یہ عدد چار کا شور کیسا

ساجد تاج نے 'گپ شپ' میں ‏جنوری 20, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    #بیویوں کی تعداد کا اس کے ناموں کے حروف کی تعداد سے ہی اشارہ ملتا ہے!

    #بیگم میں چار حروف___ب_ی_گ_م
    #بیوی میں چار حروف___ب_ی_و_ی
    #زوجہ میں چار حروف___ز_و_ج_ہ
    #ناوی میں بھی چار حروف_(پشتو)__ن_ا_و_ی
    #نساء میں بھی چار حروف۔ن-س-ا-ء
    #اورWIFEمیں بھی چار حروف ہیں__w_i_f_e
    حتیٰ کہ ان سب ناموں سے بننے والی #دلہن میں بھی چار حروف۔د۔ل۔ہ۔ن
    ان سب ناموں کے حروف کی تعداد سے یہی اشارہ ملتا ہے کہ #بیویاں چار ہی ہو!
    اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو چارچار شادیاں کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں!
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 3
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    118
    چار چار شادیاں۔۔۔۔۔ یا چار بیویوں کی توفیق کی دعاء دے رہے ہیں۔؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415

    لیکن اگر تمہیں برابری اورعدل نہ کرسکنے کا خوف ہو تو ایک ہی کافی ہے یا تمہاری ملکیت کی لونڈي ، یہ زيادہ قریب ہے کہ تم ایک طرف جھک پڑنے سے بچ جاؤ النساء ( 3 )
     
    • متفق متفق x 4
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    میرے خیال میں یہ اسلامی تعلیمات کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے اس لئے ایسی تحاریر سے گریز کرنا چاہئے۔
     
    • متفق متفق x 1
    • غیر متفق غیر متفق x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    یقینا یہ آیت ان لوگوں کے لیے جو انصاف نہ کر سکتے ہو‍ں. لیکن جو کر سکتے ہوں ان کو چار شادیاں کرنے سے منع نہیں کیا گیا.
     
  6. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    مزاح اڑانے والی بات کہاں سے آگئی بھائی. مزاح تو ایک طرف تھا لیکن یہ کہنا کہ یہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اس پر تھوڑی روشنی ڈال دیں تاکہ کچھ رہنمائی ہو جائے ھم کم علم لوگوں کی.
     
  7. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    ایک سےزیادہ شادیاں کرنا مطلوب ہے لیکن اس کے لیے مندرجہ ذيل شرط ہے کہ

    انسان کے پاس مالی ، بدنی ، اوربیویوں کے مابین عدل وانصاف کرنے کی طاقت وقدرت ہو توپھر وہ دوسری شادی کرسکتا ہے ۔

    اس لیے کہ تعدد زوجات سے ان عورتوں کی حفاظت ہوگی جن سے شادی کی جائے ، اورپھر اس میں لوگوں کا ایک دوسرے کے ساتھ تعلق بھی بڑھے گا ، اورکثرت اولاد بھی ہوگي جس کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنے فرمان میں اشارہ کیا ہے کہ

    فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے

    تم زيادہ محبت کرنے والی اورزيادہ بچے جننے والی عورتوں سے شادی کرو


    اوراس کے علاوہ بھی بہت سی مصلحتیں اورحکمتیں ہیں ، لیکن اگر انسان ایک سے زيادہ شادیاں فخر اورپھر چیلنج کی بنا پر کرے تویہ اسراف میں شامل ہوتا ہے جس سے منع کیا گيا ہے ۔

    قال تعالى : وَلا تُسْرِفُوا إِنَّهُ لا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ

    اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے

    اوراسراف و زيادتی سے کام نہ لو یقینا اللہ تعالی اسراف اورفضول خرچی کرنے والوں سے محبت نہيں کرتا
     
    • متفق متفق x 1
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    لوگوں نے صرف اسی سنت کو اسلام سمجھ لیاہے.اور بھی سنتیں ہیں. جن پر عمل کی اشد ضرورت ہے. بعض تو ایسے بھی نظر آئے کہ مرتے دم تک اس فرض کو ادا کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں. جبتک زبان ذکر الہی کے لیے ساتھ نہیں چھوڑ دیتی، اجر و ثواب کی ضرورت ہے، تو بہت سے بے کس، یتیم بے سہارا بچوں کا سہارا بن جائیں. اجر بھی اور دعائیں بھی ملیں گی. اور یہی طریقہ سلف کا رہا ہے.
     
    • غیر متفق غیر متفق x 1
  9. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    علم تو میرا بھی کم ہے اس لئے تاحال یہ سمجھ نہیں سکا کہ یہ تھریڈ لکھنے کا مقصد مذاق کرنا تھا یا ثواب حاصل کرنا؟
     
  10. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    سو فیصد متفق
    لیکن میرا سوال پھر وہیں پر ہے کہ اگر سب کے درمیان حسن سلوک رکھا جائے اور برابری کا حق دیا تو کیا کرنا منع ہے؟
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  11. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    عکاشہ بھائی ماشاءاللہ آپ کا علم مجھ سے زیادہ ہو گا. لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ جس چیز کے بارے میں بات ہو رپی ہو اسی کا جواب دینا ہی ٹھیک ہوتا ہے نا کہ یہ کہنا کہ سنت صرف یہی نہیں ہے. بات چار شادیوں کی ہو رہی ہے میں یہی کہہ رہا ہوں کہ اگر حقوق سب کے دئیے جائیں تو چار کرنے میں کوئی حرج نہیں. یتیموں اور بے سہارا بچوں کو سہارا دینا دینے کا اجر بھی بہت زیادہ ہے لیکن دو بچوں کو مکس اپ نہیں.کیا جا سکتا ہے. جزاک اللہ خیرا
     
  12. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    مقصد تھوڑا مزاح اور گپ شپ تھا
     
    • متفق متفق x 1
  13. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    یہی میرا کہنا تھا کہ آپ جیسے پائے کے آدمی کے لئے مزاح اور گپ شپ کے لئے اسلامی احکامات و تعلیمات کو موضوع بنانا مناسب نہیں، کہاں آپ کے باقی تھریڈ قرآنی آیات اور احادیث سے مزین اور کہاں ایک اسلامی حکم کو ثابت کرنے کے چار کے عدد کی بودی تاویل!
     
    • متفق متفق x 1
  14. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جواب نہیں دیا. کیونکہ اس کی ضرورت نہیں تھی. بلکہ معاشرہ کا ایک عمومی مزاج ذکر کیا تھا.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت خوب!

    اس دعا کے نتیجے میں صاحب تحریر کی تین عدد امیاں آ جائیں گی۔ اور تکنیکی لحاظ سے مسلمانوں میں سب خواتین بھی آتی ہیں۔ مجھے خوشی ہوگی اگر اس دعا کے ذریعے بیوہ ومطلقہ خواتین کو دوبارہ زندگی کی طرف لوٹنے کا حق ملے۔
     
    Last edited: ‏جنوری 22, 2019
    • متفق متفق x 1
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میرے خیال میں یہ ہلکی پھلکی مزاحیہ تحریر ہے اسی لیے گپ شپ میں ہے۔ اس میں اگر کسی کا مذاق ہے توعلم اعداد کی بنیاد پر پراسرار باتیں کرنے والوں کا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  17. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    118
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ترکی میں بھی ایسی صورت حال پیش آ چکی ہے کیوں کہ وہاں دوسری شادی پر آئینی پابندیاں ہیں۔ اس لیے ترک مرد خفیہ شادی کر لیتے ہیں اور ایسی بیوی اور اس کے بچوں کو کبھی بھی اصل بیوی جیسے حقوق نہیں ملتے اس لیے وہاں خواتین کی ایک تحریک چار شادیوں کے حق کی مہم چلا رہی ہے۔ تا کہ خفیہ بیویوں اور ان کے بچوں کو عائلی حقوق مل سکیں۔ انسان جہاں بھی خالق و مالک کی شریعت سے بھاگتا ہے برا پھنستا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  19. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    جب سو فیصد متفق ؟ تو یہ لیکن کہاں سے بیچ میں آگیا ؟;)

    بات تو وہیں ختم ہوجاتی ہے


    محترم ! تعدد زوجات کی شرائط پوری ہیں تو منع کوئی بھی نہیں کررہا ، آپ جواب کو سمجھ کر بھی نہیں سمجھ رہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    گپ شپ کے سیکشن میں اس تھریڈ کو لگانے کا مقصد گپ شپ ہی تھا نا کہ یہ سمجھنا تھا کہ اس سے اسلامی تعلیمات کا مذاق اڑانا تھا. اہل علم زیادہ بہتر سمجھتے ہیں کہ یہ اسلام کی تعلیمات کے زد میں آتا ہے کہ نہیں. اس لیے مزید بحث سے گریز کروں گا. عادت پڑی ہے گپ شپ لگانے کی پر بھول بیٹھا جب لوگ بدل جاتے ہیں تو عادتیں بھی بدل لینی چاہیے.
    علم میں کچا ہوں اس لیے بحث کروں گا تو بیوقوف ہی کہلاؤں گا. اس لیے معافی دیو منوں تے جان دیو ایتھوں ابتسامہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں