لطائف علمیہ ۔

ابوعکاشہ نے 'طنز و مزاح' میں ‏اپریل 27, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    کتاب الاذکیاء از / ابن جوزی رحمہ اللہ کے مطالعہ کے ساتھ ایک اور کتاب کا مطالعہ کیا تھا جس میں زیادہ مواد "لطائف علمیہ " سے لیا گیا اور باقی مصنف نے مختلف کتب سے ماخوذ کیا تھا
     
  2. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    ایک قصائی دبلی گائے کا گوشت بیچتا ہوا ناشی بغدادی کے سامنے سے گزرا
    اور وہ قصائی یہ آواز لگا رہا تھا

    کہاں ہے وہ شخص جو ( بازار میں) یہ قسم کھا کر آیا ہو کہ وہ نقصان نہ اٹھائے گا؟

    ناشی نے سن کر کہا اور تو اس کی قسم تڑوائے گا؟

    ---------------------------------------------

    ایک ذہین شخص نے مسجد میں داخل ہوکر نماز پڑھی

    اس دوران میں کسی نے اس کا جوتا چرا کرایک یہودیوں کے کنیسہ میں رکھ دیا جو کے مسجد کے قریب تھا

    اس شخص نے اپنا جوتا ڈھونڈنا شروع کیا تو کنیسہ میں رکھا ہوا پایا

    تو کہنے لگا تیرا برا ہو

    میں اسلام لایا تو یہودی بن گیا ؟
     
    Last edited: ‏اپریل 8, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بہت خوب. اچھا انتخاب ہے. بہتر ہے کہ نیا تھریڈ شروع کر لیں. جس میں اس نئی کتاب کا حوالہ اور تعارف بھی شامل کریں .
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  4. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    یحي بن اکثم جب بصرہ کے قاضی بنائے گئے تو انکی عمر تقریبا بیس سال تھی

    انکو اہل بصرہ نے کم درجہ خیال کیا

    ان میں سے ایک نے پوچھا قاضی صاحب کتنے برس کے ہیں ؟

    وہ سمجھ گئے کہ یہ عمر میں چھوٹا سمجھ رہے ہیں

    انہوں نے جواب دیا کہ

    میری عمر عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ سے زیادہ ہے جنکو رسول اللہ ﷺ نے فتح مکہ کے دن اہل مکہ پر قاضی بنایا تھا

    اور میری عمر معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے زیادہ ہے جنکو رسول اللہ ﷺ نے اہل یمن پر قاضی بنایا تھا

    اور میری عمر کعب بن سور الازدی سے زیادہ ہے جنکو عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اہل بصرہ پر قاضی بنایا تھا


    ------------------------------------------



    بعض فقہاء کے بارے منقول ہے ایک شخص نے ان سے دریافت کیا کہ

    جب میں اپنے کپڑے اتار کر نہر میں داخل ہوکر غسل کروں

    تو قبلہ کی طرف توجہ کروں یا دوسری طرف ؟

    توانہوں نے جواب دیا کہ

    اپنے کپڑوں کی طرف توجہ کرنا جو تم اتارو ( اور کنارے پر رکھے تو کوئی لیکر نہ بھاگ جائے )
     
    Last edited: ‏اپریل 8, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
    جیسا سوال ویسا جواب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  6. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    شیخ سعدی رحمہ اللہ سے ملنے ایک صاحب آئے اور شیخ سعدی گھر پر نہ تھے ، خادمہ نے انکی تواضع کی اور پھر وہ اسکو اپنا نام بتاکر واپس چلے گئے

    شیخ سعدی رحمہ اللہ شام کو گھر آئے تو

    خادمہ : آپکے کوئی دوست " غین الدین " آئے تھے اور آپکو نہ پا کر واپس چلے گئے

    شیخ سعدی : تعجب سے " غین الدین " ؟

    خادمہ : جی " غین الدین "

    شیخ سعدی : کچھ دیر سوچتے رہے پھر بولے اس نام کا شخص تو میرے حلقہ احباب میں کوئی نہیں

    خادمہ : جی اصل میں اسکی "عین " پر نقطہ ( تل ) تھا اسی لیے میں نے " غین الدین " بتایا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  7. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    متوکل نے ایک دن اپنے مصاحبین سے کہا کیا تم کو معلوم ہے کہ مسلمان عثمان رضی اللہ عنہ سے کیوں برا فروختہ ہوگئے تھے ؟ انہوں کہا نہیں

    اس نے کہا چند چیزیں ہیں ان میں ایک یہ کہ (رسول اللہ ﷺ کے بعد جب ابوبکر رضی اللہ عنہ خلیفہ ہوئے تو ) ابوبکر رضی اللہ عنہ ( منبر پر) رسول اللہ ﷺ کے مقام سے ایک سیڑھی نیچے کھڑے ہوئے پھر عمر رضی اللہ عنہ (جب خلیفہ ہوئے تو ) ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مقام سے ایک سیڑھی نیچے کھڑے ہوئے لیکن عثمان رضی اللہ عنہ (جب خلیفہ ہوئے تو ) منبر کی چوٹی پر چڑھ گئے

    عباد نے کہا اے امیرالمؤمنین آپ پرعثمان رضی اللہ عنہ کے احسان سے بڑاکسی کا احسان نہیں

    متوکل نے کہا وہ کس طرح ؟

    عباد نے کہا اسطرح کہ وہ منبر کے اوپر چڑھ گئے اگر وہ بھی وہی کرتے (کہ عمر رضی اللہ عنہ سے ایک سیڑھی نیچے کھڑے ہوتے)

    اور ہربعد میں ہونے والا خلیفہ پہلے سے ایک سیڑھی نیچے اترتا رہتا ؟

    توپھر آپ کو جلولا کے کنوئیں میں اتر کر خطبہ دینا پڑتا

    اس سے متوکل اور حاضرین ہنسنے لگے

    ( جلولا ایک مقام کا نام ہے جہاں ایک گہرا کنواں مشہور تھا)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  8. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415

    حمیدی سے مروی ہے کہ ہم سفیان بن عینیہ رحمہ اللہ کی خدمت میں بیٹھے تھے

    سفیان بن عینیہ رحمہ اللہ نے ہم سے " زمزم " والی حدیث بیان کی کہ وہ جس حاجت کی نیت سے پیا جائے گا،اللہ تعالی اسکو پورا کردے گا

    یہ سن کر ایک شخص اٹھ کر چلا گیا اور پھر واپس آیا اور

    سفیان بن عینیہ رحمہ اللہ سے کہنے لگا کہ اے " ابو محمد " کیا وہ حدیث جو زمزم کے بارے میں ہم سے روایت کی گئی ! صحیح نہیں ہے ؟

    سفیان بن عینیہ رحمہ اللہ کہا کہ صحیح ہے

    اس شخص نے کہا کہ میں اس نیت سے کہ آپ مجھے 100 احادیث سنا دیں !

    زمزم کا ایک ڈول پی کر آیا ہوں

    سفیان بن عینیہ رحمہ اللہ نے کہا بیٹھو اور پھر اسکو 100 احادیث سنائیں ، اللہ اکبر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بہت خوب بھائی
    کلرز نہیں دیے مگر لطیفہ پہلی پوسٹ میں موجود ہے. ابو حسن بھائی اور بھی دیکھتے رہیے. مکرر پوسٹ نا ہو جائے
     
    • متفق متفق x 1
  10. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    بھائی ہم نے تو رنگ بھر دئیے ہیں نہ:p

    واقعی میں مکرر ہوگئی ہے رنگوں کو چھوڑ کر:p

    إن شاءالله آئندہ دھیان رکھا جائے گا کہ پوسٹ مکرر نہ ہو

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    حجاج بن یوسف ایک دن اپنے لشکر سے الگ ہوگیا اور ایک اعرابی (دیہاتی) سے ملا اور کہا

    حجاج: اے معزز عرب! حجاج کیسا ہے ؟

    اعرابی: ظالم ہے غاصب ہے

    حجاج: پھر تم عبدالملک ( خلیفہ) کے پاس اسکی شکایت کیوں نہیں کرتے ؟

    اعرابی: اللہ اس پر لعنت کرے وہ اس سے بھی بڑا ظالم ہے اور غاصب ہے

    اتنے میں حجاج کا لشکر آپہنچا تو حجاج نے حکم دیا کہ اس بدوی کو بھی سوار کرلو

    انہوں نے سوار کرلیا، اعرابی نے لشکر والوں سے پوچھا یہ کون ہے ؟ انہوں نے کہا حجاج

    اعرابی نے یہ سن کر حجاج کے پیچھے گھوڑا دوڑایا اور آواز دی اے حجاج!

    حجاج: کیا ہے ؟

    اعرابی: دیکھنا وہ جو ہمارے اور تمہارے درمیان ایک راز کی بات ہوئی تھی وہ کسی سے کہہ نہ دیجیے گا

    اس پر حجاج ہنس پڑا اور اعرابی کوچھوڑ دیا


     
    Last edited: ‏اپریل 8, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  12. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    سعید بن یحیی اموی اپنے باپ سے نقل کرتے ہیں کہ

    قریش کے نوجوان تیر اندازی کی مشق کر رہے تھے

    تو ان میں سے ایک نوجوان نے جو ابوبکر اور طلحہ رضی اللہ عنہما کی اولاد میں سے تھا

    تیر چلایا جو ٹھیک نشانہ پر بیٹھا تو اس نے ( فخریہ ) کہا کہ میں ابن القرنین ( رسول اللہ ﷺ کے دو مصاحب خاص کا بیٹا ہوں )


    پھر دوسرے نے چلایا جوکہ عثمان رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے تھا وہ بھی نشانہ پر لگا تو اس نے ( فخریہ ) کہا کہ میں شہید کا بیٹا ہوں

    پھر ایک شخص نے جو آزاد کردہ غلاموں میں سے تھا نے تیر چلایا تو وہ بھی نشانہ پرٹھیک لگا تو اس نے کہا

    میں اس کا بیٹا ہوں جس کو فرشتوں نے سجدہ کیا تھا

    لوگوں نے پوچھا وہ کون ہے ؟ تو اس نے کہا آدم علیہ السلام

    ----------------------------------------

    اس پر مجھے اپنا اور پیر صاحب کا مکالمہ یاد آگیا جو میں نے اس مضمون میں درج کیا ہے

    میرا شجرہ نسب توآدم علیہ السلام سے ملتا ہے اور تم ابھی

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  13. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    ایک ظریف شخص نے کچھ لوگوں کی دعوت کی ان کے ساتھ ایک طفیلی بھی آ گئے

    اس شخص نے بھانپ لیا اور مدعوین کو یہ جتانے کے لیے کہ وہ پہچان گیا ہے

    اس طرح خطاب کیا کہ

    میں نہیں سمجھ سکا کہ میں کس کا شکریہ ادا کروں آپ صاحبان کا کہ میں نے آپ کو بلایا اور آپ
    تشریف لے آئے ؟

    یا ان صاحب کا جنہوں نے بغیر بلا ئے ہی آنے کی تکلیف برداشت کر لی؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  14. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    حجاج بن یوسف حقیقت میں ظالم شخص تھا. صحابی، تابعی میں سے بعض اس کے ظلم و شر سے نا بچ سکے. لیکن اس کی سیرت کے بہت سے واقعات متاثر کن ہیں. جن میں اس کی نرم دلی، عفو، رحم دلی نمایاں تھی. کیونکہ وہ اہل قرآن میں سے تھا.
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں