منور حسن معافی مانگیں - ترجمان پاک فوج

منصف نے 'خبریں' میں ‏نومبر 11, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    بیان جاری کیا ہے جس میں جماعت اسلامی کے امیر منورحسن کے بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ منورحسن نے دہشت گردی کے شکار ہزاروں شہریوں اورفوجی شہدا کی توہین کی ہے، وہ معافی مانگیں اور جماعت اسلامی اپنی پوزیشن واضح کرے۔

    Latest News - Breaking News - Pakistan News | Daily Jang


    -------------------------------
    جیسا کہ پہلے پوسٹ میں لکھا تھا کہ ۔۔امیر جماعت اسلامی منور حسن کا حکیم اللہ کو شہید کہنے پر کافی بحث چل رہی ہے ۔۔
    اب تو فوج بھی اس پر چراغ پا نظر آرہی ہے ، اور منور حسن سے معافی کا مطالبہ کررہی ہے ،
    جبکہ مخالف جماعت والے سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کی چکر میں ہے ۔۔اور اپنے سیاسی حریف کو زیر کرنے کی چکر میں ہے
    چنانہ کوئی جماعت اسلامی کو بنگلہ دیش طرز پر بین کرنے کی فکر میں ہے تو کوئی کہہ رہا ہے کہ اس سے فوج کی توہین ہوئی ہے وغیرہ وغیرہ۔۔
    غرض ہرطرف "شہید" کی صدائیں گونج رہی ہیں

    منور حسن صاحب کو جذبات میں آکر حکیم اللہ کو شہید نہیں کہنا چاہیئے تھا ، کیونکہ تحریک طالبان ایک دہشتگرد تنظیم ہے
    نیز یہ بھی سچ ہے کہ وہ فوجی جو امریکی مقاصد کی خاطر جنگ لڑ رہے ہیں وہ شہید تو نہیں ، البتہ جو فوجی ایسا نہیں کررہا ہے اسکے بارے میں واللہ اعلم !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    اک پاکستانی ھونے کے ناطے ، میں سید صاحب کے بیان سے بالکل متفق نہی ھوں۔
    اب اس بیان کے حق میں جو بھی تاویلات آ رھی ھیں وہ وھی ھیں جو "نا ھنجار" ٹی ٹی پی والے دیتے رھے ھیں۔ جو پاکستان میں ھونے والے ھر چھوٹے بڑے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتی رھی ھے۔
    اگر نیوٹرل ھو کر دیکھیں تو جماعت ھر آمر کے ساتھ رھی ھے۔۔۔۔۔۔
    محسود کو کس نے مارا ، یہ بحث الگ ھے، جس طریقے سے مارا اور جس ٹائم پہ مارا وہ غلط ھو سکتا ھے۔ مگر علی الاعلان ریاست پاکستان سے لڑنے والا ظالم انسان کم سے کم کسی رعایت کا مستحق ھر گز نہی تھا۔
    غلبئہ اسلام ایسے کبھی نا ھوا ھے اور نا ھی کبھی ھو گا۔
    اب بجائے کہ اس مسئلہ کو سلجھانے کے اور بگاڑا جا رھا ھے۔ فوج کے خلاف نفرت پیدا کی جا رھی ھے۔
    قوم کو فوج کے مد مقابل کرنا ھی امریکہ اور اس کے حواریوں کا درینہ خواب ھے۔ اب بات یہ ھے کہ اس محاذ آرائی سے جماعت کو تو نقصان پہنچے گا ھی بلکہ قوم کا جو مجموعی نقصان ھو گا اس کو شاید پورا نہ کیا جا سکے ۔
     
  3. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    کنفیوذن اس بات کی ہے کہ منور صاحب نے بات کچھ کہی اور فوج کچھ اور کہہ رہی ہے
    منور صاحب نے اتنا کہا کہ جو امریکہ کا ساتھ دے وہ شہید نہیں ، اور یہ بات و صحیح ہے اس میں کیا غلط بات ہے
    فوج پر لازم تھا کہ اس الزام کو غلط کہتے (اگر یہ الزام ہوتا تو)
    صورتحال تو یہ ہے فوج اس بات کی تردید کرہی نہیں رہے کہ یہ جنگ امریکہ کی ہے یا اس میں انکا تعاون حاصل ہے ۔۔۔
    وہ اس بات پر مصر ہے کہ نہیں جی جو فوج جیسے بھی ہلاک ہو ، وہ شہید ہے ۔۔۔
    یہ کیا بات ہوئی بھلا ؟؟
    فوج معاملات صاف صاف اور کھل کر کچھ نہیں کہہ رہی ، بس شہید کی توہین کا واویلا کررہی ہے ۔۔۔
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بالکل درست ۔
    جماعت اسلامی کی شوری کو امیر سمیت ایک ہفتہ سیاچن بھیج دیں انہیں پتہ چل جائے گا پاک فوج کی اہمیت کیا ہے؟
    اس وقت اہل پاکستان کی عیدالاضحی اور عیدالفطر اس حال میں گزری ہیں کہ لائن آف کنٹرو ل پر مسلسل جھڑپیں جاری تھیں ایسے میں امیر جماعت کا یہ بیان انتہائی فضول اور بے کار ہے ۔ بجائے اس کے کہ مشکل حالات میں وطن کی دفاعی قوتوں کو مضبوط کیا جائے یہ لوگ سیاسی حماقتوں میں مصروف ہیں ۔ اس سے پہلے توقع تھی کہ شوری جماعت کوئی بہتر حل نکالے گی لیکن افسوس انہوں نے بھی اظہار رائے کی جمہوری آزادی کا ناجائز فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے ۔ پرویز مشرف کے دور میں جب قوم کے بچے بیچے جا رہے تھے تب یہ جماعت منہ میں گھنگنیاں ڈال کر بیٹھی رہی ۔ اب جب مل کرمعاملات درست کرنے کا وقت ہے یہ فضول محاذ آرائی شروع کر دی ۔
     
  5. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    بین کرنے کی کیا ضرورت ہے سید منور حسن سے ایک دو اور ایسے بیان دلوا دیں پٹاخہ بج چکا ہے ۔ خود ہی خلاص ہو جائے گی ۔ جماعت کے لوگ آج کل صفائیاں دینے پر لگے ہیں ۔جماعت اسلامی کی سیاست سمجھنا بہت مشکل کام ہے ۔ اپنے بندے انجینئر احسن عزیز کے اغوا پر کچھ نہیں بولے، اس کی میت چپ کر کے دفنا دی اور حکیم اللہ محسود جیسے غنڈے کی موت پر چیخ نکل گئی ۔
     
  6. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    سیاچن تو بڑی بات ہے لائن آف کنٹرول کے قریبی قصبوں میں چار روزہ شب بیداری سے ہوش ٹھکانے آ جائیں گے ۔ پاکستان میں انھی آزادی ہے ۔انہیں جمہوریت راس نہیں۔ چیف صاحب کا ڈنڈا ہی ٹھیک ہے جو سب کو سیدھا رکھتا ہے ۔
     
  7. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    خیر جو گزر گیا ، اسکے بارے میں "غنڈہ" اور دوسرے الفاظ سے اجتناب کرے ۔۔
    ہمیں مردار کو برا کہنے سے منع کیا گیا خواہ کوئی بدترین کافر کیوں نہ ہو ۔۔
    البتہ شہید کہنے سے بھی گریز کرنے چاہیئے کہ یہ امور غیب کا معاملہ ہے
    اتنا ضرور ہے کہ وہ جس جماعت سے تعلق رکھتا تھا وہ ایک شدت پسند جماعت ہے
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    یہ بات قابل غور ہے ۔اتنا سمجھ لینا چاہیے کہ جماعت اسلامی کی سیاست ہے ۔ اورجو ان کے مفاد میں ہو گا کریں‌گئے ۔ احسن عزیز جیسے اپنی جماعت کے ساتھ مخلص بندے پر کچھ نہیں‌ بولے ، پاکستانی افواج کو مرتد کہنے والوں پر کیوں بولیں گئے ۔ بلکہ اگران کے اختیارمیں ہوتا تو حکیم اللہ محسود کو شاید کوئی میڈل بھی دیتے ۔
     
  9. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    غنڈہ غنڈہ ہوتا ہے زندہ ہو یا مردہ
    حکیم اللہ محسود اور تحریک طالبان پاکستان سب غنڈے وطن دشمن ماں فروش
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ملکی سیاست کے ہر موڑ پر جماعت اسلامی سے چلے جانے والے ان علما کا موقف درست ثابت ہوتا ہے جنہوں نے شروع میں ہی کہہ دیا تھا سیاست وغیرہ جماعت اسلامی کے بس کی بات نہیں ۔ ان کو جیسے تیسے کر کے الگ کر دیا گیا اور آج جماعت کی علمی حیثیت صفر ہو چکی ہے ۔ اس میں ڈاکٹر اور انجینئر بہت ہوں گے علما کرام ڈھونڈے سے نہیں ملتے ۔ اسی لیے سستی جذباتی بیان بازی کر کے جماعت چل رہی ہے ۔ سب جانتے ہیں قاضی صاحب اور منور حسن صاحب عالم وغیرہ نہیں ۔ یہ باقاعدہ فتوی تو نہیں لیکن یہ بیان پاک فوج اور عوام کا رشتہ کمزور کر دے گا۔ یہ صر ف فتنوں کی خدمت ہے۔
    جماعت والےمصر کی صورت حال دیکھ کر خوامخواہ پاکستان میں سیسی اور مرسی ڈھونڈ نے کی مضحکہ خیز کوششیں کر رہے ہیں ۔ جب مرسی جیسا فرعون ایک عشرے تک یہاں دندنا رہا تھا تب یہ بہت سکون میں تھے اور ہر وقت صفائیاں دیتے تھے کہ ان کا حزب التحریر یا کسی شدت پسندانہ رجحان والی جماعت سے تعلق نہیں ۔
    احسن عزیز نے اپنی شاعری میں قائد محترم اور امیر محترم کو تاک تاک کر نشانہ بنایا ہے اس لیے ان کا معاملہ دوسرا ہو جاتا ہے ۔
     
  11. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    پتا نہیں لوگوں کو یہ بات کب سمجھ آئی گی کہ ہمارے یہاں کے غنڈوں عرف ٹی ٹی پی اور افغانستان کے طالبان میں بہت فرق ہے ۔
    وہ لوگ جہاد کر رہے ہیں اور یہ لوگ فساد ۔
     
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    اچھا ، : ) آپ کہتے ہیں‌تو مان لیتے ہیں ، لیکن میرے خیال میں دونوں کے منہج میں انیس بیس کا ہی فرق ہے ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں