گورنر پنجاب کے قاتل ممتاز قادری کو پھانسی، مذہبی تنظیموں کی ہنگامہ آرائی

عائشہ نے 'خبریں' میں ‏فروری 29, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    خبر ہے کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی۔ اور ساتھ ہی ہنگاموں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
    تفصیل:
    سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے مجرم ممتاز قادری کو علی الصبح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، اس موقع پر جیل کے اندر اور اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جیل کی طرف آنے کی اجازت نہیں تھی۔ ممتاز قادری کو پھانسی دینے سے قبل ان کی اہل خانہ سے ملاقات کرائی گئی اور موت کی تصدیق کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔
    ممتاز قادری کو سزائے موت کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، کراچی کے مختلف علاقوں میں اسکول اور پٹرول پمپس بند کرا دیئے گئے جب کہ نمائش چورنگی پر احتجاج بھی کیا گیا۔ لاہور میں شاہدرہ موٹر پر مظاہرین نے ممتاز قادری کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور ٹائر جلا سڑک بلاک کردی جس کے باعث میٹرو بس کا روٹ محدود کر دیا گیا۔ راولپنڈی میں بھی مظاہرین ممتاز قادری کو سزائے موت کے خلاف میٹرو بس کے ٹریک پر آ گئے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حیدر آباد میں مظاہرین نے مختلف سڑکوں پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیئے اور اسکول بند کروا دیئے۔
    http://www.express.pk/story/461327/
    راولپنڈی میں مظاہرین نے شہر کو دارالحکومت اسلام آباد سے ملانے والی بڑی شاہرہ اسلام آباد ایکسپریس وے اور فیض آباد پل کو بند کر دیا ہے اور گاڑیوں پر پتھراؤ کیا ہے۔
    http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2016/02/160228_mumtaz_qadri_hanged_tk
    لاہور میں بھی احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی ہے جبکہ شہر میں دفعہ 144 نافذ کر کے جلسے اور جلوسوں کے انعقاد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر مذہبی تنظیموں کی جانب سے دھرنے دیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد ایسے متعدد افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جو مبینہ طور پر ملک میں ’ممتاز قادری بچاؤ مہم‘ چلا رہے تھے۔
    http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2016/02/160228_mumtaz_qadri_hanged_tk

    مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ ہنگامہ آرائی کرنے والے کہاں سے نکل آتے ہیں؟ کچھ مذہبی تنظیمیں اسلام آباد اور روالپنڈی کو کراچی بنانا چاہ رہی ہیں۔اگر آپ عدالت میں اپنے موقف کا دفاع نہیں کر سکے تو اس ہنگامہ آرائی سے اسلام اور پاکستان کی کیا خدمت ہو گی؟ کیا مذہب یہی سکھاتا ہے کہ راستے بند کیے جائیں اور لوگوں کو سفر میں تکلیف پہنچائی جائے؟
     
    Last edited: ‏فروری 29, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    ان شریف لوگوں کے خیال سے شائد یہ ہنگامہ آرائی عین سنت ہے اور ثواب دارین کی بھی توقع کی جارہی ہے...
    واللہ العظیم اس بندے کا معاملہ اللہ کے ساتھ ہے اور اس مسئلہ پر سکوت ہی بہتر ہے...
    اسی طرح شریعت اسلامیہ نے جو کام حاکم وقت کے ذمہ کیئے ہیں ان میں حکمتوں کا انبار ہے وگرنہ تو کوئی ذاتی رنجش سے بھی اٹھ کر کسی کو گستاخ کہہ کر قتل کر دیتا، اور ایسے واقعات ہوئے بھی ہیں کہ جب ان کو کریدہ گیا تو اندر سے اندر کا تصعب نکلا، یہ ہی وجہ ہے کہ یہ کام عام آدمیوں کی پہنچ سے دور رکھے گئے ہیں.
    واللہ تعالی اعلم.

    Sent from my ALE-L21 using Tapatalk
     
    Last edited: ‏فروری 29, 2016
    • متفق متفق x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    ممتاز قادری کی پھانسی پر کچھ ہمارے سلفی بھائی بھی ان کو شہید کہہ رہے ہیں جبکہ ان کا منھج اور عقیدہ پہلے ہی ٹھیک نہیں تھا !
    میں خود اس معاملہ میں یہی رائے رکھتا ہوں کہ اس کا معاملہ اللہ پر چھوڑا جائے شہید تو کسی بھی سو فیصد نہیں کہاجاسکتا چاہے وہ میدان جنگ ہی میں کیوں نہ ہو !
    ممتاز قادری کی لاش کو سبز پگڑی پہناکر اور نعلین کا نشان لگا کر آگے کا پلان سمجھ میں آرہا ہے !
    لگتا ہے ان پر بہت بڑا مزار بنے گا اور پھر وہ آنے والے وقت میں لوگوں کے مشکل کشا بن جائیں گے ۔
    اللہ تعالی ان لوگوں کو ہدایت کرے جو مردوں پر سیاست کرتے ہیں !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مزار تو لازمی سی بات ہے، تصوف کی تکمیل نہیں ہوتی قبروں کے بغیر۔ بظاہر صوفی بہت پرامن ہوتے ہیں لیکن یہ کیسا تصوف ہے کہ سارے شہر کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ لوگ ڈر کے مارے گھروں میں بند ہو گئے ہیں۔ میٹرو بس کے غریب مسافروں نے ان کا کیا بگاڑا ہے جو اس کے ٹریکس پر چڑھ گئے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    متفق۔ اسی پر شکر ہے کہ کسی قانونی فیصلہ پر تو عمل ہوا۔ الحمداللہ ایک ہلکا سا تاثر ابھی بھی باقی رہ گیا ہےکہ قانون کو ہاتھ میں لینے کا حق کسی عام آدمی کے پاس نہیں ہے۔
    ان ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی ضرورت ہے ۔ بلکہ جن جن جماعتوں سے یہ تعلق رکھتے ہیں انہیں کو ایک مرتبہ کروڑوں کا جرمانہ کر دیا جائے تو شاید باز آجائیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    ممتاز قادری نے مفتی حنیف قریشی کی تقریر سن کر یہ کام کیا تھا اور مفتی حنیف قریشی چونکہ بریلوی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے ان کو کچھ نہیں کہا جارہا ہے !
    تصورکریں اگر ممتاز قادری ممتاز سلفی ہوتا تو پھر یہ کب کا دہشت گرد قرار دیا جاتا اور اگر مفتی حنیف قریشی کی جگہ کئی غیر بریلوی ہوتا تو وہ بھی انجام کو پہنچ چکا ہوتا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    قانون تو چھوڑیے یہاں شہر کے شہر فسادیوں کے ہاتھ میں ہیں۔ ساری جماعتوں نے مل کر یہ رواج بنا دیا ہے، جس کا جی چاہتا ہے اسلام آباد کی سڑکوں پر کنٹینر میں گھر بنا کر دھرنا دیتا ہے اور کئی مہینے ناچ گانے کے بعد شادی کر کے گھر چلا جاتا ہے۔ کوئی کینیڈا سے آ کر انقلاب لانے کے لیے ہماری زندگی مفلوج کر دیتا ہے، کئی سال سے یہ معمول ہوتا جا رہا ہے کبھی فال سمسٹر کا اختتام ہڑتال پر ہوتا ہے کبھی سپرنگ سمسٹر کی ابتدا احتجاج سے ہوتی ہے۔ یوں معلوم ہوتا ہے اس ملک میں کوئی قانون نہیں جو ان لوگوں کو لگام ڈالے۔ آج صبح کئی لوگوں کو خبر ہی نہیں تھی کہ ہوا کیا ہے، جو گھر سے نکل چکے تھے وہ تو پچھتائے، گھر واپس پہنچے تو شام تک سٹوڈنٹس کی کالز آتی رہیں کل کلاس ہو گی یا نہیں، یونیورسٹی نے کچھ اناؤنس نہیں کیا تھا، میں نے کہہ دیا کہ مت آئیں۔ ابھی 9 بجے یونیورسٹی کی سائٹ پر باقاعدہ چھٹی کا اعلان نظر آیا تو سکھ کا سانس لیا۔ یہ ہمارا حال تھا تعلیم چھوڑ کر گھر بیٹھنا آسان تھا۔ جن گھروں کے ارد گرد کی سڑکیں بلاک ہیں ان کی زندگی کا اندازہ کریں، گھر میں بیمار ہیں تو ہسپتال نہیں جا سکتے جو بیمار ہسپتال پہنچ چکے ہیں وہ گھر واپسی کے لیے پریشان ہیں۔ یہ کون سا عشق رسول ﷺ ہے؟
     
  8. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    ٖشہر میں امن قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے جو اسے پوری کرنی چاہئے۔
     
    • متفق متفق x 1
  9. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    واقعی یہ سوچنے کی بات ہے۔ یہ فصلی بٹیرے ہمیشہ کسی ایسے موقع کی تاک میں رہتے ہیں۔ تاکہ ملک میں بے چینی ، بے سکونی پھیلی رہے ۔ عدالت میں اس کا کیس بہت سے وکلاء نے لڑا اور عدالت نے ممتاز قادری کی سزا کا فیصلہ برقرار رکھا۔ کیس لڑنے کا مطلب ہی میرے خیال میں ہوتا ہے کہ کیس لڑنے والوں کو عدالت پر اعتماد ہے۔ اب جو فیصلہ آیا اسے بھی انہیں قبول کرنا چاہیے تھا۔
    اب دیکھیے گا مزار کے ساتھ ساتھ اسے ولی کا خطاب بھی مل جاۓ گا۔ اور کہانیاں گھڑنے والوں نے تو ممتاز قادری کے بیداری کی حالت مین نبئ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دیدار کا دعوی بھی کر دیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  10. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے قانون ہاتھ میں لیا نہیں کرتے
    ممتاز قادری کا معاملہ اللہ کے سپرد
    جس مکتب فکر سے ممتاز قادری کا تعلق تھا ، پاکستان میں وہ کثیر تعداد میں ہیں اس لیے جنازہ میں انکی بڑی تعداد ہونا فطری بات ہے
    سوال یہ ہے کہ جن علماء نے نماز جنازہ میں شرکت کی ہے کیا وہ قتل کے اس فعل کو جائز مانتے ہیں کہ نہیں ؟ ان میں اقرار کی جراءت بالکل بھی نہیں
    کہ کہیں وہ نہ پھنس جائے بس بھڑکانے اور آگ لگانے میں آگے آگے ہیں
    بہرکیف اصل معاملہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے ۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • متفق متفق x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  11. فہد جاوید

    فہد جاوید رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مئی 12, 2015
    پیغامات:
    83
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    ممتاز قادری اور سلمان تاثیر کہ کیس میں عوام الناس کی مختلف آرا ہیں، اس سارے معاملے کا تعلق مذہب عقیدے اور مسلک سے بہت گہرا ہے۔ ہمارے ملک کی لبرل، سیکولر،مرزائی اور شیعہ آبادی کی اکثریت ممتاز قادری کی پھانسی پر خوش ہے اور باقی ماندہ طبقات اس پر غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس تناظر میں ممتاز قادری اور سلمان تاثیر کہ متعلق تین قسم کہ خیالات ہیں۔
    1۔ ممتاز قادری سچا مسلمان تھا اور اس نے ایک گستاخِ رسول کو واصل جہنم کر دیا۔
    2۔ سلمان تاثیر گستاخ تھا پر قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے تھا۔
    3۔ سلمان تاثیر اچھا انسان تھا اس کا قتل ظالم انسان نے کیا لہذا اب اسے انصاف مل گیا۔
    پہلی رائے کہ حاملین اکثریتی طبقہ ہےان کہ نزدیک سلمان تاثیر نے اسلامی قانون کو کالا قانون کہ کر توہینِ مذہب کا ارتکاب کیا تھا اور موجودہ دور میں جہان اسلام کا مذاق اڑانا آزادیِ رائے سمجھا جاتا ہے ان کا منہ ایسے ہی بند ہونا تھا۔ کیونکہ ہماری عدالتیں تو اصاف فراہم کرنے سے قاصر ہیں ایسی صورت میں کوئی بھی مسلمان رسول اللہ صلعم کے گستاخ کو کب تک برداشت کرے گا لہذا قانون کو ہاتھ میں لئے بغیر کوئی چارہ نہیں۔ اس بات سے صرفِ نظر کہ اسلام میں ماؤرائے عدالت کی شرعی حیثیت کیا ہے۔ دوسرے طبقہ والے اسی بات پر بضد ہیں کہ قانون ہاتھ میں لینا جائز نہیں۔ یہ تمام نظریات رکھنے والے مسلمانون کی اکثریتی مسالک کے نمائندے ہیں جو روایتی اسلام کو پیش کرتے ہیں دوسری طرف وہ لوگ ہیں جن کہ لئے سلمان تاثیر ایک فرشتہ تھا اور مظلوم کی مدد کرنے آیا تھا۔ وہ اس پھانسی پر خوشیاں مناتے پھرتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کا دور دور سے بھی اسلام سے تعلق نہیں۔ کیونکہ ان میں سے ہر کوئی اسلام پر تنقید، توہینِ صحابہٌ اور علما کہ کردار کشی میں پیش پیش ہوتا ہے۔ اور اہل علم ان کی یہ تمام حرکات سے واقف ہیں۔ اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ سلمان تاثیر نے کستاخی نہیں کی تھی تب بھی اس کا انتہائی لبرل اور سیکولر نظریات کا حامل ہونا تو سب جانتے ہیں اور یہ لبرل لوگ اسلام کہ کتنے خیرخواہ ہیں یہ بھی سب جانتے ہیں۔ اور اب اس کہ بدلے میں ممتاز قادری کو بھی پھانسی ہو گئی ہے لہذا قصاص کی صورت میں ممتاز قادری تو اس کہ خون سے بری ہو چکا ہے مگر سلمان تاثیر کے وہ گناہ جو انٹرنیٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں ان کا کیا؟ اس کو تو ان گناہوں سے معافی مانگنے کا موقع بھی نہیں ملا اور ممتاز قادری نے تو ایک عرصہ جیل میں گزارہ اور وہ نمازی آدمی بھی تھا اس کا کوئی گناہ بھی مشہور نہیں لہذا اس کی ہمایت کرنا ہی درست ہے نہ کہ سلمان ملعون کی۔
     
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    قصہ ختم ہوا ـ اس کا کوئی انجام تو ہونا تھا ـ ایسے معاملات جلد از جلد ختم ہوجائیں توبہتر ہوتے ہیں ـ جتنی دیر ہوتی ہے اتنا ہی اس فساد ہوتا ہے ـ شرعی نقطہ نظر سے توممتاز قادری کا یہ فعل درست نہیں تھا ـ جیسا کہ اس موضوع میں بات ہوچکی ـاس کی حمایت اس کے ہم مسلک علماء کے علاوہ کسی قابل ذکر مستندعالم نے نہیں کی ـ باقی جماعتوں میں جنہوں نے اسکی حمایت کی ـ ان کے بارے میں ہم جانتے ہیں کہ ان کے ہاں شریعت اور اصول صرف دنیا اور اقتدار ہے ـ فتن میں یہ لوگوں کو بچاتے نہیں بلکہ انہیں آگ کے قریب کرنے کا فریضہ انجام دیتے رہتے ہیں ـ یہی ان کی تاریخ ہے ـ ممتاز قادری کی بدقسمتی کہ اس کو پوری زندگی میں یہی ایک مسئلہ سمجھ میں آیا کہ توہین رسالتﷺ کی سزا قتل ہے ـاگر پورا دین اس نے سیکھا ہوتا توقانون کو ہاتھ میں نالیتا ـ جہالت کی بناء پر کوئی بھی کام کیا جائے اس کا نتیجہ سوائے فتنہ کے اورکچھ نہیں ہوتے ـ
     
    • متفق متفق x 1
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جی سلفی بھائی کبھی کبھار سیلفی کے چکر میں شہیداورغازی کہ دیتے ہیں ـ سوشل میڈیا کی ضرورت ہے ـ ویسے بڑی حیرت کی بات ہے ـ کوئی دلیل رہی ہوگی : )
     
  14. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    حوالہ موجودنہیں ـ یہ تحریر کہیں پڑھی ہوئی لگتی ہے ـ
    یعنی اگر مان لیا جائے کہ سلمان تاثیر نے گستاخی نہیں کی تھی کیا کسی لبرل یا سیکولرکاقتل جائز ہے ؟
     
    • متفق متفق x 1
  15. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جزاک اللہ خیرا
    بھائی ایک ویڈیو ان کی ملی جو ان کے بقول جیل میں پھانسی سے پہلے کی ہے واللہ اعلم
    لیکن اگر ہے تو وہی شرکیہ نعتیں پڑھ رہا ہے اور غلو کررہا ہے !
    بہتر ہے کہ ان کے بارے میں سکوت اختیار کیا جائے۔ ہاں جہاں قانون کی بات ہے تو قانون کے خلاف تو سلمان تاثیر نے بھی زہر اگالا تھا اور ایک رائج شدہ قانون کو کالا قانون کہا تھا۔
     
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    میں نے کوئی ایسی بات نہیں کی۔جس پرسکوت ضروری ہو ۔جوافراط وتفریط کوشکارہیں انہیں ایسا ضرورکرنا چاہیے ۔میں نے توکوئی ویڈیو بھی نہیں دیکھی ـ میرا تبصرہ اس قتل کے پس منظر میں تھا جو کہ اس نے کیا تھا ۔ سلمان تاثیر نے غلطی کی ، اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں تھا ۔لیکن ردعمل بھی ویسانہیں ہونا چاہے تھا ۔ جن لوگوں نے اسے اکسایا ۔ وہ اب مزیدجنازے بھی تیارکریں کہ کیونکہ پاکستان کی جیلوں میں پچاس مزید گستاخ رسول ﷺبھی موجود ہیں ،ان کا قصہ بھی پاک کردیناچاہے ـ لیکن ایسا ہونا ممکن نہیں ـ
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    خیر جنازہ میں شرکت ایک الگ بات ہے۔سزا کے بعد ایک عام انسان کی طرح اس کا جنازہ پڑھنا کوئی غلط بات نہیں۔ شرکیہ عقیدہ کا بھی اللہ کو پتہ ہے کہ جہالت کی وجہ سے تھا یا جان بوجھ کر تھا۔ وہ اپنے بندوں کے معاملات بہتر جانتا ہے۔
    ایک سادہ آدمی جوشیلے تنگ نظر مذہبی مقرروں کی وجہ سے زندگی کھو بیٹھا۔ اب اس کے جنازے، مزار اور برسیوں پر انہی کا کاروبار چمکے گا۔
    میں سوچ رہی ہوں آئندہ چند سال تک جمادی الاول کی 20 ، 21 کو شہر یوں ہی سیل ہوا کرے گا۔
     
    Last edited: ‏مارچ 2, 2016
    • متفق متفق x 1
  18. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    میرے خیال سے جنازے میں شرکت نا کرنے کوئی کوئی بات نہیں کی گئی ۔ بلکہ قتل کی بات تھی ۔ کہ اگر ایک گستاخ رسولﷺکوکیفرکردار تک پہنچانے کے لئے قتل ضروری تھا ـ تو ایسے اوربھی گستاخ موجودہ ہیں ـ ان کا بھی خیال رکھنا چاہے ـ کاروبارچمکانا ہو توصحیح طریقہ سے چمکاؤ ۔پاکستان کی سرزمین عاشقوں سے بھر جائے ـ اللہ ہدایت دے ـ
     
    • متفق متفق x 1
  19. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    کوئی کہہ رہا تھا کہ یہ تاریخ کا سب سےبڑا جنازہ اور کوئی کہہ رہا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ
    افسوس اتنا بڑا مجمع اورغیراللہ سے مدد کے آوازے۔
    مجھے افسوس ہوتا ہے بریلوی دوستوں کے جنازے دیکھ کر کہ زندگی میں بھی اللہ کے رسول سے استمداد، اس کے مرنے کے بعد جنازہ اٹھانے سے پہلے بھی اللہ کے رسول سے مدد طلب، ان ہی سے بخشش طلب اور تدفین کے بعد بھی۔
    اور ہم کچھ اظہار بھی نہیں کرسکتے کہ اس ملک میں تھوک کے حساب سے گستاخی کے فتوے لگائے جاتے ہیں
    یا اللہ اس ملک میں ہمارا ایمان محفوظ رکھنا، آمین!
     
  20. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    نہیں بھائی آپ کیلئے نہیں کہا !
    ان سلفی بھائیوں کیلئے جنہوں نے ان کو شہادت کے درجے پر فائز کردیا ہے یا وہ ان کو مشرک کہہ کر جہنمی کہہ رہے ہیں !
    اللہ کرے وہ شہید ہو ہمیں ان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں !
    جی ہاں اب ملعونہ مسیحی عورت کو بھی قانون کے مطابق سزا دے کیوں کہ وہ کس کھیت کی مولی ہے !
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں