غیر مسلم خواتین و حضرات کو پردہ کے متعلق کیسے اور کیا جواب دیا جائے؟

انا نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏مئی 19, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    اسلام علیکم

    غیر مسلم خواتین و حضرات کو پردہ کے متعلق کیسے اور کیا جواب دینا مناسب ہے؟ میرا مطلب ہے اگر وہ آپ کے پاس آئیں اور ایکسکیوزمی کے بعد براہ راست آپ سے پوچھیں کہ آپ نے ایسا حلیہ کیوں اپنا رکھا ہے ؟ تو مناسب الفاط میں آپ انھیں کیا جواب دیں گے؟اسی طرح کے سوالوں کی ایک طویل فہرست ہے لیکن اگر مجھے ایک قدرے مناسب جواب مل جائے تو شائد مزید سوال کرنے کی ضرورت نہ پیش آئے۔ جزاک اللہ خیرا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    سب سے پہلے تو غیر اسلامی معاشرے میں رہتے ہوئے اسلامی حکم پر عمل کرنے کے لیے دعائیں
    میرے خیال میں یہی جواب ہے کہ یہ اللہ تعالی کا حکم ہے۔
    میری ایک نومسلم کولیگ مجھے کئی دن دور دور سے گھورتی رہیں، میں خود جا کر انہیں سلام کرتی تھی تو جواب ملتا تھا ۔ ایک دن ہماری ڈیوٹی اکٹھے لگی ایسی کھلی جگہ (اوپن ائیر)تھے جہاں کوئی مرد نہیں تھا لیکن میں نے نقاب کے نیچے سے ہی پانی پیا تو انہوں نے چڑ کر پوچھا کہ تم ہر وقت حجاب کیوں کرتی ہو یہاں تو تمہارا میاں تمہیں نہیں دیکھ رہا کبھی اسے اتار دیا کرو۔ اس پر میں نے کہا کہ یہ اللہ کا حکم ہے، میں نے اپنے والدین کے کہے بغیر شروع کیا تھا اور یہ مجھے پسند ہے۔ ساتھ ہی کہاآ پ کے خیال میں مجھ جیسی ٹیڑھی پسلی سے سختی سے کچھ کروایا جا سکتا ہے؟ اس پر وہ ہنس پڑیں۔ اس دن کے بعد ہماری پکی دوستی ہو گئی، انہوں نے بتایا کہ ان کے میاں نے انہیں شادی کے لیے مسلمان کر لیا تھا، پھر اپنے ملک بھی لے آیا لیکن خود نماز وغیرہ کا بالکل پابند نہیں تھا،البتہ وہ بہت خوب صورت تھیں تو ان سے کہتا تھا کہ چادر لو وہ لینا نہیں چاہتی تھیں اور ان کی لو میرج کا مستقبل تاریک ہو رہا تھا۔ وہ یہی سمجھتی تھیں کہ میاں لوگ زبردستی حجاب کرواتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    جزاک اللہ خیر ۔

    ڈھائی سال پہلے جب مجھ سے پہلی مرتبہ کینیڈا میں کسی نے یہ پوچھا تھا ، تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا تھا کہ کیا کہوں ۔ بس شاید اس وقت جان چھڑانے کو یہ کہ دیا تھا کہ میں حجاب میں زیادہ آرام محسوس کرتی ہوں کیونکہ شروع سے ہمارے گھر میں اسی طریقہ کو اپنایا گیا ہے اور یہ کہ ہمارے کلچر کا حصہ ہے۔ اب اگر مجھ سے یہ پوچھے تو پہلا جواب ذہن میں یہی آتا ہے کہ مائینڈ یور اون بزنس جو کہ الحمد اللہ صرف سوچ تک ہی محدود رہتا ہے۔مذاق کے علاوہ بہت سوچنے کے بعد بھی کبھی کوئی ایسا عقلی دلائل نہیں ملا جو ان لوگوں کو کہ سکوں۔
    کینیڈا میں عبایہ لینا (الّا یہ کہ وہ کالے رنگ کا ہو) ، سر ڈھانپنا ، اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے ۔ نہ کوئی آپ کو دیکھ کر تعجب کا اظہار کرتا ہے ، نہ کسی کو برا لگتا ہے ۔ لیکن اگر آپ چہرہ ڈھانپ کر باہر نکلیں تو لوگ آپ کو ایسے دیکھتے ہیں گویا سر پر سینگ نکل آئیں ہوں۔ شاید اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ پورے کینیڈا میں نقاب کرنے والی خواتین کی تعداد اعشاریہ پانچ فیصد سے بھی کم ہے۔ اس لیے شاید ان لوگوں کے تصور میں بھی نہیں ہوتا ہو گا کہ halloween کے علاوہ بھی کوئی اس طرح چہرہ چھپا کر باہر نکل سکتا ہے۔ کچھ حد تک یہ بھی اپنی جگہ ٹھیک ہیں۔
    دوسری بڑی وجہ سیکیورٹی خدشات ہیں ۔ اور کینیڈین طرز زندگی کو قریب سے دیکھنے کے بعد میں کہہ سکتی ہوں کہ یہ لوگ ائرپورٹ اور ہائی الرٹ مقامات کے علاوہ عام جگہوں اور عام لوگوں کی حفاطت کو بھی اتنی ہی ترجیح دیتے ہیں۔ ایسا نہین ہے کہ یہاں جرائم نہین ہوتے لیکن ان کی شرح کافی کم ہے۔ پھر اگر کسی نقاب پوش سے ان کا سامنا ہو جائے تو ان لوگوں کا گھبرا جانا سمجھ میں آتا ہے۔
    ہاں لیکن ایک بات جس سے مجھے شدید کوفت ہوتی ہے وہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کے انتہائی بے تکے تبصرے ہیں۔ مثلا کچھ لوگوں نے کہا "جب ہم کسی کو نقاب میں دیکھتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ خاتون ہم سے بات نہیں کرنا چاہتیں۔یہ ہمارے لیے تحقیر کی بات ہے۔" اب ان کی موٹی عقل میں کون یہ بات ڈالے کہ ایک نقاب پوش خاتون جب شاپنگ کے لیے سیلز گرل سے بات کر سکتی ہیں۔ ریسٹورنٹ میں کھانا کھا سکتی ہیں۔ باقی عام لوگوں کی طرح بے ضرر انداز میں اپنے کام نبٹا رہی ہیں تو اس میں تحقیر کا پہلو کہیں بھی نہیں آتا۔پھر کچھ لوگوں کا مکمل ایک سو اسّی ڈگری رخ پر اسی مسئلہ کو اس طرح کہنا " بے چاری مظلوم خاتون ، شوہر کے دباؤ میں ہیں "۔ ارے بھائی ! آپ کسی تھرڈ ورلڈ دنیا میں نہیں کھڑے ۔ اپنے ہی ملک میں ہیں۔ جہاں بے تحاشا آزادی ہے ۔ان مظلوم خاتون کو مسئلہ ہو گا تو وہ 911 کھڑکا دیں گی۔لیکن افسوس اب کینیڈا میں اس طرح کی سوچ اور فضول تبصروں میں مزید اضافہ ہوتا جائے گا کہ جناب وزیر اعظم ہارپر صاحب نے کچھ عرصہ قبل ریڈیو پر بات چیت کے دوران نقاب کے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ " اس کی جڑیں اس معاشرے سے ملتی ہیں جو کہ خواتین کے حقوق کے خلاف ہے" ۔

    بہرحال پھر مثبت انداز یہی ہےجو نور العین باجی آپ نے بتایا کہ یہ اللہ تعالی کا حکم ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اللہ تعالی ہماری بہنوں کو ثابت قدم رکھے، انہیں شیطانوں سے محفوظ رکھے اور ان کی قربانیاں قبول فرمائے۔ یہ بھی بہت اچھا جواب ہے
    اس میں کوئی شک نہیں کہ نقاب میں بہت آرام دہ محسوس ہوتا ہے۔ اسی سمسٹر میں اپنی طالبات کو بتا رہی تھی کہ دنیا کے بعض ممالک ایسے ہیں جہان خواتین کو گھورنا ہراساں کرنے کی ذیل میں آتا ہے اور یہ باقاعدہ جرم ہے۔ مثلا آسٹریلیا https://www.humanrights.gov.au/our-work/sex-discrimination/guides/sexual-harassment
    اسلام نے اس سے پہلے ہی خواتین کو یہ حق دیا کہ انہیں کوئی گھورے نہیں۔ اور دونوں اصناف کو غض بصر کا حکم دیا۔ نقاب والی خواتین کو ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ وہ بے نیازی سے اپنے کام میں مگن رہتی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  5. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    شروع شروع میں یہ جواب کافی آسان معلوم ہوتا تھا ۔ لیکن اگر آپ زیادہ وقت عوامی جگہوں پر گزاریں تو اس سے زیادہ مشکل چیز کوئی اور نہیں لگتی ۔ جنہوں نے نہ بھی دیکھنا ہو وہ بھی نقاب دیکھ کر گھورنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔کبھی مسلمانوں سے نفرت ظاہر کرنے کی وجہ سے اور کبھی اس لیے کہ شاید یہ بہت ہی انوکھی چیز ہے ۔
    پتہ نہیں لیکن اب اگر کوئی مجھ سے پوچھے تو میں تو یہی کہتی ہوں کہ یہ اللہ کا حکم ہے ۔ نقاب کرنے کی اور کوئی دلیل نہیں ہو سکتی ۔
    صحیح کہا ۔ بے نیازی اچھی عادت ہے ۔ بہت کام آتی ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  6. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    461
    اپی! سب سے پہلے انکو اسلام کا نظریہ بتایا جاۓ اسکے بعد پردے کے فوائد اور بے پردگی کے نقصانات کو واضح کیا جاۓ.
    بہتر ھوگا کہ جس معشرے میں وہ رہ رھی ھے اسی معاشرے کی مثالیں دی جائیں.
    واللہ اعلم بالصواب.
     
    • مفید مفید x 1
  7. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    ٹھیک ۔ یہ جو نیلے رنگ والے الفاظ ہیں ،ان کی مزید تفصیل بھی بتا دیں بھائی۔
     
  8. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    461
    اسلام کا نظریہ جاننے کی لۓ اس کتاب کا مطالعہ کریں: http://forum.mohaddis.com/threads/پردہ.2867/
    یہ کتاب یونیکوڈ میں ھے آپ کو ڈاؤنلوڈ کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی. ابتسامہ
     
    • مفید مفید x 1
  9. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    461
    پردے کے فوائد: http://www.urdumajlis.net/threads/پردے-کے-فوائد.35148/
    اسکے علاوہ اس کے سامنے واضح کریں کہ پردے کی وجہ سے جرائم میں کمی آتی ھے اور انسان بدنظری سے بھی محفوظ رہتا ھے.
    بے پردگی کے نقصانات: http://forum.mohaddis.com/threads/بے-پردگی-کے-نقصانات.9454/
    مزید: http://www.minberurdu.com/عالمی_منبر/باب_سلوک/عورتوں_کی_بےپردگی_اور_اظہار_زینت_کے_مفاسد.aspx
     
    Last edited by a moderator: ‏فروری 20, 2016
  10. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    اس کتاب کے اندرغیر مسلموں کے سمجھنے یا سمجھانے کے لیے کوئی بات نہین ہے۔
    بہرحال یہ بھی شکر ہے کہ آپ نے پوری کتاب پوسٹ کرنے کی بجائے لنک دے دیا ۔
    یہ بات تو مجھے بھی سمجھ نہین آئی۔ پردے کی وجہ سے جرائم میں کمی ؟ پوری دنیا کے حالات آپ کے سامنے ہیں ۔ اعداد و شمار سے ہماری معلومات میں بھی اضافہ ضرور کیجیے گا کہ کونسے علاقے میں کمی واقع ہوئی ہے۔
    انسان بد نظری سے صرف اپنی نظریں جھکانے کے باعث ہی محفوظ رہتا ہے جو کہ یا تو آخرت کے ڈر سے جھکتی ہیں یا پھر دنیاوی سزا کے خوف سے ۔ نہیں تو میں تو لوگوں کو حجاب والی خواتین پر آوازیں کستے اور تارڑتے ہوئے بھی دیکھ چکی ہوں۔ حجاب بے چارہ بد نیت لوگوں کا کچھ نہین بگاڑ سکتا۔
    آپ کے دیے گئے لنک پر سرسری نظر ڈالنے سے ہی اندازہ ہو گیا کہ اس میں کچھ نہیں رکھا۔ بلکہ پڑھ کر لگتا ہے جیسےمسلمان مردوں کی تذلیل کی گئ ہو۔افسوس کی بات ہے مسلمان مرد اتنے کمزور ہیں کہ اللہ تعالی کی دی ہوئی اجازت کے بعد کہ چلو ایک نظر غلطی سے پڑ گئی اس کے بعد وہ دوسری نظر کی نہ حفاظت کر سکیں بلکہ الٹا فتنہ میں ہی پڑ جائیں۔وہ بھی ایک ایسے زمانے میں جب ان کے سامنے غیر مسلم مرد اپنے سامنے کھڑی بے پردہ عورت کو دیکھتے بھی نہیں ہیں۔ ان غیر مسلم مردوں کے لیے نظر کی حفاظت کرنا ممکن ہے لیکن مسلمان مرد صرف چہرے دیکھنے سے ہی فتنہ میں پڑ جاتا ہے ۔
    عجیب سی بات ہے میں کسی غیر مسلم عورت کو یہ دلیل دوں کہ ہمارے ہاں کے مردوں کے لیے عورت کا وجود ہی فتنہ ہے ۔ جبکہ وہ خاتون جس معاشرے میں رہتی ہیں وہاں کے مرد اپنے جذبات پر قابو پانے کے لیے عورت کے پردے کے محتاج نہیں ہیں۔
     
    • متفق متفق x 1
  11. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    : ) : ) : )
    بڑی ہمت کی ہے انا میں نے تو سرسری سی نظر بھی نہیں ڈالنی تھی! جس فورم کا لنک ہے میرا تجربہ ہے وہاں اکثر مضحکہ خیز بونگیاں ہی پائی جاتی ہیں، سنجیدہ کام کی بات کم کم ہی ملتی ہے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    آپ سمجھ سکتی ہیں اس پہر جاگ کر اسی قسم کے کام ہو پاتے ہیں۔ میں انتظار کر رہی ہوں ویسے آپکے فارغ ہونے کا ۔aws کی کچھ چیزیں پوچھنی ہیں.
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  13. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    اللہ اکبر۔ اس پہر جاگ کر اللہ اللہ کریں اتنے 'فتنہ ' اورینٹڈ فورموں سے دور رہا کریں : ) ہہہہہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  14. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    تلاوت سن رہی ہوں ابو بکر شاطری کی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    کچھ دن پہلے دالیہ مگاہد کا ایک خطاب سن رہی تھی تو اس میں انہوں نے بتایا کہ یہ کانسیپٹ کرسچنز کا ہے اور ان کی بائبل میں موجود ہے کہ خواتین چونکہ مردوں کے تابع ہیں لہذا سر ڈھانپنا مردوں کی غلامی کی علامت ہے۔ اس لیے وہ لوگ ایسا سمجھتے ہیں۔ اب چونکہ خواتین مردوں کی غلامی میں نہیں رہنا چاہتیں تو وہ سر ڈھانپنا چھوڑ چکی ہیں۔ اگر کوئی ایسا کرے تو ان کے نزدیک وہ مظلوم ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مجاہد
    مصری جیم کو گاف بنا دیتے ہیں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  17. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    بس ایسے ہی موقعوں کے لیے کہا گیا ہے کہ انسان کی اپنی ایک ججمنٹ ہوتی ہے ۔ لیکن خیر حضرت انسان ایسے باتیں سمجھنا شروع ہو جائیں تو سب مسئلے ہی ختم ہو جائیں۔
     
  18. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جی مجھے معلوم ہے۔ وہ خود ایسے بولتی ہیں اس لیے میں نے ایسے لکھا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    مجھے ایک مزے کی بات یاد آ گئی ۔ کچھ عرصہ پہلے میرے میاں بھتیجی سے اسی کے انداز میں بات کر رہے تھے ۔ میں نے ٹوکا کہ آپ بھی اسی کی طرح غلط بولیں گے تو وہ صحیح بولنا نہین سیکھے گی : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  20. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    At least Dalia Mugahed is not going to learn pronouncing her name from me :)
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں