قوانین اردو مجلس

نمبر رجسٹریشن (ر) عمومی (ع) اخلاقی/مذہبی (خ) مراسلہ نگاری (م) منتظمین (ظ)
1 اردو مجلس پر رجسٹریشن مفت ہے ، البتہ درج ذیل قوانین کا تفصیلی مطالعہ کر لیا جانا چاہئے تاکہ بعد میں آپ کو روک نہ دیا جائے۔ اردو مجلس کے قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آنے والے آپ کے مراسلات حذف کر دئے جائیں گے، اگر آپ ان قوانین پر کوئی سوال یا تبصرہ کرنا چاہیں تو شکایت سیکشن میں مراسلہ تحریر کیا جا سکتا ہے یا کسی بھی انتظامی رکن سے بذریعہ ذاتی پیغام بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ کوئی بھی پوسٹ کرتے وقت اسلامی تعلیمات اور اصولوں کی پاسداری کی جائے۔ ہر سیکشن کے مخصوص قواعد و ضوابط ہیں انہیں پڑھنے اور ان پر عمل کرنے کی تاکید کی جاتی ہے۔ اس فورم یا فورم کے منتظمین کے متعلق کوئی بھی شکوہ یا شکایت یا اعتراض واضح طور پر کسی بھی سیکشن میں تحریر نہیں کیا جا سکتا۔ شکوہ شکایت وغیرہ کیلئے 'ادارہ اردو مجلس' سے براہ راست رابطہ کریں۔
2 شرعی، اخلاقی اور ذوق کے منافی نام سے رجسٹر ہونا منع ہے۔ ونیز صرف اعداد یا غیر مفہوم کریکٹرز پر مبنی یوزر نیم بھی قابل قبول نہیں ہیں۔ اشتہار بازی سے قطعاً پرہیز کیا جائے۔ ونیز ساتھی رکن یا کسی کمپنی یا ویب سائیٹ یا دیگر فورم کی غیرضروری تشہیر بھی ممنوع ہے۔ اردو مجلس رفائے عام اور علم و تعلم کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ اسے غیر مشروع مقاصد کے لئے استعمال کرنا منع ہے۔ تمام موضوعات صرف اردو یونی کوڈ میں لکھے جائیں۔ بعض مراسلات میں منتظمین کے خیالات ان کے اپنے ذاتی نظریات پر مبنی ہوتے ہیں جس سے ادارہ اردو مجلس کا اتفاق ضروری نہیں ہے۔ ایسی صورت میں متعلقہ ناظم سے بذریعے ذاتی پیغام افہام و تفہیم بہتر امر ہوگا۔
3 اپنی ویب سائٹ یا فورم یا پروڈکٹ کی تشہیر کی غرض سے 'اردو مجلس' کی ممبرشپ حاصل کرنا ممنوع ہے۔ اپنی یا دیگر ممبران کی ذاتی معلومات جس سے کسی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو انہیں شئیر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ کسی دوسرے ممبر پر ذاتی تنقید، حملہ اور طنز کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ہر زمرے میں اسی کی مناسبت سے ہی مواد پیش کیا جائے ، بصورت دیگر انتظامیہ اسے نقل یا حذف کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔ ہر وہ مراسلہ لائقِ حذف/ترمیم متصور ہوگا جس میں فورم یا فورم کے منتظمین کو واضح یا ڈھکے چھپے انداز میں طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا گیا ہو۔
4 اردو مجلس پر ہر رکن صرف ایک کھاتہ تک محدود ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے اشخاص کے تمام یوزر نیم بند کر دئیے جائیں گے۔ اور رکن کو کسی بھی یوزر نیم کے مطالبہ کرنے کا حق نہ ہوگا۔ سپیمنگ، ہیکنگ یا اس طرح کی دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ غیر اخلاقی اور غیر شائستہ زبان استعمال کرنے، یا ایسے لنکس دینے سے گریز کریں۔ کسی دوسری سائٹ سے چوری کیا گیا مواد اردو مجلس پر پیش کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ فورم پر ارسال کیے گئے کسی بھی مواد کو کسی بھی سبب کے باعث حذف کرنے یا مدون کرنے کے تمام حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں اور اس پر ادارہ کسی کو بھی جوابدہ نہیں‌۔
5 اردو مجلس کا ہر رکن اپنے آئی-ڈی اور پاس-ورڈ کی حفاظت کا خود ذمہ دار ہوگا۔ لہذا اپنی آئی ڈی کسی غیر کے ذریعہ سے استعمال نہ کرنے کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی پرآئی ڈی پر پابندی لگائی جا سکتی ہے کسی غیر قانونی قدم کی ترغیب، بحث، حوصلہ افزائی یا مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔ اور نہ ہی کسی ایسی سرگرمی کے متعلق ربط پیش کرنے کی اجازت ہے۔ دیگر مذاہب اور مسالک کے بارے میں غیر ضروری ، بےمعنی اور منافرت پھیلانے والی گفتگو سے گریز کیا جائے۔ خبریں اور دیگر معلومات جوں کا توں پیش کرنے کی صورت میں اسکے ماخذ کا حوالہ دیا جانا ضروری ہے۔
6 ایسے یوزر نیم جو ای-میل کے فری اکاؤنٹ سے رجسٹرڈ ہیں ، پاس-ورڈ بھولنے یا چوری ہونے کی صورت میں اس رکن کو اس کے یوزر نیم کی واپسی ناممکن ہوگی۔ خالص سياسی مضامين اور ممالک کے داخلی و خارجی حساس معاملات کے بارے میں گفتگو سے جہاں تک ممکن ہو اجتناب کیا جائے۔ ایسے موضوعات سے کلی اجتناب کیا جائے جن سے اراکین کے درمیان بغض و کینہ پیدا ہو ماسوائے اس موضوع کے ، جو کہ 'مذہب و نظریات' کے زمرے میں قرآن و سنت کے باقاعدہ حوالوں کے ساتھ تحریری شکل میں پوسٹ کیا جائے۔ ایک موضوع پر ایک ہی ممبر کی طرف سے دوسرا تھریڈ پوسٹ کرنے پر اسے حذف کیا جائے گا۔
7 اردو مجلس کے ہر رکن کو اپنا یوزر نیم بدلنے کا حق صرف ایک ہی مرتبہ اور وہ بھی کم سے کم 100 پوسٹ کرنے کے بعد حاصل ہوگا۔ ہیکنگ کے مضامین نشر کرنے کی خاص ممانعت ہے۔ کوئی بھی مراسلہ تحریر وقت گفتگو کے آداب اور مناسب الفاظ کے اختیار کا خاص خیال رکھا جانا چاہئے۔ کسی بھی لڑی میں موضوع سے ہٹ کر کوئی مراسلہ بھیجنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عام گفتگو کے لیے گپ شب کے زمرے میں موزوں لڑی میں مراسلات بھیجے جائیں۔
8 ممبر شپ ختم ہونے کے اسباب معلوم کرنے کا حق رکن کو حاصل ہے۔ اراکین کے فکری حقوق کی حفاظت ہونی چاہئے چاہے تحرير شدہ ٹیٹوریلز يا گرافک ڈیزائننگ کی صورت میں ہوں۔ جھوٹ پر مبنی مراسلات تحریر کرنے سے مکمل اجتناب اور مضامین لکھتے وقت سچائی کا خیال رکھا جانا چاہئے۔ مختلف موضوع کے لیے نئی لڑی بنائی جائے۔
9 اراکین کی طرف سے مضامین کی ماہیت اور اٹیچ شدہ فائلوں کی ذمہ داری فورم پر عائد نہیں ہوتی۔ واضح انسانی تصاویر کا استعمال ممنوع ہے۔ کسی بھی لڑی میں یکساں الفاظ پر مبنی ایک ہی مراسلہ ایک سے زیادہ بار پوسٹ کرنے پر اسے حذف کر دیا جائے گا۔
10 فورم کے متعلق کوئی بھی تجویز، یا ایسے مضامین اور ایسے اراکین جو فورم کے قواعد وضوابط کے معیار پر نہیں اترتے ان کے متعلق 'تجاویز و شکایات' کے سیکشن میں تحریر کی پوسٹ جائے۔ ایسی ویب سائیٹس یا فورمز کا ربط دینا قطعاً ممنوع ہے جو خواتین کی تصاویر پر مبنی ہوں۔ پوری پوسٹ کا ٹیکسٹ سائز 4 سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے، تھریڈ کے اندر صرف عنوانات کا سائز 5 یا اس سے زیادہ کیا جا سکتا ہے۔
11 اس فورم کے کسی بھی ممبر کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی سزا میں روکنے یا کلی طور پر پاباندی لگانے کا حق صرف 'ادارہ اردو مجلس' کو حاصل ہے۔ ایسے مضامین یا روابط جو اسلامی تعلیمات کے منافی ہوں فورم میں لگانا منع ہیں۔ غیر مخصوص سیکشن میں اعلانی روابط لگانا ممنوع ہے۔
12 ادارہ اردو مجلس قرآن و سنت کی خالص تعلیمات پر یقین رکھتا ہے ، اور ان کی تشریح میں سلف صالحین کے منہج پر کاربند ہے ۔ فورم کا بنیادی مقصد دین اسلام کے مطابق تعلیم ، تربیت اور اس کے بنیادی اصولوں سے آگاہی ہے ۔ اردو مجلس فورم کا کسی جماعت یا کسی تکفیری گروہ سے کوئی تعلق نہیں، اس لیے یہاں پر شخصیات، جماعتوں ، یا مسالک کی تکفیر پر مبنی مواد شائع کرنا ممنوع ہے۔ ایسے مضامین جو اپنی ماہيت سے نکل کر دوسری شکل اختیار کرلیں انہیں بند/ حذف/ منتقل/ تقسیم کردیا جاتا ہے۔
13 جہاد کی ایسی تشریح پر مبنی تھریڈز/پوسٹس جو قرآن و حدیث اور سلف صالحین کے منہج سے متصادم ہوں، انہیں کسی اطلاع کے بغیر حذف کر دیا جائے گا۔ ہر مضمون کا مناسب عنوان اختیار کیا جانا چاہئے بصورت دیگر مضمون کا عنوان تبدیل کرنے کی انتظامیہ مجاز ہوگی۔
14 کوئی بھی رکن اپنی ایک ہی لڑی کو ایک سے زیادہ سیکشن میں پوسٹ نہیں کر سکتا۔