الافلاج میں سعودی نے ریستوران کھول لیا

ابو حسن نے 'خبریں' میں ‏فروری 26, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415

    23 فروری ، 2018
    (اردو نیوز) الافلاج


    سعودی نوجوان عبدالرحمن الدوسری نے الافلاج شہر میں ریستوران قائم کرکے مقامی نوجوانوں کیلئے مثال قائم کردی۔ الدوسری ریستوران کے کھانے خود تیار کرتا ہے۔ اپنے بھائیوں کو بھی ریستوران کے کاموں میں شریک کئے ہوئے ہے۔

    الدوسری نے بتایا کہ شروع میں اسے یہ مشکل پیش آئی کہ رشتے دار اور دوست احباب عجیب و غریب نظروں سے دیکھتے تھے اور سعودیوں کیلئے اس قسم کے کاموں میں حصہ لینے کو معیوب سمجھ رہے تھے۔

    الدوسری نے بتایا کہ میں نے اس بات کی کوئی پروا نہیں کی۔ بری بات یہ ہے کہ انسان بیکار پڑا رہے۔ کوئی کام ایسا نہیں جسے معمولی و حقیر گردانا جائے۔

    60برس قبل ہمارے آباؤ اجداد اپنے کام خود ہی کیا کرتے تھے۔ حالیہ ایام میں مختلف کاموں کو حقیر گرداننے کے رواج نے ہمیں بے روزگار بنا دیا۔
     
    Last edited: ‏فروری 26, 2018
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    118
    الافلاج؟

    شہر، عمارت، محلہ؟؟
     
  3. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    شہر
     
  4. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    ایک سعودی کا کام کرنا بھی "خبر" ہے ۔ ابتسامہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    یہ کیا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

    اور اس کا مقصد کیا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    میرے خیال میں ایسی خبریں اس لیے دی جاتی ہیں کہ سعودی یوتھ کو کام کرنے کی ترغیب دی جاسکے۔ ورنہ تو یہ ایک عام سی بات ہے۔ بہت سے سعودی یہاں اپنی دکان ، مکتبہ وغیرہ چلا رہے ہیں۔
     
  7. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    متفق

    اگرایک جگہ کسی گڑھے میں پا نی کھڑ ا رہے تواس میں تعفن اورسڑاند پیدا ہو جاتی ہے۔ اگر پانی چلتا پھرتا رہے تو یہ تعفن پید ا نہیں ہوتااسطر ح وہ ا نسا ن جس کی ز ند گی میں تگ و دو، کو شش اور محنت نہیں ہے و ہ جمود کا شکار ہے اورجمود موت ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  8. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    میں یہی سوچ رہا تھا کہ آپ ہمیشہ دوسروں کی تحاریر شیئر کرتی ہیں، اگر آپ خود لکھیں تو ان سب سے بہتر لکھ سکتی ہیں اور یہ پوسٹ میری سوچ کو صحیح قرار دینے کے لئے کافی ہے۔ کوشش کیجئے مختلف مضامین پر اپنے تبصروں کو الگ مضمون کی شکل میں لکھنے کی، دیکھئے گا کہ پھر جو "کچھ دل سے" نکلے گا وہ واقعی شاہکار ہوگا۔
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 2
  9. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اسحق بھائی جی کی حالے؟ شکر ہے آپ نے بھی پوسٹ تو کی! کرتے رہیے گا، صحت کے لئے اچھا ہوتا ہے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    جزاک اللہ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    الحمداللہ ۔ شاہ جی
    مجلس کی "سیر" تو روز کا معمول رہی ہے۔ سیر کی اور چل دیے۔ ان شاءاللہ کوشش کرتا ہوں کہ بات حاضری سے آگے بھی بڑھے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    ہمیں آپ کی وہ پرانی والی اسپیڈ اب تک یاد ہے۔
     
  13. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جی بھائی بات آگے بڑھانے کی کوشش ضرور کریں تاکہ ہم مجلس کو پھر سے پہلے جیسا آباد کر سکیں۔
     
    • متفق متفق x 1
  14. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    خبر میں سعودی عرب کے ایک شہر الافلاج کا ذکر ہے۔ اس شہر کے بارے میں کچھ معلومات آپ کی دلچسپی کے لیے پیش کرتا ہوں۔
    یہ شہر ریاض سے وادی دواسر کے راستے میں آتا ہے۔ اور میرے خیال میں یہ ریاض سے کوئ 250 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہاں 1990 میں کسی کام کے سلسلے میں جانا ہوا تھا۔ اب تو شائد یہ شہر سعودی عرب کے دوسرے شہروں کی طرح کافی پھیل چکا ہوگا۔ لیکن اس وقت یہ ایک چھوٹا سا شہر تھا۔
    بہر حال وہاں کام وغیرہ ختم کرنے کے بعد یہ سوچا کہ ذرا اس شہر کی سیر بھی کر لی جاۓ۔ دوستوں نے کہا کہ چلیں آپ کو ایک پاکستانی ڈاکٹر صاحب سے ملواتے ہیں۔ وہ قریب ہی ایک سرکاری ڈسپنسری میں کام کرتے تھے۔ کافی عمر رسیدہ تھے۔ میں نے پوچھا کہ آپ کو یہاں کتنا عرصہ ہوا تو کہنے لگے کہ لگ بھگ 20 سال۔ اور جب میں یہاں آیا تھا تو ریاض ائرپورٹ سے مجھے اونٹ پر بٹھا کے یہاں لائے تھے۔ اب تو سڑکیں وغیرہ بن گئیں ہیں لیکن اس وقت تو یہاں کچھ بھی نہیں تھا۔ کوئ ہاسپٹل وغیرہ بھی نہیں تھا۔ صرف یہی ایک ڈسپنسری تھی۔
    اس دوران ہی دوستوں نے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ لیلی بھی اسی شہر میں رہتی تھی اور یہاں ایک غار بھی اس کے نام سے منسوب ہے۔ ڈاکٹر صاحب سے مل کر وہاں جانے کا قصد کیا۔ یہ غار شہر سے دور پہاڑوں کے درمیان واقع ہے، اور راستے میں وہاں جانے کے لیے ڈائرکشن کی تختیاں بھی لگي ہوئيں تھیں۔ اس غار کے بارے میں یہ بات وہاں یہ بات مشہور تھی کہ مجنوں یمن سے آکر وہاں رہا کرتا تھا۔ خیر وہ غار دیکھ کر ہم واپس آگۓ۔
    جس طرح اس جگہ جانے کے لیے راستے میں ڈائریکشن کے نشانات لگے ہوۓ تھے، ہم نے بھی اس بات پر یقین کر لیا۔ بلکہ اب سے تھوڑی دیر تک ہمیں اس بات کا یقین تھا۔
    جب سسٹر سیما آفتاب یہ تھریڈ لکھا تو ہمیں وہ سب یاد آگيا۔ ہم نے سوچا اس بارے لکھنے سے پہلے کچھ تحقیق کر لیں۔ تو معلوم ہوا کہ غار کا اصل مقام تو الغیل شہر میں ہے جو کہ الجوف میں واقع ہے، اور اس غار کا نام صرف ایک مماثلت ہے۔
    اس بارے میں تفصیل اس موقع پر دیکھی جا سکتی ہے۔



    upload_2018-2-26_23-10-10.png
     
    Last edited: ‏فروری 26, 2018
  15. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    لیلی کا شہر تیماء تھا جو کہ تبوک سے تقریبا اڑھائی سو کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، دس سال یہ ہماری گزرگاہ رہا ہے دیکھئے درج ذیل تھریڈ:

    بئر ھداج!
    http://www.urdumajlis.net/threads/33090/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بات الغیل کی ہو رہی تھی۔ اور یہ میرے خیال میں الجوف ہی میں واقع ہے۔
     
    Last edited: ‏فروری 26, 2018
  17. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    لیلی تیماء کی ہی تھی، مجنوں یمن سے آیا تھا
     
    • متفق متفق x 1
  18. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    افلاج کا نام یہاں لیلی افلاج بھی مشہور ہے۔ بہر حال یہ ایک غلط فہمی ہے۔
     
  19. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    جو کچھ خبر میں لکھا ہے یہ وہی ہے:LOL:

    جی آپکی بات درست ہے " ورنہ تو یہ ایک عام سی بات ہے۔ بہت سے سعودی یہاں اپنی دکان ، مکتبہ وغیرہ چلا رہے ہیں " اور دکان یا مکتبہ تو میں نے بھی دیکھے ہیں اور سب سے زیادہ حارس لیکن یہ بندہ خود سے پکاکر بیچ رہا ہے

    اور بقول اسکے "
    یہ مشکل پیش آئی کہ رشتے دار اور دوست احباب عجیب و غریب نظروں سے دیکھتے تھے اور سعودیوں کیلئے اس قسم کے کاموں میں حصہ لینے کو معیوب سمجھ رہے تھے "اور حالیہ ایام میں مختلف کاموں کو حقیر گرداننے کے رواج نے ہمیں بے روزگار بنا دیا
     
  20. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    اکثریت کو آپ " لیلی افلاج " کہتے ہی سنیں گے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں