اسحاق ڈار کے خلاف آن لائن پٹیشن برطانوی حکومت کی جانب سے گمراہ کن قرار دے کر مسترد کر دی گئی

عائشہ نے 'خبریں' میں ‏ستمبر 14, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کچھ بدزبان لوگوں نے سوچا شاید پاکستان کی طرح باہر بھی بدزبانی اور بہتان کا وار کام کر جائے۔ آن لائن پٹیشن شروع کی گئی، اسی ہزار لوگوں کے دست خط حاصل کیے گئے اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سابق پاکستانی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ڈی پورٹ کیا جائے۔
    برطانوی حکومت نے تحریری جواب جاری کیا ہے کہ اس آن لائن پٹیشن میں جھوٹے، گمراہ کن اور غلط الزامات ہیں جن کی بنیاد پر کوئی کاروائی نہیں ہو سکتی۔
    The statement said that the petition online against Ishaq Dar included “libellous, false or defamatory information” which could not be relied upon to take action against Ishaq Dar.
    امید ہے سوشل میڈیا پر ہر پٹیشن پر دست خط کر دینے والے "پڑھے لکھے جاہل" آئندہ کسی پر الزام لگاتے وقت ثبوت ڈھونڈنے کو تھوڑا وزن دیں گے۔ جس پارٹی نے بدزبانی اور بہتان بازی کی یہ روایت شروع کی ہے وہ پاکستان میں ہی یہ سب کر سکتی ہے کیوں کہ یہاں انصاف بکتا ہے۔
    خبر کی تفصیل : https://www.thenews.com.pk/latest/368564-uk-rejects-petition-seeking-ishaq-dars-deportation
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بہت عجیب بات ہے۔ اس طرح کی پیٹیشن کو تو کوئ حکومت بھی نہیں مانے گی۔ اسحق ڈار وزیر اعظم کے جہاز میں بیٹھ کر کسی کانفرنس کے بہانے ملک سے بھاگے اور پھر واپس نہ آۓ بلکہ برطانیہ کو اپنا ٹھکانہ بنا لیا۔ اب ان کا معاملہ عدالت میں چل رہا ہے۔ اور میرا خیال ہے کہ برطانوی حکومت انہیں پاکستان کے حوالے نہیں کرے گی کیونکہ ہمارا برطانوی حکومت سے اس طرح کا کوئ معاہدہ نہیں ہے۔
     
    Last edited: ‏ستمبر 15, 2018
    • متفق متفق x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت اچھا کیا یہاں واپس نہ آکر، جس ملک میں جنگل کا قانون ہو وہاں آنے کا فائدہ۔اگر ایک فوجی ڈکٹیٹر ملک کا آئین معطل کر کے نو سال یہاں فساد مچا کر کمردرد کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ پر باہر جا سکتا ہے تو ایک سویلین کیوں نہیں؟ اسحاق ڈار نے بہت اچھا کیا۔ جس ملک کا موجودہ صدر پی ٹی وی پر حملہ کیس میں استثنا لے کر منہ چھپاتا پھرے وہاں سابقہ وزیر کو بھی حق ہونا چاہیے کہ آرام سے بڑھاپا گزارے۔ اگر ان کے پاس اتنے ہی ثبوت ہیں تو برطانوی حکومت کو دے کر اسے لے آئیں، جیسا کہ حکومت نے پٹیشن کے جواب میں لکھا ہے۔
    ابھی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے لیے بھی برطانوی حکومت کے پاس جانا ہے وہاں بھی پتہ چل جائے گا۔ حالت تو یہ ہے کہ احتساب عدالت کئی مہینے سے پوچھ رہی ہے ملکیت کا ثبوت لائیں اور نیب پراسیکیوٹر کی حالت پتلی ہے۔
     
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    ایک غلط بات کو دوسری غلط بات سے جسٹیفائ نہیں کیا جاسکتا۔ جس فوجی ڈکٹیٹر کے دور کی بات کر رہی ہیں۔ اس کے دور تک اور پھر اس کے بعد کے دونوں پارٹیوں کے ادوار کو دیکھ لیں ۔ اس وقت آپ پر ملکی اور غیر ملکی قرضے کتنے تھے اور اس کے بعد ان میں کتنا اضافہ ہوا۔ اور جہاں تک اس کے ملک سے باہر جانے کی بات ہے تو وہ بھی انہی کے دور میں گيا تھا۔ کہنے والے فورا کہہ دیں گے کہ ان پر دباؤ تھا۔ جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ وہ خود کمزور تھے کہ دباؤ میں آ گۓ۔
    ذرا اس سے آگے چلتے ہیں۔ ہمارے ملک میں ہر چور ڈاکو قاتل وغیرہ کو یہ حق ہونا چاہیے کہ واردات کرنے کے بعد ملک سے باہر چلا جاۓ اور پھر کسی دوسرے ملک میں چین کی بنسی بجاتا رہے۔ بات سیاستدانوں تک ہی کیوں محدود رہے۔
    جہاں تک استثنی کی بات ہے تو گو کہ یہ بات غلط ہے لیکن آپ کا آئين اس کی اجازت دیتا ہے۔ اور اسی استثنی کا فائدہ زرداری صاحب نے بھی اٹھایا تھا۔ اور اس وقت تو کسی نے اعتراض نہیں کیا تھا۔
    برطانوی حکومت کی بات کریں تو پھر یہ معاملہ اتنا آسان نہیں ہے۔ الطاف حسین کے گھر سے خطیر رقم برآمد ہوتی ہے۔ لیکن کچھ عرصہ کے بعد اس کیس کو برطانوی حکومت کی جانب سے دبا دیا جاتا ہے۔ ی۔ اور اس کے خلاف کوئ ایکشن نہیں لیا جاتا۔ہی کچھ دوسرے لوگوں کے ساتھ ہو سکتا ہے ویسے اب تو میرے خیال میں برطانوی حکومت سے ملزمان کی حوالگي کے معاہدے کی بات چل رہی ہے۔
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جب بات جنرل پرویز کے زمانے میں بہتی دودھ شہد کی نہروں تک پہنچ جائے تو سیاسی دلائل ہنسی میں دب جاتے ہیں۔ منی بجٹ کے زمانے میں ہنسنے ہنسانے کے ایسے نادر مواقع ضائع نہیں کرنے چاہییں۔
     
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    یہ تو میں نے کہیں نہین کہا۔ آپ تو ماشاء اللہ پڑھی لکھی ہیں۔ ذرا ان ادوار کے اعداد و شمار اٹھا کر دیکھ لیں۔ صرف ملکی اور بیرونی قرضوں کا جائزہ لے لیں اور یہ دیکھ لیں کہ اس دور میں روپے کی قدر دوسرے ممالک کی کرنسی کے مقابلے میں کیا تھی تو میری بات واضح ہو جاۓ گی۔

    اللہ تعالی آپ کو ہنستا اور مسکراتا رکھے۔ دلائل تو آپ کے بھی زبردست ہیں۔ پی ٹی وی حملہ کیس اور مالی بدعنوانی آپ کے نزدیک برابر ہیں۔ ایک بندہ قانونی طریقے سے ملک سے گیا اور حکومت وقت نے اسے جانے بھی دیا۔ اور دوسرا بندہ جس پر ملکی وسائل لوٹنے کا الزام ہے وہ کسی اور بہانے سے ملک سے فرار ہوا۔ اور اسے فرار کرانے میں اس وقت کی حکومت کا بھی ہاتھ تھا۔ یہ دونوں باتیں بھی آپ کے نزدیک برابر ہیں۔
    حملہ تو ان لوگون نے بھی سپریم کورٹ پر کیا تھا۔ اس کا کیا بنا؟ وہ حملہ تو عین جمہوریت تھا شائد۔
     
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پتہ نہیں کس کسی کی بات ہو رہی ہے۔ بندی نے تو کافی دن تک اس موضوع پر بات کی تھی
    http://www.urdumajlis.net/threads/12520/
    ایک بندہ جس نے استثنا نہیں لیا، اس کا ذکر آپ نے نجانے کیوں نہیں کیا؟ اس کے بعض ساتھی اس سے اسی لیے الگ ہو گئے کہ اس نے استثنا کیوں نہ لے لیا؟
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    1999 میں آئین پر ڈاکا مارنے والے، قوم کے بچے امریکا کو بیچ کر ڈالر کمانے والے، اور اپنی کتاب میں فخریہ اس کا ذکر کرنے والے کو یہ حق پہلے ہی مل چکا ہے۔ یہی میں بھی عرض کر رہی ہوں کہ جب تک یہاں جنگل کا قانون ہے، جو انسان افورڈ کر سکتے ہیں وہ نکل لیں تو بہتر ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں