سعودیہ کے دس مشہور پکوان

ابوعکاشہ نے 'دیس پردیس' میں ‏مارچ 3, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    سعودیہ کے دس مشہور پکوان کے تعلق سے العربیہ نیوز پر ایک تعارف پیش گیا ہے ، دو چیزیں زیادہ تر کھانوں میں مشترک ہیں ا ن میں ایک چاول اور دوسرا گوشت ہے ۔
    ان میں زیادہ مشہور پہلے تین پکوان ہی ہیں ۔جو زیادہ کھائے جاتے ہیں ۔ باقی علاقائی ہیں ۔
    سعودیہ میں رہنے والے ایک بارضرور آزمائے ۔

    1۔ المفطح : یہ پکوان گوشت ، چاول اور بہت کئی مسالوں مثلا دارچینی ، لونگ ، چھوٹی الائچی ، کالی مرچ ، زعفران اور تھوڑے سے لہسن پر مشتمل ہوتا ہے۔ پکوان میں اُبلی ہوئی میکرونی کا اضافہ کرنے کے بعد اسے ابلے ہوئے انڈے سے سجایا جاتا ہے۔
    [​IMG]

    2۔ الكبسۃ (پُلاؤ) : یہ سعودی عرب کے مشہور ترین پکوانوں میں سے ہے جس کو سعودیوں کے دسترخوانوں پر خصوصی حیثیت حاصل ہے۔ اگرچہ اب یہ فاسٹ فوڈ کے ریستورانوں میں کئی طریقوں سے پیش کیا جانے لگا ہے۔ تاہم پرانے وقتوں سے یہ بھیڑ کے گوشت کے ساتھ تیار کیا جاتا تھا۔ جدید زمانے میں اس کو مرغی ، مچھلی اور جھینگوں کے ساتھ بھی بنایا جانے لگا ہے۔
    [​IMG]

    3۔ سليق : یہ حجاز اور طائف کے علاقوں کا مشہور اور اہم ترین پکوان ہے۔ یہ دُنبے یا مرغی کے گوشت کے ساتھ چاولوں کا کبسۃ (پُلاؤ) ہوتا ہے جس میں دودھ اور ٹماٹر کے پیسٹ کے علاوہ دارچینی ، مرچ ، چھوٹی الائچی ، دھنیہ اور مکھن شامل کیا جاتا ہے۔
    [​IMG]

    4۔ مشبوس السمك : یہ سعودی عرب اور خلیج کے بہترین پکوانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کی تیاری میں چاول اور مچھلی کے علاوہ مسالوں کا مرکب استعمال کیا جاتا ہے جن میں دارچینی ، کالی مرچ اور زعفران شامل ہے۔
    5۔ الحنيذ : یہ جزیرہ نما عرب کے اکثر علاقوں مثلا یمن اور عسیر وغیرہ میں مشہور پکوان ہے۔ یہ چاول یا لال مکئی کی روٹی کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ الحنیذ اکثر ناشتے میں پیش کیا جاتا ہے۔
    6۔ المطازيز : یہ سعودی عرب بالخصوص نجد کے علاقے کا ایک عوامی پکوان ہے جو آٹے کی روٹی اور گوشت پر مشتمل ہوتا ہے۔ اسے شوربے اور سبزیوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
    7۔ الجريش: یہ سعودی عرب، اردن اور فلسطین میں مشہور پکوان ہے۔ سعودی عرب میں نجد کے علاقے میں بہت زیادہ معروف ہے۔ اس کی تیاری میں سخت گندم کا آٹا، گوشت کا شوربہ، کالی مرچ ، زیرہ اور پیاز استعمال ہوتی ہے۔
    8۔ القرصان: یہ بھی سعودی عرب میں نجد کے علاقے کا ایک مقبول عوامی پکوان ہے۔ اس میں پسے ہوئے گندم کو پانی اور نمک کے ساتھ گُوندھ کر پہلے نرم آٹا تیار کیا جاتا ہے اور پھر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ کر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اُسے بڑے پیڑوں کی شکل میں ایک بڑے توے پر تیز آنچ کے ساتھ پکایا جاتا ہے یہاں تک کہ دونوں طرف سے اچھی طرح لال ہو جائے۔
    9۔ الكليجا: یہ سعودی عرب میں قصیم اور حائل کے علاقوں میں مشہور عوامی پکوان ہے۔ اس میں گندم کو کھجور کے شیرے کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔ اس کے بعد الائچی اور زعفران کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ الکلیجا کو مختلف شکلوں میں کاٹا جاتا ہے۔
    10۔ الحنینی: یہ سعودی عرب میں نجد کے علاقے میں مشہور ہے اور زیادہ تر رمضان میں افطار کے وقت پیش کیا جاتا ہے۔ اس کی تیاری میں آٹا، مکھن، کھجور، الائچی اور زعفران کا استعمال کیا جاتا ہے۔ الحنینی میں پائے جانے والے حرارے رمضان میں روزے دار کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں اور کھجور کے سبب یہ انسانی جسم کو مطلوب گلوکوز فراہم کرتا ہے۔

    العربیہ نیوز
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    دلچسپ۔ اب اچھا خاصا کھانا کھانے کے بعد دوبارہ بھوک لگ گئی ہے، خاص طور پر "المفطح" کے بارے میں جان کر :rolleyes:
    عکاشہ بھائی، یہ "مشبوس" اور مجبوس ایک ہی ہے غالبا؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    معلوم نہیں ۔ کبھی کھایا نہیں ۔ لیکن گوگل ایک ہی کہ رہا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    میں نے ان سب میں سے صرف کبسہ کھایا ہوا ہے۔ اچھا مزے کا تھا ۔ ہمارے پاکستانی پلاؤ سے بلکل مختلف ہی ذائقہ ہوتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    کبستہ الطازج والوں کا اچھا ہوتا تھا۔ ذائقہ بھی منفرد ہی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    اور مندی؟
    شیخ اوپر ایک تصویر میں سمک بھی پڑی ہوئ ہے لیکن اس کے بارے میں کچھ تحریر نہیں ہے۔
     
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    تیمور صاحب یہاں نزدیک سے ایک میٹھی ڈش لاتے ہیں۔ نام ذہن میں نہیں آ رہا۔ گندم کی روٹی کو پکا کر پھر اسے کیلے کے ساتھ قیمے والی مشین سے گذار کر پھر اس میں کریم، اور شہد ڈالتے ہیں۔ ذائقہ اس کا بہت عجیب سے ہوتا ہے۔ اور اسے گھر میں تیمور کے علاوہ اور کوئ نہیں کھاتا۔ اسے دیکھ کر ہی ایک عجیب سا احساس ہوتا ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اور مندی عام پکوان ہے ۔ تصاویر لنک پر موجود ہیں ۔ یہاں صرف مشہور کھانوں کی تصاویر نظر آرہی ہیں
    کوئی نام تو ہو گا ؟ ویسے ابومحمد نجد کے حوالے سے ہم کچھ نہیں جانتے ہیں ۔ ان شاءاللہ ، کبھی دعوت دیں تو چیک کریں گے: )
     
  9. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    ابو عکاشہ بھائ ہماری تو آپ کو غیر مشروط اور غیر محدود دعوت ہے ۔ جب چاہے تشریف لے آئیں ۔
     
  10. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    میرا خیال ہے کہ اسے معصوب بالعسل کہتے ہیں۔
     
    • متفق متفق x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  11. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    معصوب بالعسل کی حیثیت تو میٹھی ڈیش جیسی ہے ۔ جیسے سویاں وغیرہ ۔
    ذائقہ تواچھا ہوتا ہے ۔
    [​IMG]
     
  12. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    بابر بھائی اسے معصوب کہتے ہیں۔ چار پانچ فلیورز میں دستیاب ہوتا ہے۔ شکل سے بہت اجنبی سا لگتا ہے مگر کھانے میں خوش ذائقہ ہے۔ ہمارا مشورہ ہے کہ اندھیرے یا کم روشنی میں بیٹھ کہ کھایا جائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  13. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    سسٹر اجنبی نہیں بلکہ بہت زیادہ اجنبی لگتا ہے۔ جب روٹی اور کیلے کو ایک ساتھ قیمہ والی مشین میں ڈالتے ہیں تو ایک عجیب سے شکل بن جاتی ہے۔ پھر کھانے کا دل نہیں کرتا۔
    ابتسامہ! یا پھر آنکھیں بند کر کے کھالیا جاۓ۔
     
  14. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    پھر تو بھائی وہ ایسا بن جاتا ہو گا جیسے بچوں کو کیلا مسل کے کھلایا جاتا ہے۔ :D ویسے میں سوچ رہا ہوں کہ گھر میں یہ ڈش ٹرائی کی جائے کہ کیسی بنتی ہے
     
  15. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    نہیں اس سے کچھ زیادہ
    جی ضرور۔ اور پھر اپنی کارگزاری مجلس پر بھی شئر کیجیے گا۔
     
  16. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    سعودیہ کے پکوان کے کھانے کا موقع مجھے اب تک نہیں ملا دعاء کریں اللہ مجھے مکہ مکرمہ میں حج کی سعادت نصیب فرمائے اور ساتھ میں کھانے کا موقع بھی مل جائے گا ان شاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  17. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    پاکستتان آکر سعودی کهانوں کی بڑی قدرہوتی ہے کبهی
    کچه پکانےکا موڈ نہ ہو تو سمجه نہیں آتی کہ کیا کهائیں باہر سے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    میرا تو مشورہ ہے کہ باہر سے کچھ نہ ہی کھائیں : ) ، میں جب یہ سوچتی ہوں کہ کچن میں صفائی کا کیا حال ہو گا تو ہمت کر کے گھر میں ہی کچھ بنا لیتی ہوں۔ آپ تو ویسے اپنے بچوں سے خدمت لیا کریں : ) ۔ میری ایک دوست تھی اس کا بچہ ابھی سال کا تھا تو وہ کہتی تھیں کہ بس اس کا قد اتنا ہو جائے کہ چولہے تک پہنچ جائے تو اسی سے چائے بنوایا کروں گی۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  19. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    اس ایک ڈش میں اتنی چینی ہے کہ مین آنکھیں بند کر کے بھی نہین کھا سکتی۔ لیکن مجھے ایک اور میٹھی ڈش پسند تھی ، یہ نہیں معلوم کہ سعودیہ کا ہی پکوان ہے یا کسی اور عرب ملک کا۔ کنافہ نام ہے ۔ بازار کا تو بہت میٹھا تھا لیکن اگر گھر کا بنا ہو تو اس میں چینی اپنی پسند سے کم زیادہ کر سکتے ہیں۔

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  20. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    آپ بازار سے بھی لیں تو انکو کہہ سکتے ہیں کہ میٹھا کم ڈالنا ،اکثر دکانوں پر یہ تازہ بنایا جاتا ہے مطلب اسی وقت بناتے ہیں جب گاہک آرڈر دیتا ہے یا ان کے اوقات ہوتے ہیں جس میں کنافہ بناتے ہیں
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں