غیر ذمہ دارانہ رویے

Discussion in 'مطالعہ' started by نعیم یونس, Feb 21, 2013.

  1. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    Joined:
    Nov 24, 2011
    Messages:
    7,922
    امریکہ کو ہم بھی مطلوب تھے​


    جب ہمیں سرکاری ملازمت ملی تو ہم نے امریکن سنڑ لاہور"لائبریری" کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے اپنے محکمہ سے تصدیق نامہ لے کر امریکن لائبریری میں داخل دفتر کیا۔ اور یوں ہم بھی اس لائبریری کے معزز رکن بن گئے۔ وہاں سے کتابیں لے کر گھر میں لا کر پڑھتے رہے۔ مگر اپنی لا ابالی طبیعت کےماتحت کبھی کبھی کتابیں مقررہ وقت کے بعد واپس کرتے۔ ایک دفعہ اسی طبیعت کی وجہ سے کافی عرصہ تک کتابیں واپس نہ کی۔ سنڑ کی طرف سے یکے بعد دیگرے دو خط موصول ہوئے کہ جناب کتابیں واپس کر جائیں مگر ان دنوں طبیعت کچھ زیادہ ہی کھلنڈری ہورہی تھی اس لیے اس کو نظر انداز کردیا۔ کچھ عرصہ گزر گیا۔ ایک مہینہ میری تنخواہ نہیں آئی۔ اپنے متعلقہ شعبہ سے استسفار کرنے پر معلوم ہوا کہ آپکی تنخواہ امریکن سنڑ کے کہنے پر بند کردی گئی ہے جب تک کہ آپ وہاں حاضر ہو کر ان کی کتابیں واپس نہیں کرتے۔ پھر کیا تھا جناب ہمیں تو اپنی تنخواہ کے لالے پڑگئے۔ سارا کھلنڈرا پن رفو چکر ہوگیا اور طبیعت میں لا ابالی پن کافور ہوگیا۔ بھاگم بھاگ گھر پہنچے، کتابیں لیں اور امریکن سنٹر میں جاکر ہی سانس لیا۔ کتابیں جمع کروائیں، رسید حاصل کی اور واپس دفتر کی جانب رواں دواں ہوگئے۔ رسید دفتر جمع کروائی اور پھر تنخواہ پائی۔
     
    • پسند پسند x 2
  2. اویس سلفی

    اویس سلفی --- V . I . P ---

    Joined:
    Oct 10, 2012
    Messages:
    447
    زبردست ایسا نذام کاش پاکیستان میں بھی ھو
     
  3. نعمت اللہ

    نعمت اللہ رکن اردو مجلس

    Joined:
    Oct 25, 2012
    Messages:
    261
    بھائی کیا یہ ماجرا آپ کا اپنا ہے؟؟؟
     
  4. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    Joined:
    Nov 25, 2011
    Messages:
    2,312
    حضرت یہ آپ کی آب بیتی ہے یا کہ
    ڈاکٹر یونس بٹ کی کسی کتاب کا اقتباس ہے ؟
     
  5. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    Joined:
    Nov 24, 2011
    Messages:
    7,922
    بھائیوں! به ماجرا میرے ساتھ هی پیش آیا تھا اور به اقتباس میری هی زندگی کا هے.
     
  6. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    Joined:
    Feb 2, 2012
    Messages:
    9,612
    بہت خوب. ابتسامیہ
     
  7. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    Joined:
    Nov 24, 2008
    Messages:
    38,751
    بھائی جی رائٹر کا نام کچھ یوں لکھ دیتے نیچے کہ بکلم خود :00003:
     
  8. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    Joined:
    Sep 23, 2012
    Messages:
    1,916
    ھھھھھ بہت خوب
    کتابوں کے معاملے میں ہم بھی ذرا ڈھیٹ ہی واقعہ ہوئے ہیں لیکن اپنا ڈھیٹ پن بھیا کی ایک جھڑکی پہ رفو چکر ہو جاتا ہے۔ ۔ ۔ ابتسامہ
     
  9. مریم

    مریم -: ماہر :-

    Joined:
    Aug 10, 2012
    Messages:
    844
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ
    بہتتت خوب۔۔۔۔
     
    Last edited by a moderator: Feb 23, 2013
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    Joined:
    Mar 30, 2009
    Messages:
    24,484
    بہت خوب ، بعض اوقات کسی کو کتاب کی اشد ضرورت ہوتی ہے ، اگر ہم وقت پر واپس نہیں کرتے تو اس کو تکلیف اٹھانی پڑتی ہے ۔ اصولوں پر عمل کرنا اچھی بات ہے ۔ اللہ کرے کہ سب لائبریریاں ایسی ہو جائیں ۔
     
  11. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    Joined:
    Feb 1, 2012
    Messages:
    3,120
    بہت خوب ،بہت اچھا لگتا ہے کہ کوئی کتاب مانگے یا ویسے ہی کسی کو پڑھنے کے لیے دیں جب عرصے تک کتاب واپس نہ ملے اور اس کتب کی ضرورت پڑ ے یا پڑھنے کو دل چاہےتونہ ملے تو اپنی اچھی یاد داشت کے ساتھ یاد ہی کرتے رہ جاتے ہیں کہ کس کو دی اگر بک سٹال سے کتاب مل جائے تو محسوس نہیں ہوتا لیکن اگر نہ ملے تو پھر صبر جمیل اللہ تعالی توفیق دے آمین -
     
Loading...

Share This Page