دوائے دل

irum نے 'ادبی مجلس' میں ‏اپریل 1, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    دوائے دل

    شبلی رحمہ اللہ عليه نے ایک حکیم سے کہا : مجھے گناہوںکا مرض ہے ، اگر اس کی دوا بھی آپ کے پاس ہوتو عنایت کیجئے ۔ سامنے تنکے چننے والا شخص یوں گویاہوا : ” شبلی یہاں آﺅ میں اس کی دوا بتاتا ہوں :


    ”حیا کے پھول،صبر و شکو کے پھل،عجز ونیاز کی جڑ، غم کی کونپل، سچائی کے درخت کے پتے،ادب کی چھال، حسن اخلاق کے بیج، یہ سب لے کر ریاضت کے ہاون دستہ میں کوٹنا شروع کرو اور اشک پشیمانی کا عرق ان میں روز ملاتے رہو، ان سب کو دل کی دیگچی میں بھر کر شوق کے چولہے پر پکاﺅ، جب پک کر تیار ہوجائے تو صفا کے قلب کی صافی میں چھان لینا، اور شیریں زبان کی شکر ملا کر محبت کی تیز آنچ دینا، جس وقت تیار ہوکر اترے تو اس کو خوف خدا کی ہوا سے ٹھنڈا کر کے استعمال کرنا “ ۔ شبلی رحمہ اللہ عليه نے نگاہ اٹھا کر دیکھا تو وہ دیوانہ غائب ہو چکا تھا ۔

    (حبیب الرحمن جامعی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں