برقی یا الیکٹرک لیمپ سے مچھر مارنا

عطاءالرحمن منگلوری نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏مئی 14, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    آج کل مچھروں کی بہتات ہے جن سے نبرد آزما انسان نت نئے طریقے ایجاد کر رہا ہے.بازار میں ایسے لیمپ موجود ہیں جن کی روشنی مچھر کو اپنی طرف راغب کرتی ہے جب کہ قریب جانے پر مچھر جالی سے ٹکراتے ہی جل جاتا ہے.
    سوال یہ ہے کہ اس طرح کرنٹ لگانا یا جلائے جانا کیسا ہے؟عموما مساجد میں بھی یہ لیمپ لگا دیے جاتے ہیں اور ٹس ٹس کی آواز کے ساتھ مچھر جو زد میں آجاتے ہیں' جلتے مرتے رہتے ہیں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    موذی جانور کو مارنا جائز ہے۔
    البتہ جلا کر مارنے کی حدیث شریف میں ممانعت ہے۔
    شیخ ابن باز رحمہ اللہ نے بھی ایک فتوے میں حشرات کوجلا کر مارنے کی بجائے دوسرے طریقے اختیار کرنے کا کہا ہے۔
    https://binbaz.org.sa/fatwas/6330/حكم-قتل-الحشرات-الموذية-بالنار
    اس الیکٹرک لیمپ کے بارے میں آپ بہتر جانتے ہوں گے کہ یہ آگ کا شعلہ پیدا کرتا ہے یا بجلی کے کرنٹ سے مچھر مرتا ہے۔ اگر کرنٹ کی بات ہے تو یہ آگ نہیں۔
     
    Last edited: ‏جنوری 13, 2019
    • متفق متفق x 1
  3. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    جس جالی سے مچھر ٹکراتا ہے اس جالی کو اس اسطرح ڈیزائن کیا ہوتا ہے کہ ایک حصہ میں منفی اور دوسرے حصہ میں مثبت کرنٹ دوڑ رہی ہوتی ہے۔
    جالی کو مچھر کے ٹکراتے ہی وہ بجلی کے جھٹکے سے ہی مر جاتا ہے اور پھٹ جاتا ہے۔ مارنے پر کوئی ممانعت نہیں۔

    والسلام
     
  4. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    الیکٹرک لیمپ میں مچھر مکھی وغیرہ جل کر نہیں مرتے بلکہ کرنٹ کی وجہ سے انکا جسم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتا ہے۔ (یہ ایک رائے ہے)
    اگر اس لیمپ پہ آنے والے پتنگوں کا جلنا ہی فرض کر لیا جائے تو
    پھر دیے ، چراغ اور شمع پہ بھی پروانے جل جاتے ہیں، تو کیا انہیں بھی یہ کہہ کر گل کر دیا جائے گا کہ پتنگے ان سے جل کر خاکستر ہوتے ہیں؟
    ایک ہے آپ کسی کو آگ میں جھونک دیں یہ منع ہے۔
    اور ایک ہے کہ آپ آگ جلاتے ہیں تو کوئی اس میں آکر جل جاتا ہے، اس میں آگ جلانے والے پہ بار نہیں۔
    بلکہ کہا جائے گا:
    کیوں جل مرتے ہیں شمع پر
    پوچھو تو ذرا پروانوں سے
     
    • متفق متفق x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں