سعودی عرب کی تیزی سے بدلتی ہوئی خارجہ و داخلہ پالیسی

Ishauq نے 'خبریں' میں ‏اپریل 3, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
    آجکل خبریں گرم ہیں کہ امت مسلمہ کے راہنما ملک سعودی عرب کی خارجہ و داخلہ پالیسی کا منظر عامہ تیزی سے بدلتا جا رہا ہے۔
    اس تبدیلی کی پیچھے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پالیسی ساز ذہن ہے۔ ان کے حالیہ دنوں میں سامنے آنے والے بیانات پہلی حکومتوں کی پالیسیوں سے بالکل متضاد ہیں۔ مثال کے طور پر،
    - ماضی میں مغربی ممالک کی ایما پر مسلم ممالک میں فنڈنگ کی گئی تاکہ خاص نظریہ کا پرچار کر کے روس کا داخلہ روکا جا سکے۔
    - انڈین ائرلائن کو اسرائیل تک براہ راست رسائی کے لیے سعودیہ کی فضا سے گزرنے کی اجازت دی گئی۔
    - ایک بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیل کو بھی اپنی سر زمیں کا حق ہے۔
    مذکورہ بالا بیانات ، اقدامات کو لے کر جہاں سعودی مخالف تھنک ٹینک سعودیہ کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں وہیں سعودی عرب کے حمایت میں بولنے والے خاموش ہیں۔ ان اقدامات کا تحفظ کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں۔
    ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ کیا خادم الحرمین الشریفین کی قیادت میں عام مسلمان مطمئن رہ سکے گا؟ سعودیہ کو اپنا راہنما ، امت مسلمہ کا محافظ تصور کرے گا؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 2
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    عجیب. کیوں خاموش ہیں. سامنے آؤ؟. کون لوگ ہو تسی : )
    اللہ ہدایت دے.
     
  3. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    ابتسامہ
    یا شیخ ، لوگ سامنے آگئے ہیں۔
     
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    یہ لوگ ہمیشہ ایسے ہی رہے ہیں. بلکل آمنے سامنے. منافقت کی زندگی نہیں گزارتے. ابتسامہ. تبصرہ کا انتظار ہے. آپ کی خوشی ہمیں عزیز ہے.

    اعتراضات کا جواب یہاں ہے.
    http://www.urdumajlis.net/threads/40259/#post-506297
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    جزاک اللہ خیرا ، آپ کی محبت کا۔
    خیر سے پوسٹ پڑھ کر ہی رسپانس کیا تھا ۔ ابتسامہ
    ویسے میرا یہ اعتراض نہی استفسار تھا۔ اور مجلس کے حوالے سے بھی خاص نہی تھا۔ بلکہ سوشل میڈیا کے حوالے سے عمومی ہے۔
    سوشل میڈیا پر بھی ان کا جواب خاطر خواہ نہی مل رہا۔ خیر سے میں ان لوگوں میں شامل نہی ہوں جو اطراف کا موقف سنے بغیر فورا حتمی فیصلہ کر لیتے ہیں۔
    ان معاملات میں پروپگنڈہ اپنی جگہ موجود ہو سکتا ہے مگر ابھی تک اس معاملہ میں حسن ظن ہی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    پروپیگنڈا سے انکارنہیں مگر مغر بی اخباروں میں ولی عہد کی بات کو من وعن نقل کیا جاتا ہے ۔ وہی خبر پاکستان تک پہنچتے تحریف سے کیا سے کیا ہوجاتی ہے ۔ المیہ ہے کہ ہم اختلاف کو مخالفت میں بدلنا جانتے ہیں ۔ تحقیق و انصاف کی ضرورت محسوس نہیں کرتے ۔ باقی جتنی وضاحت کی گئی ہے ۔ وہ معقول ہے ۔ اسی، نوے کی دہائی میں یہی کچھ ہوا تھا ۔ جب یورپ ، اور امریکہ میں مساجد ، اسلامک و شریعہ اکیڈمیز کی بنیادیں رکھی گئیں ۔اگر کسی کو وہابی ازم پر اعتراض ہے تو سوال یہ ہے کہ وہابییت ہے کیا؟ کیا اللہ کے رب خالق ، معبود حقیقی ہونے، اسماء و صفات میں بے مثل ہونے کے علاوہ. کوئی دوسرا نام ہے ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں