نعت مُفلسِ زندگی اب نہ سمجھے کوئی

سیما آفتاب نے 'حمد و نعت' میں ‏اپریل 20, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    مُفلسِ زندگی اب نہ سمجھے کوئی
    مجھ کو عشقِ نبی اِس قدر مل گیا
    جگمگائے نہ کیوں میرا عکسِ دُرُوں
    ایک پتھر کو آئینہ گر مل گیا

    جس کی رحمت سے تقدیرِ انساں کُھلے
    اُس کی جانب ہی دروازہء جاں کُھلے
    جانے عمرِ رواں لے کے جاتی کہاں
    خیر سے مُجھ کو خیر البشر مل گیا

    محورِ دو جہاں ذات سرکار کی
    اور مری حیثیت ایک پرکار کی
    اُس کی اِک رہگزر طے نہ ہو عمر بھر
    قبلہء آرزو تو مگر مل گیا

    جس طرف سے بھی گزریں مری خواہشیں
    مجھ سے بچ کر نکلتیں رہیں لغزشیں
    جب جُھکائی نظر، جُھک گیا میرا سر
    نقشِ پا اُس کا ہر موڑ پر مل گیا

    ذہن بے رنگ تھا ، سانس بے روپ تھی
    روح پر معصیت کی کڑی دھوپ تھی
    اُس کی چشمِ غنی رونقِ جاں بنی
    چھاؤں جس کی گھنی وہ شجر مل گیا

    جب سے مجھ پر ہُوا مصطفےٰ کا کرم
    بن گیا دل مظفرؔ چراغِ حرم
    زندگی پھر رہی تھی بھٹکتی ہوئی
    میری خانہ بدوشی کو گھر مل گیا

    صلی اللہ علیہ وسلم

    کلام: مظفر وارثی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اچھی نعت ہے،ہمیشہ کی طرح اس بار آخری شعر میں حضرت لڑکھڑا گئے!
    کرم تو ہر حال میں اللہ کا ہی ہوتا ہے!
     
    • متفق متفق x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  3. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    بہت خوب

    کیا نبی کے لیے لفظ عشق درست ہے ؟
    میرے علم کے مطابق لفظ عشق سے اجتناب زیادہ بہتر ہے (اللہ اعلم)
     
    Last edited: ‏اپریل 24, 2018
    • متفق متفق x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ لفظ شاعر نے استعمال کیا ہے، ناقل اس کا ذمہ دار نہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    تو اس اصول کی رو سے انسانوں کو برائے کرم کہنا حرام ہوگیا؟ : )
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت پیاری نعت شریف شریک مجلس کرنے کا بہت شکریہ سسٹر، میں اسے بزبان شاعر سنتی رہتی ہوں۔اہل ذوق کے لیے ربط حاضر ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    سسٹر بہت اچھی نعت ہے۔ شئر کرنے کا شکریہ۔ جزاک اللہ خیرا
    خیال تو آپ کا درست ہے۔ لیکن مجموعی طور پر نعت بہت اچھی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    نہیں!
     
  10. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    جزاک اللہ خیرا بہنا
     
  11. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    شکریہ پسندیدگی کا ۔۔۔ وایاک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں