گدها اِبنِ گدها

سلمان ملک نے 'طنز و مزاح' میں ‏جولائی 30, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924
    ايک دفع كا ذكر ہے كه عربوں كے ايک اصطبل ميں بہت سے گدهے رہتے تهے

    اچانک كيا ہوا كه ايک نوجوان گدهے نے كهانا پينا چهوڑ ديا،

    بهوکوں اور فاقوں سے اسكا جسم لاغر و كمزور ہوتا گيا، كمزورى سے تو بيچارے كے كان بهى لٹک كر ره گئے.

    گدهے كا باپ اپنے گدهے بيٹے كى روز بروز گرتى ہوئى صحت كو ديكهـ رہا تها.

    ايک دن اس سے رہا نه گيا اس نے اپنے گدهے بيٹے سے اسكى گرتى صحت اور ذہنى و نفسياتى پريشانيوں كا سبب جاننے كيلئے تنہائى ميں بلا كر پوچها، بيٹے كيا بات ہے، ہمارے اصطبل ميں تو اعلى قسم كى جو كهانے كيلئے دستياب ہيں، مگر تم ہو كه فاقوں پر ہى آماده ہو، تمہيں ايسا كونسا روگ لگ گيا ہے، آخر مجهے بهى تو كچهـ تو بتاؤ، كيا كسى نے تيرا دل دكهايا ہے يا كوئى تكليف پونہچائى ہے؟

    گدهے بيٹے نے اپنا سر اٹهايا اور ڈبڈباتى آنكهوں سے اپنے گدهے باپ كو ديكهتے ہوئے كہا، ہاں اے والدِ محترم، ان انسانوں نے تو ميرا دل ہى توڑ كر ركهـ ديا ہے.

    كيوں! ايسا كيا كيا هے ان انسانوں نے تيرے ساتهـ؟

    "يه انسان هم گدهوں كا تمسخر اڑاتے ہيں".

    "وه كيسے؟" باپ نے حيرت سے پوچها.

    بيٹے نے جواب ديا: كيا آپ نہيں ديكهتے كسطرح بلا سبب هم پر ڈنڈے برساتے ہيں، اور جب خود انہى ميں سے كوئى شرمناک حركت كرے تو اسے گدها كہہ كر مخاطب كرتے ہيں. كيا ہم ايسے ہيں؟

    اور جب ان انسانوں كى اولاد ميں سے كوئى گٹهيا حركت كرے تو اسے گدهے سے تشبيہ ديتے ہيں.

    اپنے انسانوں ميں سے جاہل ترين لوگوں كو گدها شمار كرتے ہيں، اے والد محترم كيا ہم ايسے ہيں؟

    ہم ہيں كه بغير سستى اور كاہلى كے ان كيلئے كام كرتے ہيں، ہم ان سب باتوں كو خوب سمجهتے اور جانتے ہيں، ہمارے بهى كچهـ احساسات ہيں آخر!

    گدها باپ خاموشى سے اپنے گدهے بيٹے كى ان جذباتى اور حقائق پر مبنى باتوں كو سنتا رہا، اس سے كوئى جواب نہيں بن پا رہا تها، وه جانتا تها كه اسكا بيٹا اس كم عمرى ميں كيسى اذيت ناک سوچوں سے گزر رہا ہے، اسے يہ بهى علم تها كہ صرف كهڑے كهڑے كانوں كو دائيں بائيں ہلاتے رہنے سے بات نہيں بنے گى، بيٹے كو اس ذہنى دباؤ اور پريشانى سے نكالنے كيلئے كچهـ نہ كچهـ جواب تو دينا ہى پڑے گا.

    لمبى سى ايک سانس چهوڑتے ہوئے اس نے كہنا شروع كيا كہ اے ميرے بيٹے سن: يہ وه انسان ہيں جنكو الله تعالى نے پيدا فرما كر سارى مخلوقات پر فوقيت ديدى، ليكن انہوں نے ناشكرى كى، انہوں نے اپنى بنى نوع انسانوں پر جو ظلم و ستم ڈهائے ہيں وه ہم گدهوں پر ڈهائے جانے والےظلم و ستم سے ہزار ہا گنا زياده ہيں. مثال كے طور پر يہ ديكهو:

    كبهى تو نے ايسا ديكها يا سنا ہے كہ كوئى گدها اپنے گدهے بهائى كا مال و متاب چُراتا ہو؟

    يا تو نے كبهى ايسا ديكها يا سنا ہے كہ كسى گدهے نے اپنے ہمسائے گدهے پر شبخون مارا ہو؟

    يا تو نے كبهى ايسا ديكها يا سنا ہے كہ كوئى گدها اپنے ہم جنس گدهے كى پيٹهـ پيچهے غيبت يا برائياں كرتا ہو؟

    يا تو نے كبهى ايسا ديكها يا سنا ہے كہ كوئى گدها اپنے گدهے بهائى يا اسكے كسى بچے سے گالم گلوچ كر رہا ہو؟

    يا تو نے كبهى ايسا ديكها يا سنا ہے كہ كوئى گدها اپنى بيوى اور بچوں كى مار كٹائى كرتا ہو؟

    يا تو نے كبهى ايسا ديكها يا سنا ہے كہ گدهوں كى بيوياں يا بيٹے اور بيٹياں سڑكوں پر يا كيفے وغيره پر فضول وقت گزارى كرتے ہوں؟

    يا تو نے كبهى ايسا ديكها يا سنا ہے كہ كوئى گدهى يا گدها كسى اجنبى گدهے كو دهوكہ دينے يا لوٹنے كى كوشش كر رہے ہوں؟

    يا تو نے كبهى ايسا ديكها يا سنا ہے كہ امريكى گدهے عرب گدهوں كو قتل كرنے كى منصوبه بندى كر رہے ہوں اور وه بهى صرف اسلئے كه ان كے جو حاصل كر سكيں؟

    يا تو نے كبهى ايسا ديكها يا سنا ہے كہ گدهوں كا كوئى گروه آپس ميں محض جو كے چند دانوں كيلئے باہم دست و گريبان ہو جس طرح يہ انسان آٹا اور چينى كى لائنوں ميں باہم دست و گريبان نظر آتے ہيں.

    يقيناً تو نے يہ انسانى جرائم ہم گدهوں ميں كبهى نہ ديكهے اور نہ سنے ہونگے، جبكہ انسانى جرائم كى فہرست تو اتنى طويل ہے كہ بتاتے بهى كليجہ منہ كو آتا ہے.

    يقين كرو يہ انسان جو كچهـ مار پيٹ اور پر تشدد برتاؤ ہمارے ساتهـ روا ركهتے ہيں وه محض ہمارے ساتهـ حسد اور جلن كى وجہ سے ہے كيونكہ يہ جانتے ہيں كہ ہم گدهے ان سے كہيں بہتر ہيں، اور اسى لئے تو يہ ايک دوسرے كو ہمارا نام پكار كر گالياں ديتے ہيں. جبكہ حقيقت يہ ہے كہ ہم ميں سے كمترين گدها بهى ايسے كسى فعل ميں ملوث نہيں پايا گيا جس ميں يه حضرت انسان مبتلا ہيں.

    بيٹے يہ ميرى تجهـ سے التجا ہے كہ اپنے دل و دماغ كو قابو ميں ركهـ، اپنے سر كو فخر سے اٹها كر چل، اس عہد كے ساتهـ كہ تو ايک گدها اور ابن گدها ہے اور ہميشه گدها ہى رہے گا.

    ان انسانوں كى كسى بات پر دهيان نہ دے، يہ جو كہتے ہيں كہا كريں، ہمارے لئے تو اتنا فخر ہى كافى ہے كہ ہم گدهے ہو كر بهى نہ كبهى قتل و غارت كرتے ہيں اور نہ ہى كوئى چورى چكارى، غيبت، گالم گلوچ، خيانت، دهشت گردى يا آبروريزى.

    گدهے بيٹے كو يہ باتيں اثر كر گئيں، اس نے اٹهـ كر جو كے برتن ميں منہ مارتے ہوئے كہا كہ اے والد، ميں تيرے ساتهـ اس بات كا عہد كرتا ہوں كه ميں ہميشہ گدها ابن گدها رہنے ميں ہى فخر اور اپنى عزت جانوں گا.

    آپكى تفريح طبع كيلئے ايک گدهے كى دردناک كہانى كا عربى سے اردو ميں ترجمه كيا ہے، لمحه فكريه تو ہے ہى، مگر آپكے هونٹوں پر مسكراہٹ لا سكا تو سمجهوں گا ميرى كاوش رائيگاں نہيں گئى.

    آپكى دعاؤں كا طالب
     
  2. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
  3. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    805
    بہت خوب سلمان بھائی
     
  4. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    زبردست
     
  5. مشتاق احمد مغل

    مشتاق احمد مغل -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2007
    پیغامات:
    1,216
    گدھا ابن گدھا کی درستگی

    (برادر سلمان ملک۔۔۔۔۔:00005: آپکی کاوش کو سنوار دیا ہے ۔۔۔۔۔۔:00026:)

    ايک دفعہ كا ذكر ہے كہ عربوں كے ايک اصطبل ميں بہت سے گدھے رہتے تھے

    اچانک كيا ہوا كہ ايک نوجوان گدھے نے كھانا پينا چھوڑ ديا،

    بھوک اور فاقوں سے اسكا جسم لاغر و كمزور ہوتا گيا، كمزورى سے تو بيچارے كے كان بھى لٹک كر رہ گئے.

    گدھے كا باپ اپنے گدھے بيٹے كى روز بروز گرتى ہوئى صحت كو ديكھـ رہا تھا.

    ايک دن اس سے رہا نہ گيا اس نے اپنے گدھے بيٹے سے اسكى گرتى صحت اور ذہنى و نفسياتى پريشانيوں كا سبب جاننے كيلئے تنہائى ميں بلا كر پوچھا، بيٹے كيا بات ہے، ہمارے اصطبل ميں تو اعلى قسم كى جَو كھانے كيلئے دستياب ہيں، مگر تم ہو كہ فاقوں پر ہى آمادہ ہو، تمہيں ايسا كونسا روگ لگ گيا ہے، آخر مجھے بھى تو كچھ تو بتاؤ، كيا كسى نے تيرا دل دكھايا ہے يا كوئى تكليف پہنچائى ہے؟

    گدھے بيٹے نے اپنا سر اٹھايا اور ڈبڈباتى آنكھوں سے اپنے گدھے باپ كو ديكھتے ہوئے كہا، ہاں اے والدِ محترم، ان انسانوں نے تو ميرا دل ہى توڑ كر ركھ ديا ہے.

    كيوں! ايسا كيا كيا ھے ان انسانوں نے تيرے ساتھ؟

    "يہ انسان ہم گدھوں كا تمسخر اڑاتے ہيں".

    "وہ كيسے؟" باپ نے حيرت سے پوچھا.

    بيٹے نے جواب ديا: كيا آپ نہيں ديكھتے كسطرح بلا سبب ھم پر ڈنڈے برساتے ہيں، اور جب خود انھى ميں سے كوئى شرمناک حركت كرے تو اسے گدھا كہہ كر مخاطب كرتے ہيں. كيا ہم ايسے ہيں؟

    اور جب ان انسانوں كى اولاد ميں سے كوئى گھٹيا حركت كرے تو اسے گدھے سے تشبيہ ديتے ہيں.

    اپنے انسانوں ميں سے جاہل ترين لوگوں كو گدھا شمار كرتے ہيں، اے والد محترم كيا ہم ايسے ہيں؟

    ہم ہيں كہ بغير سُستى اور كاہلى كے ان كيلئے كام كرتے ہيں، ہم ان سب باتوں كو خوب سمجھتے اور جانتے ہيں، ہمارے بھى كچھ احساسات ہيں آخر!

    گدھا باپ خاموشى سے اپنے گدھے بيٹے كى ان جذباتى اور حقائق پر مبنى باتوں كو سنتا رہا، اس سے كوئى جواب نہيں بن پا رہا تھا، وہ جانتا تھا كہ اسكا بيٹا اس كم عمرى ميں كيسى اذيت ناک سوچوں سے گزر رہا ہے، اسے يہ بھى علم تھا كہ صرف كھڑے كھڑے كانوں كو دائيں بائيں ہلاتے رہنے سے بات نہيں بنے گى، بيٹے كو اس ذہنى دباؤ اور پريشانى سے نكالنے كيلئے كچھ نہ كچھ جواب تو دينا ہى پڑے گا.

    لمبى سى ايک سانس چھوڑتے ہوئے اس نے كہنا شروع كيا كہ اے ميرے بيٹے سن: يہ وہ انسان ہيں جنكو اللہ تعالى نے پيدا فرما كر سارى مخلوقات پر فوقيت ديدى، ليكن انہوں نے ناشكرى كى، انہوں نے اپنى بنى نوع انسانوں پر جو ظلم و ستم ڈھائے ہيں وہ ہم گدھوں پر ڈھائے جانے والےظلم و ستم سے ہزارہا گنا زيادہ ہيں. مثال كے طور پر يہ ديكھو:

    كبھى تو نے ايسا ديكھا يا سنا ہے كہ كوئى گدھا اپنے گدھے بھائى كا مال و متاع چُراتا ہو؟

    يا تو نے كبھى ايسا ديكھا يا سنا ہے كہ كسى گدھے نے اپنے ہمسائے گدھے پر شبخون مارا ہو؟

    يا تو نے كبھى ايسا ديكھا يا سنا ہے كہ كوئى گدھا اپنے ہم جنس گدھے كى پيٹھ پيچھے غيبت يا برائياں كرتا ہو؟

    يا تو نے كبھى ايسا ديكھا يا سنا ہے كہ كوئى گدھا اپنے گدھے بھائى يا اسكے كسى بچے سے گالم گلوچ كر رہا ہو؟

    يا تو نے كبھى ايسا ديكھا يا سنا ہے كہ كوئى گدھا اپنى بيوى اور بچوں كى مار كٹائى كرتا ہو؟

    يا تو نے كبھى ايسا ديكھا يا سنا ہے كہ گدھوں كى بيوياں يا بيٹے اور بيٹياں سڑكوں پر يا كيفے وغيرہ پر فضول وقت گزارى كرتے ہوں؟

    يا تو نے كبھى ايسا ديكھا يا سنا ہے كہ كوئى گدھى يا گدھا كسى اجنبى گدھے كو دھوكہ دينے يا لوٹنے كى كوشش كر رہے ہوں؟

    يا تو نے كبھى ايسا ديكھا يا سنا ہے كہ امريكى گدھے عرب گدھوں كو قتل كرنے كى منصوبہ بندى كر رہے ہوں اور وہ بھى صرف اسلئے كہ ان كے جَو حاصل كر سكيں؟

    يا تو نے كبھى ايسا ديكھا يا سنا ہے كہ گدھوں كا كوئى گروہ آپس ميں محض جَو كے چند دانوں كيلئے باہم دست و گريبان ہو جس طرح يہ انسان آٹا اور چينى كى لائنوں ميں باہم دست و گريبان نظر آتے ہيں.

    يقيناً تو نے يہ انسانى جرائم ہم گدھوں ميں كبھى نہ ديكھے اور نہ سنے ہونگے، جبكہ انسانى جرائم كى فہرست تو اتنى طويل ہے كہ بتاتے ہوئے بھى كليجہ منہ كو آتا ہے.

    يقين كرو يہ انسان جو كچھ مار پيٹ اور پر تشدد برتاؤ ہمارے ساتھ روا ركھتے ہيں وہ محض ہمارے ساتھ حسد اور جلن كى وجہ سے ہے كيونكہ يہ جانتے ہيں كہ ہم گدھے ان سے كہيں بہتر ہيں، اور اسى لئے تو يہ ايک دوسرے كو ہمارا نام پكار كر گالياں ديتے ہيں. جبكہ حقيقت يہ ہے كہ ہم ميں سے كمترين گدھا بھى ايسے كسى فعل ميں ملوث نہيں پايا گيا جس ميں يہ حضرت انسان مبتلا ہيں.

    بيٹے يہ ميرى تجھ سے التجا ہے كہ اپنے دل و دماغ كو قابو ميں ركھ، اپنے سر كو فخر سے اٹھا كر چل، اس عہد كے ساتھ كہ تو ايک گدھا اور ابن گدھا ہے اور ہميشہ گدھا ہى رہے گا.

    ان انسانوں كى كسى بات پر دھيان نہ دے، يہ جو كہتے ہيں كہا كريں، ہمارے لئے تو اتنا فخر ہى كافى ہے كہ ہم گدھے ہو كر بھى نہ كبھى قتل و غارت كرتے ہيں اور نہ ہى كوئى چورى چكارى، غيبت، گالم گلوچ، خيانت، دہشت گردى يا آبروريزى.

    گدھے بيٹے كو يہ باتيں اثر كر گئيں، اس نے اٹھ كر جَو كے برتن ميں منہ مارتے ہوئے كہا كہ اے والد، ميں تيرے ساتھ اس بات كا عہد كرتا ہوں كہ ميں ہميشہ گدھا ابن گدھا رہنے ميں ہى فخر اور اپنى عزت جانوں گا.

    آپكى تفريح طبع كيلئے ايک گدھے كى دردناک كہانى كا عربى سے اردو ميں ترجمہ كيا ہے، لمحہ فكريہ تو ہے ہى، مگر آپكے ہونٹوں پر مسكراہٹ لا سكا تو سمجھوں گا ميرى كاوش رائيگاں نہيں گئى.

    آپكى دعاؤں كا طالب

    --------------------------------------------------------------------------------

    سلمان ملک
     
  6. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    ہا ہا ہا
    واقعی حقیقت ہے
     
  7. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    بہت خوب
     
  8. عاصم خان

    عاصم خان -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 3, 2010
    پیغامات:
    396
    بہت خوب
     
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    بہت خوب سلمان بھائی
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں