پرنسپل کے نام درخواست

اعجاز علی شاہ نے 'طنزیہ و مزاحیہ نثری تحریریں' میں ‏مئی 31, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    ایک ہفتہ کیلئے چھٹی​

    بخدمت جناب پرسنپل صاحب!

    جناب عالی!

    مودبانہ گذارش ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے میں گھر میں کمپیوٹر پر گیم کھیل رہا ہوں لیکن درمیان میں پھنس گیا ہوں۔ Crysis گیم کھیل رہا ہوں شروع میں بڑا مزہ آیا لیکن اب میں پھنس چکا ہوں۔ بہت گائیڈز پڑھی لیکن ابھی تک کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ آپ سے گذارش ہے کہ مجھے ایک ہفتہ کیلئے چھٹی دے دیں تاکہ میں آرام سے گیم ختم کردوں بصورت دیگر وہی کام کروں گا جو پہلے کیا تھا (عقلمند کیلئے اشارہ ہی کافی ہے)۔ آپ چاہے سکول کی دیواریں کتنی ہی اونچی کرلیں میں پھلانگ مارسکتا ہوں اور ہاں گیم میں تو میں جہاز سے چھلانگ لگا سکتا ہوں۔ اور یاد رکھیں اگر اس بار آپ نے ابو سے شکایت کی تو میں وہی کروں گا جو پچھلی بار میں نے کیا تھا یعنی سکول آوں گا۔

    آداب فرمائیں
    آپ سے بھاگا ہوا شاگرد
    اعجاز​
     
  2. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    ہاہاہا آپ ایسے تو نہیں تھے بھیا؟؟؟؟:yahooo::
     
  3. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    ہا ہا ہا ہا ہا !
    بہت خوب اعجاز بھائی ! :)
     
  4. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    نہیں اب تبدیل ہوگئے ہیں ! :)
    (مذاق کررہا ہوں اعجاز بھائی ، برا نہ منائیے گا) :00026:
     
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بہت زبردست!!!

    اب پرنسپل کے جواب کا انتظار ہے!
     
  6. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    یہ جواب پرنسپل کی طرف سے میں دے دوں ؟؟؟؟ :00003:
     
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ہاں جلدی کریں!
     
  8. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    تھوڑا سا انتظار کریں ۔۔۔۔:00008:
     
  9. جاسوس

    جاسوس -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 4, 2007
    پیغامات:
    356
    کیوں پرنسپل کو زور سے لگی ہے کیا،،،
     
  10. kutkutariyaan

    kutkutariyaan -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 29, 2007
    پیغامات:
    1,201
    کمال کر ریا ’’ پا جی ‘‘ ہی ہی ہی
    شکریہ قبول کریں
     
  11. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بہنا میں نے پہلے بھی اونٹ کے اوپر یہاں پر ایک لڑی پوسٹ کی ہے۔ اس طرح کی تحریریں مجھے بڑی آتی ہیں لیکن کم پوسٹ کرتا ہوں۔۔۔
     
  12. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    وہ ہی تو بھیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ارے دِل پر مت لیجیئے گا پلیج:00013:
     
  13. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    نہیں جی۔۔۔۔۔ ایسی کوئی بات نہیں ان شاء اللہ مزید ایسی تحریریں پوسٹ کروں گا۔۔۔۔:00002::00006:
     
  14. محمد نعیم

    محمد نعیم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 26, 2007
    پیغامات:
    901
    خوب تحریر ہے۔
     
  15. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    آفرین صد آفرین ۔
     
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    واہ اعجاز بھائی بہت خوب۔۔۔۔۔ مزید کا انتظار ہے
     
  17. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    حسان بھائی جواب کہاں ہے ؟
     
  18. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    Principal's response



    پرنسپل کاجواب :

    بیٹا اعجاز! آپ کافی مشکل میں لگ رھے ہیں ۔ سکول انتظامیہ نے آپ کی مجبوری کو مدِنظر رکھتے ھوئے آپ کی مشکل میں آپ کے ساتھ تعاون کا فیصلہ کیا ھے ۔ لہٰذا یہ چیٹ کوڈ (cheat code) عنایت کیا جا رھا ھے ۔ گیم کے مین منیو پر ctrl + alt دبانے سے کنسول (console) ظاھر ھو جائے گا ۔ اس میں 4209211 ٹائپ کریں تو ان گنت اسلحہ اور اور لائف مل جائے گی ۔

    اس طرح آپ گیم کو اینڈ کر سکتے ہیں ۔
    پرنسپل
    زید افضل ڈار


    :00003::00003::00003:
     
    Last edited by a moderator: ‏جون 5, 2008
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322

    بخدمت جناب پرنسپل صاحب!!

    جناب عالی!

    بہت بہت شکریہ چیٹ کوڈ فراہم کرنے پر۔ اچھا سکول میں سنا ہے آپ ایک ہفتہ سے چھٹی پر تھے کیا آپ بھی گیم میں پھنس گئے تھے کیا۔ سر آپ Joystick استعمال کیا کریں کیوں کہ کیبورڈ پر بٹن ڈھونڈھنا مشکل ہے۔ اس کے علاوہ آپ کتنی Resolution استعمال کرتے ہیں۔ کیا آپ کے پاس وہی کمپیوٹر تو نہیں جو گذشتہ دنوں کمپیوٹر لیب سے غائب ہوگیا ہے(ویسے اس میں تو بڑا تھرڈ کلاس گرافکس کارڈ لگا تھا)۔

    آپ کا تابعدار شاگرد
    گیم پرست
    اعجاز گیمی​
     
  20. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    بیٹا ! اس میں شکریہ کی کیا بات ھے ؟ یہ تو استاد کا فرض ھے کہ بچوں کو علم سے نوازے ۔سکول سے چھٹی cheat code ڈھونڈنے کے لئے کی تھی ۔

    آپ کی اطلاع کے لئے بتادوں کہ میں joystick کے ذریعے ھی گیم کھیلتا ھوں ۔ 1024 *1024 resolution پر کھیلتا ھوں ۔ اور مذکورہ کمپیوٹر میں تھرڈ کلاس گریفک کارڈ نہیں بلکہ Ge force 8800 لگا ھوا ھے ۔
    سکول ھذا آپ کا اپنا ادارہ ھے ۔ کسی بھی گیم کا چیٹ کوڈ چاھئے ھو تو اپنے کلاس ٹیچر سے حاصل کر سکتے ہیں ۔

    پرنسپل
    زید افضل ڈار
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں