بھنڈی بنانے کے ٹوٹکے درکار ہیں۔۔

فرخ نے 'کچن کارنر' میں ‏مارچ 9, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    السلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہُ
    آجکل مارکیٹ میں بھنڈی نظر آنا شروع ہوگئی ہے اور میں نے سوچا ہے کہ اسے خود پکایا جائے اور عین ممکن ہے، خود ہی کھانا بھی پڑے۔۔ :( ۔ اسلئے کسی بھی قسم کے خطرناک نتائج حاصل کرنے سے پہلے اگر بھنڈی پکانے کے آزمودہ ٹوٹکے میسر آجائیں تو ہوسکتا دوسرے بھی کھانے پر آمادہ ہوجائیں۔۔ تو حضرات سے گزارش ہے کہ بھنڈی پکانے کے اچھے اچھے ٹوٹکے شئیر کریں تاکہ فدوی کسی بھی قسم کے خطرے سے دوچار ہوئے بغیر، اس خواہش کی تکمیل کر سکے۔۔۔
    بھنڈی کو تلنے والا ٹوٹکہ شائید سب سے جلدی تکمیل پاتا ہے ۔ اگر مل جائے تو شائید آج ہی یہ واردات کر جاؤں۔۔۔ جزا کم اللہ خیرا و کثیرا۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    اچھا ، تو کچن کارنرمیں صرف حضرات ہی جواب دیں۔ پھر تو بھنڈی کے ٹوٹکے کم نظر آئیں گے ۔
    ابرار بھائی نے شیئرکیا تھا ۔ کرنا یہ ہے کہ بھنڈی میں یہی مصالحہ ڈالکر توے پر تل لیں ۔ا
    http://www.urdumajlis.net/threads/ٍفرائی-بینگن-کرنچی-اور-چٹ-پٹے.22170/#post-361935
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  3. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    میرا خیال ہے اسے تبدیل کر کے "حاضرات" کر دینا چاہئیے، اس میں تمام مخلوقات شامل ہو جائیں گی۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    تو حضرات سے گزارش ہے کہ بھنڈی پکانے کے اچھے اچھے ٹوٹکے شئیر کریں [/QUOTE]

    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    ترکیب : بھنڈیاں دھوکر پانی خشک کرلیں ،پھر اسے چھری سے کاٹ لیں ایک کے تین سے چار حصے کریں ،اب کڑاہی میں تیل گرم کریں درمیانی آنچ پر اور اس میں بھنڈیاں ڈال کر فرائی کرلیں 5 سے 7 منٹ تک اور پھر ان بھنڈیوں کو نکال لیں،

    اب اسی کڑاہی میں کٹا ہوا پیاز ڈال لیں اور گولڈن براؤن ہونے سے پہلے ہلدی ڈال لیں اور کچھ دیر بعد سرخ مرچیں حسب ضرورت 2 تین منٹ بعد کوٹا ہوا ادرک لہسن شامل کرکے چمچ ہلائیں اور پھر پسی ہوئی کالی مرچ ،زیرہ ،سوکھا دھنیا ڈال دیں پھر کٹی ہوئی سبز مرچ اور ٹماٹر شامل کرلیں اور نمک ڈال لیں حسب ذائقہ ،چمچ ہلاتے رہیں ،تھوڑی دیر میں آپ دیکھیں گے کہ مسالہ تیار ہوگیا ہے اب اس میں فرائی کی ہوئی بھنڈیاں ڈال کر چمچ ہلائیں اور صرف 2 منٹ کے بعد اس میں لمبا لمبا کٹا ہوا پیاز ڈال لیں ،آپ کی بھنڈیاں ایک کلو ہیں تو دو درمیانے پیاز کاٹ کر ڈال لیں ،چمچ ہلائیں اور ٹھیک 5 سے 7 منٹ بعد آپکی بھنڈیاں ان شاءاللہ تیار ہونگی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بہت خوب

    ابو حسن بھائی لگتا ہے کہ یہ ترکیت سعودیہ کی یونیورسٹی آف بیچلر لائف سے سیکھی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  6. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415

    مزے کی بات یہ ہے کہ اپنی زوجہ سے زیادہ لذیز بھنڈیاں میں پکاتا ہوں،الحمدللہ اور اسی کی سزا یہ ہے کہ بھنڈیاں اور مزید کچھ کھانے پکانامیرے ذمہ ہیں :);)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    یعنی آپ کا مزاج بھی ہم سب سے کچھ ملتا جلتا ہے۔
    آپ سب کو ایک مزے کی بات بتاؤں۔
    کریلے اور بھنڈیاں تیل بہت زیادہ جذب کرتی ہین۔ اور زیادہ تیل آپ سب جانتے ہیں کہ نقصان دہ ہوتا ہے۔ پچھلے دنوں ہم نے ایک نئ ترکیب آزمائ وہ یہ کہ کریلوں کو تلنے کے بجاۓ ائیر فرائر میں تقریبا 10 منٹ تک پکا لیا۔ باقی ترکیب وہی جیسے عام طور پر کریلے پکاۓ جاتے ہیں۔ اب میرا پروگرام بھنڈیوں کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی سلوک کرنے کا ہے۔ بھنڈیاں لے آیا ہوں۔ جب پکاؤں گا تو پھر آپ سب کو بتاؤں گا کہ کیسی پکی ہین۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  8. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    آپ بھنڈیاں فرائی نہ کریں بلکہ دوسری ترکیب سے پکالیں ،جب مسالہ تیار ہوجائے تو انار دانہ ڈال لیں اور پھر کٹی ہوئی بھنڈیاں ڈال لیں اور پھر جب پیاز ڈالیں تو 3 منٹ بعد پھر سے ایک ٹماٹر کاٹ کر ڈال دیں چمچ ہلائیں اور 5 منٹ بعد ان شاءاللہ بھنڈیاں تیار ۔

    میتھی دانے
    سونف
    کلونجی
    اجوائین
    ان سب کو موٹا موٹا پیس کر ایک جار میں مکس کرکے رکھ لیں اور جو کھانا بنائیں مسالہ تیار ہونے پر ایک چمچ ڈال دیں ،آپ کا کھانا مزید لذیز اور مزید خوشبودار ہوجائے گا ان شاءاللہ،ویسے بھی کلونجی میں شفاء ہے
     
    Last edited: ‏جنوری 22, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ایکسپرٹس آر ایکسپرٹس!

    میری کریلوں والی ترکیب پتہ ہے آپکو؟؟؟
     
  10. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بالکل نہیں۔ فورا ہی عطا ہوجاۓ تو ذرہ نوازی ہوگي
     
  11. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
  12. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    کونسی ؟ کہیں وہ تو نہی

    ایک کریلا دوسرا نیم چڑھا;)
     
  13. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ایں؟؟؟؟

    میاں ٹورنٹو تک بات پہنچ چکی؟
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  14. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    ٹورٹنو کیا یہ تو کراما کاتبین تک بھی پہنچ چکی ہے :)

    میں نے تو مذاقا لکھا تھا ،اس بات سے بے خبر کہ آپ کی کوئی آپ بیتی اس سے منسلک ہے جو آپ فورم پر شئیر کرچکے ہیں;)
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  15. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    چلیں پہلے نہ سہی اب تو پہنچ گئی :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  16. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  17. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    یہ لنک ویڈو ڈاونلوڈ کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے " 3 ڈبلیو" کی جگہ "ایم " لکھنا

    https://www.facebook.com/1060322560...032256099433/1671796222856354/?type=3&theater

    اور آج کل رس ملائی بنانے کا زور و شور چل رہا ہے گھر میں ،پہلی 2 بار اچھی نہیں بنیں اور اب تو اہلیہ نے بھی(y) کردیے کہ دیکھا میاں جی ماشاءاللہ اب تو سیکھ گئے ہیں آپ :)
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں