معاف کردیں اور معافی مانگ لیں

Discussion in 'متفرقات' started by بابر تنویر, Jan 10, 2017.

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    Joined:
    Dec 20, 2010
    Messages:
    7,320
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
    ہمارے بہت ہی پیارے بھائ ناٹ آؤٹ کا فیس بک پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ:
    1-
    2-
    3-
     
    • پسند پسند x 6
    • مفید مفید x 1
  2. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    Joined:
    Jan 2, 2013
    Messages:
    1,548
    اللہ تعالی انکی مغفرت کرئے ۔ ناٹ آؤٹ بھیا مجھے وہ تھریڈ ہی نہیں ملا جہاں اس بزرگ خاتون کے فرزند کے بارے میں آپ نے لکھا تھا ۔ اسے اپ ڈیٹ کر کہ دعاؤں کی درخواست ہے۔
     
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    Joined:
    Dec 20, 2010
    Messages:
    7,320
    سسٹر یہ ناٹ آوٹ بھائ کے اپنے الفاظ ہیں۔ جو کہ میں نے فیس بک سے نقل کیے ہیں۔
     
    • پسند پسند x 1
  4. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    Joined:
    Jan 2, 2013
    Messages:
    1,548
    جی مجھے معلوم ہے ۔ بس میں کل سے اس تھریڈ کی تلاش میں تھی مجھے ملا ہی نہیں۔
     
    • پسند پسند x 1
  5. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    Joined:
    Nov 25, 2011
    Messages:
    2,312
    سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی رسول مقبول ﷺ سے تین ملاقاتیں ! ! !

    سیدنا عقبہ بن عامر جھنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میری ملاقات نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوئی تو میں نے آگے بڑھ کر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دست مبارک تھام لیا اور عرض کیا : یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مومن کی نجات کس طرح ہوگی؟
    نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اے عقبہ ! اپنی زبان کی حفاظت کرو اپنے گھر کو اپنے لئے کافی سمجھو اور اپنے گناہوں پر آہ و بکاء کرو۔
    کچھ عرصہ بعد دوبارہ ملاقات ہوئی، اس مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آگے بڑھ کر میرا ہاتھ پکڑ لیا اور فرمایا : اے عقبہ بن عامر! کیا میں تمہیں تورات، زبور، انجیل اور قرآن کی تین سب سے بہتر سورتیں نہ بتاؤں ؟
    میں نے عرض کیا کہ اللہ مجھے آپ پر نثار کرے، کیوں نہیں ! چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے سورت اخلاص، سورت فلق اور سورت ناس پڑھائیں اور فرمایا عقبہ ! انہیں مت بھلانا اور کوئی رات ایسی نہ گذارنا جس میں یہ سورتیں نہ پڑھو،
    چنانچہ میں اس وقت سے انہیں کبھی بھولنے نہیں دیا اور کوئی رات انہیں پڑھے بغیر نہیں گذاری ۔
    کچھ عرصے بعد پھر ملاقات ہوئی تو میں نے آگے بڑھ کر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دست مبارک تھام لیا اور عرض کیا : یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے سب سے افضل اعمال کے بارے میں بتائیے؟
    نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : عقبہ ! رشتہ توڑنے والے سے رشتہ جوڑو، محروم رکھنے والے کو عطاء کرو اور ظالم سے درگذر اور اعراض کرو۔


    حدثنا أبو المغيرة حدثنا معان بن رفاعة حدثني علي بن يزيد عن القاسم عن أبي أمامة الباهلي عن عقبة بن عامر قال لقيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فابتدأته فأخذت بيده قال فقلت يا رسول الله ما نجاة هذا الأمر قال يا عقبة احرس لسانك وليسعك بيتك وابك على خطيئتك قال ثم لقيني رسول الله صلى الله عليه وسلم فابتدأني فأخذ بيدي فقال يا عقبة بن عامر ألا أعلمك خير ثلاث سور أنزلت في التوراة والإنجيل والزبور والفرقان العظيم قال قلت بلى جعلني الله فداك قال فأقرأني قل هو الله أحد وقل أعوذ برب الفلق وقل أعوذ برب الناس ثم قال يا عقبة لا تنساهن ولا تبيت ليلة حتى تقرأهن قال فما نسيتهن من منذ قال لا تنساهن وما بت ليلة قط حتى أقرأهن قال عقبة ثم لقيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فابتدأته فأخذت بيده فقلت يا رسول الله أخبرني بفواضل الأعمال فقال يا عقبة صل من قطعك وأعط من حرمك وأعرض عمن ظلمك
    (168833) مسند أحمد » مسند الشاميين » حديث عقبة بن عامر الجهني عن النبي صلى الله عليه وسلم

    [حكم العلامة شعيب الارنؤوط] : حديث صحيح
     
    • پسند پسند x 3
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    Joined:
    Dec 20, 2010
    Messages:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا ابو احمد
     
    • پسند پسند x 1
  7. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    Joined:
    Feb 1, 2012
    Messages:
    3,120
    جزاکم اللہ خیرا
    سکون وہی دل پاتے ہیں جو معاف کرنا جانتے ہوں ورنہ دل کا زہر زبان اور دماغ کو آلودہ ہی کرتا ہے۔اللہ ہمارے صبر اور برداشت کے برتن کو وسییع فرمائے آمین یا رب العالمین
    معاف نہ کر کے ہم نہ صرف خود کو تکلیف دیتے ہیں بلکہ شکوے شکایت سے دوسروں کے لیے بهی ا ذیت کا باعث بنتے ہیں۔
     
    • پسند پسند x 2
  8. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    Joined:
    Nov 25, 2011
    Messages:
    2,312
    ہمارے بہت ہی پیارے اور ہر دلعزیز بھائی جناب محترم ابومحمد بابر تنویر حفظہ اللہ کی فیس بک ٹائم لائن سے

    '' حقیقی آزادی

    آزادی کے متلاشیو !!

    آزادی مادر پدر آزاد مغربی معاشرے کی نقالی کرنے کا

    نام نہیں

    آزادی ملحد بن کر اور جانوروں کی طرح زندگی گزارنے

    کا نام نہیں

    آزادی محمد عربی ﷺ کے لائے ہوئے دین کو مضبوطی

    سے پکڑنے اور اسے اپنانے کا نام ہے

    ابن عثیمین رحمہ اللہ کہتے ہیں :

    دین پر عمل پیرا ہونے کا مطلب مکمل آزادی ہے

    کیونکہ اس سے انسان

    شیطان کے پھندوں اور نفس کی غلامی سے آزاد ہو جاتا ہے


    ‏قال العلامة ابن عثيمين
    إنّ التمسك بالدِّين هو الحرية التَّامة.
    لأنّ الإنسان
    فيه يتحرّر من رِقِّ الشيطان و الهوى

    [​IMG]أحكام من القرآن٨٦/٢''
     
    • پسند پسند x 1
  9. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    Joined:
    Nov 25, 2011
    Messages:
    2,312
    • پسند پسند x 2
  10. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    Joined:
    Dec 20, 2010
    Messages:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا ابو احمد۔
    یہ آپ کی ذرہ نوازی ہے۔ بندے نے تو آپ کے اصل اسٹیٹس کو شئر کیا تھا۔
     
    • پسند پسند x 1
Loading...

Share This Page