گھر سے باہر کھانا کھانا

عائشہ نے 'کچن کارنر' میں ‏فروری 15, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ٹرومین

    ٹرومین -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 11, 2010
    پیغامات:
    343
    ہوٹلنگ کا اس وقت تک بڑا شوق رہا جب تک "آپریٹ"نہیں ہوئے۔بعدازاں ڈاکٹر صاحب سے کہا کہ شنواری تو کھاسکتے ہیں وہ گھر سا ہوتا ہے پر محترم غصہ ہی کرگئے۔بولے "جا میاں،اپنا کام کر"،بقول ان کے گھر کا متبادل ہو ہی نہیں ہوسکتا۔سمائلس
     
    Last edited: ‏نومبر 5, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہماری پڑھائی تو بہت اچھی تھی کیفے واقعی بے کار ہے۔ کاش تھوڑا سکون ہو جائے۔ سردیوں میں کچھ ڈھنگ کا نہیں ملتا اور لنچ ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔
     
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    اگر آپ کی بھی اچھی نہ ہوتی تو جامعہ کا وجود ہی سوالیہ نشان ہوتا!
    خیر ہم تو دعا ہی کر سکتے ہیں اللہ تعالیٰ ان بلاؤں سے محفوظ رکھے! خیال آتا ہے کہ کھانے کا بزنس آجکل عروج پر ہے حیران کن بات ہے کہ ایک ڈھنگ کی کیفے انتظامیہ بھی نہیں ملتی ان لوگوں کو!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    اچها
    ہماری کینٹین سے تو گرم گرم مزے کے چاول آج کل سوپ بهی اور کبهی سموسے اور پکوڑے مقدار اتنی کی ایک بندہ ختم نہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    مجھے گھر سے باہر کھانا کھانا کوئی خاص پسند نہیں ۔ پاکستان میں ذائقہ ہوتا ہے لیکن جتنی تہذیب اور نفاست سے کھانا تیار ہوتا ہو گا وہ سوچ کر ہی دل نہیں کرتا کھانے کا ۔ اور یہاں حلال ریستوران میں تو کھانا اتفاق سے تازہ مل جائے تو غنیمت ہے۔ نہیں تو بدذایقہ کے ساتھ باسی تو ضرور ہی ہوتا ہے۔
    ویسے میں جب تک ہاسٹل میں تھی تو کیفے کی چیزیں خوشی خوشی کھا لیتی تھی۔ میں نے نان سموسہ بہت کھایا ہے ۔ پہلی مرتبہ پاکستان آ کر ہی پتہ چلا تھا کہ سموسہ کو نان کے ساتھ بھی کھاتے ہیں ۔ اس کے بعد تو مجھے دنیا میں ہر طرح کے کمبی نیشن پر یقین آ گیا۔ لیکن میری رائے شروع سے یہی رہی ہے کہ اگر گھر میں کھانا میسر ہو تو باہر تو نہ ہی کھائیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    : ) نان پکوڑے بھی بہت چلتے ہیں سکول کالج میں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آپ کے مزے ہیں۔ میں سینڈوچ بنا کر لے جاتی ہوں۔ اگر چائے کا وقت مل جائے تو گزارا ہو جاتا ہے۔
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بدذائقہ مطلب پھیکا؟
    آپ اس عمر میں ہاسٹل رہی ہیں جب ابھی معدہ سلامت ہوتا ہے۔ میری ایک کلاس فیلو تھیں ہاسٹل میں، آئے دن ان کا معدہ اپ سیٹ ہوتا تھا اور میں ان کے لیے پرہیزی کھانے لے کر جاتی تھی۔
    سچ میں گھر میں کافی یا چائے کا مگ ختم ہونے تک آپ کتنا سارا کام کر لیتے ہیں۔ اور باہرچھوٹے سے کپ میں فضول چائے برداشت کرنی ہوتی ہے۔ کچھ دن پہلے میں نے بہت برا سوپ دیکھا ۔ سردی کی وجہ سے سٹوڈنٹس کی مجبوری ہے اور فائدہ اٹھانے والے جیب بھر رہے ہیں۔ ایسے میں مجھے لگتا ہے گھر سے کچھ نہ کچھ لے کر نکلنا چاہیے۔
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آج کل ویک اینڈ پر گھر میں دوپہر کا کھانا کھاتے ہوئے لگتا ہے انسانیت کی جون میں واپسی ہوگئی ہے۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں