لوگ ہیں تو حلیم/نہاری کوئی ایک چیز اور بنا لیتی ہوں۔
    2) اگر ہوٹل میں ہو تو بھلے سے کچھ بھی اور کتنا بھی رکھ دیں ۔ لیکن اگر اپنے گھر بلایا ہو تو میری خواہش ہوتی ہے کہ ایک سالن اور ایک چاول کی ڈش سے زیادہ اہتمام نہ ہی کیا جائے۔
    3) مجھے چائینیز بنانا آسان لگتا ہے ۔ میری بریانی نے ویسے بھی پختہ ارادہ کیا ہوا ہے کہ دعوت میں ہمیشہ چاولوں نے جڑنا ہے ۔ تو اگر کسی فیملی کا اندازہ ہو کہ وہ چاینیز شوق سے کھاتے ہیں پھر چاینیز رائس، گوبھی منچورین ،چکن ونگز اور چلی بیف ۔ دیسی کھانوں کا ایک اور مسئلہ کہ محنت بہت زیادہ لگتی ہے ، آپ ایک آدھ ڈش بنا کر ہی تھک جاتے ہو ۔ چائینیز میں اتنی ہی محنت میں 3-4 ڈش بن جاتی ہیں۔اور ان کے خراب بننے کے چانسز بھی کم ہی ہوتے ہیں۔
    4) ون ڈش تو صرف اسی صورت ممکن لگتی ہے جب ہر کوئی ایک ڈش بنا کر لا رہا ہو ۔ نہیں تو ہمیشہ سے یہی سنتے آئے ہیں کہ ایک چاول کی ڈش ہونی چاہئے اور ایک سالن کی۔ ویسے جو ہمارے قریبی دوست احباب ہیں ان کے لیے پھر میں ہر مرتبہ اتنا اہتمام نہیں کرتی ۔ اور خاص طور پر اگر کسی نے اچانک آنا ہو تب تو ایک کھانا بنا لیا۔
    5) دعوتوں میں لیکن ایک بات کا خیال ضرور رکھنا چاہیئے کہ نئے تجربہ نا کریں ۔ جو چیز اچھی بنانی آتی ہو وہی بنائیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    مفیدموضوع ۔۔
    1- جب گھر میں دعوت ہو تو سوائے سبزی ، دال کے اور کچھ پسند نہیں ـ بشرطیکہ مرچیں زیادہ نا ہوں اور زیتون کے تیل میں پکی ہو ـ اگر ہماری خواہش رد کردی جائے تو احتجاجا سلاد اور چٹنی وغیرہ پر گزارہ کر لیتے ہیں ۔
    2- جب کوئی اپنے گھر بلائے تو انہیں اپنی پسند سے پہلے ہی خبر کردیتے ہیں ـ لیکن بعض اوقات ان کی پسند بھی کھانی پڑتی ہے ـ اس لئے بیمار ہونے کے چانسز زیادہ ہوجاتے ہیں ـ
    3-چائینیز ہمیشہ سے ـ اور پسند بھی ـ اس کے علاوہ جہاں رہتے ہیں وہ مندي اللحم,Mandi meat یا البیک ، کبھی کبھار مچھلی وغیرہ
    4-جتنی بھی لا محدود دعوت میں ڈش ہوں ۔ ہم تو ایک ہی کھاتے ہیں. اس لئے ون ڈش ہی پسند ہے ۔
    5-دعوتی کھانوں میں ہم کیا آگاہ کریں گے ۔ کبھی تجربہ تو نہیں کیا ۔ لیکن اگر کبھی حجاز کا سفر ہو تو وہاں کے کھانوں کی دعوت ضرور قبول کریں ۔ اور اگرکوئی ناملے تو ایک دعوت ہماری طرف سے حاضر ہے ۔ اگر موقع ملا تو مجلس پر اس حوالے سے کسی تھریڈ میں ان کھانوں کا تعارف بھی کروائیں گے ان شاء اللہ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بہت خوب بہت اچھا موضوع ہے۔ ابھی دعوت کھا کر لکھتی ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پھر تو مہمانوں کے مزاج کے مطابق۔
    ویسے میرے دسترخوان پردہی، سلاد،پھل اور چٹنیاں لازمی ہیں۔
    میزبان جو عطا فرمائیں۔بے تکلف دوستوں کو تیز مسالے، گوشت اور میٹھے سے منع کر دیتی ہوں۔ زیادہ چکنائی بھی نہیں پسند۔
    گھر کے بنے ،کم مسالے اور کم چکنائی والے، پاکستانی روایتی کھانے، غیر ملکی بھی اگر اچھے ہوں تو شوق سے۔
    میں ون ڈش یا سادہ دعوت کی پکی حامی ہوں لیکن لوگ ناراض ہو سکتے ہیں اگر آپ ایک ہی پکوان کھائیں، بہت بے تکلف میزبانوں کو بھی یہ سمجھانے میں مشکل پیش آتی ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ آپ نے ان کے کھانے کی ناقدری کی ہے۔
    اگر کوئی اسے ناسٹلجیا نہ سمجھے تو مجھے لگتا ہے کہ پہلے دعوتیں سادہ ہوتی تھیں۔ پلاؤ، شامی کباب ، رائتہ، سلاد،ایک سالن اور روٹی پر لوگ خوش ہو جایا کرتے تھے۔
    اب دعوتوں میں انتہائی مرغن کھانوں کی بھرمار ہوتی ہے، لیکن لوگ ناشکری کر رہے ہوتے ہیں۔ افسوس ہوتا ہے۔ مجھے لگتا ہے ایک وقت میں بہت سی چیزیں کھانے والوں کے ٹیسٹ بڈز میں کوئی خرابی ہو جاتی ہے کہ انہیں کھانے کا مزا نہیں آتا۔ ​
     
    Last edited: ‏جنوری 7, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
    1- گھر میں دعوت ہو تو مجھ سے کون پوچھتا ہے! بڑے فیصلہ کرتے ہیں اور ہم اسے امپلیمینٹ کرتے ہیں : ) میری ذمہ داری میں اکثر بریانی یا چاولوں کی کوئی قسم آتی ہے جو میں الحمد للہ بخوشی ادا کرتی ہوں۔
    یوں سمجھ لیں مجھے چاول دعوت کا لازمی جز معلوم ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمارے گھر میں عموما دعوت میں روایتی قسم کی چیزیں ہی بنتی ہیں۔ مثلا چکن قورمہ یا کڑاہی، چاول (بریانی، پلاؤ یا فرائید رائس)، شامی کباب اور کوئی سبزی وغیرہ۔ میٹھے میں ٹرائفل، کھیر، سویاں یا رس ملائی۔ سلاد میں موسمی سبزیاں یا پھر پیاز ٹماٹر کا کچومر اور رائتہ۔
    دوستوں کی دعوت میں اپنی مرضی کرتے ہیں!
    2- جب مجھے کوئی بلائے تو اپنی مرضی سے جو بھی کھلا دے، کبھی فرمائش نہ کروں۔
    3- سب اقسام پسند ہیں۔ جو بھی ہمارے ہاں دستیاب ہوتے ہیں۔ بہت سوچنے پر بھی سمجھ نہیں آرہی کہ مجھے کیا چیز زیادہ پسند ہے۔ جو بھی چیز دستیاب ہو میں آرام سے کھالوں گی، بھوک ہونا شرط ہے : )
    ہاں یہ ضرور ہے کہبناتے وقت جس کو کھلایا جارہا ہے اس کے مزاج کے مطابق فیصلہ کرنا پڑے گا۔ مثلا ہمارے روایتی بزرگ روایتی کھانے ہی پسند کریں گے۔ وہ چائینیز سٹائل چیزیں زیادہ پسند نہیں کرتے۔ اٹیلین نوڈلز اور پاسٹا وغیرہ بھی پسند نہیں آتے۔
    ون ڈش مہمان کے سامنے رکھتے ہوئے مجھے تھوڑا عجیب لگتا ہے جبکہ ون سے زیادہ کا اہتمام کرنا کوئی مشکل بات نہ ہو۔ البتہ لامحدود کے خلاف ہوں۔ دو سے چار بہت ہے۔ اس سے زیادہ فضول خرچی ہے۔
    میرے سامنے اگر لامحدود ہو تو شاید ایک دو کو چکھنے پر اکتفا کروں گی۔ اور ون کو مائنڈ نہ کروں بشرطیکہ دل سے پیش کی گئی ہو : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  8. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
    1:اپنے گھر میں دعوت میں تو دو سالن ،ایک چاول اور سلاد اور کباب یا روسٹ اور ایک میٹھا کافی لگتا ہے۔
    2:کوئی بلائے تو بھی اتنا یا اس سےبھی کم ہو تو چلتا ہے ۔زیادہ ڈشز ہوں تو پھر تو کسی ایک کے بھی ذائقہ کا پتہ نہیں چلتا اور کسی نے کیا خوب کہا کہ کہ میزبان نے تو سب رکھ دیا اب پیٹ تو اپنا ہے اس لیے دھیان رکھ کر کھائیں۔
    3: کسی بھی قسم کا چل جاتا ہے جوکوئی ابنی خوشی اورسہولت سےکھلا دے-
    4:ون ڈش کوئی کھلا دے تو ٹھیک ہے لیکن اپنی دعوت میں دو ڈشز سے کم بنانا اچھا نہیں لگتا۔
    5:جو بھی دعوت میں پکائیں اس میں اپنے بجٹ اور وقت کی سہولت کا خیال ضروررکھیں اوراگرمہمان جان پہچان والا ہے تو اس کی پسند کا بھی خیال رکھیں اگر اجنبی ہے تو جہاں سے اس کا تعلق ہے یعنی شہر یا ملک سےاس کے مطابق تکے سے بنا لین کہ یہ پسند ہو گاہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کل کی دعوت کا مینیو
    مرغ بریانی، سبزی، چپاتیاں، میٹھا، پھل
    آج کی دعوت
    مرغ کڑاہی، نان، چٹنی، پھل
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  10. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    کہاں کی دعوتیں اڑائی جارہی ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہمیں تو شرف میزبانی حاصل ہوا ہے الحمدللہ! : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    کل پہلی مرتبہ میں نے دعوت میں صرف ایک ڈش نہاری ہی رکھی ۔ ویسے تو وہ اکیلی ہی کافی بھاری بھرکم ڈش ہے لیکن آخری وقت تک میں سوچتی ہی رہی کہ چاول بھی ہونے چاہیں ساتھ ۔ تقریبا نو دس لوگ تھے اور الحمداللہ دعوت کافی اچھی رہی : )۔ تصویر لینا بھول گئی ۔مہمانو ں کے سامنے مجھے خیال آیا لیکن اس وقت تصویر لینا اتنا عجیب لگتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  13. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    دعوت میں نہاری ہو، حلیم ہو یا پھر پاۓ وغیرہ۔ تو میرے خیال میں یہ ایک ڈش ہی اچھی لگتی ہے۔ اور مزہ بھی زیادہ آتا ہے۔ باقی اکثر ہوتا ہے کہ چاول وغیرہ بھی ساتھ رکھ دیے جاتے ہیں جو کہ میرے خیال میں اضافی محسوس ہوتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 2
  14. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    جی ٹھیک کہا۔ لیکن لوگ بے چارے توقع نہیں کر رہے ہوتے کہ دعوت میں ایک ڈش بھی رکھی جا سکتی ہے۔ میں خود بھی جتنی دعوتوں میں بھی گئی ہوں وہاں نہار ی/حلیم کے ساتھ اور چار کھانے ضرور ہوتے ہیں ۔ یہ الگ بات ہے کہ خواتین پھر اسی بات کو لے کر پریشان بھی ہوتی ہیں کہ فلاں نے چار رکھے تو اب ہمیں بھی زیادہ نہیں تو کم از کم اتنی ڈشز تو رکھنی پڑیں گی : ) ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  15. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    ابھی مہمان رخصت ہوئے ہیں ۔ آج میں نے نہاری ، مٹر پلاؤ ، چپلی کباب سلاد اور رائتہ بنایا- میٹھے میں آئس کریم۔
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ ایک پکوان کیسے ہوا؟
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  17. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جی سسٹر وضاحت کر دیتا ہوں۔
    دعوت میں نہاری ہو
    حلیم ہو
    یا پھر پاۓ
    میرے خیال میں یہ ایک ڈش ہی اچھی لگتی ہے یعنی یا تو صرف نہاری ہو، یا حلیم یا پھر پاۓ۔ اس کے ساتھ کچھ اور نہ ہو۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
    • مفید مفید x 1
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اچھا ہوا پوچھ لیا، اب ام محمد کو صرف حلیم کی دعوت دی جا سکتی ہے۔
     
  19. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    نہیں سسٹر اس طرح تین دعوتیں کی جا سکتی ہیں۔
    ایک نہاری کی دوسری پائے کی اور پھر تیسری حلیم کی
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ضرور جی یہی چاہتا ہے لیکن لانے لے جانے والے ہماری ملاقات میں رکاوٹ ہیں۔ اب تو مجلس پر آدھی ملاقات بھی نہیں ہوتی۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں