سفید چنے بغیرادرک ، لہسن ، پیاز، ٹماٹر

ابو حسن نے 'کچن کارنر' میں ‏فروری 11, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    1. سفید چنے
    2. پسا ہوا زیرہ
    3. پسا ہوا سوکھا دہنیہ
    4. سرخ مرچ
    5. سبز مرچ
    6. ہرا دھنیہ
    7. نمک
    8. پسی ہوئی کالی مرچ
    9. کوکنگ آئل یا گھی

    ترکیب:

    چنے آدھا کلو یا جتنے آپ نے پکانے ہوں لے لیں ،چنے دھوکر ایک پتیلی میں ڈال لیں اور گرم پانی ڈال لیں اور پانی اتنا ڈالیں کہ چنوں کے اوپر 2 انچ پانی ہو، اب چولہا چلا دیں تیز آنچ پر اور ڈھکن سے ڈھانپ دیں ، جونہی پانی ابلنے لگے آنچ درمیانی کردیں اور تھوڑا سا میٹھا سوڈا ڈال کر ایک بار چمچ سے ہلا دیں ایک گھنٹہ سے ڈیڑھ گھنٹہ تک اسی طرح ابالیں اور پھرایک دو چنوں کو نکال کر ہاتھ سے دبا کر دیکھں کہ چنے نرم ہوئے کہ نہيں ؟ اگر ہوگئے تو چولہا بند کردیں اور اگر نرم نہیں ہوئے تو انکو مزید پکائیں

    اور یہ کھانا پکانے کا عمل رات کے کھانے کے بعد کریں تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ ایک بار ابال کر تقریبا 6 گھنٹے اسی طرح چنوں کو رکھ دینا ہے

    چنوں کو ابالنے کے بعد رکھ دیں اور رات بھر پڑا رہنے دیں صبح انکا پانی ایک برتن میں نکال کر رکھ دیں(یہ پانی بعد میں استعمال ہونا ہے) اور پھر سے ایک بار گرم پانی ڈال کر ابالیں اور ایک چٹکی بھرمیٹھاسوڈا ڈال دیں 30 میں چنے بالکل نرم ہوجائیں گے (آپ زیادہ نرم رکھنا چاہتے ہیں تو مزید ابال لیں) چولہا بند کر دیں اور انکا پانی نکال کر پھینک دیں اور جو چنے برتن میں رہ گئے ہیں ان میں پسا ہوا زیرہ اور سوکھا دھنیہ ڈال دیں اور انکو ہلا لیں(آدھا کلو چنوں میں 80 گرام پسا دھنیا اور اتنا ہی پسا زیرہ ڈالنا ہے)

    اب ایک الگ پتیلی میں ڈیڑھ کپ تیل(یا جتنا آپ مناسب سمجھیں) ڈال کر گرم کریں اور تیل گرم ہونے پر سرخ مرچ حسب ضرورت ڈال دیں اور 2 سے 3 منٹ میں مرچوں کا رنگ سیاہی مائل ہونا شروع ہوجائے گا

    اب آپ اس میں تھورا سا گرم پانی شامل کریں پانی ڈالتے ہی ڈھکن رکھ دیں آنچ تیز ہوئی تو آگ لگنے کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے اس لیے آنچ بھی درمیانی رکھیں،مزید2 سے 3 منٹ پکائیں اور اس میں حسب ضرورت چنوں کا بچا ہوا پانی شامل کردیں جو الگ برتن میں نکال کر رکھا تھا(اگر آپ عام گرم پانی ڈالیں گے تو شوربہ پتلا ہوگا اور چنوں کا بچا ہوا پانی گاڑھا ہوگا) اب مزید7 سے 10 منٹ پکائیں جب یہ شوربہ اچھے سے پک جائے اور پھر ایک پکانے والے چمچ سے چنے اس میں شامل کرتے جائیں اور حسب ذائقہ کالی مرچ اور نمک شامل کرلیں اب مزید7 سے 10 منٹ پکائیں اور آپ دیکھیں گے تری ظاہر ہونے لگ گئی ہے اب اس میں کٹا ہوا ہرا دھنیا اور کٹی ہوئی ہری مرچيں ڈال کر چمچ ہلا دیں اور چولہا بند کر دیں اور ڈھکن رکھ دیں اور 5 منٹ بعد نان یا روٹی ،تمیس کے ساتھ کھائیں

    نوٹ : کوئی بھی نیا کھانا ایک دو بار پکانے سے مزید تجربہ ہوجاتا ہے کہ کونسی چیز کتنی اور کب ڈالنی ہے اور کتنا پکانا ہے



     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    اگر کبھی ممکن ہو تصویر ضرور لگائیں تاکہ اندازہ ہو کہ کسی ریسپی ہے۔ شکریہ!

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  3. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415

    وعلیکم السلام

    تصویر اپلوڈ کرنے کا میری معلومات کے مطابق کوئی آسان طریقہ کار نہیں یہاں وگرنہ ضرور تصویریں بھی شئیر کرتا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  4. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    اگر آپ کے لیپ ٹاپ میں ونڈو ہے تو ون ڈرائیو ایپ ڈاؤنلوڈ کریں۔
    موبائل فون میں بھی ون ڈرائیو ایپ ڈاؤنلوڈ کریں۔ اور رجسٹرڈ ہو کر لاگ ان کر لیں دونوں میں۔
    موبائل کیمرہ سے جو بھی تصویر اتاریں گے وہ لیپ ٹاپ میں بھی آئے گی۔
    کسی بھی جگہ سے حاصل کی گئی تصویر پر رائٹ کلک کریں اس کے بعد امیج کاپی پر کلک کریں جہاں تصویر شیئر کرنی ہو وہاں ctrl اور V کو دبائیں، تصویر پیج میں پیسٹ ہو جائے گی۔


    تصویر پر فورم میں شائد کچھ ٹرمز اینڈ کنڈیشن ہیں کیونکہ بے وجہ تصاویر شیئر کرنے سے فورم میں پیج پر لوڈ بڑھنے سے رفتار آہستہ ہو جاتی ہے اس لئے تصویر شیئر کرنے پر انتظامیہ سے پوچھ لیا جائے اس پر تو بہتر رہے گا۔

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  5. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    وعلیکم السلام

    ان شاء اللہ تجربہ کرکے دیکھوں گا ، رہنمائی کیلئے آپکا مشکور ہوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ابو حسن بھائی عمدہ ترکیب لگ رہی ہے، شیئر کرنے کا شکریہ، ویسے اگر چکڑ چھولوں کی ترکیب ہو تو وہ ضرور شیئر کیجئے گا۔ (y)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  7. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    ابوحسن بھائی نے چکر چنوں کا طریقہ ہی پیش کیا ہے، آپ کوشش کر کے بنائیں وہی بنیں گے۔ جو بچا ہوا پانی دوبارہ ڈالنا ہے وہ چکر ہی ہوتا ہے۔

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    یہ کیسا چکڑ ہے جس میں نہ پیاز ہے نہ ٹماٹر، یہ تو صرف پاک صاف چھولے ہیں!
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    شاہ جی ٹماٹر پیاز " چکڑ " میں تو نہیں ہوتے۔
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  10. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    بھائی صاحب نے جہاں سے بھی یہ طریقہ سیکھا (ایندھن کا استعمال بہت زیادہ بغیر مصالحہ کے) اس پر تو کچھ نہیں کہہ سکتے مگر یہ چکڑ ہی ہے، آپ کو لاہوری چکڑ چنے بنانا کا طریقہ بھی بتا دیں گے۔

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    محترم کھانا پکانے کیلئے ایندھن کی ضرورت لازم ہے اور اگر آپکوایندھن کا ضیاع لگتا ہے تو آپ " مسور کی دال" بنا لیا کریں اس میں بہت کم ایندھن استعمال ہوتا ہے اور سب سے آسان حل یہ ہے ایندھن بچانے کا کہ پکایا ہی نہ جائے:)

    آپ "پریشر ککر" میں بھی پکا سکتے مگر ذائقے میں فرق ہوگا

    اب آتے ہیں " چکڑ چھولوں " کی طرف تو میرے بھائی چکڑ چھولوں میں پانی نہیں ہوتا اور اس میں شوربہ زیادہ ہے اور چکڑ چھولوں میں اتنا زیادہ سوکھا دھنیہ اور زیرہ نہیں ڈالتا جاتا اور تیل، سرخ مرچ ،ہرا دھنیا تو بالکل بھی نہیں ہوتا

    شائید جس سے بھی آپ چکڑ چھولے کھاتے رہے ہیں یہ الگ بات ہے کہ اس نے اپنی ریسپی کو" چکڑ چھولوں " نام دیا ہو،

    بحر حال لاہور میں صحیح چکڑ چھولے پکانے کا والوں کا طریقہ کار ایک ہی ہے اور ان میں پانی نہیں ہوتا


     
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  12. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    چکڑ تو ٹماٹر پیاز ہی بناتے ہیں۔ یا پھر اضافی چکڑ کے لئے اس میں چنے کی دال گرائنڈ کر کے ڈال دی جاتی ہے۔
    و علیکم السلام جی بھائی چکڑ چھولے تو لاہوری ہی ہیں باقی تو بس ایویں ای گلاں بنڑیاں نے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  13. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    شاہ جی چکڑ میں ٹماٹر پیاز کا استعمال نہیں ہوتا اور اضافی چکڑ میں لوگ "مسور کی دال " کا استعمال کرتے ہیں جو صحیح سے چکڑ چھولے بنانا نہیں جانتے اور جو جانتے ہیں وہ کسی قسم کی دال کا استعمال نہیں کرتے
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  14. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    ایک خاص بات چکڑ چھولوں کے متعلق جو لوگ اس بات کو نہیں جانتے ان کیلئے

    لاہور میں روایتی انداز میں چکڑ چھولے بنا کر بیچنے والے کبھی بھی مٹی ، سٹیل، سلور یا تانبے کے برتن میں لگا کر نہیں بیچتے

    چکڑ چھولوں کیلئے لکڑی کے چھوٹے چھوٹے ٹکروں سے تیار کردہ ٹب بنا ہوتا ہے جو 6سے 8 انچ گہرائی اور 2 فٹ گولائی میں بنا ہوتا ہے جس میں چکڑ چھولے لگا کر بیچے جاتے ہیں اور انکو نکالنے کیلئے بھی لکڑی کی " ڈوئی "استعمال کی جاتی ہے اور یہ چکڑ چھولے اس طرح تہہ با تہہ لگے ہوتے ہیں جیسے حلوائی کے پاس گاجر کا حلوہ تھال میں لگایا جاتا ہے اور وہ اپنے سامنے سے نکال کر دیتا رہتا ہے اور باقی کی تہہ ویسے ہی برقرار رہتی ہے اور ان چکڑ چھولوں کے ساتھ دہی والی کم پودینہ کی چٹنی اور کٹی ہوئی سبز مرچ اور کٹا ہوا پیاز دیا جاتا ہے
     
    Last edited: ‏فروری 12, 2018
    • معلوماتی معلوماتی x 2
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  15. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    پھر بتائیں کیسے ؟؟؟
    یوٹیوب میں تو سب پیاز ٹماٹر ہی ڈال رہے ہیں :mad:
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  16. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    ہمارے سابقہ پڑوسی جن کا دلی سے تعلق ہے ۔ وہ ایسے ہی بنایا کرتے ہیں۔ کافی مزیدار ہوتے ہیں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  17. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    شاہ جی طریقہ کار وہی ہے دو بار ابالنے تک لیکن آخری مرتبہ ابالنا کچھ زیادہ ہے تاکہ چنے زیادہ گَل جائیں لیکن گُھل نہ جائیں پھر پانی نکال کر پسہ زیرہ ،سوکھا دھنیہ ، پسی کالی مرچ ، گرم مسالہ اور نمک شامل کرنا ہے اور انکو چمچ سے ہلا لیں ، سب چیزیں حسب ذائقہ ڈالنی ہیں

    ساتھ دہی والی کم پودینہ، سبز مرچ وغیرہ سے تیار کی چٹنی اور کٹی ہوئی سبز مرچ اور کٹا ہوا پیاز ڈال کر تناول فرمائیں
    :)

    [​IMG]
     
    Last edited: ‏فروری 12, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم


    جی بالکل درست لیکن یہ تو آپ نے بتایا نہیں کہ لکڑی سے بنا ٹب ہی کیوں اس میں کیا راز ہے، مٹی، سٹیل یا تانبے کا برتن کیوں نہیں؟


    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    وعلیکم السلام

    لاہور میں روایتی انداز میں

    آپ نے پوری عبارت شائید غور سے نہیں پڑھی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  20. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    ابوحسن بھائی! آپ کی ایک پوسٹ سے معلوم ہوا کہ آپ کا تعلق لاہور سے ہے، آپ کی چنے کی ریسپی دیکھی اور پڑھی، آپ کا لاہور سے تعلق بات سمجھ سے باہر ہو گئی اس لئے بات آگے بڑھانا مناسب نہیں سمجھا مگر آپ کی طرف سے کچھ جوابات پر سوچا کہ کچھ غلط فہمی دور کر دی جائے۔



    چنوں میں گرم پانی ڈال کر تیز آنچ پھر پانی ابلنے پر درمیانی آنچ اس کے بعد میٹھا سوڈا اور ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ تک مزید ابالیں اگر نرم نہیں ہوئے ہوں تو مزید بھی ابلنے دیں۔
    اس کے بعد 6 گھنٹہ تک ابلے چنے انہیں ایسے ہی رکھ چھوڑیں اور جو کہ پوری رات بھی رکھ دیں وہ پانی نکال لیں
    اور مزید دوسری مرتبہ دوبارہ نیا پانی ڈالیں اور پھر دوبارہ میٹھا سوڈا بھی ڈالیں اور پھر ابالیں۔

    اب مصالحوں کے ساتھ
    مزید 2 سے 3 منٹ پکائیں
    اب مزید 7 سے 10 منٹ پکائیں
    اب مزید 7 سے 10 منٹ پکائیں اور

    آدھا کلو چنوں کے اس پراسیس میں دو مرتبہ میٹھا سوڈا تو چنوں کا ذائقہ کہاں رہے گا چنے اب بھی کچے نہ رہے ہوں تو ذائقہ میٹھا سوڈا کا ہی باقی بچے گا۔

    بھائی میرے آپکو چنوں کی کیمسٹری معلوم ہونا ضروری ہے چنے پتھر ہوتے ہیں اور جو طریقہ آپ بتا رہے ہیں اس سے تو چنے 3 مرتبہ بھی میٹھا سوڈا لگانے سے اوپر سے تو نرم ہو ہی جائیں گے مگر اندر چھوٹی سی گٹکی سخت ہے رہے گی اور کچے چنے کا ذائقہ اور میٹھے سوڈا کا ذائقہ منہ کو ملے گا۔



    بھائی اگر آپ کا تعلق لاہور سے ہے تو یہ بھی بتا دیں کہ لاہور کونسے ایرا کے رہائشی رہ چکے ہیں، 11 سال سعودی عرب اور کینیڈا میں کب سے مقیم ہیں اگر مناسب لگے تو بتا دیں نہیں تو اگنور کر دیں۔ میرا تعلق لاہور شہر سے ہے۔

    1980 تک تو چکڑ چنے شوربہ والے ہی تھے اور اب بھی ہیں اور یہ گرم ہی کھائے جاتے ہیں، جن کی آپ بات کر رہے ہیں یہ بعد کی ریسپی ہے جو زیادہ تر سکولوں کے اندر اور باہر بیچے جاتے ہیں اور اسے

    ٹھنڈے چنے بھی کہتے ہیں ٹھندے ہی کھانے پڑتے ہیں۔
    شوربہ والے چکر چنوں کو اگر پانی کم کر کے ایک خاص ٹیمپرئچر پر رکھ کے مزید سکھا سکتے ہیں جو اس جیسے ہی بنیں گے جس کا آپ ذکر کر رہے ہیں۔



    بھائی صاحب یہ چکر چنے ٹھنڈے لکڑی کے ٹب میں رکھنے کا روایت سے دور تک کوئی واسطہ نہیں، بلکہ یہ اس میں اس لئے رکھ کر بیچے جاتے ہیں کہ یہ لکڑی کے ٹب میں پانی نہیں چھوڑتے اور جو چنوں میں بھی معمولی سی مقدار رہ جاتی ہے وہ لکڑی جذب کر لیتی ہے اسی لئے اس کے ساتھ ڈوئی بھی لکڑی کی استعمال کی جاتی ہے اگر ڈوئی کہ جگہ سٹیل یا سلور کا بڑا چمچ بھی استعمال میں لائیں گے تو لکڑی کے ٹب میں پڑے چنے ٹب میں پانی چھوڑنا شروع کر دیں گے۔ دھات کے برتنوں میں یہ اس لئے رکھ کر نہیں بیچے جاتے کہ یہ پانی چھوڑ دیں گے۔ اگر انہیں کھانا ہو تو دوپہر ایک بجے تک کھا لیں یا رات کو کھانے کا ارادہ ہو تو ریفریجریٹر میں رکھ دیں، ریہری یا دکان پر رات کو کھانے سے پرہیز کریں کیونکہ ایسڈ بننے کا خطرہ ہے۔

    آپکا جو طریقہ ہے وہ ناجانے آپ نے کس سے سیکھا ہے اسے ایک مرتبہ اسطرح کر کے دیکھیں۔

    سفید چنے چھوٹے کسی برتن میں ڈال کر رات کو رکھ دیں اور صبح ان کو ابالیں چاہیں تو کیتلی میں یا چاہیں تو پریشر کوکر کا استعمال دونوں میں وقت زیادہ نہیں لگے گا۔
    اگر ارجنٹ میں بنانے ہیں تو پھر میٹھا سوڈا لگا کر 2 گھنٹہ تک اسے پانی میں بگویا رہنے دیں اس کے بعد ابالنے کا عمل جاری کریں، ایک ہی ابال میں نرم ہو جائیں گے۔ پھر اس کے بعد آگے مصالحوں والا اپنا طریقہ استعمال میں لائیں۔ اگر کوئی بات مزاج سے باہر لگی ہو تو بندہ کی طرف سے معذرت۔

    باقی فیملی آج پاکستان جا رہی ہیں دو ہفتوں کے لئے جونہی واپس آئیں گے تو اہلیہ سے چکڑ چنے بنوا کر طریقہ ساتھ ساتھ تصاویر میں کیچ کر کے لگا دوں گا خاص رفی بھائی اور بابر بھائی کے لئے ۔

    والسلام
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں