کیا یہ نا انصافی نہیں ؟

خادم خلق نے 'ادبی مجلس' میں ‏مئی 20, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    بسم اللہ الرحمان الرحیم

    السلام علیکم !

    جی ھماری یونیورسٹی میں نمبر دینے کا قاعدہ بڑا عجیب ھے ۔ آپ سوچیں گے وہ کیسے؟
    وہ ایسے کہ assignments میں جو دوسروں کی مدد کرتا ھے اسے سب سے کم نمبر دیئے جاتے ہیں ۔ اب ھمارے اعجاز بھائی کی ہی مثال لے لیجیئے ۔سب دوستوں سے assignments کرنے میں تعاون کرتے ہیں بلکہ یوں کہیئے کہ آدھے سے زیادہ assignment حضرت خود کر کے دیتے ہیں ۔ یعنی نمبر یوں آنے چاہیئیں کہ اعجاز بھائی سب سے آگے لیکن حقیقت کچھ اور ھوتی ھے ۔ آپ کو سب سے کم نمبر ملتے ہیں‌۔

    اور دوسری بات آپ سے پوچھوں کہ کیا سب سے زیادہ پڑھنے والے کو سب سے زیادہ نمبر ملنے چاہیئیں ؟ تو یقیناً آپ سب جواب دین گے کہ ھاں ۔
    لیکن ایسا ضروری نہیں ۔ اب پھر اعجاز بھائی کو ھی لے لیجیئے ۔جب بھی فون کیا جائے کہ کیا ھو رھا ھے تو کہتے ہیں پڑھ رھا ھوں ۔ اور ایک ھم ہیں کہ پڑھنے کا style اتنا comfortable کہ کتاب کو ھاتھ لگانے کی زہمت ھی نہیں‌کرتے ۔ اب اگر میرا اور اعجاز بھائی کا موازنہ کیا جائے تو اصول کے مطابق اعجاز بھائی کو زیادہ نمبر ملنے چاہیئیں ۔ مگر اصلیت پھر مختلف ھے ۔ پھر میں‌ بازی لے جاتا ھوں‌ اور اعجاز بھائی منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں ۔اعجاز بھائی کہ اس set back کی وجہ یہ ھے کہ اعجاز بھائی اتنا پڑھتے ہیں کہ پہلے پڑھی ھوئی چیزیں بھول جاتے ہیں اور صرف نئی والی یاد رھتی ہیں ۔


    اب مجھے بتائیے کہ کیا یہ نا انصافی نہیں ھے ؟
    :00006:
     
  2. محمداسد

    محمداسد -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 5, 2007
    پیغامات:
    102
    وعلیکم السلام زید بھائی!

    ہمارے استاد محترم فرمایا کرتے تھے کہ کامیابی حاصل کرنے کے دو اصول ہیں۔ ذہانت اور محنت
    جو شخص ذہین ہوتا ہے اسے کم محنت کرنا پڑتی ہے اور وہ کامیاب ہوجاتا ہے۔ جب کہ جو شخص کسی قدر کم ذہین ہوتا ہے اس کو مسلسل محنت اور جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔
    اگر ذہین شخص محنت نہ کرے تو وہ اپنی ذہانت کھوبیٹھتا ہے۔ لیکن مسلسل محنت کرنے والا ایک دن ضرور ذہین بن جاتا ہے۔
    اور میرا یقین ہے کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ اس لیے اعجاز بھائی کی محنت بھی ایک دن ضرور رنگ لائے گی۔

    اور اللہ نے چاہا تو ایسا پکا رنگ آئے گا کہ ان کی جگہ آپ دیکھتے رہ جائیں گے۔ :00006:
     
  3. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    جی میں اعجاز بھائی کا مذاق تو نہیں اڑا رھا تھا ۔ بس کہنے کا مقصد یہ تھا کہ میرے مقابلے میں اعجاز بھائی بہت محنت کرتے ہیں لہٰذا انہیں زیادہ نمبر ملنے چاہیئیں ۔ یہ بھی نہیں کہ میں بالکل نہیں پڑھتا ۔ میں‌بھی محنت کرتا ھوں‌ لیکن اگر اعجاز بھائی سے موازنہ کرایا جائے تو وہ تقریباً‌ نہ کے برابر ھوگی ۔ اور ویسے بھی میں اللہ تعالٰی کے قول کے مطابق ھی بات کر رھا ھوں :

    لیس لل انسان الا ما سعٰی

    انسان کیلئے اتنا ھی ھے جتنی اس نے کوشش کی ۔
     
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام
    زید بھائی آپ بہتر جانتے ہیں کہ مجھے ہر وقت پڑھائی کی فکر رہتی ہے۔ لیکن ان شاء اللہ فائنل امتحان میں دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔ ؟؟؟
     
  5. جاسوس

    جاسوس -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 4, 2007
    پیغامات:
    356
    بوت نا انصافی ہے،،،
     
  6. nomi_khan

    nomi_khan -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    1,201
    کتنے آدمی تھے کالیا؟
     
  7. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261

    تینوں مر گئے
    تینوں مر گئے​
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ہا ہاہا

    ویسے زید بھائی آپ بہت اچھا لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لکھتے رہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  9. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    ارے زید بھائی

    پھر کیا ہوا؟؟

    کیا اب بھی اعجاز بھائی ۔ ۔ ۔ ارے نہیں اب تو انہوں نے گھر سے نکلنا ہی چھوڑ دیا
     
  10. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    اعجاز بھائی نے میرے مشورے پر دوسروں کی مدد کرنا چھوڑ دیا ھے ۔ اور یقین مانیئے اس ھدایت پر عمل کرتے ہی اعجاز بھائی کے ایک assignment میں 100/100 نمبر آئے ہیں ۔
     
  11. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    واہ پائن واہ بوت آلا۔ ۔ ۔

    تسی تے گریٹ اؤ تے چھا گئے اؤ ٹھا کر کے
     
  12. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    شکریہ پائن۔
     
  13. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    بہت خوب زید بھائی ۔ایسے ہی نیک مشوروں سے نوازتے رہا کریں ۔ اعجاز بھائی لگتا ہے دوسروں کی مدد میں اپنی تیاری نہیں‌کرپاتے ہونگے امتحان کی ۔اللہ تعالیٰ آپ جیسا دوست سب کو ایک ایک ہی عطا کرے ۔کیونکہ اگر آپ جیسا ہوا تو ایک ہی کافی ہے ۔:00016:
     
  14. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جی ہاں !! لیکن ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔ اصل میں مسئلہ یہ ہے کہ کمپیوٹر کا جو ہوم ورک ہوتا ہے اس میں ہمارا کام html پر ہوتا ہے اگر سٹائل اور کوڈنگ ایک جیسی ہو تو پھر ظاہر ہے مار تو پڑے گی۔ اس لئے میں نے طریقہ بالکل منفرد کرلیا ہے۔
     
  15. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    جی ھاں محترم اعجاز بھائی کا assignment میں نے دیکھا تھا ۔ ھم لوگوں سے مختلف تھا ۔ یقین جانیئے میں نے دیکھ کر ھی اندازہ لگایا تھا کہ آپ بہت زیادہ نمبر ملنے والے ہیں ۔
     
  16. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    نیک کام کیا ۔ :00001:

    مشورہ تو بھائی آپ کا ہی تھا نہ ۔ثواب میں‌حصہ آپ کو بھی ملے گا ان شاءاللہ ۔کسی کو صحیح‌راستہ کی طرف گائیڈ کرنا بھی تو نیکی شمار ہوتی ہے نہ ۔
     
  17. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    جی کچھ دنوں میں فائنل کا بھی نتیجہ آنے والا ھے ۔ اس میں دیکھتے ہیں‌ کیا ھوتا ھے ۔
     
  18. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    خادم بھائی کیا ہوا؟فائنل کا نتیجہ آیا نہیں؟؟؟؟
     
  19. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    ہمیں یہ تو پتہ نہیں کہ نتیجہ کیا آنا ہے مگر

    دعا ہے

    سب کو 100/100 نمبرز ملیں تاکہ سیکنڈ اور تھرڈ کا فلور خالی ہو اور ہم وہاں کھڑے ہوکر مبارکباد دیں :00032:
     
  20. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946

    فورم پر جو یونیورسٹی کا باقاعدہ سیکشن ھے ۔ اس میں مختلف کورسس کے نتائج کے بارے میں ھر چند آگاھی فراھم کی جاتی ھے ۔
    اب چونکہ ھر کورس کا الگ سیکشن ھے اس لئے میں یہاں سب کے لنک تو دینے سے رھا ۔ بہتر یہی ھے کہ آپ کو اگر معلومات حاصل کرنی ھوں اس سیکشن میں دیکھ لیں ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں