كيا نصف شعبان كا روزہ ركھ لے چاہے حديث ضعيف ہى كيوں نہ ہو ؟

ابن عمر نے 'ماہِ شعبان المعظم' میں ‏اگست 26, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    سوال :
    كيا حديث كے ضعف كا علم ہونے كے باوجود اس پر عمل كرنا جائز ہے يعنى فضائل اعمال ميں ضعيف حديث پر عمل كرنا صحيح ہے ؟
    نصف شعبان كى رات كا قيام كرنا اور پندرہ شعبان كا روزہ ركھنا، يہ علم ميں رہے كہ نفلى روزہ اللہ تعالى كى عبادت ہے، اور اسى طرح رات كا قيام بھى ؟

    جواب:

    الحمد للہ:

    اول:

    نصف شعبان كے وقت نماز روزہ كے فضائل كے متعلق جو احاديث بھى وارد ہيں وہ ضعيف قسم ميں سے نہيں، بلكہ وہ احاديث تو باطل اور موضوع و من گھڑت ہيں، اور اس پر عمل كرنا حلال نہيں نہ تو فضائل اعمال ميں اور نہ ہى كسى دوسرے ميں.

    ان روايات كے باطل ہونے كا حكم اكثر اہل علم نے لگايا ہے، جن ميں ابن جوزى رحمہ اللہ تعالى نے اپنى كتاب " الموضوعات " ( 2 / 440 - 445 ) اور ابن قيم الجوزيۃ رحمہ اللہ نے اپنى كتاب " المنار المنيف حديث نمبر ( 174 - 177 ) اور ابو شامۃ الشافعى نے " الباعث على انكار البدع والحوادث ( 124 - 137 ) اور العراقى نے " تخريج احياء علوم الدين حديث نمبر ( 582 ) اور شيخ الاسلام رحمہ اللہ تعالى نے ان احاديث كے باطل ہونے كا " مجموع الفتاوى ( 28 / 138 ) ميں نقل كيا ہے.

    اور شيخ ابن باز رحمہ اللہ تعالى نصف شعبان كا جشن منانے كے حكم ميں كہتے ہيں:

    " اكثر اہل علم كے ہاں نصف شعبان كو نماز وغيرہ ادا كر جشن منانا اور اس دن كے روزہ كى تخصيص كرنا منكر قسم كى بدعت ہے، اور شريعت مطہرہ ميں اس كى كوئى دليل نہيں ملتى"

    اور ايك مقام پر رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں:

    " نصف شعبان كى رات كے متعلق كوئى بھى صحيح حديث وارد نہيں ہے بلكہ اس كے متعلق سب احاديث موضوع اور ضعيف ہيں جن كى كوئى اصل نہيں، اور اس رات كو كوئى خصوصيت حاصل نہيں، نہ تو اس ميں تلاوت قرآن كى فضيلت اور خصوصيت ہے، اور نہ ہى نماز اور جماعت كى.

    اور بعض علماء كرام نے اس كے متعلق جو خصوصيت بيان كى ہے وہ ضعيف قول ہے، لہذا ہمارے ليے جائز نہيں كہ ہم كسى چيز كے ساتھ اسے خاص كريں، صحيح يہى ہے"

    اللہ تعالى ہى توفيق دينےوالا ہے.

    ديكھيں: فتاوى اسلاميۃ ( 4 / 511 ).


    دوم:

    اور اگر ہم تسليم بھى كر ليں كہ يہ موضوع نہيں: تو اہل علم كا صحيح قول يہى ہے كہ مطلقا ضعيف حديث كو نہيں ليا جا سكتا، چاہے وہ فضائل اعمال يا ترغيب و ترھيب ميں ہى كيوں نہ ہو.

    اور صحيح حديث كو لينے اور اس پر عمل كرنے ميں مسلمان شخص كے ليے ضعيف حديث سے كفايت ہے، اور اس رات كى كوئى تخصيص ثابت نہيں اور نہ ہى اس دن كى كوئى فضيلت شريعت مطہرہ ميں ملتى ہے، نہ تو نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے اور نہ ہى ان كے صحابہ كرام سے.

    علامہ احمد شاكر رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں:

    احكام اور فضائل اعمال وغيرہ ميں ضعيف حديث نہ لينے ميں كوئى فرق نہيں، بلكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے ثابت شدہ صحيح يا حسن حديث كے علاوہ كسى چيز ميں كسى كے ليے حجت نہيں.

    ديكھيں: الباعث الحثيث ( 1 / 278 ).

    مزيد تفصيل ديكھنے كے ليے آپ " القول المنيف فى حكم العمل بالحديث الضعيف " كا مطالعہ كريں.


    واللہ اعلم .



    ماخوذ مِن الاسلام سوال وجواب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    بہت عمدہ بھائی۔۔۔۔اللہ آپکو اس کا اجر دے۔۔۔۔آمین
     
  3. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت عمدہ بھائی
     
  4. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    بہت عمدہ زمردجزاک اللہ خیر
     
  5. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    بھائی ماشاءاللہ اچھی شیئرنگ ہے۔ اسی طرح لکھتے رہو۔
     
  6. جمیل

    جمیل ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2009
    پیغامات:
    750
    اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
    جزاک اللہ خیرا۔
     
  7. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    جزاک اللہ خیر اخی
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آمین یا رب العالمین ۔
     
  9. T.K.H

    T.K.H رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2014
    پیغامات:
    234
    میری سمجھ سے یہ بات بالاتر ہے کہ جب ایک چیز کا ثبوت ہی قوی نہیں تو پھر اسکی فضیلت کا قائل کیوں ہو ا جائے ؟وہ اعمال جو نجات کے لیے ضروری تھے وہ قرآن و سنت میں میں بغیر کسی کمی یا بیشی کے بیان ہو چکے ہیں لہذا ہمیں انہی پر اکتفاء کرنا چاہیے۔یہ بات بھی خلافِ عقل ہے کہ سال کے 365 دنوں کی نماز عمداًچھوڑ کر محض ایک رات کی مخصوص رکعاتِ نماز اور ایک جبری روزےسے نجات کیونکر ممکن ہو سکتی ہے؟
     
  10. شفیق سومرو

    شفیق سومرو نوآموز

    شمولیت:
    ‏مئی 21, 2016
    پیغامات:
    19
    جزاکم اللہ خیرا
    کون سے راوی ھیں جو ضعیف ہیں اور کیا کوئی ایسی روایات بھی ھوتی ہیں جو ضعیف ھوں پھر بھی ان پر عمل کرنا درست ھوتا ہے...

    Sent from my C2305 using Tapatalk
     
  11. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    اگر ایک رات کی مخصوص رکعات نماز یا روزہ کی تاکید آپ ﷺ سے صحیح ثابت ہو تو پھر کوئی حرج نہیں
    اس کے لئے آپ یہ کتاب ملاحظہ فرمائیں ۔
    لقول المنيف فى حكم العمل بالحديث الضعيف"
     
  12. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    461
    لنک؟؟؟
     
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  14. T.K.H

    T.K.H رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2014
    پیغامات:
    234
    اسی لیے نبیﷺایسی کوئی بات نہیں فرما سکتے جوخلاف ِ عقل ہو۔
     
  15. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    اچھااا ،اس کی کوئی دلیل؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں